اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا: پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا: پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مالی سال دو ہزار بائیس میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالرز تھیں جبکہ دو ہزار چوبیس میں 27 ارب ڈالرز رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2022میں شرح نمو 6.
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھاکہ کھوکھلے وژن صرف ن لیگ کی حکومت میں ہی آتے ہیں مگر اڑان پاکستان میں تو حد ہی ہوگئی ہے، اڑان پاکستان کہتا ہے 2030 سے 2047تک شرح نمومسلسل 9.98 فیصد تک رہے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا 725 ارب روپے کا مجموعی قرض ہے، اتنا قرض شہباز نے صرف ایک ہفتے میں لیا، ہمارے دفاتر سے اب پنجاب والے پوچھ رہے ہیں کہ کیسے ہم نے معیشت کو بہتر کیا؟
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.07 ارب ڈالرز وطن بھیجے اور دسمبر 2024 کی ترسیلات دسمبر 2023 سے 29 فیصد زائد ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے سب سے زیادہ 77 کروڑ ڈالرز اور متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالرز، یورپ سے 36 کروڑ ڈالرز اور امریکا سے 28 کروڑز ڈالر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں، پاکستانیوں نے 6 ماہ میں 17 ارب 84 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے، جنوری سے دسمبر 2024 کی ورکرز ترسیلات 34.65 ارب ڈالر رہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال دی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں نے کروڑ ڈالرز نے کہا
پڑھیں:
حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت سمندرپار پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے، شرکاء کو سمندرپار پاکستانیوں کےلیے سہولیات پر پیشرفت اور حکمت عملی بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی بیرون ممالک پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، جن کی پاکستان کےلیے بڑی خدمات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اوورسیز پاکستانی کنونشن میں سمندرپار پاکستانیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، ہم اُن کے جذبوں اور وطن کےلیے محبت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے ملک کےلیے نام کمایا، جن کی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے بڑا پیکیج دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر سول ایوارڈ دیا جائے گا، اسٹیٹ بینک کے ذریعے سب سے زیادہ سرمایہ بھجوانے والے پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پرحل کےلیے کوشاں ہے، جن کےلیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔