کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بھمبر میں تقریب سے خطب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر بھمبر میں پہلے دانش سکول سنٹر آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کو معیاری تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ بالآخر آزادی حاصل کریں گے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ امور خالد مقبول صدیقی، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزرا، ارکان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر کے رہنما موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جموں و کشمیر کے کہا کہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، :ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار
ذرائع کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی محمد آفرین زرگر کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو ان کی فوری رہائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی محمد آفرین زرگر کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیا اور نظربندی کیلئے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکامی پر قابض حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ آفرین زرگر پر گزشتہ سال 10ستمبر کو کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ادھرجسٹس محمد یوسف وانی پر مشتمل کشمیر ہائی کورٹ کے ایک اور بنچ نے ارشاد احمد ڈار کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ نے 21 جولائی 2023ء کو ارشاد کی نظربندی کے احکامات جاری کئے تھے۔واضح رہے کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ان کی غیر قانونی نظربندیوں کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے جاری ہے اور عدالتوں میں قابض انتظامیہ کشمیریوں پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہتی ہے۔