2025-04-23@23:46:21 GMT
تلاش کی گنتی: 269
«نیوزی لینڈ کرکٹ»:
(نئی خبر)
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی فتوحات کے لیے پر امید ہیں۔ نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں رمضان گولڈ کا فٹبال ٹورنامنٹ کی ابتدائی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے محنت کی لیکن نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔ ساری ٹیمیں جیتنے کےلئے کھیلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔دورہ نیوزی لینڈ میں امید ہے کہ نتائج ہمارے حق میں آئیں گے۔نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے چیلنجنگ رہی ہے،پی سی...
DELHI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کے بھائی ونود سہواگ کو 7 کروڑ روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ پولیس نے 7 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں ونود سہواگ کو گرفتار کرلیا ہے اور مقامی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ونود سہواگ کو ان کی کمپنی جالتا فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی سے جڑے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے ڈائریکٹرز میں ونود کے علاوہ وشو مٹل اور سدھیر ملہوترا بھی اس کیس میں شامل ہیں، ان کے خلاف نیگوشیابل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ریاست ہماچل پردیش کے علاقے بڈی...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ جب چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول طے ہو رہا تھا تو انڈیا کو صرف دبئی نہیں یو اے ای دینا چاہیے تھا، وہ بھی ٹریول کرتے، ایک میچ شارجہ، میں ہوتا، ایک ابوظبی میں ہوتا، ایک دبئی میں ہوتا، تو پھر سمجھ آتی تھی کہ چلیں انڈیا بھی ٹریول کر رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ آپ اپنے ملک میں بھی کرا رہے ہو تو یہ نہیں ہوتا کہ ایک ہی وینیو پر آپ کی ٹیم کے سارے میچز ہوتے ہیں،اگر نیوزی لینڈ فائنل میں جائے گی تو نیوزی لینڈ وہ ٹیم ہے جو انڈیا کو ہرا...
آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلئے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔ قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔ اضافی سپورٹ سٹاف کیلئے بھی نان میچ ڈے کیلئے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔ ذرائع ملازمین نے...
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کا اعلان کردیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی ہوئی۔ محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے فارغ کرکے سلمان علی آغا کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا، جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم میں بھی 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور عثمان خان کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین ان تبدیلیوں پر مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ سلیم خالق لکھتے ہیں کہ ان تبدیلیوں کے بعد بھی سلیکشن کمیٹی برقرار، عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید برقرار، ناکام کھلاڑی برقراراور سفارشی کھلاڑی بھی برقرارہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ سے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور مینجمنٹ کے درمیان مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جگہ لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کا نام زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے تاہم کئی بڑے ناموں کی چھٹی پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی ہے، ٹی20 میں کپتانی سنبھالنے کیلئے سلمان علی آغا اور شاداب خان کے نام بھی زیر گردش ہیں۔ مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ادھر دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور...
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قوم کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں، ٹی 20 کپتان سمیت 6 کھلاڑ یوں کے ٹیم سے باہر ہونے جبکہ بیٹنگ کوچ بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستانی حکام سے بریفنگ لی میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرتے ہوئے ہیڈ دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر ہیڈکوچ عاقب جاوید کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا، جس کے بعد نام شارٹ لسٹ...
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ثقلین مشتاق کی جانب سے چیلنج دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور وہ اس وقت شاندار کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیوں کے باعث متعدد مسائل کا شکار ہے۔سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا...
’نو ادر لینڈ‘ دستاویزی فلم جو کہ فلسطینیوں پر ڈھائے گئے اسرائیلی مظالم پر بنائی گئی ہے نے’آسکر‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اورفلسطینی شریم ہدایت کار باسل عدرا کے درمیان تعاون سے بنائی جانے والی اس دستاویزی فلم نے 5 فلموں کو شکست دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین 3 بھارتی فلمیں چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ یہ فلم 2019 سے 2023 کے دوران تیار کی گئی، اور اس میں باسل عدرا کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے شہر کی تباہی کو دستاویزی شکل دینے کے لیے گرفتار ہونے کا خطرہ مول لیتا ہے۔ جب ایوارڈ وصول کیا گیا، تو عدرا نے کہا کہ ’نو ادر لینڈ‘ اس کرب کو ظاہر کرتا ہے جو...
میرپور(نیوزڈیسک) کشمیری نژاد برطانوی شہری فرخندہ رحمنسے موبائل نمبر اور فوٹو مانگنا جج کو مہنگا پڑ گیا ، چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور راجہ شہزاد اکرم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔دیگر ججز کو چارج تقویض کردیئے تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/جج فیملی کورٹ میرپور محمد فاروق رشید کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور تعینات کر دیا جبکہ انکی جگہ عبدالخاق عتیق ضلع قاضی میرپور(جن کی تعلیمی قابلیت گریجویٹ و ایل ایل ایم شریعہ اینڈ لا ہے)کو تا حکم ثانی اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر جج فیملی...
قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر ثقلین مشتاق نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انڈین ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر ہندوستانیوں کو اپنی ٹیم پر اتنا گھمنڈ ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہیں تو انہیں کہیں 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی20 میچز کھیلیں، ثابت ہوجائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اختلافات کو الگ رکھیں تو واقعی انڈین ٹیم کے پاس اچھے کرکٹرز موجود ہیں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے اعتراف کیا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا۔ واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم میں بطور عبوری ہیڈ کوچ فرائض انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ثقلین مشتاق کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش قبول کرلی۔ یاد رہے کہ ثقلین مشتاق اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوچنگ کے فرائض انجام...
لاہور(نیوز ڈیسک)ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرکپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق کیا گیا ہے، کپتان محمد رضوان کے آرام کرنےکی صورت میں شاداب خان کوقیادت سوپنے پرغورکیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق کر لیا گیا۔ کپتان رضوان کے آرام کرنے کی صورت میں شاداب خان کوقیادت سوپنے پرغور کیا جارہا ہے۔ قومی اسکواڈ میں 8 سے9 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم، حارث روف، فخر زمان، ڈراپ ہونگے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امام الحق،...
نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے اور نوجوان کرکٹرز کی بورڈ عہدیداران سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے...
اداکارہ اور ماڈل درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت، خوداحتسابی اور پختہ ارادے کی ضرورت ہوتی ہے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے درفشاں سلیم نے کہا کہ کامیابی کا کوئی آسان راستہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی پڑتی ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں توقع سے کہیں زیادہ جلدی کامیابی ملی، لیکن وہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے سخت محنت کرتی رہی ہیں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں تاہم ان...
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد نئے کپتان کا نام سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ممکن ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں۔ سینئر صحافی کے مطابق سلمان علی آغاز کو اس وقت ہی پیغام دے دیا گیا تھا جب رضوان کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔ سلمان علی آغا اس وقت سلاٹ میں سب سے اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کی فیلڈنگ بھی کافی اچھی جا رہی ہے۔ سلمان علی آغا اس وقت...
کراچی ( نیوزڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز میں بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے “بریک” لینے پر مشاورت شروع کر دی کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے۔۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون...
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر و وکٹ کیپر اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ محمد اعظم خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔ سعودی عرب میں موجود اعظم خان نے مقدس مقام سے تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ کرکٹر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے مقدس گھر کی زیارت کا موقع دیا۔ محمد اعظم خان کو عمرے کی ادائیگی پر معروف شخصیات و فینز کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کا ایونٹ میں سفر بغیر کسی جیت اور بغیر کسی سنچری کے اختتام پذیر ہو گیا۔ اپنے گروپ میں آخری نمبر رہا۔ دفاعی چیمپئنز کو گروپ سٹیج کے دوران پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرے میچ میں میزبان بھارت نے ہرایا۔ دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی۔ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم بغیر کسی جیت کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ایونٹ میں شریک دیگر...
وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کوئی میچ جیتے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر شہباز شریف نوٹس لیں گے جب کہ بورڈ میں لوگ اپنی طاقت سے آنے کے بعد من مرضی کرتے ہیں، یہاں 50،50 لاکھ تنخواہیں لینے والے مینٹورز کچھ نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ایک آزاد ادارہ ہے اور ان کا جو دل کرے وہ کرسکتا ہے لیکن بورڈ اور ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر میری ذاتی رائے ہے کہ میں وزیراعظم سے استدعا کروں گا کہ اس پر پارلیمنٹ اور کابینہ میں بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے قومی ٹیم کی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ذلت آمیز شکستوں اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر نوٹس لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر شہباز شریف ذاتی طور پر نوٹس لیں گے اور کرکٹ سے متعلق معاملات کو کابینہ اور پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئیر سیاستدان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک آزاد ادارہ ہے، جو چاہے کرسکتا ہے...
جب سفارشی لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا، اس نے ظلم کیا۔محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا، اس نے ظلم کیا، اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے خبر نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بے ہوش ہو کر گر پڑے ،عمران خان اس بات پر ہنسے ، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں(عمران خان کی علیمہ خانم سے گفتگو) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں...
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ عرصہ قبل قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا،ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے، فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے فخر زمان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے۔فخر زمان لیگز پر این او سی...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے بانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔ عمران خان نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔...
راولپنڈی میں پولیس نے منگل کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، دفاعی چیمپیئن پاکستان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ایف آئی آر نیو ٹاؤن تھانے کے سب انسپکٹر انوار الحق کی مدعیت میں درج کی گئی۔ تماشائی کی شناخت اٹک کے علاقے فتح جنگ سے عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ عبدالقیوم نے میر بخش انکلوژر کے لیے 1000 روپے کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن بعد میں یاسر عرفات انکلوژر چلا گیا۔ وہ رکاوٹ عبور کر کے میدان میں داخل ہوا۔ ایف...
اسلام آباد: بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے خصوصی طیارے پر نور خان ایئربیس اسلام آباد پہنچ گئی۔ گرین شرٹس کا اگلا میچ 27 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے تحت بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا قومی ٹیم آج اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی جو ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ آخری میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں دبئی اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے...
ہندوستانی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کی ایک تازہ لہر شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہر نیا دن فریب پر مبنی ایک نئی مہم لے کر آتا ہے۔ اس بار بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پھیلانے کا مقصد اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے پاکستان کے حق کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ہندوستانی ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹرز اس بات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان صوبہ (آئی...
اس بار کی تنخواہ لیں اور کرکٹ کی جان چھوڑ دیں، شائقین قومی ٹیم پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی 6وکٹوں سے شکست کے بعد شائقین شدید غصے میں ہیں اور قومی ٹیم کی کارکردگی اور کپتان محمد رضوان کی قیادت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ شائقین نے کھلاڑیوں کیلئے سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 241 رنز بنائے لیکن بھارت نے ویرات کوہلی کی نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔اس شکست کے بعد کراچی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آج پاکستان بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے، جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج گیم ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہی اصل میں آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے. پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں جو...
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز ، گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور سینئر صوبائی وزیرسندھ شرجیل میمن کی جانب سے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے،جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج گیم ہے ،پاک بھارت میچ ہی اصل میں آئی سی...
چیمپئنز ٹرافی :یقین ہے پاکستانی ٹیم نئی تاریخ رقم کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی جیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی پُرامید ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی...
راؤ دلشاد حسین: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی جیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی...
پاکستان اور انڈیا کے میچ کا کیا نتیجہ نکلے گا اس پر بڑے بڑے ماہرین تبصرہ کررہے ہیں، قیاس کے بے لگام گھوڑے دوڑا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھانت بھانت کی خیال آرائیاں ہیں، تاریخ کے حوالے ہیں اور اعدادوشمار کا گورکھ دھندا۔ اس سب کے بیچ ایک حقیقت جس پر نہ ہونے کے برابر بات ہورہی ہے وہ یہ کہ کرکٹ کا یہ ٹاکرا پاکستان میں ہونا تھا لیکن کھیل کے سیاست کی نذر ہونے کے باعث اب یہ دبئی میں ہو رہا ہے۔ ’حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں‘ میچ کا نتیجہ کسی کے حق میں آئے لیکن کرکٹ ہار گئی ہے۔ انگریزی خبروں میں دارالحکومت کی بنیاد پر خبر کی عبارت یوں...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی وجہ سے خوب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ڈریسنگ ہو یا پھر خطاب کے دوران طلبا کا والہانہ اظہارمحبت، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنتے دیر نہیں لگتی۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اسے خوب پسند کرتے ہیں، وہیں مخالفین کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں۔ اس بار وجہ کچھ اور نہیں بلکہ کرکٹ ہے۔ کرکٹ کا موضوع ہو اور پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین اس موضوع کا حصہ نہ بنیں ایسا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما کے درمیان 4 سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کیساتھ علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ خدا نے مجھے اتنی بار بچایا ہے کہ میں گن بھی نہیں سکتا۔ تو میں صرف تصور ہی کر سکتا ہوں کہ کتنی بار میں بچا ہوں اور مجھے معلوم بھی نہیں ہوا۔ شکریہ خدا، ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لیے۔ مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر سے 193 کروڑ روپے کا مطالبہ، اہلیہ کے خاندان...
خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان نیاز ی اسٹیڈیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ تبدیلی نام کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے تاریخی پارک شاہی باغ کے احاطے میں واقع ہے۔ اس سمری میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام سے لیکر مختلف امور کاذکر کیا گیا ہے۔ سمری کے مندرجات کے مطابق صوبے میں بین الاقوامی معیار کے کھیل کی سہولیات صوبائی یا وفاقی حکومتوں کے ذریعے قائم کی گئیں۔ سیاسی شخصیات اور سابق بین الاقوامی/قومی سطح...
پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو فارغ کیاجائے گا، سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا، پیکا قانون اور 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کیا جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جن اراکین نے پیکا قانون پر پارٹی پالیسی پر عمل نہیں کیا، جن اراکین نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کے حوالے سے مشکوک کردار ادا کیا، ان کے خلاف پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی ہوگی، انہیں...
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کشف علی نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ کشف علی اور صائم ایوب کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں تھیں، تاہم اب ٹک ٹاکر نے ایک اور ویڈیو کے ذریعے وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صائم ایوب کے ساتھ ایک عام ویڈیو کی بنیاد پر من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) ٹک ٹاکر نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے حقیقی مسائل کو چھوڑ کر بے بنیادی خبریں عوام کو دکھائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت 44 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے تقصان پر 240 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل ینگ 107، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ تجربہ...

پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ! افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ! افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ ہونے جارہا ہے اور آج افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یہ میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگزمیں یہاں اوس پڑتی ہے،...

پاکستان میں 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی میزبانی سے خوش ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامٹ کے آغاز سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی۔فوٹو شوٹ کے دوران کیوی پلیئرز نے دلچسپ جملے بولے۔ ماسٹر بیٹر کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا، تو راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
لاہور(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران صدر اشعر مجید کھوکھر، نائب صدر عبدالحفیظ سولنگی، جنرل سیکرٹری مسعود رسول بابر میمن، جوائنٹ سیکرٹری تنویر احمد جونیجو، لائبریری سیکرٹری حاجی ایوب سومرو، خازن رمیز رجب ابڑو، ممبر منیجنگ کمیٹی بلال مصطفی چانڈیو، جمیلہ نور دودانی بلوچ، اعجاز علی جمالی، عبدالجبار اگھیم، اعجاز علی راجڑ، صدام حسین خاصخیلی اور ساجد بجیر کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حیدر آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام ایڈووکیٹ دوست وکیل برادری کے فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا حقیقی کردار...
جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان شادی کے 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔جے پی ڈومنی اور سو کی شادی 12 سال تک قائم رہی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ڈومنی اور اہلیہ نے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ اس صورتحال میں...
ہر پرستار چاہتا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ تصویر بنوائے ان کے لیے موقع ہے کہ وہ لیجنڈ اسٹار کرکٹرز کے ساتھ مفت سفر کر سکتے ہیں۔دنیائے کرکٹ کے سابق نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن رواں برس جولائی میں برطانیہ میں کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی جانب سے شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیروز کے ساتھ مفت سفر کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ورلڈ کرکٹ لیجنڈز جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی، بھارت کے سریش رائنا سمیت دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔ شائقین کرکٹ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف ان سے ملاقات کر سکیں گے بلکہ ان کے ساتھ مفت فضائی سفر...
کراچی: رواں سیزن ورلڈ کرکٹ لیجنڈز شائقین کے لیے اسٹار کرکٹرز کے ساتھ برطانیہ کے مفت سفر کرنے سنہری موقع لا رہا ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات موقع مل سکے گا۔ اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے "Live With the Legends" کے نام سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جس کے لیے محض 12 ڈالر یعنی ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ رجسٹریشن کروانے پر شائقین کو کوئز راؤنڈ کی تکمیل، ویڈیو جمع کرانے اور کپتان کی کال درکار ہوگی جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔ View this post on Instagram ...
نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کین ولیمسن چیمپئنز ٹرافی کیلئےپاکستان میں موجود ہیں، ا نہو ں نے ہوٹل میں ایک کے تقریب کے دوران دیسی سٹائل کا لباس پہنا ہوا ہے۔لباس کو پنجابی زبان میں دھوتی کہتے ہیں جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان میں ہے، معروف کرکٹر کین ولیمسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایسا لباس پہنے ہوئے ہیں جو بہت سے لوگوں نے دھوتی لگ رہا ہےمگروہ ایک سرمئی ٹی شرٹ، گھٹنوں تک سفید لباس اور چپل پہنے نظر آ رہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ ولیمسن نے ایشیا کا...
دبئی : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) اپنی کیٹگری میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے واحد منظورشدہ لیگ ہے ۔ اس نے اپنے مداحوں کی مصروفیت کے لئے لائیو ود دی لیجنڈز (ایل ڈبلیو ایل) کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام سے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو 16 روزہ برطانوی دورے کا موقع ملے گا جس کے تمام اخراجات لیگ برداشت کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت 12 منتخب شائقین ، کرکٹ کے عظیم ترین ستاروں کے ساتھ رہائش گاہوں اور تجربات کا اشتراک کریں گے۔ لائیو ود دی لیجنڈز پروگرام کھیل کے بڑوں تک رسائی کی ایک غیر معمولی پروگرام ہے جس میں کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ خصوصی سفر اور رہائش کے انتظامات...
پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو مقابلہ کھلاڑیوں کے درمیان ہی نہیں ہوتا بلکہ مسابقت کی یہ فضا شائقینِ کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ تماشائی مخاصمانہ فضا کا براہ راست حصہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کے دل میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نرم گوشہ کم ہی ہوتا ہے۔ تماشائیوں کی اس گرم مزاجی نے بعض مرتبہ بڑی نازک صورت حال بھی پیدا کی ہے۔ تناؤ کی اس تیز لہر میں جس کھلاڑی نے دیارِ غیر میں عوام کے دل میں گھر کیا، ان میں بشن سنگھ بیدی کا نام سر فہرست ہے۔ ان کی پاکستانیوں سے دل وابستگی کی چند حکایات اس کھیل کے تذکروں میں محفوظ ہیں۔ معروف...
شاہد آفریدی نے ڈبلیو سی ایل سیزن 2 میں شرکت کی تصدیق کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز دبئی : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے سیزن 2 میں کرکٹ کے پانچ مشہور کھلاڑیوں شاہد آفریدی ، یوراج سنگھ، شیکھر دھون، ، کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) اپنی کیٹگری میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ واحد کرکٹ لیگ ہے ۔ اس نے اپنے مداحوں کے لئے لائیو ود دی لیجنڈز (ایل ڈبلیو ایل) کے لئے رجسٹریشن شروع کردی ہے ۔ اس اقدام سے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو 16 روزہ برطانیہ کے خصوصی دورے کا...
(محمد حسن) نامور شاعر ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری حیدرآبادمیں واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے سبب جُھلس کر انتقال کرگئے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے المناک سانحے پر دل افسردہ ہے،وہ ادب اورشاعری میں بڑا مقام رکھتے تھے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے پولیس کوواقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر آکاش انصاری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے صوبائی وزیر نے کہاکہ میں ڈاکٹر آکاش انصاری کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کوآرڈی نیشن میٹنگ کے ایم ڈی سی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اجلاس وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر بلایا گیا، جس میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں ٹریفک، انکروچمنٹ اور دیگر مسائل پر مشترکہ حکمت عملی مرتب کی گئی۔ایس ایس پی سینٹرل نے رات 10 سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے اور خلاف ورزی پر فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے انکروچمنٹ کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے تمام اداروں کے اشتراک سے بہترین نتائج حاصل کرنے...
پاکستان ان دنوں ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کی میزبانی کررہا ہے، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئی ہوئی ہیں، مہمان ٹیموں کی آمد کی وجہ سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث لاہور میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر بعض اراکین پھٹ پڑے، تحریک استحکام پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے ایوان میں کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ ہونا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مگر اس کے باعث ٹریفک کا حال قابل قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں لاہور میں اس وقت میچز نہیں ہو...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور اس کے اہم فاسٹ بولر بین سیئرز انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے فاسٹ بولر بین سیئرز کی عدم دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بین سیئرز ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے، فاسٹ بولر کو بدھ کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی۔ دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی کو نیوزی لینڈ ٹیم...
کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان میں مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ سیریز کا فائنل ہائی اسکورنگ ہوگا اور 90 فیصد تماشائی ہمارے خلاف ہوں گے۔ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوی کپتان نے کہا کہ کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ ہے، گزشتہ روز سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ایک اور ہائی اسکورنگ میچ ہوسکتا ہے،ایک زبردست میچ کی امید ہے، اس سے قبل میچز میں بھی طویل اننگز کھیلی گئیں، ہم نے ابھی تک پاکستان کے خلاف فائنل کے لیےاپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی۔ مشل سینٹنر...
سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد مرحوم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی، پاکستانی بیٹر کے صاحبزادے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے یادگاری تختی اور کیپ وصول کی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقویٰ نے حنیف محمد کی کرکٹ میں خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شعیب محمد نے اپنے والد کا نام ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو 2021 میں پی سی بی ہال...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ سندھ سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور ان کی معاونت کیلئے باضابطہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کرکٹرز کو منظم تربیت اور مناسب مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصاً صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کیلئے...
کراچی (نیوز ڈیسک)سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ، اور سید محسن نقوی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ، نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عارف حبیب گروپ کے چیئرمین جناب عا رف حبیب اور دیگر ممتاز میزبانوں نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کا استقبال کیا۔انھوں نے نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی اور دوسری بہترین تفریحی سہولتوں کی تعریف کی،جنھوں نے اسے کمیونٹی اسپورٹس اور تفریح کا مقام بنا دیا ہے اور اسے فکر انگیز منصوبہ بندی کے ساتھ تیار کردہ شہری منظر نامے کے اندر پر سکون طریقے سے مربوط کر دیا ہے۔ جناب نقوی نے نیا ناظم آباد جمخانہ اور اس کے شاندار کرکٹ اسٹیڈیم کی...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق باقاعدہ منصوبہ تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان بدھ کو کراچی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حیدر آباد اسٹیڈیم اپ گریڈ کر کے انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے ٹیلنٹ تلاش کیا جانا چاہیے، جس پر دونوں حکومتی عہدیداروں نے اتفاق کیا۔...
لندن(نیوز ڈیسک)انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا ہے۔ منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے جنہوں نے اس عظیم الشان بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔ اسٹیڈیم کا افتتاح صدر آصف علی زرداری کو کرنا تھا، تاہم ان کی غیر موجودگی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کی نمائندگی کی۔ اس سے قبل اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب...
جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے اپنے ڈیبیو میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ میتھیو بریٹزکے نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز مکمل نہیں کیے تھے۔ بریٹزکے نے اس کارکردگی سے اپنے ہی ملک کے (جنوبی افریقی) کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں124 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کی دو سری اننگز کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ راچن کے ماتھے پر بال لگنے سے کٹ لگا تھا، انہیں 38 ویں اوور میں خوشدل شاہ کی شاٹ پر کیچ پکڑتے ہوئےگیند ماتھے پر لگی تھی۔ اس واقعے کے حوالے سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی راچن کے ماتھے پر گیند لگتی ہے تو گراؤنڈ میں موجود شائقین پریشان ہو جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کر تے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی مہمان نوازی دیکھنی ہے تو یہ کلپ...
سہ فریقی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کرے گی جہاں 12 فروری کو اس کا میچ جنوبی افریقا سے ہوگا۔ گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی...
سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے با آسانی 78رنز سے شکست دے دی۔ میچ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرحلے میں 280 یا 300 کی طرف دیکھ رہے تھے، لیکن گلین فلپس کی بیٹنگ نے فرق ڈال دیا۔ کیوی کپتان نے کہا کہ ان کی نظریں کراچی کی طرف ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولروں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 19 گیندوں پر 56 جبکہ آخری دس اوورز میں 123 رنز دیے۔ شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنے۔
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اورکئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعلی نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ سہ ملکی سیریز اور پھر چیمئنز ٹرافی کا انعقاد کھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نوازکا ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر، کہا کہ کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد دی۔ وزیراعلی مریم نواز نے وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹر زکو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے...
سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں آج (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔سہ ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔بہترین پوائنٹس والی دو ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14...
پاکستان کے اسٹار کرکٹر صائم ایوب، جو ٹخنے کے فریکچر کی وجہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم کرکٹ میں ان کی واپسی سے متعلق پریشان کن اطلاع سامنے آئی ہے۔ صائم ایوب 3 جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں طبی بنیادوں پر 10 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر کردیا گیا تھا اور وہ چیمپیئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی اب خبر آئی ہے کہ صائم ایوب کی نیوزی لینڈ ٹور کے لیے دستیابی بھی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئی ہے، کیونکہ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نجی ائیر لائن سے لاہور پہنچی، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل دوپہر سے ٹریننگ سیشن میں شروع کرے گی، جنوبی افریقی ٹیم کی...
تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔ تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا جو آج دوپہر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں شیڈولڈ تھا، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق ٹریننگ کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے کپتان شیڈول کے مطابق پری میچ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے آفیشل گانے کا ٹیزر ڈال کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔ آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر شائقینِ کرکٹ کیلئے ریلیز کی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کیلئے آئی سی سی نے ابھی صرف ٹیزر ریلیز کیا ہے تاہم جلد پورا گانا اَپ لوڈ کیا جائے گا، جس میں تمام 8 کی نمائندگی موجود ہے۔ مزید پڑھیں: علی ظفر کی پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل ادھر ٹورنامنٹ کے آغاز میں محض 12 دن رہ گئے ہیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل...
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز النور جیمخانہ نے رہبر اسپورٹس کو 187 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ فضل سبحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 97 ، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 49 ، سیف اللہ بنگش نے 38 ، غوث شاہ نے 32 اور یافع علی نے 21 رنز بنائے۔ آف اسپنر زنیر...
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بالر نعمان علی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مہینے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جنوری 2025 کے ماہانہ بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جومیل کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے 2میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور 85 رنز بھی بنائے۔ پاکستانی بالر نعمان علی نے دو میچز میں 16 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ تیسری نامزدگی بھارت کے بالر چکرورتی کو حاصل ہوئی، جنہوں نے 4میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کھلاڑیوں کو شائقین کرکٹ ووٹ دیں گے...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے چیمپئزٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ میچ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آمد کے بعد ایل سی سی اے میں میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں موجود ہیں۔ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جیکب آرم کا میچز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔جیکب آرم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سب ٹیموں کے پاس برابر کاچانس ہوتا ہے۔دریں اثنا سہ فریقی...
جنوبی افریقہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، دیگر میچوں کے کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ اعلان کے مطابق جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں ایتھن بوش، میتھیو برٹیزکے، جیرالڈ کوٹزی، جونیئر ڈالا شامل ہیں۔ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں ویلم ملڈر، میہلالی مپونگوانا، سینوران متھوسمی، جیسن اسمتھ، کائل ویرین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا، مہمان ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔کیوی ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریزکا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری
پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاہور آمد پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعہ کو لاہور پہنچے گی اور اگلے روز پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ...
تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آٹھ فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ تین ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...