شائقین کیلیے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مفت سفر کرنے کا سنہری موقع
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
رواں سیزن ورلڈ کرکٹ لیجنڈز شائقین کے لیے اسٹار کرکٹرز کے ساتھ برطانیہ کے مفت سفر کرنے سنہری موقع لا رہا ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات موقع مل سکے گا۔
اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے "Live With the Legends" کے نام سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جس کے لیے محض 12 ڈالر یعنی ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔
رجسٹریشن کروانے پر شائقین کو کوئز راؤنڈ کی تکمیل، ویڈیو جمع کرانے اور کپتان کی کال درکار ہوگی جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔
View this post on InstagramA post shared by World Championship Of Legends | WCL (@worldchampionshipoflegends)
جیتنے والے شائقین برطانیہ کا 16 روز کا مفت سفر کر سکیں گے اور وہاں قیام کے دوران تمام اخراجات ورلڈ کرکٹ لیجنڈز برداشت کرے گی۔
مزید پڑھیں؛ ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ دوسرا سیزن کب ہوگا؟ شیڈول سامنے آگیا
جیتنے والے کے لیے تمام ٹریننگ، میچز اور میڈیا سیشنز میں شرکت لازمی ہوگی جبکہ پروموشنل مقاصد کے لیے آپ کا نام اور تصویر استعمال کی جا سکتی ہے۔ شائقین میڈیا کو اپنا انٹرویو بھی دے سکیں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز جولائی کے وسط سے برطانیہ میں شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار 14 دسمبر کو نیو یارک میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور اور پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ شام پانچ بجکر 30 منٹ پر ٹائمز اسکوائر پر موجود ہوں گے اور پاکستان سپر لیگ کی گلوبل اسپرٹ کو مداحوں کے ساتھ منائیں گے۔
پریس ریلیز میں نیو یارک میں موجود پاکستان کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل مداحوں کو اس منفرد فین انگیجمنٹ مومنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔