کراچی (نیوز ڈیسک)سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ، اور سید محسن نقوی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ، نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر عارف حبیب گروپ کے چیئرمین جناب عا رف حبیب اور دیگر ممتاز میزبانوں نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کا استقبال کیا۔انھوں نے نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی اور دوسری بہترین تفریحی سہولتوں کی تعریف کی،جنھوں نے اسے کمیونٹی اسپورٹس اور تفریح کا مقام بنا دیا ہے اور اسے فکر انگیز منصوبہ بندی کے ساتھ تیار کردہ شہری منظر نامے کے اندر پر سکون طریقے سے مربوط کر دیا ہے۔

جناب نقوی نے نیا ناظم آباد جمخانہ اور اس کے شاندار کرکٹ اسٹیڈیم کی بطور خاص تعریف کی،جو کھیلوں کی صلاحیتوں کے استحکام اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کا مرکز بن چکا ہے۔انھوں نے اسپانسرز اور اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا،جنھوں نے اسے کراچی کا ایک بہترین اسٹیڈیم بنانے،مقامی کرکٹ کی مدد اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میز بانی میں کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر جناب عارف حبیب نے کہا کہ” نیا ناظم آباد محض ایک رہائشی پراجیکٹ سے بڑھ کر ہے؛ یہ فروغ پانے اور خود کو برقرار رکھنے والی کمیونٹی کی ایسی سوچ ہے جو اسپورٹس، صحت اور تفریح کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ہمیں جناب محسن کی میزبانی اور ان پر ایک بہتر کراچی کی تعمیر کا عزم ظاہر کرنے پر فخر ہے۔ہمارے کرکٹ اسٹیڈیم کی کامیابی اجتماعی کوششوں کی طاقت اور ہمارے عوام کے جوش و جذبے کا ثبوت ہے” ۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا، ”نیا ناظم آباد جیسے ترقیاتی منصوبے کراچی کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو نہ صرف جدید رہائش فراہم کرتے ہیں بلکہ عالمی معیار کی کھیلوں اور تفریحی سہولیات بھی مہیا کرتے ہیں، جو ایک صحت مند اور متحرک کمیونٹی کو فروغ دیتی ہیں۔”

تقریب میں کراچی کے میئر جناب مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیر برائے مقامی حکومت جناب ناصر حسین شاہ کے ساتھ ساتھ ممتاز بینکاروں اور سرکردہ انٹر پرینیورز نے شرکت کی۔

اس شام کا اہم پہلو انٹر پرینیور الیون اور ایگزیکٹیوز الیون کے درمیان سنسنی خیز ڈے اینڈ نائٹ ٹی20 کرکٹ میچ تھا،جس سے کراچی کی کاروباری برادری میں کرکٹ کا جوش و جذبہ عیاں ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے نیا ناظم ا باد کرکٹ اسٹیڈیم

پڑھیں:

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ  کیا ۔وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کیساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل  تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔

وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام  دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے درخواست موصول ہوگئی
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی