لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اورکئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعلی نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ سہ ملکی سیریز اور پھر چیمئنز ٹرافی کا انعقاد کھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کر سکتی۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں ۔ کھیل اور میلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں، بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ کھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے انتخابات کے انعقاد کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلی نے نواز شریف شہباز شریف کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قائد نواز شریف کے وژن اور شہباز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے۔ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا انعقاد دہائی کا بڑا واقعہ ہے۔ شرح سود اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے معیشت بہتر ین ٹیک آف کررہی ہے۔ سٹاک ایکسچینج کا خطے کی سب سے تیز ی سے بڑھنے والی مارکیٹ بننا تاریخی امر ہے۔ ثابت ہوگیا مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی معیشت ترقی کرتی ہے اور عوام خوشحال ہوئے ہیں۔ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے سے غریب آدمی کے گھر میں خوشحالی آئے گی۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اشیائے خورد و نوش میں مہنگائی کی شرح کم ہے۔ کاشتکار او رعام آدمی آنے والی ترقی اور خوشحالی کے دنوں کو محسوس کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نواز شریف

پڑھیں:

نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت

صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا کھیئل داس کوہستانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کھیئل داس کوہستانی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز