پاکستان ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا۔
واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم میں بطور عبوری ہیڈ کوچ فرائض انجام دے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ثقلین مشتاق کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش قبول کرلی۔
یاد رہے کہ ثقلین مشتاق اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:افطار میں سب سے پہلے کھجور کیوں کھائی جاتی ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثقلین مشتاق کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ
پڑھیں:
ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت میزبان ہے، وہ فیصلہ کرے گا کہ میچ کہاں منعقد کیے جائیں۔
انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل جگہ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔
یہ بیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا اور اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے تھے جو اس سے قبل 2023 کے ایشیا کپ میں استعمال کیا گیا تھا۔
کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد دونوں بورڈز نے ڈیڈ لاک کو حل کرنے کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق یہ ماڈل بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے نیوٹرل مقامات پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس معاہدے کا اطلاق 2025 میں پاکستان میں ہونے والی مینز چیمپئنز ٹرافی، 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہوگا۔