کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، محنت اور پختہ ارادہ ضروری ہے: درفشاں سلیم
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اداکارہ اور ماڈل درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت، خوداحتسابی اور پختہ ارادے کی ضرورت ہوتی ہے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے درفشاں سلیم نے کہا کہ کامیابی کا کوئی آسان راستہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی پڑتی ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں توقع سے کہیں زیادہ جلدی کامیابی ملی، لیکن وہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے سخت محنت کرتی رہی ہیں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ ایسا کام کریں جو مدتوں یاد رکھا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن اپنی اصلاح کے لیے کوئی تیار نہیں ہوتا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل رانڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کیمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔