لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی وجہ سے خوب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ڈریسنگ ہو یا پھر خطاب کے دوران طلبا کا والہانہ اظہارمحبت، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنتے دیر نہیں لگتی۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اسے خوب پسند کرتے ہیں، وہیں مخالفین کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

گزشتہ روز سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں۔ اس بار وجہ کچھ اور نہیں بلکہ کرکٹ ہے۔ کرکٹ کا موضوع ہو اور پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین اس موضوع کا حصہ نہ بنیں ایسا کم ہی ہوتا نظر آیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ویڈیو اشتہار جاری کیا گیا جس میں ایک کرکٹ کھلاڑی کو دکھایا گیا جس کا نام مریم ہے اور اس کے پس منظر میں پچھلے ایک سال میں پنجاب میں کیے گئے ترقیاتی و دیگر منصوبوں کو دکھایا گیا۔ اشتہار میں دکھایا گیا کہ کرکٹ میچ میں انتہائی مایوسی کی صورتحال ہے اور مریم نامی کھلاڑی نے آکر سارا کھیل بدل دیا۔ اشتہار کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر
کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لکھا’پھر’مریم‘ آئی اور سارا کھیل ہی بدل دیا‘۔

پھر “مریم” آئی اور سارا کھیل ہی بدل دیا۔ pic.

twitter.com/L7ZOS71ge3

— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 21, 2025


اشتہار کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر تبصروں کا ایک طوفان امڈ آیا۔ مسلم لیگ ن کے حامی صارفین نے مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور الزام لگایا کہ کرکٹ کا سہارا لے کر مریم نواز نے عمران خان سے متاثر ہو کر ان کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ 100 فیصد اس ایڈ کو بنانے کے پیچھے مریم نواز صاحبہ کا اپنا آئیڈیا ہوگا۔
بعض صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے مریم نواز کی پنجاب کو بدلنے کی کوششوں کو خوب سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو عہدہ سنبھالے ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ یہ ایک سال صرف دن، ہفتے اور مہینے نہیں، بلکہ بے شمار عوامی فلاحی منصوبوں کا ایک تسلسل رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو عہدہ سنبھالے ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ یہ ایک سال صرف دن، ہفتے اور مہینے نہیں، بلکہ بے شمار عوامی فلاحی منصوبوں کا ایک تسلسل رہا ہے

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بغض عمران نے ان کو کھلاڑی بھی بنا دیا‘‘

ایک اور صارف عمران افضل راجہ نے لکھا ’اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے۔ دیکھیں وہ شاہکار کب ریلیز ہوگا‘‘

“اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رھ گیا ہے دیکھیں وہ شاہکار کب ریلیز ہوگا”

صحافی ثمینہ پاشا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب عمران خان کی نقل کرنے میں ایک کام باقی رہ گیا تھا، تو وہ اس طرح پورا کیا گیا۔ اندازہ نہیں تھا کہ احساس کمتری اتنی بڑی بیماری ہے۔

اب عمران خان کی نقل مارنے میں ایک کام باقی رہ گیا تھا، تو وہ اس طرح پورا کیا گیا۔ اندازہ نہیں تھا احساس کمتری اتنی بڑی بیماری ہے

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اشتہار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جب پنجاب کی کمان سنبھالی تو ہر طرف مسائل کا انبار تھا۔ عوام بنیادی سہولیات سے محروم، ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار اور ادارے عدم فعالیت کا شکار تھے۔ لیکن ان کی دور اندیش قیادت اور عوامی خدمت کے عزم نے صوبے کو ایک نئی راہ پر گامزن کیا۔ گزشتہ ایک سال میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم و صحت میں اصلاحات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں نے ایک نئے اور روشن پنجاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔
مزیدپڑھیں:تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز کے حامی صارفین سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے لکھا کہ نے لکھا ایک سال گیا ہے رہ گیا

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان اقدامات میں پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام شامل ہیں۔

اس حوالے سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 8 رکنی ”پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی“ تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنے، فلم سازوں کی درخواستوں کے جائزے، اور باکس آفس مراعات سمیت دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کمیٹی کے ذمے ہو گی۔ کمیٹی کو کسی بھی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے، جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے مخصوص جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹس دی جائیں گی۔ کمیٹی میں وزیر اطلاعات پنجاب، وزیر خزانہ، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ان منصوبوں کے ڈیزائن اور عملی اقدامات پر ابتدائی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

فلم انڈسٹری سے وابستہ حلقوں نے ان اقدامات کو ”تاریخی پیش رفت“ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلے پاکستانی سینما کو ایک نئی زندگی عطا کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان
  • پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
  • مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان