2025-04-23@01:56:01 GMT
تلاش کی گنتی: 156

«عدالت نے ڈی»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو عدالت نے سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیے جہلم میں تین بچوں کے قتل کا مقدمہ ماں کیخلاف درج لاہور، بچوں کو زندہ جلانے والی سنگدل ماں کا ویڈیو بیان سامنے آگیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے مجرم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ مجرم نے 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی جس کے اس کے والدین جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
    راولپنڈی کی عدالت نے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو سزا سنا دی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم محمد وسیم  کو 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم نے گھریلو رنجش پر یپٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ 2022 میں  تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی اور قانونی ٹیموں کو شاباش بھی دی۔
    سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سہراب گوٹھ پولیس نے سپرہائی گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت سعید کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور مابائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی عدالت نے سابق سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن کے الزام پر 11برس قید کی سزا سنا دی ۔ 71سالہ باب ریاست نیو جرسی سے سینیٹر رہے ہیں۔ان پر الزام تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ 10لاکھ ڈالر نقد، سونے کی اینٹیں اور لگژری گاڑیاں رشوت لینے میں ملوث تھیں۔ نیو یارک کی وفاقی عدالت نے سزا کا اعلان کیا تو سابق ڈیمو کریٹک سینیٹر نے روتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے خاندان کے سوا سب کچھ کھو دیا ہے۔ عدالت میں باب میننڈز پر مصر کی حکومت کے لیے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ عدالت کے مطابق 71 سالہ سابق سینیٹر نے اپنے عہدے...
    امریکی عدالت نے مالی بدعنوانی کے کیسز میں سابق سینیٹر باب مینڈیز کو 11 سال قید کی سزا سنادی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق سینیٹر باب مینینڈیز اور ان کی اہلیہ کو 10 لاکھ ڈالرز نقد، سونے کی اینٹیں اور لگژری گاڑیاں رشوت کے طور پر لینے کا الزام تھا۔ باب مینڈیز پر الزام تھا کہ انہوں نے مصری حکومت کے ایجنٹ کے طور پر رشوت کے بدلے اربوں ڈالر کی امریکی امداد کو مصر میں پہنچانے میں مدد کی، انہوں نے تین تاجروں سے لاکھوں ڈالر نقدی، سونا اور گاڑیوں بھی قبول کیں۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں سابق سینیٹر کو مجرم قرار دیا گیا تھا اور آج سزا سنادی گئی۔ 71 سالہ باب...
    فوٹو: فائل انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشعال یوسفزئی کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگادی۔اے ٹی سی راولپنڈی نے مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس کے معاملے پر بڑا قدم اٹھالیا اور خاتون رہنما کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹسانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔ عدالت نے مشعال یوسفزئی کا وکالت لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بنا کر خیبر پختونخوا بار کو بھیج دیا اور ریفرنس کے فیصلے تک عدالت میں داخلے پر...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا جبکہ تین ملزمان کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا جبکہ عمران خان کی فیملی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔ سماعت کے دوران تین ملزمان ناصر محفوظ، سعد سراج اور نوید عمر ستی کی درخواست بریت خارج کی گئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست پر جیل سپرٹینڈنٹ سے جواب طلب کر لیا۔ سپرٹینڈنٹ سزا یافتہ مجرم کے جیل ٹرائل...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے، تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی،عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔ وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کیلئے درخواست بھی دائر کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد ، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف سمیت 3 افراد کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، کرنل (ر) اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دائر درخواست بریت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے موقف اپنایا کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے، 12 عینی شاہدین گواہوں...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے 19 ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں 50, 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلاء انصر کیانی، سردار مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی اور دیگر نے عدالت میں پیش ہو کر مؤقف پیش کیا۔ یہ ضمانت اس کیس کے سلسلے میں دی گئی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کو 24 نومبر کے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے کارکنوں...
    جی ایچ کیو حملہ کیس: 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، استغاثہ کے گواہان شہادت ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔جیو نیوز کےمطابق ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی نے ٹرائل مکمل ہونے پر چاروں ملزمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرمان کو 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔مجرموں کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 12 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے، بی،سی 298 اے، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرمان نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد شیئر کیا تھا۔ مزید :
    پنڈی کی عدالت نے توہین مذہب کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )راولپنڈی کی مقامی عدالت نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی نے ٹرائل مکمل ہونے پر چاروں ملزمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرمان کو 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مجرموں کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 12 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے، بی،سی 298 اے، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرمان نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد...
    انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں 9 کروڑ سے زائد کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔اے ٹی سی کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے مقدمے پر کارروائی ہوئی ہے۔ کراچی: شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے عدالت میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔عدالت نے تمام ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے چالان طلب کرلیا۔دوران سماعت تفتیشی...
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )راولپنڈی کی سول عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا.(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں. عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے تحت 10 سال قید اور سیکشن 295-...
    راولپنڈی: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔تفصیلات کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے۔عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں۔عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے...
    علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    عید الفطر سے ایک دن قبل سیشن عدالت میں 2 وکلا کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس کمانڈو کانسٹیبل انتظار شاہ کو 3 مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنادیا، مجرم کو 10 لاکھ روپے بھی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مجرم پولیس اہلکار کو اس وقت تک پھانسی پھندا پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔ عدالت نے مجرم کو 2 وکلا ملک اسرار اور ذوالفقار احمد ایڈووکیٹس کے قتل میں دو مرتبہ سزائے موت سنائی، دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت جرم ثابت ہونے پر بھی پھانسی کی سزا دی گئی۔ مجرم نے 2024 میں...
    انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس: ’راجا بشارت مظاہرین کو اکساتے رہے‘، گواہان کا بیانگواہان نے ملزمان سے برآمد ہونے والے ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے۔ دوران سماعت مقدمے میں پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان نے اپنے بیانات قلم بند کرالیے، جن میں اے ایس آئی شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل عمران اختر، کانسٹیبل زبیر صدیقی اور انوار شامل ہیں۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے او ایس ڈی بنائے گئے اسسٹنٹ رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کا کیس ڈی لسٹ کردیا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد اب کل توہین عدالت کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے اعلامیے میں کہاکہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ معاملہ دیکھیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 جنوری 2025ء ) جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیرسماعت توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیر سماعت ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے ڈی لسٹنگ کے بعد کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے آرٹیکل 191-اے سے متعلق کیس حکم کے نامے...
    جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیرسماعت توہین عدالت کیس ڈی لسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیر سماعت ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے ڈی لسٹنگ کے بعد کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے آرٹیکل 191-اے سے متعلق کیس حکم کے نامے کے مطابق اسی بینچ میں مقرر نہ کرنے...
    سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کا کیس سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ کر دیا۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ ڈی لسٹ ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں کل کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے 32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف حسن ابدال، حضرو، اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔ مزید :
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میںشارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا کیس عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی ۔اے وی سی سی نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی ہیں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ،مدعی کے وکیل کاکہنا تھا کہ عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی ہے۔
    راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ آر اے بازار کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 5ویں گواہ کی شہادت قلمبند کرنے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔دوران سماعت تحریک انصاف کے سابق چیئرمین، شہریار آفریدی اور محمد بشارت راجا سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے جبکہ ملزمان کی پیروی کے لیے ڈاکٹر بابر اعوان اور محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے علاوہ سرکاری وکیل ظہیر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر اے ایس آئی نور نے استغاثہ کے گواہ کی حیثیت سے بیان ریکارڈ کروایا اس طرح مقدمے میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادت مکمل ہو چکی ہے۔
    پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔ پولیس لائنز دھماکے میں ملوث تین سہولت کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان ، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیے جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15...
    اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔عمر ایوب اپنے وکلا بابر اعوان، مرتضی طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔(جاری ہے) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضی طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر ایوب کے خلاف تھانہ کوہسار میں 3،ت ھانہ نون میں 2 ، مارگلہ،آبپارہ،ترنول میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔
    راولپنڈی(نیوزڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار ہی گرفتار کرلیا۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کی زمین بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دی دیا جبکہ جج ناصر جاوید رانا کے سزا سنانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا
    ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔  اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز  بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔  خیال رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔شہریار آفریدی اپنے وکلاءسردار مصروف،آمنہ علی کے ساتھ عدالت پیش ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی۔دوران سماعت شہریار آفریدی کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں فروری تک توسیع ہوئی ہے، ہمارا کیس بھی ساتھ ہی سنا جائے۔بعدازاں عدالت نے شہریار آفریدی کی ڈی چوک احتجاج کے...
    راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے بنو قابل پروگرام نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی کورسز مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات کوفری  لیپ ٹاپ دینے کا آغاز کردیا۔ آئی ٹی سمیت دیگرجدید کورسز مکمل کرنے والے ہزاروں طلبہ کے لیے ایکسپوسنٹرلاہورمیں تقریب کاانعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن تھے۔ امیر لاہور ضیا الدین انصاری، ریجنل صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد رشید، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سلمان شیخ،عمیر ادریس،سینئر منیجر میڈیاریلیشنزشعیب ہاشمی، یونیورسٹی پروفیسرز،ٹرینرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کے نمایاں افراد تقریب میں شریک ہوئے۔ مہمانان خصوصی نے کورس مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔کورسزکے دوران نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے گئے جن کے باعث...
    سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے خلاف درخواست پر عدم پیشی پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے کہا ڈی جی کے ڈی اے گذشتہ سماعت پر بھی نہیں آئے، نہ ہی شوکاز کا جواب دیا، مرحوم ملازم پہلے ایم ڈی اے میں تھے، وہاں سے کے ڈی اے آ گئے تھے۔ ایم ڈی اے نے مرحوم ملازم کے واجبات کے...
    سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے خلاف مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی شوکاز نوٹس کا جواب دیا، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ، سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، جبکہ ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سماعت کے...
    اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رؤف حسن اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگلہ، اپبارہ ،کراچی کمپنی میں ایک، ایک مقدمہ جبکہ رؤف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان...
    اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رؤف حسن اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگلہ، اپبارہ ،کراچی کمپنی میں ایک، ایک مقدمہ جبکہ رؤف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان...
    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، کرائم سین کے ایک طرف سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس ہے۔ فائرنگ سے ایک زخمی دانیال نے اسپتال میں دم توڑا جبکہ دوسرے زخمی عاصم کو کمر کے قریب دو گولیاں لگیں جس کے باعث حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے موقع سے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں بھی لے لیا۔ ڈی ایس پی افضال شاہ کے مطابق فائرنگ دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ملازمین کے درمیان ہوئی، دو زخمیوں کو بی بی ایچ منتقل کیا گیا ہے، فریقین گوجر خان میں درج ایک مقدمہ...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی 13 درخواستیں 7 فروری تک منظور کرلیں۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتیں دائر کی گئیں۔سماعت کے دوران فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل خالد یوسف چوہدری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ فائلیں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا تنازع،عدالت نے آئندہ سماعت تک کے ڈی اے کو انہدامی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لیز ہے یا جنہوں نے چالان جمع کروایا ہے انہیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے فریقین کو 30 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں سے کچھ کے پاس کچی آبادی کی لیز ہے جبکہ دیگر نے چالان جمع کروائے ہوئے ہیں، کے ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں،...
    اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔  اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباسی نے  بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جس کے  دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔  دوران سماعت  وکیل خالد یوسف چوہدری کی جانب  سے بانی پی ٹی آئی  کی اہلیہ  کے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھا لگوانے پر جج طاہر عباسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹوکول ملے، ایسا...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق 13 کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ بشریٰ بی بی کی ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر بشریٰ بی بی کی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ یہ بھی پڑھیے بشریٰ بی بی کی 1 اور مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں مسترد دورانِ سماعت فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے بشریٰ بی بی...
    اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کے کیس میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط و انگوٹھے کے نشان پر عدالت برہم ہو گئی۔   بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے کیس کی ملزمہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کرلیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر بشریٰ بی بی کی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی،عدالت نے 5،5 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے کیس کی ملزمہ بشریٰ بی بی کی  عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کرلیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،بشریٰ بی بی اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت پہنچیں ۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت منسوخی کو چیلنج کیا تھا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
    اسلام آباد(صباح نیوز) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کی جانب سے اتوار کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے30ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک رہی۔ ارسا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1476.47 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398 فٹ سے78.47 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 15,900 کیوسک اور 10,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1133.70 فٹ تھی جو ڈیم کی انتہائی کم سطح 1050 فٹ سے 83.70 فٹ زیادہ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 4200 کیوسک اور...
    ہش منی کیس: ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی عدالت نے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں غیر مشروط طور پر الزامات سے بری کردیا۔نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے سماعت ہوئی جس میں جج نے کہا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔عدالت نے ٹرمپ کی رہائی کا فیصلہ دیتے ہوئے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 153 کارکنوں کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کی مسترد کر دیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔اے ٹی سی نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج کر دی، تھانہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پراظہار برہمی  کیا۔ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کرلی گئی،جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی،سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت...