انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، کرائم سین کے ایک طرف سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس ہے۔
فائرنگ سے ایک زخمی دانیال نے اسپتال میں دم توڑا جبکہ دوسرے زخمی عاصم کو کمر کے قریب دو گولیاں لگیں جس کے باعث حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے موقع سے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں بھی لے لیا۔
ڈی ایس پی افضال شاہ کے مطابق فائرنگ دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ملازمین کے درمیان ہوئی، دو زخمیوں کو بی بی ایچ منتقل کیا گیا ہے، فریقین گوجر خان میں درج ایک مقدمہ میں عدالت پیشی پر آئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔