ڈی چوک احتجاج: شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
شہریار آفریدی اپنے وکلاءسردار مصروف،آمنہ علی کے ساتھ عدالت پیش ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی۔
دوران سماعت شہریار آفریدی کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں فروری تک توسیع ہوئی ہے، ہمارا کیس بھی ساتھ ہی سنا جائے۔
بعدازاں عدالت نے شہریار آفریدی کی ڈی چوک احتجاج کے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کردی۔
سیف علی خان کے ایک ملازم نے سہولت کاری کی، اداکار پر حملے کے بعد نئی اپ ڈیٹ آگئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہریار آفریدی کی
پڑھیں:
9 مئی کیسز: عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت نئے سال آغاز 3 جنوری تک ملتوی کر دی بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں آج سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
آج بھی ان کیسوں میں مقدمات کے چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل نا ہوسکا، ملزمان کی کم تعداد عدالت پیش ہوئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے حاضری لگوائی اور چلے گئے ان 11 مقدمات میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس ادارہ کی بلڈنگ جلنے، میٹرو بس اسٹیشن حملہ کیس بھی شامل ہیں۔
عدالت نے آئندہ تاریخ پر ان کیسوں میں آئیندہ تاریخ چالان نقول تقسیم کا مرحلہ مکمل کرنے اور فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔