عدالت کا مجاہد کالونی میں کے ڈی اے کوکارروائی روکنے کاحکم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا تنازع،عدالت نے آئندہ سماعت تک کے ڈی اے کو انہدامی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لیز ہے یا جنہوں نے چالان جمع کروایا ہے انہیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے فریقین کو 30 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں سے کچھ کے پاس کچی آبادی کی لیز ہے جبکہ دیگر نے چالان جمع کروائے ہوئے ہیں، کے ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالتی احکامات 150 فٹ روڈ کی حد تک تھے، کے ڈی اے کی جانب سے 25 گھر مسمار کیے جاچکے ہیں، ناظر رپورٹ کے مطابق 150 فٹ روڈ موجود ہے، گھر مسمار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ناظر رپورٹ میں ڈائریکٹر کچی آبادی نے اتفاق کیا ہے، کے ڈی اے افسر کے مطابق 78 گھر 150 فٹ روڈ کی حدود میں آتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ڈی اے
پڑھیں:
غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ
غیر مسلم آبادی کی اکثریت رکھنے والے ایشائی ملک فلپائن میں اسلامی تدفین کا قانون بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر نے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فلپائنی مسلمانوں کی اسلامی روایات کے مطابق مناسب طریقے سے اور فوری طور پر تدفین کی جائے گی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلپائن کے اسلامی تدفین ایکٹ پر 11 اپریل کو دستخط کیے گئے تھے اور گزشتہ روز سرکاری گزٹ کی ویب سائٹ پر اسے پوسٹ کیا گیا
نئے قانون کے تحت ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی تدفین جتنی جلدی ممکن ہو کی جائے گی، تاہم قانون کے تحت تدفین کرنے والے شخص، یا میت کے قریبی رشتہ دار کو 14 دنوں کے اندر مقامی ہیلتھ آفیسر کو موت کی اطلاع دینی پوگی، وہ افسر موت کی وجہ کی تصدیق کرے گا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
قانون کے تحت اسپتال کے واجبات کی عدم آدائیگی یا جنازے کی فیس یا دیگر وجوہات کی بنا پر مسلمان شخص کی میت کو چھوڑنے سے انکار کرنے ایک سے چھ ماہ قید یا 882 ڈالر سے ایک ہزار 764 ڈالرز تک جرمانے یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔