2025-04-23@16:41:45 GMT
تلاش کی گنتی: 706
«بجلی کی قیمتوں»:
(نئی خبر)
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے ہی مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ نواز شریف نے کہاکہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسان لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ واضح رہے...
نہال ہاشمی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا۔مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے نئے ذرائع بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی صلاحتیوں کو بہتر کیا گیا، نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کیے۔ نہال ہاشمی کراچی میں کےالیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے حامیمسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی کا پہیہ تیزی سے...
لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیرا عظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت اقدامات کے ذریعے سالانہ 600ارب روپے کی بجلی چوری پر بھی قابو پایا جائے ،امید ہے حکومت مرحلہ وار ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کرے گی ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈومیسٹک ، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے ، اس اقدام سے جہاں پیداواری سر گرمیاں عروج پکڑیں گی وہیں لاگت کم ہونے سے عوام کی قوت خرید بھی بحال ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے گزشتہ روز واپڈا ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ سینئر افسروں اور ملازمین سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا اور نیشنل گرڈ میں کم لاگت پن بجلی شامل کرنا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت دیگر منصوبوں پر اہم اہداف حاصل کرنے پر واپڈا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزارت آبی وسائل کی جانب سے واپڈا کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ واپڈا پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے پرعزم ہے اور اس وقت...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.41 اور 7.69 روپے کمی کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994 سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہیں اس کا حل ہمارے پاس ہے، ہماری حکومت میں دہشتگردی ختم ہوئی اورپھرحکومت ختم کردی گئی جس طرح بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے توجہ دلاؤنوٹس کے تحت اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس کو پلاسٹک تھیلیوں میں جمع کرلیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بھر میں اور بالخصوص پشاور میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سوئی گیس کو پلاسٹک شاپرز میں جمع کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھالیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے توجہ دلاؤنوٹس کے تحت اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس کو...
پشاور: خیبرپختونخوا بھر میں اور بالخصوص پشاور میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سوئی گیس کو پلاسٹک شاپرز میں جمع کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھالیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے توجہ دلاؤنوٹس کے تحت اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس کو پلاسٹک تھیلیوں میں جمع کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد لوڈشیڈنگ کے اوقات میں مذکورہ گیس کو استعمال میں لایا جاتا ہے، شاپرز میں ایک بڑے سائز کے سلینڈر سے کئی گنا زیادہ مقدار میں گیس بھری...
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی نہیں مستقل ہوسکتا ہے تاہم فی الحال سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا پاورڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ معاشی حالات بہتر رہے تو ریلیف چلتا رہے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جون سے کمی کو بنیادی ٹیرف کا حصہ بنایاجاسکتا ہے۔ دریں اثنا نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ مزید پڑھیے: بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994ء سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے وصول کرکے جن لوگوں نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان کو بے نقاب کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب...
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں عام شہریوں کی شہادتیں برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں عام شہریوں کی ہلاکتیں برداشت نہیں کریں گے، وفاقی حکومت اور وفاقی وزرا پر افسوس ہے کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کو انہوں نے ایسا رنگ دیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاٹلنگ میں ہونے والے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلا کتوں کے حوالے سے کہا کہ اس انٹیلی جنس آپریشن میں ہمارے 10 بے گناہ شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جس...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی ۔ نوازشریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک میں...
چیئرمین نیپرا وسیم مختارکا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس میں پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے اکہتر پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی، پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتر رہنے تک انشااللہ صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا، اس وقت سالانہ ری بیسنگ نہیں ہوسکتی اس لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیا جا رہا ہے۔سماعت کے دوران پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں اٹھاون ارب سترکروڑکی وصولیوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن )حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے اعلان پر اظہار تشکر کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،محمد نواز شریف اور (ن) لیگ کا ایک اور وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہے،معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر امید سحر کی کرن پڑ رہی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی بڑی کمی زراعت،صنعت اور تجارت کیلئے...

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیئے تھا،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے فی یونٹ بجلی میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی۔ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار کاکہنا ہے کہ وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے،کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکرئیے کے فون آئے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا۔ یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی آغاز ہے اختتام نہیں، پاکستانی قوم کا خون آئی پی پیز نے نچوڑا اور 1994 سے اب تک حکومتوں نے ان کو سپورٹ دی۔ اس لیے فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے، جن لوگوں نے بھی پاکستانی قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان سب کو قوم کے سامنے لانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا کے بعد ہم نے اپنی تحریک کو جاری رکھا۔ گزشتہ برس 28 اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے کامیاب ہڑتال ہوئی تھی جس میں پوری قوم اور تاجر برادری نے متفقہ طور پر شرکت کی۔ اس طرح حکومت پر دباؤ بڑھتا چلا گیا۔ اس دوران حکومت...
کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم...
حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جاگیر دار طبقہ خود اپنی مراعات میں اضافہ کر رہا ہے، عام آدمی اور تنخواہ دار لوگ سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس ہونا چاہیے، ہم نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا، پُرامن احتجاج کیا اور معاہدہ کیا، ان آئی پی پیز کو فکس کیا جائے اور ان با اثر لوگوں کے نام سامنے لائیں۔...
لاہور(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ حکومت کا آخری نہیں پہلا اعلان ہونا چاہیے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ابھی بہت گنجائش ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے ہمارےمطالبے کو جائزسمجھ کرآئی پی پیز سے بات چیت کے لیے معاہدہ کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کاخیرمقدم کرتےہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق...
اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے اپنے دانشمندانہ اقدامات سے قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا جو تحفہ دیا ہے اس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فروری2024ء میں جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو معیشت انتہائی بری حالت میں تھی، پاور سیکٹر تباہ حال تھا، شہباز شریف نے معیشت کو اس کے پاؤں پر لا کھڑا کیا جو قوم و ملک کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا بجلی سستی کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا کارنامہ...
امیر جماعت اسلامی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ معاہدوں پر نظر ثانی اور فی یونٹ قیمت میں کمی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت...
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف، وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف...
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء تک 3 ماہ کیلئے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی سے 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل بھی شروع ہوگیا، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تا دسمبر 2024ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی...
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کے 6 مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی، تفصیلات شیئر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب بجلی کا ریٹ کیا ہوگا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر شیئر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی۔؟ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تاریخ بتا دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کا جون میں 71 روپے ریٹ تھا، اب 62 روپے 47 پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے...
اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ گھریلو صارفین کےلیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کےلیے 7 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے ۔اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا۔۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف تاریخ ساز اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے فیصلے سے ملک میں اب معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی ، حکومت...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی...
صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سرکاری جامعات میں اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے...
اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہا گھریلو صارفین کےلیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کےلیے 7 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے، اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا جبکہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف تاریخ ساز اقدام ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ملک میں...
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے غلطی سے مسٹیک ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا، تقریب میں تقریب کے دوران وزیراعظم پہلے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کو اضافہ کہہ گئے، پھر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 34 روپے 37 پیسے بتائی۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئیجنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمی کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 37 روپے 64 پیسے ہوگا۔بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بروز جمعرات ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ اپنے خطاب کے آغاز میں شہباز شریف نے کہا، ''آج میں عید کے موقع کی مناسبت سے، پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے آپ کو ایک ادنیٰ سے خوشخبری سنانے آیا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں بجلی کی قیمت ایک ''رکاوٹ‘‘ ہے اور جب تک ان قیمتوں میں کمی نہیں ہو گی، مختلف شعبہ جات میں ترقی نہیں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، گھریلو صارفین کئلیے 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بہت...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس پر یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کو کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ایس ایم تنویر نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعت و کاروبار میں تیزی آئے گی۔ اسلام آباد میں صدرایف پی سی سی آئی نے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا فرض ہے معاشی استحکام کیلئے کام کریں، وزیراعظم کے اعلان پر تاجروں کو آگے آنا چاہئے۔ عاطف اکرام...
اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی؟ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تاریخ بتا دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کا جون میں 71 روپے ریٹ تھا، اب 62 روپے 47 پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوزکی نجکاری ہو رہی ہے، دو کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریباً بجلی کی قیمتوں میں 48 سے 56 فیصد کمی آئی ہے، یہ متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے 6...
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی کے اعلان کے بعد نیا ٹیرف کیا ہوگا؟ بجلی کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا...
پشاور: پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سرکاری جامعات میں اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں خواتین کی جنسی ہراسانی کے تدارک کے لئے مختلف قوانین، گائیڈ لائنز اور پالیسیز پر مشتمل فریم...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو، فی یونٹ قیمت میں اتنی کمی...
سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے خیبرپختونخوا کی موجودہ کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تیمور جھگڑا نے کرپشن الزامات کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا شوق نہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بانی عمران خان نے شامل کرنے کو کہا تھا، وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں شمولیت کو پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی سے کلیئرنس سے مشروط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوالنامے میں صرف ماضی کے بارے میں 24 منفی تاثر والے سوالات پوچھے گئے ہیں، سوالنامے میں کابینہ کا رکن بننے کے بارے کوئی چارج شیٹ نہیں، صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا نے...
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان آج متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان آج (بروز جمعرات) متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے جب کہ اس دوران شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے ۔ واضح رہےکہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے حکومتی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے کمی کی منظوری دی تھی جس کے بعد حکومت نے...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔ حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولاً بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چلے۔ حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ وزيراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔ حکومتی ذرائع کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف آج پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے،اجلاس آج دوپہر 2بجے ہو گا،وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اوردیگر تفصیلات بتائیں گے،وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں6سے8روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ دوسری جانب وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ سرپرائز اور بڑی خوشخبری سنائیں گے۔ وزیراعظم خطاب میں حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ آج بروز جمعرات 3...
ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو، فی یونٹ قیمت میں اتنی کمی ہونی چاہئے کہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے...
پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔ مزید پڑھیں: شہباز، بلاول اور پی ڈی ایم سرکار عوام کو ریلیف دینے کو تیارنہیں، حافظ نعیم الرحمن حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہونی چاہیے تاکہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔ انہوں نے وزیراعظم کے اعلان...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف آج پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے ، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق اجلاس آج دوپہر 2 بجے بوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک بیان میں کہا...
کانگریس سمیت مودی کی اتحادی جماعتوں نے بھی بل کی شدید مخالفت کی ہے تمام مسلم جماعتوں نے بل پاس ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان مودی سرکار نے بھارت میں مسلمانوں کو آئینی اور قانونی طور پر حاصل مذہبی آزادی پر ایک اور قدغن لگانے کی تیاری کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکومتی رکن نے بل لوک سبھا میں وقف املاک سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا ہے ۔ بل میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد وقف املاک کے نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے تاکہ املاک پر قبضے ، وراثت اور دیگر معاملات میں ابہام کو دور کیا جاسکے ۔تاہم مسلمان رہنماؤں اور اپوزیشن جماعت کانگریس...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولاً بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ وزيراعظم کا کل قوم سے خطاب، عوام کو سرپرائز دیں گے، ذرائع ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوش خبری سنائی جائے گی، اپنے خطاب میں شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چلے۔حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر...
وزیراعظم کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے جب کہ اس دوران وزیراعظم پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے جب کہ اس دوران شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے حکومتی درخواست پر...
سٹی 42: بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، گنڈاپور سے پہلے بیرسٹر سیف کی علیحدگی میں عمران خان سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کا مطالبہ مانتے ہوئے کے پی حکومت اپنے طریقے سے چلانے کا سگنل دے دیا،گنڈا پور ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوگئے ،بانی پی ٹی نے کہا خیبرپختونخوا حکومت میرے سب سے بااعتماد کارکن کے پاس ہے، گنڈا پور نے بانی کو بتایا کہ کے پی حکومت ریاست مدینہ کے طرز...
وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو قوم سے خطاب کریں گے جس کے دوران ان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس دعویٰ کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ یہ متوقع کمی آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور کیپٹیو پاوور لیوی کا ثمر بتائی جا رہی ہے۔ بجلی کی کمی کا فائدہ اپریل کے بلوں میں آنا شروع ہوگا جبکہ سہ ماہی ٹیرف پٹیشن کا فائدہ بھی صارفین کو دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے دستیاب آپشنز پر غور کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا...
وزیراعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے.اجلاس کل دوپہر 2بجے ہو گا،وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔وزیراعظم آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اوردیگر تفصیلات بتائیں گے.وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں6سے8روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے. بجلی کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کل بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے، بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ بجلی کی کمی کا فائدہ اپریل کے بلوں میں آنا شروع ہوگا، آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور کیپٹیو پاوور لیوی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔ سہ ماہی ٹیرف پٹیشن کا بھی فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع ،وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیر اعظم اجلاس کے شرکاءسے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے،وزیراعظم شہباز شریف کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بڑے بزنس مین موجود ہوں گے جب کہ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجے بوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاءبھی شرکت کریں گے۔واضح...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل پاورسیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے اوران کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجےبوگا،اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کل پاورسیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات پر تفصیلات بتائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس میں 6 سے 8 روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات کی تفصیلات بھی بتائیں گے۔ نئی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں بھی شامل نہیں وزیراعظم...
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجےبوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔ Post Views: 1
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ Post Views: 1
اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد صوبے کے اربوں روپے ادا کرنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور میڈیا رپورٹ کے مطابق مطالبہ کیا ہے کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات ادا کرے۔ خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے...

وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا
وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایا جات کی ادائیگیوں کے لیے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق آرٹیکل161ٹومیں پن بجلی کےخالص منافع کا معاملہ واضح ہے، پن بجلی گھروں سےحاصل منافع متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل (2) 161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، پن بجلی...
صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے ایوان بالا میں بھی 2024ء سے ریٹائرڈ ارکان کی جگہ خیبر پختونخوا سے نئے ارکان ایوان بالا نہ پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی 11 نشستوں پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی الیکشن نہ ہو سکا۔ صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے ایوان بالا میں بھی 2024ء سے ریٹائرڈ ارکان کی جگہ خیبر پختونخوا سے نئے ارکان ایوان بالا نہ پہنچ سکے۔ سیاسی کھینچا تانی کے باعث سینیٹ میں خیبر پختونخوا کو 2024 سے نمائندگی نہ مل سکی، 2018 کے سینیٹرز 2024 میں ریٹائرڈ ہوئے تو ان کی جگہ نئے ارکان کا انتخاب نہ ہو سکا۔ خیبر پختونخوا میں 2...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے، آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عمل کرتا ہے کہ ایران سے نیا جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر بمباری کی جائے گی تو امریکا کو ایک سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے۔ وہ ہم پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، جو ہمیں بہت زیادہ ممکن نہیں لگتا، لیکن اگر وہ کوئی شرارت کرتے ہیں تو وہ یقیناً ایک مضبوط جوابی ضرب کا سامنا کریں گے۔ اور اگر وہ ماضی کے برسوں کی طرح ملک میں فتنہ پیدا کرنے کا سوچ رہے ہیں،...
عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔ عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے...
ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ دنوں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں منظور کی گئیں۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری ریاستی سطح پر پاک امریکا تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ...
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عیدالفطر پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدی اب عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے، وزیر اعلی نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد جیل حکام نے قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کردی ہے، معمولی جرائم اور وقت پورے ہونے کے قریب 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا، رہائی...
ہیوسٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹیکساس کی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے پیشہ ورانہ کام، ثقافتی پس منظر اور امن و خوشحالی کی اقدار کے ذریعے ریاست کی کامیابی کو تقویت دی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے بھی سفیر پاکستان کی موجودگی میں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔چین میں باؤ فورم کے موقع پر بلوم برگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حکومت اس وقت ایسا میزانیہ پیش کر رہی ہے جو رئیل سٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو شامل کر کے ٹیکس دائرہ کار میں توسیع کرے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ماحولیات سے متعلق منصوبوں کیلئے رقم فراہم کرنے کی غرض سے بیس کروڑ سے پچیس کروڑ ڈالر تک کا اپنا پہلا چینی یوان متفرق بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی فنڈنگ کی بنیاد کو...
یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ تیل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل قیمت تقریباً 2 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے چین کے باؤ فورم کے دوران غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے...
یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک آئل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت تقریباً 2 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی اعلان متوقع ہے۔ مزید پڑھیے: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، بجلی کی قیمت میں بڑے ریلیف کی تیاری غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے۔چین کے باؤ فورم کے دوران غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، بڑے فیصلےوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی...
اسلام آباد: وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے۔ چین کے باؤ فورم کے دوران عالمی اشاعتی و نشریاتی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی نرخوں میں کمی کے اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ محمد اورنگزیب نے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی جلد کریں گے۔ چین کے باؤ فورم کے دوران عالمی اشاعتی و نشریاتی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ آنے والے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، نئی قسط جلد مل جائے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ملکی برآمدات کو...
ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، بجلی کی نرخوں میں کمی کے اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم بھی دیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ایڈز کے نشانے پر، ماہانہ کیسز کی تعداد ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت لاہور میں خصوصی اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لیے یونیسف، ڈبلیو...
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارےگئے۔ میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ میران شاہ میں کی گئی کارروائی میں 2 خارجی مارےگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی کارروائی کی گئی جس میں ایک خارجی جہنم واصل ہوگیا۔ مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خارجی دہشتگردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز...
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی...
بارش سے خیبر پختونخوا میں37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہونے کے باعث بجلی کی ترسیل متاثرہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق سوات، بنوں، صوابی، مانسہرہ میں کئی علاقوں کی بجلی ترسیل متاثر ہے، پیسکو کے 37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہیں۔ ترجمان پیسکو نے بتایا کہ سیٹھی ٹائون، تاج آباد، دادزئی، دلہ ذاک، کریم پورہ اور پیر بالا متاثرہوئے، پیسکو عملہ بجلی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسراخترحمید کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کردی گئی ۔بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی دیگرعلاقوں میں بھی بجلی کی بحالی کا عمل شروع...
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کی اجازت دیدی،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی ہے، تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، جس کا اعلان...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف دیا جائےگا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے منظوری سے اب وزیراعظم بجلی...
ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کا وعدہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکا، جو اس وقت 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے پہلے 2 سالہ جائزے پر عملے کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) پر بات چیت کر رہا ہے۔ سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے بجلی کی...
وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی صارفین کو دینے کی منظوری دے دی، سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر مزید مشاورت کے بعد سفارشات دوبارہ کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے اور 1.3 ارب ڈالر فنڈنگ پر اظہار اطمینان کیا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے بیگاس پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظرثانی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے وسل بلور پروٹیکشن ایکٹ 2025 کی اصولی منظوری دے دی، اسلام آباد میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ آئی ایم...