میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے، آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے،  آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فاروق ستار نے نے کہا کہ

پڑھیں:

سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی “آلٹو” کا نیا 2025 ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جو جدید خصوصیات اور بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نئی آلٹو کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سوزوکی نے فروری 2025 میں آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ گاڑی میں شامل کیے گئے نئے اور بہتر فیچرز ہیں۔ ان اپڈیٹس میں ABS بریکنگ سسٹم، پاور ونڈوز، سیٹ بیلٹ الرٹ سسٹم، اور ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صارفین کو مزید محفوظ، آرام دہ اور جدید ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کریں گی۔

نئی آلٹو 2025 ماڈل کی نمایاں خصوصیات:
پچھلے دروازے پر ایمبلم کا نیا ڈیزائن

فرنٹ سیٹ پر سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز

سیٹ بیلٹ ریمائنڈر سسٹم

ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز

بیک ڈور گارنش

VXR MT اور VXR AGS ماڈلز میں اضافی فیچرز:
پاور ونڈوز (سامنے اور پیچھے)

پاور ونڈو سوئچ میں لائٹنگ

ڈرائیور ونڈو کے لیے سیفٹی پنچ گارڈ

آٹو اپ/ڈاؤن فنکشن برائے ڈرائیور ونڈو

ABS بریکنگ سسٹم

AGS ویریئنٹ میں خصوصی اضافہ:
سائیڈ ٹرن سگنل لائٹس

قیمتوں میں نیا اضافہ:
آلٹو VXR MT: پرانی قیمت 27,07,000 روپے → نئی قیمت 28,27,000 روپے (اضافہ: 1,20,000 روپے)

آلٹو VXR AGS: پرانی قیمت 28,94,000 روپے → نئی قیمت 29,89,000 روپے (اضافہ: 95,000 روپے)

آلٹو VXL AGS: پرانی قیمت 30,45,000 روپے → نئی قیمت 31,40,000 روپے (اضافہ: 95,000 روپے)

سوزوکی کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام اپگریڈز گاڑی کی کارکردگی، آرام اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو ایک جدید، محفوظ اور آرام دہ سواری کا تجربہ حاصل ہو۔
مزیدپڑھیں:خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی 
  • تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ‘ڈیڈ لیول’ سے بلند ہونے لگا
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار
  • ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 
  • ایم کیو ایم  پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ
  • اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ