شہباز شریف کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بروز جمعرات ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔
اپنے خطاب کے آغاز میں شہباز شریف نے کہا، ''آج میں عید کے موقع کی مناسبت سے، پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے آپ کو ایک ادنیٰ سے خوشخبری سنانے آیا ہوں۔
‘‘انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں بجلی کی قیمت ایک ''رکاوٹ‘‘ ہے اور جب تک ان قیمتوں میں کمی نہیں ہو گی، مختلف شعبہ جات میں ترقی نہیں کی جا سکتی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کو، جس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت پاکستان کو قرضے کا ایک پیکج ملا ہوا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے قائل کرنا آسان نہیں تھا۔
(جاری ہے)
پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق اس تقریب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس اقدام کو قوم کے لیے عید کا تحفہ قرار دیا۔
انہوں نے بجلی چوری کے مسئلے کو ختم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ سالانہ 600 ارب روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا اس وقت ملک میں بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2393 ارب روپے ہے، جس کا ایک ''مستقل حل تلاش کر لیا گیا ہے اور آئندہ پانچ سالوں میں گردشی قرضہ بتدریج ختم ہو جائے گا۔
‘‘شہباز شریف کے آج کے بیان سے ایک دن قبل بدھ کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا، '' بس ایک دن کی دوری پر۔ ایک بڑی خوشخبری پوری قوم کیلئے۔‘‘ اس کے بعد مقامی میڈیا کی متعدد رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ آج وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔
مریم احمد، مقامی میڈیا کے ساتھ
ادارت: امتیاز احمد
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بجلی کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی شہباز شریف نے کمی کا اعلان کے لیے
پڑھیں:
15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر---فائل فوٹوصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کہنے پر گندم تو کاشت کرلی، مگر ابھی تک کسی کسان سے ملاقات نہیں کی، اس وقت تک مریم نواز نے کسی کسان زمیندار سے ملاقات نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ سلمیٰ بٹ مریم نواز کی ترجمان بنی ہیں، ان کو کسانوں کا کچھ نہیں پتا، کسی ایسے انسان کو لائیں جو کسانوں سے بات تو کرے، جس کو زراعت کا پتا نہیں اس کو منسٹری دے دی ہے۔
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسان کے حالات بہت برے ہیں، حکومت کو 2 روز کا وقت دیتا ہوں۔
خالد کھوکھر نے کہا کہ کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا، میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں سے کسانوں کا کھربوں کا نقصان ہوا ہے، اس طرح کے حالات سے کاشتکار خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، کاشت کار ڈر ڈر کر زندگی گزار رہا ہے، کپاس کا کاشت کار رو رہا ہے، حکومت کے کہنے پر کپاس کاشت کی گئی۔