2025-04-23@19:12:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1200
«کے مطابق گرفتار»:
لاہور: باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے سڑک پر گاڑیوں کی رفتار چیک کرنے کے لیے اسپیڈو میٹر لگائے گئے ہیں جہاں گاڑیاں تو نظر نہیں آ رہیں تاہم چند افراد دوڑنے کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کی بھاگنے کی رفتار چیک کر رہے ہیں کہ کون زیادہ تیز دوڑتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانیوں کے کام چیک کریں، پھر کہتے ہیں تبدیلی کیوں نہیں آتی۔ کم چیک کرو پاکستانیاں دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیر کہندے نیں تبدیلی کیوں نئیں آئی ???????????????????????????????????? pic.twitter.com/doNLMLQywU — ???????????????????????? ???????????????????????? (@Shahidd_Bashir) April 22, 2025 ایک صارف نے لکھا کہ یہ...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اضافی محصولات نے نمایاں طور پر عالمی معیشت کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے، جس کی وجہ سے 2025ء میں عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہو کر 2.8 فیصد تک ہی رہ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے ٹیرف نے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست کر دی۔ عالمی معیشت کے ساتھ امریکی معیشت کی شرح نمو بھی نما کم رہنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ...
— فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔ ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیاایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر ، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس کا موقف 5اکتوبر 2024 کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اضافی محصولات نے "نمایاں طور پر" عالمی معیشت کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے، جس کی وجہ سے 2025 میں عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہو کر 2.8 فیصد تک ہی رہ جائے گی۔ تجارتی محصولات کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف نے رواں برس کے لیے امریکی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی میں سب سے بڑی کمی کی ہے۔ جنوری میں امریکہ کے لیے آئی ایم ایف کا تخمینہ 2.7 فیصد سے...
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔ احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاریلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں،...
اسلام آباد پولیس نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے 37 اڈوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مجموعی طور پر 267 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران 580 مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی جن میں سے 37 افراد کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا پولیس کے مطابق سٹی زون میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار...
راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ کرکے شہریوں کو لوٹنے والے دو سرگرم گینگز کے 16ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں پولیس کے پانچ حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے دو گروہوں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک گروہ میں پانچ راولپنڈی پولیس کے حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دوسرا گینگ مشرقی افریقن ملک ملاوی کی شہریت کی حامل پاکستانی نژاد خاتون آپریٹ کرتی تھی، ملزمان سے مجموعی طورپر شہریوں سے ہتھیائی گی ساڑھ سات لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے شہریوں کو پھانس کا تاوان اور بلیک کرکے رقوم ہتھیاتے تھے۔ ایس...
منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں اسلامی جہاد نے کہا کہ خالد خالد، جو شام میں گروپ کے سربراہ ہیں، اور ابو علی یاسر، جو شام میں اس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ ہیں، کو پانچ دن قبل بغیر کسی وضاحت کے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں فلسطینی مزاحمت کاروں کیلئے زمین تنگ ہونا شروع ہو گئی۔ شام کی جولانی حکومت نے فلسطینی اسلامی جہاد (PIJ) کے دو سینئر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں اسلامی جہاد نے کہا کہ خالد خالد، جو شام میں گروپ کے سربراہ ہیں، اور ابو علی یاسر، جو شام میں اس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ ہیں، کو پانچ دن قبل بغیر کسی وضاحت...
ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار بی این پی کے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے 53 سے زائد کارکنوں کو 3 ایم پی او کیس میں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے آج کوئٹہ سے گرفتار بی این پی کارکنوں کے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے، جبکہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، سابق سیشن...
اسلام آباد: سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی آمد پر سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔ دونوں ر ہنماؤں نے ایران کے روحانی رہبر سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔ محمد علی درانی نے سیستان (ایران) میں 12 اپریل کو قتل ہونے والے 8 مزدوروں سے متعلق بات چیت کی ۔ محمد علی درانی نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان شہید مزدوروں کے اہل خانہ کے جذبات سے ایرانی سفیر کو...
مجسٹریٹ ترنول زون میر یامین کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی،8 دوکاندارگرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ضلعی انتظامیہ گرام فروشوں کیخلاف متحرک، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ ترنول زون میر یامین کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے تھانہ ترنول کی حدود میں واقعہ مختلف مارکیٹوں میں سبزی فروٹ گروسی اور دیگر دوکانات میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیا خورد نوش کی فروخت یقینی بنانے کے لیے چیک پڑتال کیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی چیک پڑتال کے دوران گراں فروشی میں ملوث 8 دوکانداروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا۔ گراں فروشی میں ملوث...
بلوچستان ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار بی این پی کے کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ بی این پی کے 70 کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ بی این پی کے وکلا کے مطابق مذکورہ کارکنان کو مستونگ میں دھرنا دینے کی پاداش میں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بی این پی کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم، صوبے بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کارکنان کی رہائی کا فیصلہ جسٹس روزی خان اور جسٹس سردار حلیمی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سنایا۔ کارکنوں کے وکلا نے حکومتی نوٹیفکیشن بھی عدالت میں جمع کروایا۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل...
راولپنڈی پولیس نے خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والے خواتین اور پولیس اہلکاروں سمیت 2 گینگز کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے لوٹنے میں ملوث 16 ملزمان کی گرفتاری دوران ان سے نقدی اور اسلحہ بھی ملا۔صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد مشرقی افریقی خاتون اور اس کے شوہر سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا، گینگ کے قبضے سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سوشل میڈیا پر شہریوں سے رابطہ کرکے انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر گینگ کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر لوٹ لیتی تھی۔صادق آباد...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ 5 اکتوبر 2024ء کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت...
— فائل فوٹو پولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکامکسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
—فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل تھے، گینگ میں شامل ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے ہنی ٹریپ کا بین الاضلاعی گینگ گرفتار انہوں نے کہا کہ دونوں گینگ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملے کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس نےکئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا لیکن علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہورہے، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر علی امین، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے...
پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل مروتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ حماد اظہر،...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 5اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی،پولیس نے کہاکہ ملزمان 5اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں،علی امین سمیت دیگرملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے،پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،علی امین سمیت پی ٹی آئی کے 4رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،حماداظہر، سعید سندھو اور شہبازاحمد کے بھی وارنٹ جاری ہوئے۔ ایئر چیف کے سابق امیدوار...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پولیس کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور...
راولپنڈی: راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے میں کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں ہے۔ ملزم ایسٹر کے موقع پر بچی کو بھلا پھسلا کر زیر تعمیر گھر میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی کم۔سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس کی سپیشل ٹیم نے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں اور عادی نشئی ہے۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی، 7 سالہ کرسچن بچی کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں تاخیر، لواحقین انصاف کے منتظر ملزم کو...
راولپنڈی: ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مختلف آپریشنز میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 191.164 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسقط جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے کولمبو جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 516 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔ علاوہ ازیں دالبندین...
راولپنڈی: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملک جمال کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ایبٹ آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل وار اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ گرفتار ملزم تھانہ حویلیاں، ایبٹ آباد کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز...
وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی پر حملے کے الزام میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر جلال شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مکلی میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ کے گھر پر چھاپہ مار کر جلال شاہ کو گرفتار کیا۔قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ کھیئل داس کوہستانی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا. پولیس کے مطابق مقدمے میں راستہ روکنے، ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے اور تذلیل کا نشانہ بنانے کی دفعات شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ...

اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اہم عمارتوں کی دیواروں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کانام لکھ کر اہم عمارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں، ملزم نے فیصل مسجد،کنونشن سنٹر اورکراچی میں مزارقائد کی ویڈیوزدہشتگرد پیغام کیساتھ اپلوڈ کی تھیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم کارروائی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غیرملکی فوڈ چین پر 20 کے قریب حملے کے واقعات ہوئے۔(جاری ہے) طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں فوڈ چین پر حملوں پر 12 ایف آئی آردرج ہوئیں اور 142 افراد گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے، 15 افراد گرفتار ہوئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سے...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔
— فائل فوٹو نارووال میں پولیس نے ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق پولیس کو سروال جنگل سے ماں بیٹی کی لاشیں ملی تھیں۔ سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتارسیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دونوں خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ تینوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
— فائل فوٹو سیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی جامشورو کے مطابق سیہون کے علاقے بھان سعید آباد کے قریب طالب شاہ روڈ پر پولیس اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار کراچیسچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے سروس روڈ مویشی... مقابلے کے بعد پولیس نے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری سرحدوں پر غیر ارادی طور پر پھنس جانے والے ماہی گیروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع علاقائی پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین تنازعات کی بھینٹ چڑھنے والے غریب ماہی گیروں کی حالتِ زار، جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک اور ان کے خاندانوں پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال درجنوں پاکستانی اور بھارتی ماہی گیر بحیرہ عرب میں غیر ارادی طور پر سمندری حدود عبور کرنے کے جرم میں...
امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ نامی بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ہرپریت سنگھ کا تعلق سکھ علیحدگی پسند جماعت ببر خالصہ انٹرنیشنل ہے اور اس پارٹی کو بھارت میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ 2023 کے دوران چندی گڑھ میں ایک پولیس آفیسر پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں اس تنظیم کے ایک مقامی رہنما ہرپریت سنگھ کے ملوث ہونے کا الزام تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ہرپریت سنگھ بھارت میں ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کارکنوں کو مالی امداد، ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ ادھر ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہرپریت سنگھ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) پاکستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے اتحادی اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیے گئے تھے۔ پاکستانی پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے، جن میں مظاہرین نے لاٹھیوں سے لیس ہو کر امریکی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی دکانوں پر حملہ کیے اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔ یہ حملے ملک کے بڑے شہروں میں کیے گئے، جن میں جنوبی بندرگاہی شہر کراچی، مشرقی شہر لاہور اور دارالحکومت اسلام آباد شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی تک ایسے حملوں میں ملوث کم از کم 178 افراد کو گرفتار کیا...
ملکمیں حالیہ چند ہفتوں کے دوران غزہ جنگ کے معاملے پر امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے خلاف احتجاج میں امریکی فوڈ چین کے ایف سی پر 10 سے زائد حملے کیے گئے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں کے ایف سی کی برانچز پر کم از کم 11 حملے کیے گئے جس میں ملوث 178 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے مضافات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کے ایف سی کا ایک ملازم بھی ہلاک ہوا ہے، اس وقت کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات...
پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکووں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد...
راولپنڈی: مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محرم شاہ نے کلہاڑی کے وار سے اپنے بھائی محبوب شاہ کو شدید زخمی کر دیا تھا، محبوب شاہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ 5 یوم قبل تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا، جسے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025) یونیفارم کی تضحیک کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ٹک ٹاکر کو لاہور سے باہر گرفتار کیا ہے اور انہیں اب لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس پی فیصل کامران نے بتایا ہے کہ گرفتاری لاہور کے باہر سے عمل میں لائی گئی اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق...
پولیس نے معروف سوشل میڈیا شخصیت اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور کے باہر سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی گئی ہے، جس میں کاشف ضمیر ایک پولیس اہلکار کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا اہلکار بھی حراست میں لیا جا چکا...
ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ہفتے لاہور کے نواح میں واقع ایک کے ایف سی سٹور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک ملازم کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی فاسٹ فوڈ چین (کے ایف سی) کی شاخوں پر ہونے والے 10 سے زائد حملوں کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے منسلک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی مخالفت میں کیے گئے۔ حکام کے مطابق ملک کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور...
کراچی: کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکوؤں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد اسحق آپس میں...
راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کرروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 685 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں حکام نے سمبڑیال، سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 800 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ دیگر کارروائیاں لاہور میں کوریئر آفس...
لندن پی ٹی آئی سپورٹر کو لیگی قائد کی آمد کے روز گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی سپورٹر کو آج یا ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ پیش کیا جائے گا، پی ٹی آئی سپورٹر پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایون فیلڈ کے سامنے مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین کی گرفتاری کا معاملہ، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گلفام حسین کا ہیمرسمتھ سٹیشن میں انٹرویو کیا گیا، گلفام حسین کو لیگی راہنما خرم بٹ کی شکایت پر ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، گلفام حسین نے دوران ضمانت خلاف ورزی کی اور ایون فیلڈ کی طرف گئے۔ ...
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کا کوئی راہنما ہماری تحویل میں نہیں، تینوں بہنوں سمیت دیگر راہنماؤں کو چکری انٹرچینج پر موجود ہوٹل میں چھوڑ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کا کوئی راہنما ہماری تحویل میں نہیں، علیمہ خان نورین خان اور عظمیٰ خانم و دیگر کو چکری انٹرچینج پر موجود ہوٹل میں چھوڑ...
سٹی42: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر آج ایک بار پھر پی ٹی آئی کی قیادت کو کچھ دیر کے لئے حراست میں رکھ کر چھوڑ دیا گیا۔ چند روز پہلے جب علیمہ خان، عظمی خان،نورین خان اور دیگر لوگوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی کوشش کی تھی تب بھی پولیس نے انہیں کچھ دیر کے لئے حراست میں لے لیا تھا۔ آج بدھ کے روز دن کے وقت خبر آئی کہ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں اور بعض دوسرے لیڈروں کو دیگر کو اپنی تحویل س میں لے لیا، رات کو پولیس نے تصدیق کی کہ ان لوگوں کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد اس یقین دہانی...
اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کا کوئی رہنما ہماری تحویل میں نہیں، علیمہ خان نورین خان اور عظمی خانم و دیگر کو چکری انٹرچینج پر موجود ہوٹل میں چھوڑ دیا ہے۔قبل ازیں پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمی خانم سمیت صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب ، ملک...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے اور اُس وقت تک بیٹھیں گے جب تک بھائی سے ملاقات نہیں ہوجاتی۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کے حراست میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے ہو رہا ہے،انکے بچوں،فیملی اور ڈاکٹروں سے ملاقات بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل قوانین کے مطابق حق ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے ملاقات کریں، پچھلی ملاقات میں سلمان صفدر اور بیرسٹر گوہر کو اندر جانے دیا ظہیر...
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )پولیس نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تین بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر زیر تعمیر پلازے میں تھیں۔ ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، نیاز اللہ نیازی، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان، بھچر، صاحبزادہ حامد رضا خان اور زرتاج گل شامل ہیں۔واضح رہے کہ عمر ایوب خان، نیاز اللہ نیازی اور احمد خان بھچر عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر...
راولپنڈی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی تعیناتی کے مثبت اثرات: شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں، شٹل سروس کے قریب5 جعل ساز گرفتار
ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی تعیناتی کے مثبت اثرات: شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں، شٹل سروس کے قریب5 جعل ساز گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں( ایم سی آئی)کی ڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹوریٹ میونسپل ایدمنسٹریشن(ڈی ایم اے) کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے. اسلام آباد کے تجارتی مراکز سے تجاوزات مافیا کے خاتمے کے بعدڈپلومیٹک شٹل سروس کے قریب فراڈ کے بڑے پردے بھی فاش ہونا شروع ہوگئے ہیں. گزشتہ روزDMA نے متحدہ عرب امارات کے ویزا پروسیسنگ کے لیے جعلی بائیو میٹرک فیس کی رسیدیں جاری کرکے شہریوں کو گمراہ کرنے پرویزا سے متعلق فراڈ میں ملوث 5 افراد کو ڈائریکٹر کی...
آزاد کشمیر سے ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ کرنل وقار نور کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کرنل وقار نور اورآئی جی نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر وزیرداخلہ نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں دہشتگردی کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کوگرفتار کیا ہے ان دہشت گردوں کو سرحد پار سے تربیت دی جا رہی تھی۔ وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی...
لاہور میں رائیونڈ کے علاقہ میں عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی نے کارروائی کر کے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر آلہ قتل برآمد کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بناء پر اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو تیز دھار چھری کے وار کر کے بےدردی سےقتل کر دیا تھا، ملزم عبدالغفار قتل کرنے کے بعد موقع...
کراچی: شہر قائد میں شارع نورجہاں اور گارڈن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق کے نام سے کی...
معروف بنگلہ دیشی ماڈل اور سابق مس ارتھ بنگلہ دیش میگھنا عالم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگھنا عالم کو ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میگھنا عالم نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک سعودی سفارتکار کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلائیں، جس کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو خراب کرنا تھا۔ گرفتاری سے قبل میگھنا عالم نے فیس بک پر متعدد پوسٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک غیر ملکی سفارتکار انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 9 اپریل کو ماڈل کے ایک فیس بک لائیو ویڈیو...
شہر قائد کے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پورشن مافیا کے ٹھیکیداروں، سہولت کاروں اور بلڈرز کیخلاف مقدمہ درج کر کے متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ٹھکیدار پورشن مافیا سمیت سہولت کاروں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کئی ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہے، 18 سے زائد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی...
کراچی : سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست ہو گا۔ شہر قائد میں خواتین کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں، خوردنی آئل پر ایکسچینج کم ہو گیا گندم کی قیمت کم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں کمی سے فارن ایکسچینج پر دباؤ کم ہو گیا، اوسط پاکستانی آمدن تین سال سے کم ہو رہی ہیں، قوت خرید کم ہو گئی، مہنگائی کم ہونے کے باوجود بھی لوگ چیزیں ایفورڈ نہیں کر سکتے،حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست...
ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی میں سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سجاد شر عرف ببلو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آر...
ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گرفتار ہونیوالے نوابزادہ گہرام بگٹی کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی کو 12 روز بعد رہا کر دیا گیا۔ گہرام بگٹی کو گرفتار کرکے سرکٹ ہاؤس سبی میں نذر بند کر دیا گیا تھا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی رہائی کے بعد سبی سے ڈیرہ بگٹی کے لئے روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گہرام بگٹی نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے ہیں۔ جنہوں نے 4 اپریل کو ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے تھری ایم پی او کے تحت گہرام بگٹی...
پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ آرائی اور حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں نے روڈ بلاک کیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں ایک معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر احتجاج کے واقعے میں شامل 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار افراد میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام، منیب احمد، انور زیب، اسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو حال ہی میں قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد پولیس نے اسے رہا کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ورلی کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کو واٹس ایپ پر سلمان خان کو قتل کرنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے بھارتی شہر وڈوڈارا سے گرفتار کیا۔ اس شخص کی عمر 26 سال ہے جس کے تعلق بھارتی گجرات سے ہے تاہم اسے گرفتار کے کچھ دیر بعد ہی رہا بھی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیاں دینے والے اس شخص کو نمبر ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا تھا تاہم دوران تفتیش معلوم...

ملٹری ٹرائل کیس کے مستقبل کیلئے گہرے اثرات ہونگے : بغیر ایف آئی آر گرفتاری نہیں ہوسکتی ِ مجسٹریٹ کے آرڈر پر ہی حراست میں رکھنا ممکن : جسٹس جمال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ جسٹس جمال نے کہا کہ 20 منٹ تک اپنے دلائل مکمل کر لیں، وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے کہا کہ میں کوشش کرونگا آج دلائل مکمل کر لوں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل مکمل ہوئے اٹارنی جنرل (بدھ) کو دلائل دیں گے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ایکٹ میں بھی کچھ بنیادی حقوق دیے گئے ہیں، رینجرز...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلے واقعے میں سکھن پولیس نے لانڈھی لالا آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جس کے بعد زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت موسیٰ عرف خر کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ...
رینجرز اور ایف سی اہلکار نوکری سے نکالے جانے کے خلاف سروس ٹربیونل سے رجوع کرتے ہیں، جسٹس محمد علی مظہر کیا پولیس میں آئی جی اپیل سنتا ہے یا ایس پی کیس چلاتا ہے ؟ بھارت میں بھی آزادانہ فورم ہے ، جسٹس جمال مندوخیل سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے ۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان...
اسلام آباد: سپریم کور ٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بغیر گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے کہا 20 منٹ تک اپنے دلائل مکمل کر لیں۔خواجہ حارث نے کہا کوشش کرونگا آج دلائل مکمل کر لوں۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل...
کالی گھٹا چھا جائے تو بارش برستی ہے، موسم گرما میں سمندری ہوا رک جائے تو گرم لُو کے تھپیڑے چلنے لگتے ہیں، صبح سے شام ہو جائے تو رات بھی آ جاتی ہے۔ رات گہری ہو جائے تو سکوت بھی طاری ہو جاتا ہے۔ حلوہ، زردہ، بریانی، گلاب جامن، چم چم، رس گلوں کا ذکر آ جائے تو منہ میں پانی آ ہی جاتا ہے۔ حقیقت سے قبل ذکر ہوتا ہے، تذکرہ ہوتا ہے، یقین دہانی کے لیے بار بار دہرایا جاتا ہے، اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں، ثبوت کے لیے اشارے سامنے لائے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ ہوا یہ سنتے رہے کہ مہنگائی میں اتنے فی صد کمی ہو گئی، پھر سن لیا، پھر سنتے رہے۔...
عمان: اردنی حکام کے مطابق ملک میں دہشت گردی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ اردن کی جنرل انٹیلی جنس کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان 2021 سے اپنے منصوبے کی تیاری میں مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے درآمد شدہ مواد سے خطرناک میزائل، بم اور ہتھیار تیارکیے، زیرحراست ملزمان سے حملوں کے لیے تیار میزائل بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق ملزمان نے دہشت گرد ی کے لیے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا تھا، دہشت گرد گروہ نے بیرون ملک سے بھی جنگجوؤں کے خدمات حاصل کی تھیں، زیر حراست ملزمان کو اسٹیٹ سکیورٹی عدالت...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے حکام نے بتایا کہ اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیرملکی کرنسی ڈیلرزکے خلاف جمشید روڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو غیرملکی کرنسی اور غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد سے بھرے موبائل فون سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی فروخت میں ملوث رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 12,000 امریکی ڈالرز، 2 موبائل...
کراچی: ضلع کورنگی پولیس نے والد کے اندھے قتل میں اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کو والد کے قتل کی 3 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی اور 50 ہزار روپے کی رقم پیشگی دی تھی۔ گرفتار ملزم والد کے کاروبار میں ہیر پھیر کرتا تھا، جس پر مقتول والد نے بیٹے کو کاروبار سے الگ کرکے گھر سے بھی نکال دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، زمان ٹاؤن پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محمد متین خان نامی شہری کے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے دانش، بہو طوبیٰ زوجہ دانش، اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) ترکی کے وزیر داخلہ نے آج 15 مارچ کو پانچ ممالک میں منظم جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کےنتیجے میں بنیادی طور پر ترکی میں 200 سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا، ''آج صبح، ایک منظم جرائم کے گروپ کے کل 234 اعلیٰ سطح کے ارکان کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے نو بیرون ملک اور 225 ترکی کے اندر ہی تھے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک ہالینڈ، جرمنی، اسپین، بیلجیم کے علاوہ ترکی میں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔
لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کیلئے بلایا، ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،خاتون کے مطابق ملزم دبئی میں مقیم تھا اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہوا تھا۔ ترجمان...
کراچی: مومن آباد پولیس نے پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جس میں ملزم کی بیوی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نعیم الحسن جو کہ بحیثیت فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس ٹیم کے سیکیورٹی معاملات پر مامور ہے اس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پولیو ٹیم جس میں خواتین ورکرز بھی شامل وہ دن ساڑھے دس بجے کے قریب فرید کالونی گلی نمبر 9 سیکٹر 10 اورنگی ٹاؤن میں کام کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق جیسے ہی وہ اس گلی سے گزر کر رونق اسلام اسکول کی جانب جا رہے تھے...
پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔اس کے علاوہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹر، نقدی، پرائمہ کارڈز برآمد کیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے میں 2053 کو مبنگ آپریشنز میں 263 مشتبہ افراد گرفتار کیے جن میں 82473 افراد سے...
سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرتے ہوئے راولپنڈی سے دو خطرناک دہشت گردوں بادل سنگھ،سورج سنگھ سمیت 10دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے،سی ٹی ڈی کے مطابق مجموعی طو رپر 189آپریشنز کئے گئے ،راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا...
بنگلہ دیشی حکام نے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ اور سابق لیبر وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کا اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ٹیولپ صدیق نے اپنی خالہ شیخ حسینہ کی حکومت کی وسیع تر تحقیقات کے حصے کے طور پر غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی تھی، جنہیں اگست میں وزیر اعظم کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔ اے سی سی ان دعوؤں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کے اہل خانہ نے بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے پر خرچ ہونے...
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
احمر خان بابر:ملتان میں تیز رفتار ہائی ایس ویگن خشک نہر میں گر گئی, آٹھ سے 10 افراد سوار تھے، کنٹرول روم کو پل امبالہ مظفرگڑھ روڈ سے روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی کی کال موصول ہوئی۔ ریسکیو نے بتایا کہ کالر کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس ویگن خشک نہر میں گری جس میں آٹھ سے دس لوگ سوار ہیں، قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوا دی گئیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس ویگن بے قابو ہو کر خشک نہر میں گری،ویگن پر برات جو کہ بستی سلطان پور ہمڑ سے واپس القریش فیض ون جا رہی تھی خشک نہر میں گری...

ایران 8 پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ، لگام دی جائے: وزیراعظم
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے عطا کئے ہیں۔ ترقی کرتا ہوا، خوشحالی کی طرف تیزی سے گامزن پاکستان انشاء اللہ ہماری منزل ہے۔ پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دورہِ بیلاروس اچھا رہا۔ بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ بیلاروس میں بننے والی زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے۔ بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مشینری بنانے والی...
اسلام آباد: اے این ایف نے پشاور میں کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق نوشہرہ سے زاہد الرحمٰن نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس نے 11 منشیات بھرے پارسل مختلف شہروں کے لیے بک کیے تھے۔ منشیات والے پارسل 25، 26 مارچ اور 7 اپریل کو ضبط کیے گئے، جو کہ مختلف شہروں کو بھیجے جا رہے تھے۔ پارسل میں سے 5.7 کلو چرس، 200 گرام آئس، 120 ایکسٹسی گولیاں، 150 گرام افیون، جعلی کرنسی اور 30 بور پستول بھی زاہد الرحمٰن کے قبضے سے برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم زاہد الرحمٰن کی دی گئی معلومات اور اے این ایف...
بنگلادیشی عدالت نے کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے استعفیٰ کیوں دیا؟ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق پرکرپشن کے الزامات ہیں، ٹیولپ صدیق اب بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینے کا الزام ہے، نیز شیخ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلے کے کیس میں بھی ٹیولپ صدیق...
بی جے پی نے کہا کہ ممتا بنرجی انتہا پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی مدد سے اپنی حکومت چلا رہی ہیں اور انکی یرغمال بن چکی ہیں، اسلئے وہ بے بس ہے اور ایسے آئین مخالف بیانات دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف پُرتشدد مظاہروں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تشدد کے معاملے میں اب تک 150 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سوتی اور شمشیر گنج جیسے علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے بیچ کلکتہ ہائی کورٹ نے متاثرہ علاقوں میں مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد تشدد زدہ علاقوں میں تقریباً 300...
بھارت میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک پادری کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمباٹور میں واقع ایک چرچ کے پادری کو 2 نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کنگز جنریشن چرچ کے پادری جان جیبراج کو کل شام گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 37 سالہ جبراج جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوروز ہیں، وہ مہینوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے، کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اسے تلاش کیا اور اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں کوئمباٹور سٹی پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے...
ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کے لیے تباہ کن ہے۔ خطے میں موجود...
برطانیہ میں تاریخ کی ایک استاد نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بیٹیوں کے آئی پیڈز ضبط کرنے پر نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ ان سے بات کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:باجوں نے برطانوی پولیس کو بھی پریشان کردیا برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق 50 سالہ وینیسا براؤن کو 26 مارچ کو 2 آئی پیڈز چوری کرنے کے الزام میں ایک سیل میں ساڑھے 7 گھنٹے گزارنے پڑے۔ بعد میں انہیں ان شرائط پر ضمانت پر رہا کیا گیا کہ جب تک مقدمہ خارج نہیں ہو جاتا وہ اس تفتیش کے حوالے سے اپنی بیٹیوں سمیت کسی سے بات نہیں کر سکتیں۔ وینیسا براؤن استاد وینیسا براؤن نے اس تجربے کو ’ناقابل بیان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں گزارنا پڑگئے...