سٹی42: راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر آج ایک بار پھر پی ٹی آئی کی  قیادت کو کچھ دیر کے لئے حراست میں رکھ کر چھوڑ دیا گیا۔ چند روز پہلے جب علیمہ خان، عظمی خان،نورین خان  اور دیگر  لوگوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی کوشش کی تھی تب بھی پولیس نے انہیں کچھ دیر کے لئے حراست میں لے لیا تھا۔
 آج بدھ کے روز دن کے وقت خبر آئی کہ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں اور بعض دوسرے لیڈروں کو  دیگر کو اپنی تحویل س میں لے لیا، رات کو پولیس نے تصدیق کی کہ ان لوگوں کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد اس یقین دہانی پر رہا کر دیا گیا کہ وہ  لاہور واپس جانا چاہتے ہیں۔  

حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ

پولیس نے انہیں واپس لاہور جانے کی اجازت دیدی ۔

بعد میں میڈیا اطلاعات میں بتایا گیا کہ علیمہ خان، عظمی خان،نورین خان  اور ان کے دیگر ساتھی  تاحال ہوٹل میں ہی موجود ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تحریک انصاف کے راہنما اب ہماری تحویل میں نہیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور بعض دوسرے رہنماؤں کو کچھ دیر حراست میں رکھا گیا تھا، بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

پولیس چکری انٹرچینج سے واپس روانہ ہو گئی۔

بائیومیٹرک  کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر

آج بدھ کے روز پولیس نے عمر ایوب، حامد رضا، قاسم نیازی اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو قیدیوں کی وین میں ڈال دیا تھا۔

عمر ایوب،حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا، جس کے بعد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا تھا۔

ٹاؤن شپ میں کے ایف سی پر  پٹرول بم حملہ،  فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے کچھ دیر

پڑھیں:

کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج


کراچی کے علاقے صدر میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جمعے کو صدر موبائل مارکیٹ کے قریب احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا،
پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لے کر حالات کو قابو میں کیا۔

پولیس کے مطابق اسی جگہ پر تشدد کے نتیجے میں ایک 46 سالہ شخص لئیق ہلاک ہوگیا۔

ترجمان احمدیہ جماعت کے مطابق مقتول لئیق چیمہ کراچی میں احمدیہ جماعت کا سرگرم کارکن تھا۔ مقتول کے اہل خانہ کی درخواست پر قتل اور بلوے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق جمعے کے مظاہرے اور پُرتشدد واقعے سے ان کی جماعت کا بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • پولیس سے مزاحمت کا الزام، عالیہ حمزہ کارکنوں سمیت گرفتار، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا 
  • پی ٹی آئی کے جھنڈے والا لباس کیوں پہنا؟ نوجوان گرفتار
  • پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا
  • پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا
  • ہیلتھ الائنس مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ‘ پولیس سے تصادم