مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
پولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔
ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش اور مسمار کردیے گئے۔ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق ہنگو کے علاقوں دوابہ اور ٹل میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، اس آپریشن میں 4 نامزد ملزمان سمیت مجموعی طور پر 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ڈی پی او نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ شر پسند عناصر کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر نذر آتش اور مسمار کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگو میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔