2025-04-24@21:50:10 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«کی بھیک مانگ»:
سیالکوٹ(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔ بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے...
پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔“ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ”سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔“ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب میں اس...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔“ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ”سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔“ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب میں اس وقت چھ ہزار کے قریب افراد وزٹ ویزے پر جا کر بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دوسرے ممالک ہمیں سہولیات کیسے فراہم کر سکتے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی طرز کی حکمت عملی اپناے کی ہدایت کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دیگرممالک میں جا کربھیک مانگنے کے عمل سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی طرزکی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھیک مانگنے والوں کے خلاف ملک میں سخت قانونی سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نافذ بھکاری ایکٹ مزید سخت بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور دیگر ممالک سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کے خلاف ملک...
علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور میں چاول گودام کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 8 سال کا بچہ سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا، بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ٹریلر تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ اپنی بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا، حادثے میں بچی محفوظ رہی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، جس کے مطابق اب پنجاب میں بھیک مانگنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سے منظور کیے گئے دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار بل کے مطابق کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی، جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک سے زیادہ افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سال...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے گداگروں کے خلاف مہم تیز کردی۔ امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کی ’فائٹ بیگنگ کمپیئن‘ کے تحت کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے رمضان المبارک کے پہلے روز بھیک مانگنے میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کیا جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ جنرل ڈپارٹمنٹ آف کریمنل انوسٹی گیشن اینڈ انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کریمنل فینومینا کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی سالم الشمسی کا کہنا ہے کہ انسدادِ گداگری مہم شراکت داروں کے تعاون سے شروع کی گئی ہے، اس مہم نے ہر سال بھکاریوں کی تعداد کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، دبئی پولیس ہر سال گداگری سے نمٹنے کے...
دبئی پولیس نے عوام کو دھوکے باز بھکاریوں سے بچانے کے لیے آگہی مہم کا آغاز کر دیا۔ رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس نے ضرورت مندوں تک امداد کی پہنچ کو یقینی بنانے کے لیے ’ڈونیٹ وائزلی‘ کے عنوان سے ایک آگہی مہم شروع کی ہے۔ پولیس حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات کے قریب گھومنے والے بھکاریوں کی جھوٹی کہانیوں پر یقین نہ کریں۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری لوگوں کے عطیات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ پولیس حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف تسلیم شدہ خیراتی اداروں کو اپنے عطیات دیں اور اگر اپنے ارد گرد بھیک مانگنے...
—فائل فوٹو لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سٹی ٹریفک پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق بھیک مانگنے والی مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ معصوم بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔ راولپنڈی میں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 87 گرفتارراولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہوگیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے 15 پر شکایت درج کرا سکتے...
بیجنگ : “کینیڈا ایک ایسا ملک ثابت ہوا ہے جو بڑے بھائی کی مانند ملک امریکہ کی جانب سے دھوکہ دہی ،دھمکی ،دھونس اور زیادتیاں سہہ رہا ہے ۔” چند روز قبل امریکہ کی جانب سے کینیڈا پر اضافی محصولات کے اعلان کے بعد بینک آف نووا سکوشیا کے ماہر اقتصادیات ڈیرک ہولٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اسی طرح کے الفاظ لکھے ۔ تاہم، کینیڈا کے سیاست دانوں نے امریکہ کی جانب سے “دھوکہ دہی، دھمکیوں اور زیادتیوں” کا جواب کیسے دیا؟ یہ ایک عجیب صورتحال ہے۔ حال ہی میں کینیڈا کے تمام 13 صوبوں اور علاقوں کے گورنروں پر متشمل وفد نے امریکی قانون سازوں، کاروباری گروہوں اور مزدور رہنماؤں سے ملاقاتوں اور لابنگ کے لئے امریکہ...

غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل، عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہاہے ، وفاقی وزیر قانون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل اور عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ غیر قانونی ہجرت کے نتیجے میں کشتیوں کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جو ایک انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔ اسی طرح، عمرہ زائرین کے ویزے پر جا کر بھیک مانگنے والے افراد نہ صرف پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ میزبان ممالک کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں...
—فائل فوٹو انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا۔پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے داخلہ انسداد گداگری قانون میں ترامیم کا جائزہ لے گی۔ بیرونِ ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیشبیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا وزارتِ داخلہ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید، 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔ترامیم کے مسودے...
لاہور ہائیکورٹ نے پیکا قانون کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ صحافی جعفر بن یار کی درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے مقدمے کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔ یاد رہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس سے آزادی اظہار متاثر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان، صحافتی تنظیمیں احتجاجی جلوس بھی نکالیں گی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیے۔ پیکا بل منظوری کے لیے اسمبلی نے اپنے رولز...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا وزارتِ داخلہ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔بل کے متن میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے، منظم بھیک مانگنے کا مطلب فراڈ قرار دیا گیا ہے، جس میں زور زبردستی سے بھیک منگوانا یا خیرات لینا، نیز منظم بھیک مانگنے سے مراد دھوکا دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دے کر خیرات لینا شاملِ تصور ہو گا۔بل کے مطابق منظم بھیک مانگنا کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا ہے، قسمت کا حال بتا کر کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا قرار دیا گیا ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے...
بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام سے متعلق قانون سازی سخت کرنے کا فیصلہ، بل سینیٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام سے متعلق قانون سازی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ حکومت نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون سازی کے تحت سخت اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کرلیا، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل کے اہم مندرجات سامنے آگئے۔وزارت داخلہ نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا، مجوزہ ترمیم کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے...
—فائل فوتو بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا وزارتِ داخلہ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ بل کے متن میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے، منظم بھیک مانگنے کا مطلب فراڈ قرار دیا گیا ہے، جس میں زور زبردستی سے بھیک منگوانا یا خیرات لینا، نیز منظم بھیک مانگنے سے مراد دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دے کر خیرات لینا شاملِ تصور ہو گا۔بل کے مطابق منظم بھیک مانگنا کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا ہے، قسمت کا حال بتا کر کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا قرار دیا گیا ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیاء فروخت کرنا بھی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی ہے کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
پاکستان میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جن میں بچوں کی بھی قابل ذکر تعداد شامل ہے۔ کوئی شہر، چوراہا، یا محلہ ان کی موجودگی سے محفوظ نہیں۔ یہ مسئلہ نہ صرف معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ بچوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ لاہور میں حالیہ کارروائی کے دوران پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں بچوں سے بھیک منگوانے والے دو افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 بچوں کو برآمد کیا گیا، جنہیں بعد میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ یہ واقعہ ان گنت کہانیوں میں سے ایک ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پیشہ ور بھکاری گروہ معصوم بچوں کو زبردستی...