ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف انسداد دہشتگردی طرز کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی طرز کی حکمت عملی اپناے کی ہدایت کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دیگرممالک میں جا کربھیک مانگنے کے عمل سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی طرزکی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھیک مانگنے والوں کے خلاف ملک میں سخت قانونی سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نافذ بھکاری ایکٹ مزید سخت بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور دیگر ممالک سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کے خلاف ملک کے اندر بھی پرچے درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ ہونے والے شہری کے حوالے سے متعلقہ ملک کے بھیجے گئے ڈاکومنٹس پر یقین کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شہریوں کے بھیک مانگنے کی سب سے زیادہ شکایات سعودی عرب اور دبئی حکومت کی طرف سے آئی ہیں، اسی لیے حکومت پاکستان نے سعودی عرب اور دبئی جانے والے پاکستانیوں کی اسکروٹنی مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اسی طرح بتایا گیا کہ بھیک مانگتے ہوئے پکڑے جانے والے شہریوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: والوں کے خلاف بھیک مانگنے کا فیصلہ
پڑھیں:
پی ایس ایل 10، دسویں میچ میں پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دسویں میچ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہیں، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں