پولیس کوٹریفک سگنلز پربھکاریوں کیخلاف آپریشن کرنے کاحکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی ہے کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک سگنلز پر کے خلاف
پڑھیں:
پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر
پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر کر دی گئی،عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا ۔ نئی درخواست پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے دائر کی گئی، جسے عدالت نے پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ اس درخواست کو آئندہ تاریخ پر مرکزی کیس کے ساتھ مقرر کیا جائے۔پیکا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف پی ایف یو جے، اینکرز ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواستیں پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ترمیم شدہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کے خلاف ہے اور آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے تحریری جوابات طلب کرتے ہوئے معاملے کی مزید سماعت مرکزی کیس کے ساتھ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔