2025-04-22@10:23:59 GMT
تلاش کی گنتی: 29

«وژن 2030»:

    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے ‘‘اْڑان پاکستان بلوچستان مشاورتی ورکشاپ’’ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ورکشاپ حکومت بلوچستان کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی، اراکین اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ احسن اقبال نے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘اْڑان پاکستان’’ پاکستان کو ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کے خواب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ سفر اْن مشکل حالات کی یاد دلاتا ہے جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی ،...
    اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم...
    لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا۔ صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، فیلڈ ہسپتال کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید ترین کلینکس میں تبدیل کیا جارہا ہے، پہلی بار عوام کو ان کی گھر کی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں "صحت مند پنجاب" وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا گیا ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صحت مراکز اور کلینک آن ویل کے ذریعے محض چند ماہ میں لاکھوں مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید اور خوش وضع کلینکس...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 13نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لئے اگست تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازار کے قیام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی...
    سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک اور آئین کی بقاء کیلئے اپنی جدوجہد کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلئے خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ ہم ایک ایسے شخص کو کیسے یاد کریں، کیسے خراج عقیدت پیش کریں جس نے پاکستان میں غریب کو  جینا سکھایا، مزدور کے حقوق کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں اپنا حق لینے کا احساس دلایا۔ میرے الفاظ حق...
    یہ 2014 کی بات ہے جب مایئکروسافٹ بربادی کے دہانے پر تھا۔ اس کی سافٹ ویئر کی دنیا پر قائم حکمرانی کا تخت سرک رہا تھا۔ کمپنی نے اس سے کچھ وقت پہلے نوکیا کو خریدا تھا اور یہ 7 ارب ڈالر سے زائد کی ڈیل تھی۔ یہ ڈیل توقعات کے بالکل برعکس تھی، نوکیا تھا کہ اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو رہا تھا۔ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی تھی اور یہ وہ وقت تھا جب ایپل، ایمازون اور گوگل اسٹاک مارکیٹ میں راج کر رہے تھے۔ اگر کوئی کمپنی نیچے جا رہی تھی تو وہ مایئکرو سافٹ تھی۔ صرف سرمایہ کاروں کا ہی نہیں بلکہ کمپنی کے اندر بیٹھے فیصلہ ساز لوگوں کا اعتماد بھی متزلزل تھا۔...
    پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کےلیے بازاروں میں پولیس کے سائیکل اسکواڈز تعینات کردیے گئے۔رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل بائیک اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، اور بازاروں میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اس حوالے سے اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "نیور اگین: پروٹیکشن آف وومن اینڈ ورنلیبل ان سوسائٹی" اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس...
    سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ’سعودی آرکیٹیکچر میپ‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا، جو مملکت کی متنوع جغرافیائی اور ثقافتی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس منصوبے میں 19 مختلف طرز کی تعمیرات شامل کی گئی ہیں، جو نہ صرف ماضی کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے بلکہ مستقبل کے جدید شہری ڈھانچے کو ہم آہنگ بنانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت پائیدار اور ثقافتی لحاظ سے منفرد شہروں کی تعمیر کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ شہزادہ محمد بن سلمان، جو کہ سعودی آرکیٹیکچر کے ڈیزائن گائیڈ لائنز کی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ مملکت کے بھرپور...
    ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت اور نجی شعبے کے درمیان پارٹنرشپ چاہتے ہیں، اس حوالے سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’آئی ورک فار سندھ‘ کی ایپ شروع کی ہے، نوجوانوں اور ملازمتیں دینے والوں کو اس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔  کراچی میں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن’ آئی ورک فور سندھ ’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت سے اپنی تقریر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں، مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے نہ صرف مغوی بازیاب کرائے بلکہ دہشتگردوں کا قلع قمع...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔  پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔  80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا۔  5863  پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی۔ پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ کے...
    پاکستان کی سیاست اس وقت جس غیر معمولی تبدیلی سے گزر رہی ہے، اس کا ادراک ہر باشعور پاکستانی کو ہے۔ عمران خان کا دن بدن بڑھتا سیاسی قد اور پرانی سیاسی قیادت کی عوامی پذیرائی میں کمی ایک ایسا سیاسی خلا پیدا کر چکی ہے جسے پُر کرنے کے لیے نئے وژن اور بیانیے کی ضرورت ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ سیاسی خلا کبھی زیادہ دیر برقرار نہیں رہتا۔ اس مرتبہ عوامی شعور اور بیداری اس قدر واضح ہے کہ 8 فروری کو عام پاکستانی ہجوم سے قوم میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھائی دیے۔ یہ تبدیلی اس لیے بھی اہم ہے کہ روایتی سیاسی جماعتیں جیسے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنی ماضی کی غلطیوں، کرپشن کیسز اور...
    تاشقند‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ دورہ پر تاشقند پہنچ گئے۔ ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلیٰ سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزیایوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین...
    پاکستان اور ازبکستان امن، خوش حالی اور علاقائی روابط کیلئے مشترکہ وژن رکھتے ہیں،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز تاشقند (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے ازبکستان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد شہبازشریف نے ہم منصب عبداللہ عاریپوف کے ہمراہ دارالحکومت تاشقند میں یاد گارآزادی پر حاضری دی ۔وزیراعظم شہباز شریف صدر شوکت مرزایوف کی خصوصی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ تاشقند پہنچنے پر ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے استقبال کیلئے ازبک مسلح...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی حالیہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس نے دنیا بھر کے میڈیا کے پیشہ ور افراد، ماہرین، سرکاری حکام اور ممتاز شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے نہ صرف میڈیا کے موجودہ چیلنجز پر روشنی ڈالی بلکہ مستقبل کی ذمہ داریوں اور امکانات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں شریک شرکاء نے عالمی سطح پر میڈیا کی اہمیت، فیک نیوز کے اثرات اور اس کے سدباب کے طریقوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کی اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کی...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وژن 2030ء ایک خواب نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2025ء کے مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت رونما ہوئی تاریخی تبدیلیاں دیکھ کر خوشی ہوئی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔عطاء اللّٰہ تارڑ  نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، ہم الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 24 کروڑ کی آبادی...
    جدہ : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی وژن پاکستان کے لیے ایک بیش قیمت ماڈل ہے،خطے میں معاشی تبدیلیوں میں سعودی عرب کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے،پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور مضبوط شراکت داری قائم ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ سعودی عرب معاشی اصلاحات کے شعبہ میں اپنے اہداف سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے اور پاکستان اپنی موجودہ معاشی استحکام کی بنیاد پر سعودی وژن 2030سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیرغور ہیں۔ ہم ویژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے، سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی سرمایہ کاری پر اظہار اطمینان کیا اور کہاکہ سعودی آرامکو...
    العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے، سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ، جو مملکت کے وژن 2030 کے حصول کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر رہی ہے، 2024 کے دوران جدت، نیٹ ورک کی توسیع اور اسٹریٹیجک شراکت داریوں کے ذریعے اپنے کردار کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔ سعودی عرب کی عالمی رابطوں کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور نئی مواقع تخلیق کرنے کے مشن میں سعودیہ نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، اور اس نے خود کو فضائی شعبے کی تبدیلی میں سرِفہرست پوزیشن پر رکھ لیا ہے۔ویژن 2030 کے تحت 330 ملین مسافروں کی نقل و حرکت، 150 ملین وزیٹرز کی آمد اور 30 ملین حاجیوں کی خدمت کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے، سعودیہ نے اس سال اپنے ترقیاتی...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اورکئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعلی نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ سہ ملکی سیریز اور پھر چیمئنز ٹرافی کا انعقاد کھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)جاپان کی موری میموریل فانڈیشن کے انسٹی ٹیوٹ فار اربن اسٹریٹیجیز کی گلوبل پاور سٹی انڈیکس ( جی پی سی آئی ) کی حالیہ رپورٹ میں دبئی کو مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔ دبئی نے دنیا بھر کے47سے زائد شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شہر کی صفائی کے معیار پر 100 فیصد اسکور حاصل کیا۔یہ کامیابی دبئی میونسپلٹی کی انتھک کوششوں اور حکومتی و نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔یہ اقدامات دبئی کی انٹیگریٹڈ ویسٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی 2041کے مطابق کیے گئے ہیںجس کا مقصد 2041 تک کچرے کی پیداوار میں 18 فیصد کمی اور لینڈ فلز سے 100 فیصد کچرے کی منتقلی کو یقینی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) رہنما مسلم لیگ ق و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل یوتھ کی اصلاح و رہنمائی سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کا منشور عام آدمی کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین تمام مکاتب باالخصوص یوتھ کے لیے ایک خاص وژن رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقعوں اور ان کی صحیح سمت رہنمائی وفاقی وزیر کی...
    کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور...
    شارجہ: شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے اپنی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 مہم کا آغاز اپنے انداز میں کیا۔ میدان کے علاوہ ، شارجہ واریئرز بھی اپنی نئی لانچ کردہ ایتھلیزر کٹ کے ساتھ ٹرینڈ سیٹرز کے طور پر اپنی ساکھ قائم کررہی ہے۔ نئے اور منفرد کٹ واریئرز کی اسرپٹ کو ظاہر کرتی ہے نئے جاری کردہ کٹ میں پیلے اور جامنی رنگ شامل کئے گئے ہیں جو نہ صرف ٹیم کے لئے وژن کو مستحکم کرتے ہیں بلکہ ٹیم کو منفرد بھی بناتے ہیں ٹم ساؤتھی اور کے باقی ساتھی کھلاڑیوں کے لئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ کھلاڑی غیر مسابقتی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے آرام دہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے زیر اہتمام اور فوکس وژن آئی ٹی حب کے تعاون سے مدارسِ دینیہ کے طلبہ کے لیے “نیکسٹ جنریشن اے آئی کے ذریعے ذہنی ترقی” کے موضوع پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم،کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق،نائب رئیس جامعہ بنوریہ شیخ فرحان نعیم، بانی، فوکس وژن آئی ٹی ہب ‘ چیئرمین فوکس گروپ اسد الحق، جی ایم پی ٹی وی امجد شاہ، میونسپل کارپوریشن ساتھ حماد این ڈی خان، صدر تابانی گروپ عبد الرف تابانی، با‘ فوکس وژن آئی ٹی ہب ‘چیئرمین فوکس گروپ،اسد الحق، ڈائریکٹر کلی الحدیث بنوریہ ڈاکٹر محمد سروادہ (یوگنڈا) ایم ڈی ضامن...
    قائداعظم نومبر 1946میں لندن کانفرنس میں شرکت کے بعد مفتی اعظم فلسطین سید امین الحسینی کی دعوت پر مصر پہنچے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ ان کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ دیا گیا جس میں قائداعظم نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مصرکی آزادی صحیح معنوں میں آزادی اس وقت ہو گی جب پاکستان قائم ہو جائے گا۔ اور ہم لوگ بھی یعنی مسلمانان برصغیر اور مصر "حقیقی "طور پر آزاد ہونگے ورنہ ہندو ایمپرلیسٹ راج کا خطرہ سامنے آجائے گا جس کے سینگ سارے مشرق وسطی تک پہنچے ہونگے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر انڈیا پر حکمرانی ہندو ایمپرلیسٹ پاور کی ہو گی تو اس کا خطرہ مستقبل میں بھی اتنا بڑا ہو گا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اپنی ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ کی پالیسی کے تحت وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور یوریشیا کے قفقاز خطے کے اہم ملک کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسی حکمت عملی کے تحت وزیراعظم شہباز شریف فروری کے تیسرے ہفتے میں آذربائیجان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بعض اہم وفاقی وزراء بھی ان کے وفد کا حصہ ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے، وطن واپسی سے قبل وزیراعظم دو روز تک ازبکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ ازبکستان کو کراچی کی بندرگاہ کو اس کی...
۱