لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 13نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لئے اگست تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازار کے قیام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم اور ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے   کے لئے 69 کروڑ سے زائد فنڈز کی بھی منظوری دے دی ہے۔ سولر انرجی پر منتقل کرنے سے سہولت بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی۔ بجلی کی لاگت میں کمی کا فائدہ نرخ میں کمی کر کے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ ٹاؤن شپ میں پہلا سہولت بازار سولر انرجی پر منتقلی کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ وزیراعلیٰ نے جہلم، مظفر گڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سہولت بازار قائم کرنے کا مقصدکمزور اور متوسط طبقے کو اشیائے خورد ونوش کم نرخ پرفراہم کرنا ہے۔ قائد نوازشریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ عالمی یوم ضمیر پر پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ انسانیت کی بقاء کے لئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے افاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرکا مسئلہ 7دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے۔ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ علاوہ ازیں مریم نے اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں آتشزدگی سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے غم اور دکھ کا اظہارکیا ہے اور کمشنر ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہولت بازار قائم کرنے عالمی یوم ضمیر سہولت بازاروں کرنے کی کرنے کا کے لئے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق یورپی یونین پارلیمانی وفد کی آمددوطرفہ مضبوط، پُرامن اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔مریم نواز شریف پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یورپی یونین کو پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے۔ جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے۔ انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں۔مریم نواز شریف زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کا نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔ خوشی ہے کہ پاکستانی طلبہ تیسرے سال بھی Erasmus Mundusاسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں۔ پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہے یورپی یونین کے وفد نے حکومت پنجاب کے اختراعی اقدامات کو سراہا 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
  • مصنوعی اعضا کی ٹیکنالوجی ’’بایونکس‘‘ کا آغاز، یکم مئی کو سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کرینگے: مریم نواز