2025-04-22@10:19:36 GMT
تلاش کی گنتی: 29963

«میرس کے»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فلم انڈسٹری کی صورت حال پر قریب سے نظر رکھنے والے صحافی طاہر سرور میر نے صوبہ پنجاب میں ایک فلم سٹی بنانے کے اعلان کا خیر مقدم تو کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر جملہ سہولیات کی فراہمی کے باوجود مواد کی تخلیق میں آزادی کو یقینی نہ بنایا گیا، تو ملکی فلمی صنعت کی بحالی کا مقصد پورا نہیں ہو گا۔ لاہور میں نیشل کالج آف آرٹس کی اسما نامی ایک سابقہ طالبہ نے، جو ایک نوجوان فلم میکر بھی ہیں، ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ لوگ سینما گھروں میں اس لیے جاتے ہیں کہ وہ حقیقی دنیا سے...
    وکلا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مستقل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا، یہ منصوبے سندھ کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ہیں اور ان کے خلاف ہر قانونی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی ہے، آج صبح وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا...
    عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز لاہور: بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کی تشکیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ بنچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کازلسٹ منسوخ کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر 23 اپریل کو سماعت...
    بانی رکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری اطلاعات ہیں کہ پیسوں کی بندربانٹ ہورہی ہے، یہ پی ٹی آئی کے پیسے ہیں ان کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کرانے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی اس کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کیے جائیں، کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی گدھوں کے قبضے میں ہے، اصل میں یہ گِدھوں کے قبضے میں ہے جو اسے نوچ کر کھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی عزت کرتا ہوں لیکن آج وہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے مصیبت میں ہیں،...
    وکلا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مستقل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا۔ وکلا برادری کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے سندھ کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ہیں اور ان کے خلاف ہر قانونی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ میں نئی نہروں کی تعمیر کے معاملے پر وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئی، کراچی میں وکلا برادری نے دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔ سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا...
    سٹی42: ڈپٹی کمشنر لاہور کی براہ راست نگرانی میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بھرپور آپریشن جاری ، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے زیر اہتمام متعدد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا گیا۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل کی سربراہی میں ٹیمیں متحرک رہیں۔ کارروائی کے دوران 9 ٹرک سامان ضبط کیا گیا جبکہ 148 غیرقانونی املاک کو سربمہر کیا گیا۔ صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس آپریشن کے دوران جوبلی ٹاؤن، ملتان روڈ، ٹھوکر، مین مارکیٹ گلبرگ، کرشن نگر، ٹاؤن شپ، بادامی باغ، شیر شاہ روڈ اور شاہدرہ چوک تا کالا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )پاکستان ایئرفورس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ سابق ایئر مارشل جواد سعید کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے علاوہ بغاوت کے ایک مقدمے میں بھی ٹرائل ہوا ہے اور ان دونوں مقدمات میں سابق افسر کو سزا سنائی گئی ہے. قبل ازیں 28 مارچ 2025 کو کیس کی سماعت کے دوران پاکستان ایئرفورس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ سابق ایئرمارشل جواد سعید کا حساس دستاویزات شیئر کرنے پر کورٹ مارشل کیا گیا ہے اور انہیں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے پاک فضائیہ کی جانب سے عدالت میں یہ بیان سابق ایئرمارشل کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر کو حبس بےجا...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کاشت کار نہیں ہیں؟ کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کر دی ہے؟ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی: وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہوزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔ صوبائی وزیر...
    شیری رحمٰن— فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 2010ء سے 2020ء کے دوران پاکستان میں 430 زلزلے آئے۔اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں پاکستان کی خوبصورتی کے لیے بڑا خطرہ بن رہی ہیں۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی خطرات سے آگاہی کی تربیت اسکولوں اور دفاتر میں لازمی ہونی چاہیے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے زلزلہ زدہ علاقوں میں باقاعدہ ایمرجنسی ڈرلز کرانا ہوں گی۔ کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمنوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے وفاقی حکومت اگر کینال معاملے پر بات...
    —فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل تھے، گینگ میں شامل ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے ہنی ٹریپ کا بین الاضلاعی گینگ گرفتار انہوں نے کہا کہ دونوں گینگ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
    اسد علی ملک : مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لندن میں میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہو ، برطانوی ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت دے دی ۔ نواز شریف جمعرات کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے اور جمعہ کو لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لندن میں تین ہفتے قیام کیا جہاں ان کے مختلف طبی معائنے کیے گئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے طبیعت بہتر قرار دیے جانے کے بعد انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس پاکستان پہنچنے کے بعد نواز شریف اہم سیاسی ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔ ان...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )امریکی سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی مرکزی بینک کے سربراہ کو شرح سود میں کمی نہ کرنے پر ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ایک شکست خوردہ اورنقصان پہنچانے والا شخص قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کی بات کی. صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ“پر اپنی پوسٹ میں فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول سے مطالبہ کیا کہ وہ معیشت کو فروغ دینے میں مدد کے لئے شرح سود میں پیشگی کمی کریں کیونکہ معیشت اس وقت تک سست روی کا شکار رہے گے کہ جب تک معیشت کو نقصان پہنچانے والے ”مسٹر...
    سعید احمد سعید:عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا معاملہ، پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔عازمین کی امیگریشن کیلئے 6کاونٹر بنائے جائیں گے، کاونٹرپر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا35سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچے گا،ذرائععازمین کیلئے23اور24 برج مختص کئے گئے ہیںعازمین کے بیٹھنے کی سہولت کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ذرائعرواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گےحج آپریشن 28اور29اپریل سے شروع ہوجائے گا،ذرائعایئرپورٹ پر25تاریخ تک تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، ایئرپورٹ انتظامیہعازمین ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ایئرپورٹ انتظامیہ ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈنگ روکنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے ہارورڈ یونیورسٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب یونیورسٹی نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مطالبات کی فہرست مسترد کر دی یہ مقدمہ بھی اسی تنازعے کا تسلسل ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے انکار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی کو دی جانے 2.(جاری ہے) 2 ارب ڈالرز کی فنڈنگ منجمد کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی یونیورسٹی کو حصل ٹیکس استثنیٰ بھی ختم کرنے کی دھمکی دی تھی ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر کی...
    ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 1971 میں ”انسانیت کے خلاف جرائم“ سے متعلق مقدمے میں جماعت اسلامی کے سابق نائب سیکرٹری جنرل اظہر الاسلام کو دی جانے والی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے 6 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے اپیل پر سماعت اپیلٹ ڈویژن کا فل بنچ کرے گا. اظہر الاسلام کو دی جانے والے سزائے موت کے خلاف اپیل پر 6 مئی کو سماعت کرنے کا فیصلہ چیف جسٹس ڈاکٹر سید رفعت احمد کی سربراہی میں چار ±کنی اپیلٹ بنچ نے منگل کو دیا تھااس موقع پر اظہر الاسلام کی نمائندگی بیرسٹر احسان عبداللہ صدیقی نے کی.(جاری ہے) بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز آیوروید دوائیں تیار کرنے والی کمپنی پتانجلی کے بانی بابا رام دیو کو بھارت کی یونانی دواساز کمپنی ہمدرد اور اس کے مقبول مشروب 'روح افزا' کو نشانہ بنانے کے لیے 'فرقہ وارانہ' اور 'غیر مہذب' قسم کے الفاظ استعمال کرنے پر پھٹکار لگائی۔ بابا رام دیو نے تین اپریل کے روز پتناجلی کے ایک شربت کی تشہیر کرتے ہوئے شربت 'روح افزا' اور ہمدرد کمپنی کے خلاف بعض متنازعہ اور نازیبا باتیں کہی تھیں اور اسی کے خلاف ہمدرد نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ شربت 'روح افزا' کے مماثل نام کی اجازت نہیں، بھارتی سپریم کورٹ عدالت نے رام...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔ کراچی میں پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ اور عاجز دھامراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متنازع کنالز پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف رہا ہے، کوشش ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائے،  لوگوں کے جائز خدشات ہیں۔ نگراں حکومت کے دوران ارسا نے سرٹیفکیٹ جاری کیا اور کہا کہ کنالز بنائیں پانی موجود ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی سندھ کے نمائندے نے مخالفت کی تھی، جو لوگ کہتے ہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر کسی بھی انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کو غلط قرار دیدیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر کسی انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کرنا اور تشدد کو ہوا دینا غلط ہے۔تینوں جماعتوں کے رہنماوں نے اتفاق کیا کہ ایسا کرنے سے ہمارے اپنے ملک کا نقصان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مختلف شہروں میں انٹرنیشنل فوڈ چینز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعات ہوئے تھے جس کے بعد...
    شہباز شریف — فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لیے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے۔وزیر اعظم سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کے لیے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مزدوروں اور کارکنوں کے حقوق کے لیے کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات لاحق، رپورٹ اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں... ان کا کہنا ہے کہ حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ورکر ویلفیئر فنڈ...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ  نے مزید بتایا ہے...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پپی ایل) کے دوران راجستھان رائلز کی لکھنو سپر جائینٹس کے ہاتھوں محض 2 رنز سے شکست کے بعد اول الذکر ٹیم کو میچ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔ جے پور میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نے 181 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 29 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناکر میچ میں ناکام رہی۔ یہ بھی پڑھیے: 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟ اس شکست کے بعد سری گنگانگر سے ممبر قانون ساز اسمبلی جیدیپ بیہانی نے میچ میں مبینہ میچ فکسنگ کا عندیہ دیا ہے۔ جیدیپ بیہانی حکومت کی طرف سے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن (آر...
    کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔ ذرائع خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سویرا سے متعلق منظر عام پر آنے والی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کے ساتھ اس کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔ تفتیش کاروں نے سویرا کے چھوٹے بھائی کا بیان لیا ہے جس کے مطابق وہ اور سویرا چیز لینے گئے تھے جس کے بعد واپس گھر آگئے تھے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کے بیان کے مطابق سویرا گھر آنے کے بعد دوبارا گھر سے نکلی اور لاپتا ہوگئی۔ تفتیش کاروں نے سویرا کی رہائشی گاہ اور اطراف میں متعدد گلیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز...
    کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔  آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔ مزید پڑھیں: جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حج کے خواہش مند 67 ہزار افراد کا معاملہ لٹک گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے الزام لگایا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز نے عدالت جا کر وقت ضائع کیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا پورٹل بند ہو چکا، اب وہ مزید عازمین کو اجازت دینے پر آمادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی حج عازمین میں سے 23ہزار 620 کی کلیئرنس ہو چکی ہے، اس میں سے 13 ہزار افراد حکومت کی کوششوں کی وجہ سے حج کر سکیں گے، جن عازمین نے ادائیگی طریقہ کار کے مطابق سعودی حکام کو کی ہے، ان کی رقم واپس ہو جائے گی۔...
    یمنی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک کو ایک خط بھیج کر امریکی جرائم پر بین الاقوامی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس ملک نے یمن پر ایک ہزار کے قریب وحشیانہ حملے کیے ہیں اور اس کا ہدف صیہونیوں اور ان کے جرائم کی حمایت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایسے وقت جب امریکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی رژیم کے جرائم کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے یمن میں عام شہریوں اور شہری مراکز پر وحشیانہ جارحیت انجام دینے میں مصروف ہے اور حالیہ ہفتوں میں اس ملک کے سیکڑوں شہریوں کا قتل عام کر چکا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملے کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس نےکئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا لیکن علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہورہے، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر علی امین، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے...
    راولپنڈی: اپنی سگی 7 سالہ بھانجی کو قتل کرنے کے بعد اس سے زیادتی کرنے والے ماموں نے دورانِ تفتیش سنسی خیز انکشافات کیے ہیں۔ پولیس نے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی و قتل کیس کے سنسنی خیز انکشافات کی تفصیلات جاری کردیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا قاتل سگا ماموں نکلا مندرہ کے علاقے میں  7 سالہ بچی کے قتل و زیادتی  کیس کے گرفتار ملزم کو حراست سے چھڑانے کے لیے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ  کی، اس دوران زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوگیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق...
    دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، میزبان صدر اِردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اِردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ خطے کی صورت حال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔  دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، میزبان صدر اِردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطح کے  تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے...
    اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے ٹرانسفر کے خلاف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان، شاہد بلال، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور بھی شامل تھے۔ اس موقع پر درخواست گزار ججز کے وکیل منیر اے ملک سے استفسار کرتے ہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ تمام فریقین کے تحریری جوابات آچکے ہیں، کیا آپ ان جواب پر جواب الجواب دینا چاہیں گے؟ جس پر منیر اے ملک نے کہا کہ جی میں جواب الجواب تحریری طور پر دوں گا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف...
    گزشتہ روز 88 برس کی عمر میں انتقال کرجانیوالے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کی منصوبہ بندی کے لیے دنیا بھر کے کارڈینلز آج ویٹیکن میں جمع ہوں گے۔ ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کی موت فالج اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، ان کے انتقال سے 1.4 ارب نفوس پر مشتمل رومن کیتھولک چرچ کے لیے سوگ اور منتقلی کا دور کے آغاز ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان وہ حال ہی میں ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہوئے تھے اور سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ایسٹر سنڈے کے خطاب کے دوران اچھی صحت میں آخری مرتبہ نظر آئے تھے۔ روایت کے مطابق جنازے اور اجتماع کی تیاریاں فوراً شروع ہو گئی...
    پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل مروتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ حماد اظہر،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے۔ دورے کے دوران وزیراعظم، صدر اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ دیرینہ اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر اعلیٰ سطحی روابط کی روایت کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے کی تھی۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں فتح کے بعد اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے مداحوں نے شبمن کی بہن، روہت کی بیٹی اور کے ایل راہول کی اہلیہ کے بعد شریاس ائیر کی بہن کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی بہن شریستا نے ویرات کوہلی کے مداحوں کی جانب سے بھائی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر سخت ردعمل دیدیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ 37 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کی شکست کے بعد ٹیم کے کپتان شریاس ایئر کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا، جس میں انکی فیملی پر بھی تنقید کی...
    5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں  پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،  پولیس کی درخواست پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد...
    اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی۔ پی ای سی گورننگ باڈی اجلاس میں ینگ انجینئرز فورم کے قیام کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوان انجینئرز کا نمائندہ پلیٹ فارم ہوگا۔ ملک بھر سے ینگ انجینئرز کی ایسوسی ایشنز کو فورم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ فورم ینگ انجینئرز کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، ینگ انجینئرز کی لیڈر شپ اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ فورم کے تحت نوجوان انجینئرز کے لیے ٹریننگز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ نوجوان انجینئرز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔ چیئرمین پی...
    ڈاکٹر جمشید نظر دنیا بھر میں ہر سال 22اپریل کومدر ارتھ ڈے ” عالمی یوم ارض”منایا جاتا ہے جس کا مقصدزمین پر رہنے والے انسانوں کو زمین کے مسائل اور مشکلات سے متعلق آگاہ کرنا اوراس بات کا شعور پیدا کرنا ہے کہ انسانوں سمیت دیگر جانداروں کے رہنے کے قابل واحد سیارے ”زمین ”کوہر طرح کی آفات اور آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ زمین کا عالمی دن منانے کا آغاز سن1970 میں امریکہ سے ہواتھا جس میں20ملین لوگوں نے حصہ لیا تھا۔موجودہ سال اس عالمی دن کا موضوع ہے (OUR POWER, OUR PLANET) یعنی ہر جاندار کی سب سے بڑی طاقت اور قوت کرہ ارض ہے کیونکہ زمین سے ہی ہم اپنی خوراک...
    ڈاکٹر سلیم خان   اتر پردیش کے آگرہ میں رانا سانگا کا یوم پیدائش منانے کے لیے راجپوتوں کو متحد کرنے کی قوائد کے بیچ فتح پور میں دن دہاڑے ٹرپل مرڈر کا ایک ایسا واقعہ رونما ہوگیا جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ ہتھگام تھانہ حلقہ کے تہیرا پور چوراہے کے پاس ایک بائک سوار کسان رہنما پپو سنگھ (50)، اس کے بیٹے ابھئے سنگھ (22) اور چھوٹے بھائی رنکو سنگھ (40) کو ٹریکٹر سوار حملہ آوروں نے گولیوں سے بھون کر قتل کر دیا۔ اس خون خرابے میں مرنے اور مارنے والے دونوں یوگی کے ذات بھائی راجپوت تھے ۔ کہاں تو یوگی کا 20فیصد مسلمانوں کے خلاف 80 فیصد ہندووں کو متحد کرنے کا...
    ریاض احمدچودھری موجودہ حالات میں مودی سرکار کیلئے مقبوضہ کشمیر میں حالات پر قابو پانا ممکن نہیں رہا۔ بھارت کے اندر بھی بغاوت بڑھتی جارہی ہے اور آزادی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم کی پردہ پوشی میں کامیاب ہے مگر بھارت کے اندر ریاستی دہشت گردی پوری دنیا پر عیاں ہورہی ہے۔ مودی سرکار عوام کی توجہ حقائق سے ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف کوئی بھی مہم جوئی کرسکتی ہے جس کیلئے پاکستان کے گھوڑے ہمہ وقت تیار ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر مخدوش صورتحال سے آگاہ ہے۔ مگر افسوس اسکی طرف سے بھارتی حکومت کے رویوں پر صرف تشویش کا اظہار اور مذمت کی جارہی ہے۔ عملی طور پر...
    چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ  کی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران ، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کی تیسری سالگرہ پر اس عالمی اقدام کی نمایاں کامیابیوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے ترجمان گوو جیا کھون نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں گزشتہ تین برسوں کے دوران چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے تصور پر عمل کیا ہے اور عالمی سلامتی  انیشی ایٹو   کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور کئی اہم پیش رفت کی ہے۔ اس...
    ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن : حالیہ  دنوں امریکہ نے نام نہاد ” مساوی محصولات” پر مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ تجارتی شراکت داروں کو سر جھکانے  پر مجبور کیا جا سکے۔ صرف یہی نہیں بلکہ امریکی حکومت ٹیرف مذاکرات میں دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیےبھی تیار ہے کہ وہ ٹیرف استثنیٰ کے بدلے چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک ر پورٹ میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے تجارتی غنڈہ گردی کا سامنا کرتے ہوئے اس کے روایتی اتحادیوں نے بھی پرعزم رویے کا اظہار کیا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 5اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی،پولیس نے کہاکہ ملزمان 5اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں،علی امین سمیت دیگرملزمان  شامل تفتیش نہیں ہورہے،پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کردیئے،علی امین سمیت پی ٹی آئی کے 4رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے  گئے،حماداظہر، سعید سندھو اور شہبازاحمد کے بھی وارنٹ  جاری ہوئے۔ ایئر چیف کے سابق امیدوار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ سال گرفتار ہونے والے ایک ریٹائرڈ ایئر مارشل کو بغاوت سمیت متعدد الزامات میں سزا سنائی گئی ہے اور انہیں پاک فضائیہ کے میس میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ مقامی انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے اور چین پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی، جبکہ وزارتِ انفارمیشن...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پولیس کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے پیر کو جاری اپنی ایک رپورٹ میں متنبہ کیا کہ اربوں ڈالر کی رقم اینٹھنے والے سائبر فراڈ کے ایشیائی جرائم کے نیٹ ورکس اب عالمی سطح پر اپنی کارروائیوں کو پھیلاتے جا رہے ہیں۔ ادارے کا مزید کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں سرکاری پابندیاں ایسے گروپوں پر قابو پانے میں ناکام ہوتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ چینی اور جنوب مشرقی ایشیائی گروہ سرمایہ کاری، کرپٹو کرنسی، رومانس کے نام پر اور دیگر گھوٹالوں کے ذریعے متاثرین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے مطابق سائبر فراڈ اب ایک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ. دورے کے دوران وزیراعظم صدر اردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر، پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس اجلاس میں بتایا گیا کہ 'پیرا' کو صوبہ بھر میں 30 ستمبر تک مکمل طور پر فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مئی میں سب سے پہلے لاہور ڈویژن میں اس اتھارٹی کو فنکشنل کیا جائے گا اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پیرا کے تحت صوبے کے مختلف حصوں میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیے جائیں گے جو تجاوزات کے خاتمے پرائس کنٹرول اور دیگر اہم امور کی نگرانی کریں گے منصوبے کے مطابق 14 اگست تک پیرا کو تمام ڈویژنل...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو دوران میچ گراؤنڈ میں پیپر چیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میچ کے دوران جب کمیرہ خاتون پر پڑا تو وہ توجہ کا مرکز بن گئیں اور کمنٹیٹر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ٹیچر بچوں کے پیپرز چیک کر رہی ہیں اور اگر یہ زیادہ پرجوش ہوئیں تو ایک آدھا اسٹوڈنٹ کو ویسے ہی پاس ہو جائے گا‘۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ استاد اپنی ڈیوٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔   View this post on...
    جناب سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشرتی زندگی کے اس پہلو پر آج کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے کافروں کے ساتھ معاشرتی زندگی میں کیا معاملہ کیا ہے اور ان کے ساتھ زندگی کیسے گزاری ہے؟ اس حوالہ سے جناب سرور کائناتﷺکی حیات مبارکہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ (۱) پہلا حصہ اس چالیس سالہ دور کا ہے جو نبوت سے پہلے مکہ مکرمہ میں گزرا۔ نبی اکرمﷺ چونکہ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر تھے اس لیے کفر و شرک، بت پرستی اور جاہلانہ رسوم سے آپ کی نفرت طبعی تھی۔ حضورﷺ ان امور میں معاشرے کے ساتھ شریک نہیں تھے اور ایسی تمام باتوں سے الگ تھلگ...
    جب نفرتوں کے زخم ناسور بن جائیں اور سرحد کے آر پار صدیوں کی محبت بداعتمادی بن کر سانسوں کو بوجھل کردے، دوست رنجیدہ اور دشمن شاد کام ہوجائے تو ، کسی کو ایک قدم اٹھانا پڑتا ہے ، چھوٹا سا بے معنی سا قدم،ایک نرم لہجہ، ایک مصافحہ، ایک مسکراہٹ جوکسی معجزے سے کم نہیں ہوتا۔ اسحاق ڈار کا حالیہ دورہ کابل بھی ایسا ہی ایک نازک، مگر حوصلہ افزا قدم تھا، ایک ایسا لمحہ جس نے نفرت کی برف میں پہلی دراڑ ڈالی، اور ایک ایسی شمع روشن کی جو شاید دونوں قوموں کے درمیان اعتماد کی ایک نئی صبح کا آغاز بن سکے ، لیکن یہ قدم صرف ایک اسحاق ڈار کا نہیں تھا ، اس میں...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں منعقدہ آسیان پاکستان ٹیکنالوجی ایکسپو 2025 سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ نیشنز (آسیان) ممبران کے درمیان ریسرچ میں تعاؤن ناگزیر ہے، ہمیں ریسرچ سے متعلق اپنی ترجیحات ابھرتے ہوئے شعبوں سے منسلک کرنی چاہئیں۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیویلپمنٹ، سمارٹ سیٹیز، زراعت، گرین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں کام کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان آسیان کے وژن کی حمایت میں ثابت قدم ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفاقی وزیر نے کہا کہ آسیان کے ممبر ممالک اور پاکستانی اداروں کے درمیان تعاؤن اور لیبارٹریز کا قیام اس سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے،...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پنجاب اور ملک میں جاری گندم بحران پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بندر کے ہاتھ ماچس لگ جائے تو پورے جنگل کو آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے اس مثال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹک ٹاک پالیسیوں پر فٹ قرار دیا۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کی کمر توڑ دی، جس کے باعث رواں سال گندم کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کو 3 سے 4 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، جس سے معیشت پر مزید دباؤ بڑھے...
    بھارتی سپر اسٹار، اداکارہ اور ماڈل کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست کرشمہ کوہلی کی شادی میں شرکت کی، جہاں ان کے حسین انداز، دلکش لباس اور شوہر وکی کوشل کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا۔ اس شادی سے کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں کترینہ کے بازو پر مہندی سے بنا ایک ٹیٹو بھی نمایاں ہے، جس میں ’وی کے‘ لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی ایک دل بھی بنا ہوا ہے۔ یہ ٹیٹو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ کچھ...
    وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے مختلف علاقائی امور پر گفتگو کی اور رہنمائی لی۔ وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر...
    رواں برس 67 ہزار پاکستانیوں کے اخراجات ادا کرنے کے باوجود حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے۔ حج آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اس حوالے سے سارا ملبہ سعودی آن لائن پیمنٹ سسٹم پر ڈال رہی ہے تو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے ہوپ کو مناسب وقت دیا گیا تھا تاخیر کی ذمہ دار وہ خود ہے۔ اسلام آباد میں خصوصی گفتگو میں سردار یوسف نے متاثرہ عازمین کیلئے اب دعائیں ہی آخری آسرا بھی قرار دے دیں۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سعودی عرب نے رقوم کی ادائیگی کیلئے ڈیڈ لائن دے رکھی تھی، ہوپ کی رقوم بروقت نہ پہنچیں،نجی اسکیم کےتحت 23 ہزارعازمین جا سکیں گے۔ سردار یوسف نے...
    وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے، یہ بات وزیرِ اعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہو جاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت...
    سعودی عرب میں سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے وزارت سیاحت کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے نجی شعبے کے اداروں میں سیاحت سے متعلق 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ یہ اقدام سعودی شہریوں مرد اور خواتین دونوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ اسی فیصلے کو تین مرحلوں میں لاگو کیا جائے گا۔ اس میں میں 41 لیڈر شپ اور خصوصی پیشوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان پیشوں میں ہوٹل مینیجر، ہوٹل آپریشنز مینیجر، ہوٹل کنٹرول مینیجر، ٹریول ایجنسی مینیجر، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مینیجر، ٹورازم ڈیولپمنٹ ماہر، ٹورازم گائیڈ ماہر، ٹورازم آرگنائزر، ہوٹل سپیشلسٹ، سائٹ گائیڈ، پرچیزنگ اسپیشلسٹ، سیلز اسپیشلسٹ اور ہوٹل ریسپشن کے...
    امریکہ کی سب سے باوقار اور ممتاز سمجھی جانے والی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو باضابطہ طور پر عدالت میں چیلنج کیا ہے جس کے تحت پچھلے دنوں ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے 2.2 ارب ڈالر کی گرانٹ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ ہارورڈ یونیورسٹی میں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں اٹھنے والی آوازں پر سخت ناراض ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سلسلسے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے گرانٹس کو روکنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ساتھ کیے گئے فیڈرل گورنمنٹ کے کیے گئے معاہدے ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور ہارورڈ یونیورسٹی کی غیر ملکی طلبہ کو...
    بلوچستان میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا انعقاد 22 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول تھے، لیکن گزشتہ شب بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ان امتحانات کو 3 ہفتوں تک ملتوی کردیا جبکہ امتحانات کو ملتوی کرنے سے متعلق کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق نے صوبے بھر میں متوقع انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اعلامیے کے مطابق اس ضمن میں نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کردیا جائے گا۔ دوسری جانب بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن، سینیئر...
    اسرائیل کی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے غزہ میں جاری جنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج کرنے پر امریکی جیل میں قید محمود خلیل اپنے بیٹے کی ولادت کے موقع پر بھی جیل سے باہر آ کرنومولود کو نہ دیکھ سکے۔ اسرائیلی جنگ کی مخالفت اور فلسطینیوں کی حمایت کے لیے احتجاج کو امریکی صدر کے مشیران یہود دشمنی قرار دیتے ہیں۔ تاہم احتجاج کرنے والے فلسطینی اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔ امریکہ کے علاوہ یورپی ملکوں میں بھی اسرائیل کی غزہ جنگ کی مخالفت اور فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کو یہود دشمنی ہی قرار دیا...
    اسرائیل میں امریکہ کے نئے سفیر مائیک ہکابی نے فلسطینی تنظیم “حماس” پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ایسا معاہدہ کرے جس کے تحت تباہ حال غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل ممکن ہو سکے۔ ہکابی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ “ہم حماس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسا معاہدہ کرے تاکہ انسانی بنیادوں پر امداد ان لوگوں تک پہنچائی جا سکے جنہیں اس کی شدید ضرورت ہے”۔ انھوں نے مزید کہا کہ “جب ایسا ہو جائے گا، اور یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا ، جو کہ ہمارے لیے ایک فوری اور اہم معاملہ ہے، تو ہم امید رکھتے ہیں...
    یہ اعلان کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کانفرنس میں تقریر کریں گے بہت سے ان لوگوں کے لیے حیران کن تھا جو ایرانی معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ خاص طورپر ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تو یہ اعلان زیادہ تعجب خیز تھا۔ تاہم پھر اچانک عباس عراقچی کی تقریر کو منسوخ کردیا گیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے واضح کیا ہے کہ وزیر خارجہ کی تقریر جو پیر کو کارنیگی انڈومنٹ کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کی جانی تھی، تبدیلیوں کے بعد منسوخ کر دی گئی۔ تقریر مباحثہ میں تبدیل ایرانی مشن نے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ...
    غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع کے مطابق آج منگل کو علی الصبح اسرائیل نے پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے علاوہ بیت لاہیا، بیت حانون اور خان یونس کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی حصے اور رفح میں دس سے زیادہ گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا میں فضائی حملے کے نتیجے میں بلدیہ کے زیر انتظام بلڈوزر اور دیگر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک...
    اجلاس میں مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس  کی بین المذاہب خدمات اور دنیا بھر کے مظلوموں کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی، انکی وفات سے بین المذاہب رواداری کیلئے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریگل چوک چرچ میں عالمی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر بین المذاہب تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماوں نے شرکت کی۔ رہنماوں نے پوپ فرانسس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اجلاس میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم،...
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر اور اعلیٰ روایات پر قائم ہیں، پاکستان کو مختلف عالمی فورمز پر چین کی غیرمشروط حمایت حاصل رہی ہے، آج سے دس برس قبل چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان کا مقصد ایک ایسی کمیونٹی کی تشکیل تھا جس کے تحت باہمی تعاون اور وسائل کے ذریعے ہمسایہ ممالک کو مستحکم اور عوام کے حالات زندگی کو بہتر کیا جا سکے۔ وہ گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کر رہے تھے۔ سمپوزیم سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل پر بریفنگ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئی۔ بیشتر ارکان اسمبلی غیر حاضر تھے۔ حکومتی ارکان میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر شدید اختلاف برقرار رہا۔ محکمہ معدنیات کے حکام بریفنگ کے باوجود ضم اضلاع کے ارکان کو مطمئن نہیں کر سکے۔ بریفنگ بغیر نتیجہ ختم کر دی گئی۔
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات,  ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے.  ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل 2025) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذاتی سیڈ فارمز خانیوال میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز۔ گندم کی کٹائی سے قبل ڈائریکٹر فارمز پنجاب سیڈ کارپوریشن ملک ندیم الحق اعوان اور عملہ نے اللہ عزوجل کے حضور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔(جاری ہے) مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں گندم کی اعلی اقسام کے بیجوں کی خریداری کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کی نگرانی خود کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں تمام ڈائریکٹرز کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ گندم بیج کی اعلی اور  نئی اقسام کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں...
    قیصر کھوکھر : چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا،والڈ سٹی اتھارٹی کے تین منصوبوں کی بحالی کیلئے روڈ میپ بنایا جائے گا۔  والڈ سٹی کی پرانی مغلیہ دور کی دیوار کو بحال کیا جائے گا۔یہ دیوار 12 دروازوں کے اندر ٹوٹی پھوٹی حالت میں موجود ہے۔شالامار باغ کی بحالی اور تحفظ بھی منصوبے میں شامل ہے۔اجلاس میں اکبری منڈی کی بحالی کی بھی منظوری دی جائے گی۔دہلی گیٹ سے اکبری منڈی تک راستہ بحال اور وسیع کیا جائے گا۔اکبری منڈی کی پرانی دکانوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔پی اینڈ ڈی بورڈ ان منصوبوں کی منظوری دے گا۔ صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب...
     راولپنڈی( آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی کر دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ   پیر کوچھٹی پر تھے ، اس حوالے سے تمام ملزمان کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔ پیر کو سماعت پر دو اہم گواہان مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا...
     اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات  پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں،جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد  تعینات تھے، گریڈ20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئیں،جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں،رجسٹرار آفس نے ججز کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کے فیصلے جاری کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی نے اپنے پلیٹ فارم سے جد و جہد جاری رکھنے، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ جد و جہد کی حکمت عملی مرکزی شوریط یا مرکزی مجلس عاملہ طے کرے گی۔ دھاندلی کے نتیجے میں قائم حکومتیں عوام کے مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہیں۔ جے یو آئی نے از سر نو صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ اجلاس ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال کی شدید مذمت کرتا ہے، جے یو آئی فلسطینیوں کی جد و جہد آزادی کی حمایت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف آج منگل کو انقرہ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "دورے کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدرایردوآن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے اور اس سے باہر کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔" بیان میں کہا گیا کہ دیرینہ اتحادیوں اور اسٹریٹیجک شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور ترکی باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی...
    بالی ووڈ کی داکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایسٹر کے موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا۔ سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس اور مائے مسک کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جیکولین سنہرے رنگ کے لباس میں، سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں جبکہ مائے مسک نے پیلے رنگ کا پرنٹڈ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشرواد لیتے دیکھا گیا۔ مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی میں شریک ہو رہی ہیں۔ جیکولین نے اس موقع پر کہا، ’مائے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار  نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ایف آئی اے رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا، دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل روکنے کا حکمِ امتناعی برقرار رکھا۔ جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِس رپورٹ میں کس طرح کی زبان لکھی گئی ہے۔ کیا ایف آئی اے کو معلوم نہیں کہ عدالت میں رپورٹ کس طرح فائل کی جاتی ہے؟ ایف آئی اے وکیل نے کہاکہ نہیں جج کی جانب سے نہیں، اْنکے بھانجے...
    وزیراعظم پاکستان سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد کی ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زومنگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ گلیکسی اسپیس کے وفد نے...
    لاہور‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ میانوالی (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں سرغنہ سمیت 6 اور پنجاب میں 10 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور جنوبی وزیرستان میں 20 اور 21 اپریل کو خوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں 5 خوارج مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں دوسری کارروائی کے دوران خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف زاکران مارا گیا۔ خوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل ٹاس کے دوران شادی سے متعلق سوال پریشان ہوگئے۔ گزشتہ روز ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شبمن گِل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، کپتان نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم محض 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور 39 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات  واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بنک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے  سالانہ اجلاس کے موقع پر برطانوی فرم  ڈیلوئٹ کی ٹیم اور ریجنل نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے ملک میں کلی معیشت اور  پاکستان کی مجموعی اقتصادی صورتحال، حکومت کے شعبہ جاتی ترقیاتی ایجنڈے اور  برآمدات پر  مبنی ترقیاتی ترجیحات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے جامع اقدامات...
    چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی...
    پنجاب حکومت نے شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرنے پر سپریم کورٹ نے اسپیشل پروسیکیوٹر کی سرزنش کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید نے فرد جرم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی پنجاب حکومت کے اسپیشل پروسیکیوٹر کو تنبیہ کرتے ہوئے جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آئیں، التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔ اسپیشل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ ملزمان...
    اے این ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کراچی بندرگاہ پر انسداد منشیات کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بھیجے جانے والے خشک میوہ جات پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں افیون برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خشک میوہ جات (کشمش) کی آڑ میں مہارت سے چھپائی گئی 2600 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ اے این ایف کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے پروفائلنگ اور خفیہ اطلاع پر افغان ریڈ اور بلیک ریزن کے کنسائمنٹ کو بدالدین یارڈ کراچی میں روک لیا۔ یہ سامان کابل سے قندھار میں افغان کسٹمز حکام نے کلیئر کیا اور پھر چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان سے کینیڈا بھیجا جانا تھا۔ اے این ایف پی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بھر میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے پنجاب کا ریکارڈ پیکج دیا ہے۔ پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جارہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکج دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے 25ارب روپے کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کے امدادی پیکج کی منظور ی دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ دینے کی ہدایت...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 38 منٹ تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کی ہدایت پر پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ گذشتہ روز بھی اپوزیشن ارکان ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی کرتے رہے۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن عون جہانگیر نے حافظ آباد میں سات سو ایکڑ زمین پر گندم جلنے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بھی کسانوں کو ریلیف دینے کی بات کی...
     حیدرآباد(نیٹ نیوز) کچے کے علاقے سے اغوا  ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا۔کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغوا  ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباو ڈالنے کیلئے کیا تھا۔
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دے دیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں، مذاکرات میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر خیبر پی کے کو چھوڑ دیا۔ دہشتگردی سے متاثرہ خیبر پی کے صوبے کو ساتھ لیکر چلنا پڑے گا۔ اگرخیبر پی کے جرگہ کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ وفاق نے ہماری پالیسی پر عمل کیا، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی نے پیر کے روز کہا کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس اعلیٰ تعلیمی ادارے کے کنٹریکٹ سمیت وفاقی گرانٹس میں اربوں ڈالر کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے ایک بیان میں کہا، " ہارورڈ کی جانب سے ان کے غیر قانونی مطالبات تسلیم نہ کرنے کے بعد سے گزشتہ ہفتے کے دوران وفاقی حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں۔" گاربر نے کہا، "کچھ لمحے پہلے ہی ہم نے فنڈنگ روکنے کے فیصلے کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے، کیونکہ یہ غیر قانونی...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ان کے خاندان کے افراد کی آج اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔ فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی اور کوئٹہ میں نان، روٹی اور چپاتی روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10روپے کمی کردی گئی، شہر میں 360گرام کی روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی۔ کوئٹہ زائد قیمت پرروٹی فروخت کرنےوالےعناصرکیخلاف کارروائی ہوگی دوسری جانب کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردیں، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 15 روپے مقرر کردی گئی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، 150گرام نان کی قیمت 17 روپے مقرر کر دی۔ شہری شکایت درج کرائیں، خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حسن...