اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز آیوروید دوائیں تیار کرنے والی کمپنی پتانجلی کے بانی بابا رام دیو کو بھارت کی یونانی دواساز کمپنی ہمدرد اور اس کے مقبول مشروب 'روح افزا' کو نشانہ بنانے کے لیے 'فرقہ وارانہ' اور 'غیر مہذب' قسم کے الفاظ استعمال کرنے پر پھٹکار لگائی۔

بابا رام دیو نے تین اپریل کے روز پتناجلی کے ایک شربت کی تشہیر کرتے ہوئے شربت 'روح افزا' اور ہمدرد کمپنی کے خلاف بعض متنازعہ اور نازیبا باتیں کہی تھیں اور اسی کے خلاف ہمدرد نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

شربت 'روح افزا' کے مماثل نام کی اجازت نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

عدالت نے رام دیو کو اشتہارات واپس لینے کا حکم دیا

ابھی اس مقدمے کی صرف ابتدائی سماعت ہوئی ہے اور عدالت نے اپنا کوئی حتمی فیصلہ نہیں سنایا ہے، تاہم ہمدرد کمپنی کے وکیل نے بابا رام دیو پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمدرد کی طرف سے دائر مقدمے کی ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس امیت بنسل نے بابا رام دیو کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا، "اس سے عدالت کے ضمیر کو صدمہ پہنچا ہے۔

یہ تو ناقابلِ دفاع بات ہے۔"

دہلی ہائی کورٹ نے رام دیو کو "ہمدرد کے شربت" کے خلاف اپنے تمام اشتہارات کو ہٹانے کا حکم دیا، جس پر رام دیو کے وکیل نے دہلی ہائی کورٹ کو یقین دلایا کہ وہ اپنے مبینہ "شربت جہاد" سے متعلق ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کو فوری طور پر حذف کر دیں گے۔

ایمازون بھارت میں پاکستانی 'روح افزا' کی فروخت بند کرے،عدالت

عدالت نے بابا رام دیو کے وکیل راجیو نیر کے بیان کو ریکارڈ پر لیا اور رام دیو سے کہا کہ وہ پانچ دنوں کے اندر ایک ایسا حلف نامہ داخل کریں جس میں وہ حلف لیں کہ وہ "مستقبل میں حریفوں کی مصنوعات کے بارے میں ایسے کوئی بیانات، اشتہارات یا سوشل میڈیا پوسٹ جاری کرنے سے گریز'' کریں گے۔

عدالت نے اس پر مزید سماعت کے لیے یکم مئی کی تاریخ طے کی ہے۔

بابا رام دیو نے 'روح افزا' کے حوالے سے کیا کہا تھا؟

رام دیو نے 'روح افزا' اور ہمدرد سے متعلق جو کچھ بھی کہا اس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اب بھی موجود ہیں۔ وہ دعوی کرتے ہیں کہ ہمدرد کمپنی 'روح افزا' کا شربت فروخت کر کے اس کا پیسہ مساجد اور مدارس کی تعمیر کے لیے استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے 'شربت جہاد' کی اصطلاح بھی استعمال کی اور کہا، "جس طرح لو جہاد ہے، یہ بھی شربت جہاد کی ایک قسم ہے۔ اپنے آپ کو اس شربت جہاد سے بچانے کے لیے، اس پیغام کو ہر ایک تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔"

بابا رام دیو نے مزید کہا، "ایک کمپنی ہے جو آپ کو شربت دیتی ہے، لیکن جو پیسہ کماتی ہے وہ مدرسوں اور مساجد کی تعمیر میں استعمال ہوتا ہے۔

"

ایلوپیتھی بمقابلہ آیوروید، بھارتی ڈاکٹروں کی طرف سے یوم سیاہ

اگرچہ انہوں نے ہمدرد یا روح افزا کا کھل کر نام نہیں لیا، تاہم کہا، "اگر آپ وہ شربت پیتے ہیں تو مدرسے اور مسجدیں تعمیر ہوں گی۔ لیکن اگر آپ یہ (پتانجلی کا شربت) پیتے ہیں تو گروکل بنیں گے ۔۔۔ پتانجلی یونیورسٹی پھیلے گی، اور بھارتی تعلیم بورڈ کو وسعت ملے گی۔

"

انہوں نے شربت کے دیگر برانڈز کو بھی "ٹوائلٹ کلینرز" سے موازنہ کرتے ہوئے کہا، "اپنے خاندان اور معصوم بچوں کو ٹوائلٹ کلینر کے زہر سے بچائیں جو سافٹ ڈرنکس اور شربت جہاد کے طور پر فروخت ہو رہی ہیں۔ صرف پتانجلی شربت اور جوس کا انتخاب کریں۔"

کورونا کی دوا کا دعوی کرکے پھنس گئے بابا رام دیو

عدالت کو کیا بتایا گیا؟

سینیئر وکیل مکل روہتگی ہمدرد کی طرف سے منگل کے روز دہلی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے کہا، "یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو حیران کن ہے، جو توہین سے بھی بالاتر ہے۔

یہ فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنے کا معاملہ ہے، جو نفرت انگیز تقریر کے مترادف ہے۔ اسے ہتک عزت کے قانون سے تحفظ حاصل نہیں ہو سکتا۔"

مکل روہتگی نے عدالت سے کہا کہ "ایسے بیانات کو ایک لمحے کے لیے بھی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ہمیں اس ملک میں پہلے ہی سے کافی مسائل ہیں۔"

بھوک ہڑتالی یوگا گرو: ہسپتال میں حالت مستحکم

ادھر اطلاعات ہیں کہ کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما دگ وجے سنگھ نے گزشتہ ہفتے بھوپال میں رام دیو کے خلاف مبینہ طور پر مذہبی منافرت کو فروغ دینے کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کی ہے۔

بھارتی دفعہ 196 کے تحت مذہب، نسل، زبان یا علاقے کی بنیاد پر گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا ممنوع ہے، جب کہ دفعہ 299 دانستہ اور بدنیتی پر مبنی ایسی کارروائیوں کو روکتی ہے جس کا مقصد شہریوں کے کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہو۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دہلی ہائی کورٹ بابا رام دیو رام دیو کے رام دیو نے رام دیو کو شربت جہاد عدالت نے انہوں نے روح افزا کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈارکے دورہ کابل میں اعلانات حوصلہ افزا

اسلام آباد(طارق محمود سمیر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کا اہم دورہ کیا ،دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال اور تحفظات
تھے ،افغانستان کی حدود سے جو دہشت گردی ہورہی تھی اس پر حکومت پاکستان کے تحفظات تھے،اس سارے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، اسحاق ڈار کا کابل جانااور وہاں افغان قیادت کے ساتھ ملاقاتیںکرنا اور اس میں جو اعلانات کئے گئے وہ بڑے حوصلہ افزا اور خوش آئند ہیں ، اس میں سب سے بڑا اعلان جوکیا گیا وہ یہ کہ دہشت گردی کے لئے دونوں ممالک اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیںکرنے دیںگے ،پھر افغانستان سے تجارتی سامان کی نقل و حمل کے حوالے سے افغان حکومت کے مطالبے پر کہ بینک گارنٹی کے ساتھ ساتھ انشورنس گارنٹی قابل قبول ہوگی ، اس کے علاوہ وفودکے تبادلے ہونے ہیں،افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،افغان شہریوں کی پاکستان کے اندر جائیدادیں وہ جب پاکستان چھوڑ کر جائیں گے تو جائیداد فروخت کرنے کی اجازت ہوگی ،سازوسامان بھی ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی اور انہیں عزت واحترام کیساتھ بھیجا جائیگا،اس دورے کا مقصد اگر دیکھا جائے تو اس میں پاکستان کے لئے سب سے بڑے دو مسائل تھے ایک دہشت گردی اور دوسرا افغان مہاجرین کی باعزت طریقے سے واپسی یقینی بنانا تھا، دہشت گردی کے تناظر میں جو اعلان کیا گیا ہے وہ بڑا خوش آئند ہے ، پہلے بھی افغانستان کی جانب سے اعلانات کئے گئے لیکن عملاً کوئی اقدامات نہیںکئے گئے ،ٹی ٹی پی کے ساتھ 2021میں جو معاہدہ ہوا اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشتگرد تنظیم کے عہدیدار پاکستان آئے اوروہ منظم ہوگئے اور دہشت گردی بڑھتی گئی اور حالیہ عرصے میں دہشت گردی میں 60فیصد اضافہ ہوا،پاکستان کو دہشت گردی کا سب سے بڑا سامنا افغانستان کے اندر سے ہے، پھر بلوچستان کی جو صورتحال ہے، بی ایل اے کو بھارت کی حمایت حاصل ہے اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشتگردی کے لئے استعمال کر رہا ہے۔اگر اب افغان حکومت پاکستان کی شکایات دور نہیں کرتی تو یہ مناسب نہیں ہوگا کہ تجارت کے شعبے میں ان کے مطالبات من وعن پورے کئے جائیں۔کہا جارہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ جلد پاکستان کے دورے پر آئیں گے ، اس دورے کے تناظر میں بھی دیکھا جائے توگفت وشنید بڑی اچھی بات ہے اور اس سارے معاملے میں پیشرفت کرانے میں افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق خان کے رابطے کام آئے ہیں،ایک اور بھی رپورٹ آئی ہے کہ افغانستان کے اندر سے خطرناک اسلحہ جو امریکی فوج چھوڑ کر گئی وہ بھی دہشت گردوں کے ہاتھ لگا ہوا ہے ،اس میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے اندر دہشتگردی کم ہو ، اگر افغانستان ہمارے ساتھ حقیقی معنوں میں تعاون کرتا ہے اوردہشت گردی پر قابو پالیا گیا تو پاکستان کے اندر بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے ۔لاہور کی سیشن عدالت میں ایک اہم کیس زیر سماعت ہے ،شہبازشریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دس ارب ہرجانے کا کیس، اپریل 2017 میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک جلسے کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما لیکس کے معاملے پر خاموش رہنے اور مؤقف سے دستبردار ہونے کے بدلے میں اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔اس الزام کے جواب میں شہباز شریف نے جولائی 2017 میں لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف، جو اس وقت وزیراعظم نواز شریف کے بھائی اور خود پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے، ایک معزز سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں اور اُن کی عوامی خدمات کی وجہ سے انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس سے قبل بھی شہباز شریف نے عمران خان کو ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا جس میں جاوید صادق کو مبینہ فرنٹ مین قرار دے کر اربوں روپے کمانے کے الزام پر معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر وہ اور اُن کی جماعت پاناما لیکس پر خاموش ہو جائیں تو حکمران جماعت اُنہیں خاموش کرانے کے لیے بڑی مالی پیشکش کر سکتی ہے اور اس دعوے کی مثال کے طور پر انہوں نے 10 ارب روپے کی آفر کا ذکر کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر
  • ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈنگ روکنے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا
  • بنگلہ دیش کی عدالت نے اظہر الاسلام کی سزائے موت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکردی
  • روح افزا سے شربت جہاد؛ دہلی ہائیکورٹ نے یوگا گورو کا تبصرہ ناقابل دفاع قرار دے دیا
  • منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • اسحاق ڈارکے دورہ کابل میں اعلانات حوصلہ افزا
  • اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا