Nawaiwaqt:
2025-04-22@11:19:20 GMT

پنجاب میں نئی اتھارٹی 'پیرا' کے قیام کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT

پنجاب میں نئی اتھارٹی 'پیرا' کے قیام کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس اجلاس میں بتایا گیا کہ 'پیرا' کو صوبہ بھر میں 30 ستمبر تک مکمل طور پر فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مئی میں سب سے پہلے لاہور ڈویژن میں اس اتھارٹی کو فنکشنل کیا جائے گا اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پیرا کے تحت صوبے کے مختلف حصوں میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیے جائیں گے جو تجاوزات کے خاتمے پرائس کنٹرول اور دیگر اہم امور کی نگرانی کریں گے منصوبے کے مطابق 14 اگست تک پیرا کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی فعال کر دیا جائے گا ابتدائی طور پر 519 انفورسمنٹ افسران اور دیگر اسٹاف کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پیرا کے زیر انتظام باقاعدہ ٹریننگ ونگ کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے اجلاس کے دوران پیرا کے ڈائریکٹر جنرل نے اسٹاف کی ورکنگ اور دفاتر کے قیام سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے قیام

پڑھیں:

جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام(ف) نے مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کے فیصلوں میں از سرنو صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے صرف اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور باقاعدہ کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز بل کو مکمل مسترد کرتے ہوئے بلوچستان میں پارٹی کے جن اراکین اسمبلی نے اس بل کو ووٹ دیا اور ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت دو روزہ اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے متعدد فیصلے ہوئے جس کے مطابق اجلاس میں27 اپریل کو لاہور، 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہداء غزہ ملین مارچ کا فیصلہ کیا گیا اور قوم سے اہل غزہ کیلئے مالی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی گئی اورکہا گیا اجلاس ملک میں امن وامان کی بدترین صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ حکومتی اور ریاستی ادارے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں اور دھاندلی کے نتیجے میں قائم مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل کے حل اور امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔  جمعیت علماء اسلام پرزور الفاظ میں از سرنو صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبہ کا اعادہ کرتی ہے اور صرف اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ کیا البتہ مشترکہ امور پر مختلف مذہبی اور پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جدوجہد کی حکمت عملی مرکزی مجلس شوری یا مرکزی مجلس عاملہ طے کرے گی۔ اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز بل کو مکمل مسترد کیا گیا اور بلوچستان میں پارٹی کے جن اراکین اسمبلی نے اس بل کو ووٹ دیا ہے ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ مختلف صوبوں کو درپیش مسائل پر مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی مقامات پرتھوکنے والے کو 10 ہزار جرمانہ ہوگا
  • ’تھوکنے ، کوڑا پھینکنے پر10 ہزار روپے جرمانہ ‘ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ 
  • گوجرخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، غیرمعیاری جوس تلف
  • بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے
  • جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • پنجاب؛ 6ہزار میں سے 4ہزار ترقیاتی اسکیمز ناجائز ہونے کا انکشاف
  • پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری