گزشتہ روز 88 برس کی عمر میں انتقال کرجانیوالے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کی منصوبہ بندی کے لیے دنیا بھر کے کارڈینلز آج ویٹیکن میں جمع ہوں گے۔

ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کی موت فالج اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، ان کے انتقال سے 1.4 ارب نفوس پر مشتمل رومن کیتھولک چرچ کے لیے سوگ اور منتقلی کا دور کے آغاز ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان

وہ حال ہی میں ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہوئے تھے اور سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ایسٹر سنڈے کے خطاب کے دوران اچھی صحت میں آخری مرتبہ نظر آئے تھے۔

روایت کے مطابق جنازے اور اجتماع کی تیاریاں فوراً شروع ہو گئی ہیں۔

پہلی کارروائیوں میں غلط استعمال کو روکنے کے لیے پوپ کی ’فشرمین انگوٹھی‘ اور سیسے کی مہر کی رسمی تباہی تھی۔

کارڈینل مورو گیمبیٹی نے پیر کی شام چوک میں دعائیہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے آنجہانی پوپ فرانسس کو ’امید کا پیامبر‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کون تھے؟

اس وقت دنیا بھر سے روم میں موجود تمام کارڈینلز کو منگل کی صبح 9 بجے جمع ہونے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ جنازے کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جا سکے اور نئے پوپ کے انتخاب تک چرچ کی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

پوپ فرانسس کی تدفین جمعہ اور اتوار کے درمیان متوقع ہے، رواج سے انحراف کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا کے بجائے روم میں سینٹ میری میجر کے بیسیلیکا میں اپنی تدفین کی درخواست کی تھی۔

پوپ فرانسس کے جنازے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارجنٹائن کے صدر ہاویئر میلی سمیت دیگر سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: کیا اس مرتبہ پوپ ایشیا سے ہوسکتے ہیں، مضبوط امیدوار کون؟

پوپ فرانسس کے جانشین کے انتخاب کے لیے ایک کانفرنس 6 مئی کے آس پاس شروع ہونے کا امکان ہے، پوپ کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اہل 135 کارڈینلز میں سے تقریباً 80 فیصد آنجہانی پوپ فرانسس کے مقرر کردہ ہیں، جو ممکنہ طور پر چرچ کے مستقبل کو وضع کرتے ہوئے راستے کا انتخاب کریں گے۔

پوپ فرانسس کو ان کے ترقی پسند موقف، ویٹیکن میں اصلاحات کی کوششوں اور غریبوں اور پسماندہ افراد کی وکالت کے لیے یاد کیا جاتا ہے، ان کی موت ایک تبدیلی کے داعی لیکن اپنی متنازعہ پاپائیت کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارجنٹائن امید کا پیامبر پاپائیت پوپ فرانسس تدفین جنازہ سینٹ پیٹرز بیسیلیکا سینٹ میری کارڈینلز میجر بیسیلیکا ہاویئر میلی ویٹیکن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارجنٹائن امید کا پیامبر پوپ فرانسس تدفین کارڈینلز ویٹیکن پوپ فرانسس کی کے لیے

پڑھیں:

علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا۔

مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج مفکرِ پاکستان کا 87 واں یومِ وفات ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔

پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے: احسن اقبال

وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اقبال کی فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ2027ء میں علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کو عالمی سطح پر منائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کی جائیں گی
  • کیا اس مرتبہ پوپ ایشیا یا افریقہ سے ہوسکتے ہیں، مضبوط امیدوار کون؟
  • نئے پوپ کا انتخاب کیسےکیا جاتا ہے؟
  • پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟
  • پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نیا پوپ کون ہوگا؛ انتخاب کیسے کیا جائے گا ؟
  • علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت