2025-04-22@15:11:38 GMT
تلاش کی گنتی: 25

«تھیٹر کو»:

    پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹر اور اسٹیج میں عریانی روکنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر آرٹسٹوں نے اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے فحش گانوں پر تقاریب میں بھی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف تھیٹر آرٹسٹ قیصر پیا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹرز کیخلاف کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کچھ مشکلات تو ہیں مگر میرا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ سب بہتر ہوجائے گا کیونکہ میں خود فیملی ڈراموں کے حق میں ہوں۔ قیصر پیا نے کہا کہ ماضی میں جو غلط کام میں نے کیا اُس پر معافی مانگنے کے...
    اس ہفتے کی نئی ریلیزز میں کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں شامل ہیں جو فلمی شائقین کو سنسنی خیز اور ایکشن تھرلر کا ایڈونچر پیش کریں گی۔ ناظرین چاہے رومانی ڈراموں کے شوقین ہوں یا سنسنی خیز ایکشن کے، اس ہفتے کی ریلیزز سب کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتی ہیں۔ کونسی سی فلمیں کب ریلیز ہوں گی آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔ تھیٹر ریلیزز: گراؤنڈ زیرو (25 اپریل): عمران ہاشمی کی فلم گراؤنڈ زیرو رواں ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنی گی جس میں وہ BSF آفیسر دوبے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جو 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے بعد بھارت کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی کارروائی کی قیادت کرتا ہے۔ دی...
    کچھ ہی برس قبل، پنجاب کے تھیٹر اپنی پُر مغز داستان گوئی اور سچائی پر مبنی بے باک لفظوں کے لیے ایک پہچان رکھتے تھے۔ کیسی ہی تلخ حقیقت ہو، اسے برملا کہنے کی جرات ان کا خاصہ تھی۔ مگر اب ان کی روشنیاں، بجھتے ہوئے تاروں کی مانند، وقفے وقفے سے کوندتی ہیں اور اپنے مدھم ہوتے سائے سے فن کے شیدائیوں کے دلوں میں ایک کسک سی پیدا کرتی ہیں۔ کبھی ان کے لبریز ہال قہقہوں کی گونج سے معمور رہتے تھے، جیسے کسی گلشن میں بلبلوں کا چہچہانا۔ لیکن اب وہ ہنسی، ایک نشتر کی طرح، بے چینی کی کراہت اور اسٹیج پر رینگتی ہوئی فحاشی کو چھپانے کی ناکام کوشش میں ایک ناگوار کھانسی کی صورت...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تھیٹر کے فنکاروں اور مالکان کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی جس کا مقصد نئے تھیٹر ایکٹ سے متعلق مشاورت اور فنکاروں کے تحفظات کا ازالہ تھا۔ ملاقات میں اداکارہ میگھا، نسیم وکی، ناصر چنیوٹی، آغا ماجد، سہیل احمد، قیصر ثناء اللہ، ڈاکٹر اجمل اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک نیا اور جامع تھیٹر ایکٹ متعارف کرانا چاہتی ہے تاکہ تھیٹر انڈسٹری کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ اس عمل کا بنیادی مقصد فنکاروں اور مالکان کے خدشات کو دور کرنا اور تھیٹر کے وقار کو بحال کرنا ہے۔...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کلچرل رپورٹرز سے خصوصی ملاقات کے دوران صوبے میں تھیٹر اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ تھیٹرز کے لیے نیا قانون آئندہ ہفتے متعارف کرایا جائے گا، جس کی تیاری تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی جا رہی ہے۔ میری خواہش ہے کہ تھیٹرز کا ماحول مکمل طور پر فیملی فرینڈلی ہو۔ ہر شہری بلا خوف و خطر اپنی فیملی کے ساتھ تھیٹر دیکھنے آسکے۔ جو تھیٹرز میں فحاشی کو فروغ دے گا، اسے پہلے تین نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اس کے بعد پنجاب بھر میں تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا...
    زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    سٹی42: حکومت پنجاب نے تھیٹرز میں ڈراموں کے دوران گانوں کی پرفارمنس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب اداکاراؤں کے خلاف گانے کی پرفارمنسز پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نئے قوانین کے مطابق اگر گانے ڈرامے میں شامل کیے گئے تو صرف تین گانے پیش کیے جا سکیں گے، جو ڈراما کے تین ایکٹ کے حوالے سے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر تھیٹرز 90 دن کے اندر ان نئے قوانین کی پابندی نہیں کرتے تو گانے کی پرفارمنسز مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔    سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    سٹی42:  حکومت نے تھیٹرز میں ہونے والے ڈراموں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  محکمہ اطلاعات و ثقافت نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اور جلد سمری چیف سیکرٹری سے منظور کروا کے اس فیصلے کو نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔  نئے اوقات کار کے مطابق،ڈرامے رات 8 سے 10 بجے کے درمیان دکھائے جائیں گے تاکہ فحاشی کے فروغ کو روکا جا سکے۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا  حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ رات گئے تک ڈرامے پیش کرنا فحاشی کو فروغ دے رہا ہے اور نئے اوقات کار سے اس میں بہتری آئے گی۔    
    سٹی42:پنجاب حکومت نے اسٹیج تھیٹرز کو فیملی تھیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں عریانی و فحاشی کے خاتمے کے لیے ایک قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق نئے تھیٹر ایکٹ کے تحت اسٹیج تھیٹرز کی مانیٹرنگ کے اختیارات ضلعی انتظامیہ سے واپس لے کر محکمہ انفارمیشن پنجاب کو تفویض کیے جائیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے تھیٹرز میں فحاشی کا خاتمہ ہر صورت میں کیا جائے گا اور اس کے لیے انتظامات اور اختیارات ضلعی انتظامیہ سے محکمہ انفارمیشن کو جلد منتقل کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسا تھیٹر چاہیئے جو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر کہلائے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے رات گئے لاہور کے مختلف تھیٹرز پر اچانک چھاپے مارے، جن میں محفل تھیٹر، پرنس تھیٹر اور تماثیل تھیٹر شامل ہیں۔ اس دوران انہوں نے کیفے ٹیریا، ڈریسنگ رومز اور ہالز کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھیٹرز کے ماحول اور معیار کو جانچنے کے لیے خصوصی معائنہ کیا۔ ان کی جانب سے چھاپوں کے دوران ناقص صفائی اور بدانتظامیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے سٹیج ڈراموں میں غیر اخلاقی گانوں اور فنکاراؤں کے نامناسب لباس پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب کے تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں۔ پنجاب...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب کے تھیٹرز میں آئندہ جس فنکار نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اس پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔ میں کسی کا رزق نہیں چھیننا چاہتی لیکن اب تھیٹرز کا ماحول خراب کرنے والے پنجاب میں کام نہیں کریں گے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں نازیبا پرفارمنس پر متعدد اسٹیج اداکاراؤں پر پابندی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے رات گئے لاہور میں مختلف تھیٹرز پرنس تھیٹر اور تماثیل تھیٹر پر چھاپے مارے اور کیفے ٹیریا، ڈریسنگ رومز اور ہالز کا جائزہ لیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت نے اسٹیج ڈراموں...
    لاہور+شیخو پورہ (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز...
    ویب ڈیسک: ہمارے ہاں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے تو بے شمار ہوں گے مگر حقیقی معنوں میں فنکار کم ہی دیکھنے کوملتے ہیں،تاثراتی اداکاری کے حوالے سے تو یہ تعداد اور بھی کم ہوجاتی ہے۔مکالمے اورجگت کی ادائیگی،تاثرات اورٹائمنگ جیسی خوبیاں جس اداکار کو میسّر ہوں وہ ہر دورمیں کامیاب اور ہر میڈیم میں شاندار قرار پاتا ہے۔  امان اللہ کا شُمار ملک کے اِن گِنے چُنے فنکاروں میں ہوتاتھاجن کو کام کرتے دیکھ کر یہ گُمان نہیں گزرتاتھا کہ وہ ”اداکاری “کر رہے ہیں،مکالمے کی ادائیگی میں بے ساختہ پن ،درست ٹائمنگ اور بھرپور تاثرات کی مدد سے وہ اپنے ہر کردار کو زندہ کر دینے کے فن سے مالامال تھے ۔ پاک بحریہ کے...
    پنجاب بھر کے فحاشی وعریانی اور ذومعنی فقرے بولنے والے فنکاروں کیخلاف شکنجہ کستے ہوئے تھیٹرز میں کی ای نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے 9 تھیٹرز سمیت صوبہ بھر کے تھیٹروں کی ای مانٹیرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ مانٹیرنگ سینٹر لاہور میں پکار کا ہیڈآفس شادمان میں بنایا گیا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، فحاشی و عریانی اور ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پنجاب آرٹس کونسل ہیڈ آفس لاہور میں میڈیا بریفنگ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد نے کہا کہ...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر پہنچ کر بیمار اداکار کی عیادت کی اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 25لاکھ روپے مالیت کا چیک بھی دیا۔ عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خصوصی طور پر بھیجا گیا گلدستہ بھی اداکار لکی ڈیئر کو پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں ان کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے، پنجاب کے تھیٹر اپنے منفرد کام کی بدولت اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تھیٹرز...
    سٹی 42 : تھیٹرز میں عریانی و فحاشی کے مکمل خاتمے کے اعلان کے بعد تھیٹر مالکان نے پنجاب آرٹس کونسل میں حلف نامے جمع کرانا شروع کردئیے ۔  حکومت پنجاب کی جانب سے تھیٹرز میں عریانی و فحاشی کے مکمل خاتمے کے اعلان کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد سے تھیٹر مالکان نے پنجاب آرٹس کونسل میں حلف نامے جمع کرانا شروع کردئیے ہیں، تاہم لاہور سمیت دیگر اضلاع کے تھیٹرزمالکان نے حلف نامے ابھی تک جمع نہیں کروائے ۔  مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  ڈرامہ ایکٹ پر عملدرآمدکیلئے حلف نامے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے ۔ 
    بھارت کے تلنگانہ ہائی کورٹ نے تھیٹر شوز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم بھارت جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھارتی فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد تھیٹر شوز سے متعلق اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید...
    ویب ڈیسک: بھارت میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے تھیٹر شوز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھارتی فلم "پشپا 2: دا رول" کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد تھیٹر شوز سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت کردی کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔  مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب "پشپا 2" کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ان کا...
    پنجاب حکومت نے تھیٹر پرفارمنس کے دوران فحاشی، بے حیائی اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دینے والے اداکاروں، خاص طور پر خواتین رقاصاؤں پر عمر بھر کے لیے پابندی لگانے اور ایسے تھیٹروں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کافی عرصے سے اس انتہائی اقدام پر غور کر رہی تھی، خاص طور پر خواتین رقاصاؤں کے خلاف، جن کے بارے میں صوبے کے اہم شہروں میں تھیٹروں میں فحش پرفارمنس کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمٰی بخاری نے تھیٹر مالکان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ہم نے صوبے کے تھیٹروں میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینے والے اداکاروں پر عمر بھر کی پابندی لگانے کا...
۱