تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی ‘ بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
لاہور+شیخو پورہ (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں۔ پنجاب میں جو بھی غیر قانونی اور بغیر لائسنس تھیٹرز چلائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ پنجاب آرٹ کونسل کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ جو تھیٹرز پالیسی اور ایس او پیز کی خلاف کرے اس کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جلد خود بھی پنجاب کے مختلف اضلاع کے تھیٹرز کے سرپرائز وزٹ کروں گی۔شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابقصوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے تمام تر پراجیکٹ حقیقی معنوں میں عوامی مفادات کیلئے ہیں۔ گراس روٹ لیول تک عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوششیں اورکاوشیں لائق تحسین ہیں۔ شیخوپورہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھ رشک ہو’’ستھراپنجاب ‘‘ پروگرام کی کامیابی کی یہ بہت بڑی دلیل ہے۔ بعدازاں وہ اپنے آبائی گھر گئیں جہاں پر اپنے چچا مرکزی انجمن تاجران کے رہنما سید واجد بخاری اور دیگر عزیز واقارب سے ملاقاتیں کیں اور اپنے والد سید زاہد بخاری کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی اجازت نہیں تھیٹرز کے کسی کو
پڑھیں:
فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری— فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتی ہوں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ان فوڈ چین میں 25 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، فوڈ چین پر حملوں میں جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوڈ چین پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں میں ملوث 149 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، حملے ایک منصوبہ بندی کے تحت صرف پنجاب میں ہو رہے ہیں، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کررہا ہے، کسی گروہ کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔