تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب کے تھیٹرز میں آئندہ جس فنکار نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اس پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔ میں کسی کا رزق نہیں چھیننا چاہتی لیکن اب تھیٹرز کا ماحول خراب کرنے والے پنجاب میں کام نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں نازیبا پرفارمنس پر متعدد اسٹیج اداکاراؤں پر پابندی
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے رات گئے لاہور میں مختلف تھیٹرز پرنس تھیٹر اور تماثیل تھیٹر پر چھاپے مارے اور کیفے ٹیریا، ڈریسنگ رومز اور ہالز کا جائزہ لیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت نے اسٹیج ڈراموں کے گانوں اور اداکاراﺅں کی ڈریسنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔
عظمیٰ بخاری نے پنجاب آرٹس کونسل کے افسران کے کام کے طریقہ اور تھیٹرز میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضی کا اظہار کیا جبکہ 5 اداکاروں ساجن عباس، اداکارہ نیلی، صائمہ خان، نایاب خان اور سونو بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز نے بیمار اسٹیج اداکار کو کتنی مالیت کا چیک بھیجا؟
اس موقع پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فنکاروں کے ساتھ تھیٹرز مالکان بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ تھیٹرز مالکان اچھے موضوعات پر مبنی ڈرامے بنائیں تاکہ عوام کو اچھی تفریح ملے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرنس تھیٹر پنجاب آرٹس کونسل تماثیل تھیٹر عظمیٰ بخاری فحشی ڈانس وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرنس تھیٹر پنجاب آرٹس کونسل فحشی ڈانس وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب وزیر اطلاعات و ثقافت تھیٹرز میں
پڑھیں:
فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، عظمیٰ بخاری
نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ بہاولپور سے 7 اور رحیم یار خان سے 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ملتان میں ایک مقدمے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں، کیونکہ اس سے ہزاروں پاکستانیوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2500 پاکستانی مختلف فوڈ چینز میں کام کرتے ہیں، اور ان اداروں سے کئی خاندانوں کا چولہا جلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل داس پر حملہ افسوس ناک ہے اور ایسے اقدامات ملک کے امن و امان اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ حملے پوری پلاننگ کے ساتھ ہو رہے ہیں اور زیادہ تر ایسے واقعات پنجاب میں پیش آ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ بہاولپور سے 7 اور رحیم یار خان سے 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ملتان میں ایک مقدمے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے، اور اس طرح کے واقعات میں شرپسند گروہ ملوث ہیں جو مختلف شکلوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ ہمارا مذہب تمام انسانوں کو یکساں حقوق دیتا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سے کھیلنے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطین کے حق میں عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔