لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کلچرل رپورٹرز سے خصوصی ملاقات کے دوران صوبے میں تھیٹر اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ تھیٹرز کے لیے نیا قانون آئندہ ہفتے متعارف کرایا جائے گا، جس کی تیاری تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی جا رہی ہے۔ میری خواہش ہے کہ تھیٹرز کا ماحول مکمل طور پر فیملی فرینڈلی ہو۔ ہر شہری بلا خوف و خطر اپنی فیملی کے ساتھ تھیٹر دیکھنے آسکے۔ جو تھیٹرز میں فحاشی کو فروغ دے گا، اسے پہلے تین نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اس کے بعد پنجاب بھر میں تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اگر ان کے محکمے کا کوئی افسر فحاشی پھیلانے والوں کا معاون ثابت ہوا تو اسے محکمہ سے فوری طور پر فارغ کر دیا جائے گا۔ الحمرا لاہور میں جلد ایک نیا فیملی تھیٹر شروع کیا جا رہا ہے تاکہ معیاری تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ پنجاب سینسر بورڈ کو آئندہ دو سے تین روز میں ازسرنو تشکیل دیا جائے گا تاکہ ثقافتی اقدار کے تحفظ کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ پاکستانی سٹیج ڈرامے دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ روایت اعلیٰ معیار اور اخلاقی قدروں کے ساتھ جاری رہے۔ پنجاب حکومت 17 اپریل کو کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش سے منائے گی، جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز خود شرکت کریں گی۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی تربیت کسی کی تضحیک کرنے کی نہیں بلکہ مثبت تبدیلی لانے کی ہے۔ اب پنجاب آرٹس کونسل کے نوٹس کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ اس موقع پرڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد، ڈی جی پکار تنویر ماجد اور  ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا توقیر کاظمی  بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جائے گا

پڑھیں:

بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری

لاہور:

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، کیا سندھ میں گندم کا ریٹ سامنے آیا؟ سندھ میں کیا کسان کارڈ دیا گیا؟

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل پنجاب جلوسوں دھرنوں اور نعروں کا گڑھ ہے، ہر سیزن میں کوئی نہ کوئی نکلتا ہے کوئی کسانوں کا مسیحا بن جاتا ہے کوئی ڈاکٹروں کا مسیحا بن جاتا ہے یہ کسی نہ کسی مافیا سے جڑے ہوتے ہیں ان میں سے کچھ سیاسی پارٹیوں سے بھی جڑے ہوئے ہیں لوگوں کے جذبات کو ابھارنا پنجاب میں حالات کو خراب کرنا ایک روٹین ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی جگہ طاقت کا استعمال نہیں کیا ہمارے کسان بھائیوں کے تلخ بیانات آرہے ہوتے ہیں کسانوں کا نام استعمال کرکے سیاست کی جاتی ہے کسانوں کے ایشو پر بلاول بھٹو نے تڑکا لگایا اور پنجاب کی قیادت تلخ جملے استعمال کیے، میں کوئی بھی سوال پوچھ لوں تو وہ توہین ہوجاتی ہے کسانوں کے حوالے سے پالیسی بلاول بھٹو کے پاس نہیں پہنچی۔

انہوں ںے کہا کہ بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آیا لیکن سندھ کے کسان کی کسی نے بات نہیں کی، کیا سندھ میں گندم کا ریٹ سامنے آیا؟ سندھ میں کیا کسان کارڈ دیا گیا ہے؟ پالیسی کے تحت حکومت نے گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا ہے، 110 ارب روپے کا پیکج کسانوں کے لئے دیا ہے، پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کسان کو دیا جائے گا، پچیس ارب کا ویٹ سپورٹ پروگرام بھی دیا جائے گا حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی لیکن نجی طبقے کو کہا گیا ہے کہ وہ گندم کی خریداری کرے فلور ملز مالکان کو پابند کیا گیا ہے پچیس فیصد گندم کی خریداری کریں۔

انہوں نے کہا کہ بینک آف پنجاب کے ذریعے کسانوں کے لئے سو ارب کی کریڈٹ لائن دیں گے، کسان کارڈ کے ذریعے پچپن ارب کی خریداری کسان کرچکے ہیں، گندم کے کاشت کاروں کو نو ہزار پانچ سو ٹریکٹر دیئے گئے ہیں جس پر دس ارب کی سبسڈی دی گئی،
ہمارے کسان بھائیوں کے لئے اربوں روپے کے ٹریکٹر دیئے گئے ہیں، پانچ ہزار سپر سیڈر دیئے جائیں گے جس پر آٹھ ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، دنیا میں جو آلات استعمال کیے جارہے ہیں گورنمنٹ آف پنجاب خریدے گی وہ آلات منافع کے بغیر کسانوں کو دے گی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ جس نے سب سے زیادہ گندم اگائی اس کو 45 لاکھ روپے ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، ہر ضلع میں جو سب سے زیادہ گندم اگائے گا اس کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جلسوں میں کھڑے ہوکر باتیں کرنا اور طعنے دینا آسان ہے،
کسی صوبے نے نہ امدادی قیمت کا اعلان کیا ہے نہ ایسے فیصلے کیے ہیں ہمارا کاشت کار ہمارے سر کا تاج ہے، اگر ہم نے گندم کو نہیں خریدا تو یقینی بنایا جارہا ہے کہ نجی طبقہ گندم خریدے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہمارے پاس نہ کسان مزارع ہوتے ہیں نہ ان سے یہ سلوک کیا جاتا ہے، گندم کے باہر جانے کا پورا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے، کسان اور کاشتکار کا مفاد وزیر اعلی پنجاب کو عزیز ہے لیکن پورے صوبے کے عوام کی بھی فکر ہے،
گندم کا وافر اسٹاک پنجاب حکومت کے پاس موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے: عظمٰی بخاری
  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ
  • یہود کا علاج صرف جہاد سے ممکن ہے، سید کفیل بخاری
  • لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم
  • پی ٹی آئی والے ملاقاتیوں کی فہرست بدل کر  ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • پاکستان، آذر بائیجان  کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر  اقدامات پر اتفاق