2025-04-23@19:03:43 GMT
تلاش کی گنتی: 88
«بنگلہ دیشی عوام»:
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز پیر کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔(جاری ہے) یو ایس بنگلہ ایئرلائنز ہر ہفتے ڈھاکہ سے سعودی عرب کے لیے پانچ فلائٹیں ایئربس 330 طیارے کے ذریعے چلائے گی۔مستقبل میں ایئرلائنز کا ان پروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا منصوبہ ہے۔جنرل منیجر پبلک ریلیشینز...
بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی پولیس نے انٹرپول کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، 77 سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال 5 اگست سے بھارت میں رہ رہی ہیں۔حسینہ واجد عوامی لیگ کی 16 سالہ حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد طلبہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج...
جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ عوام ضروری سیاسی اصلاحات اور شیخ حسینہ واجد کے ٹرائل تک ہم انتخابات کو قبول نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل ضروری ہے کہ ضروری سیاسی اصلاحات ہوں اور شیخ حسینہ واجد کا ٹرائل بھی کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے تحفظات سامنے آگئے انہوں نے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس سے مطالبہ کیاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ باہمی احترام، مساوات اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے پر بھی...
ڈھاکہ ٹریبیون نے رپورٹ کیا تھا کہ بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی، معاوضے، غیر ادا شدہ فنڈز اور 1970 کے سمندری طوفان کے لیے ملنے والے بین الاقوامی عطیات کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت کے دوران بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جن میں 1971 کے واقعات پر بنگلہ دیش کی جانب سے رسمی معافی اور معاوضے کے مطالبات شامل تھے۔ دفتر خارجہ کی سیکریٹری آمنہ بلوچ گزشتہ دنوں 15 سال بعد دفتر خارجہ کی مشاورت کے لیے ڈھاکہ پہنچیں۔ ملاقات کے بعد بین الاقوامی میڈیا اور بنگلہ دیشی اخبارات ڈیلی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت کے دوران بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جن میں 1971 کے واقعات پر بنگلہ دیش کی جانب سے رسمی معافی اور معاوضے کے مطالبات شامل تھے۔ دفتر خارجہ کی سیکریٹری آمنہ بلوچ گزشتہ دنوں 15 سال بعد دفتر خارجہ کی مشاورت کے لیے ڈھاکہ پہنچیں۔ ملاقات کے بعد بین الاقوامی میڈیا اور بنگلہ دیشی اخبارات ”ڈیلی اسٹار“ اور ”ڈھاکہ ٹریبیون“ نے رپورٹ کیا کہ بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی، معاوضے، غیر ادا شدہ فنڈز اور 1970 کے سمندری طوفان کے لیے ملنے والے بین الاقوامی عطیات کی...
بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر پاکستان سے معافی کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلہ دیش نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ 1971ء کی جنگِ آزادی کے دوران پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی پر باضابطہ معافی مانگے اور دیگر دیرینہ دو طرفہ مسائل کو حل کرے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور خوشحال بنیاد فراہم کی جا سکے۔ یہ پیغام جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والی خارجہ سیکریٹری سطح کی ملاقات کے دوران پاکستانی وفد کو پہنچایا گیا۔ ملاقات کے بعد شام کے وقت وزارت خارجہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹری جاسم الدین...
بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوہا علی خان اپنے گھر ’’پیلی کھوٹی‘‘ کو چھوڑنے کی مافوق الفطرت وجہ بتاتے ہوئے خوف سے کانپ اُٹھی۔ سوہا علی خان ان دنوں اپنی نئی فلم چھوری 2 کی پروموشن میں مصروف ہے جو اس وقت پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔ ہارر فلم چھوری 2 دراصل چھوری کا سیکوئل ہے جو 2021 میں ریلیز ہوئی تھی اور دونوں کی کاسٹ اور کہانی ایک ہی ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوہا علی خان سے جب پوچھا گیا کہ آپ ہارر فلم میں کام کر رہی ہیں تو کیا آپ کو خود بھوت پریت پر یقین ہے۔ جس پر سوہا علی خان نے کہا کہ میں اس کا بہت نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ واقعہ...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق نے خود پر لگائے گئے کرپشن الزامات کو غلط قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھ پر لگائے گئے الزامات سیاسی ہیں، جن کا کوئی ثبوت موجود نہیں، میرے وکلا کی جانب سے بنگلہ دیش کے حکام کو خط بھی لکھا تھا جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں شیخ حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ٹیولپ صدیق برطانیہ میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھیں، تاہم انہوں نے رواں برس جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلادیشی عدالت نے کرپشن کے الزامات پر...
بنگلہ دیشی حکام نے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ اور سابق لیبر وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کا اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ٹیولپ صدیق نے اپنی خالہ شیخ حسینہ کی حکومت کی وسیع تر تحقیقات کے حصے کے طور پر غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی تھی، جنہیں اگست میں وزیر اعظم کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔ اے سی سی ان دعوؤں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کے اہل خانہ نے بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے پر خرچ ہونے...
بنگلہ دیش کے حکام نے اپنے شہریوں کے اسرائیل جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت دوبارہ درج کردی ہے۔ یہ عبارت پہلے بھی بنگلہ دیشی پاسپورٹ کا حصہ تھی تاہم معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں اسے پاسپورٹس سے ہٹادیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بنگلہ دیش کے متعدد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل تاہم اب دوبارہ سے 4 سال بعد وزارت داخلہ کے احکامات پر پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن اتھارٹی نے اس عبارت کو بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے مسلم اکثریتی ممالک کی طرح بنگلہ دیشی میں بھی حالیہ دنوں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا ہے۔...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور فیصلہ ختم کرتے ہوئے پاسپورٹ میں اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی شق بحال کردی ہے۔ ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے عوامی دباؤ پر حکم جاری کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے پاسپورٹ کے اوپر ‘سوائے اسرائیل’ کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد لکھا جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش کی امور داخلہ کی وزارت کی ڈپٹی سیکریٹری نیلیما افروز کے دستخط سے یہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مذکورہ احکامات کے تحت بنگلہ دیش کے پاسپورٹ کے اوپر سوائے اسرائیل کی شق...
-----فائل فوٹو شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔ پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ضلع شانگلہ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پوسٹ شیکولئے پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع شانگلہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنادیا۔ آئی جی کے مطابق خوارج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم شانگلہ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ فریقین کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ شانگلہ پولیس نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جرات اور بہادری کی مثال قائم کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور فورس ہر قسم...
پاکستان اور بنگلہ دیش نے مستقبل میں روابط بڑھانے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے مستقبل میں روابط اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ Post Views: 3
حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈھاکہ ہندوؤں کی حفاظت کرے، مودی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ و نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بینکاک میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، اور ڈھاکا کی جانب سے حسینہ واجد کی حوالگی کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ وزیر اعظم (مودی) نے زور دیا کہ ماحول کو خراب کرنے والی کسی بھی بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ مودی اور یونس کی ملاقات بینکاک میں بمسٹیک یا خلیج بنگال...
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق العالم کے مطابق جمعہ کو بنکاک میں چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مابین ہوئی دو طرفہ ملاقات میں باہمی احترام کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی رہنما ڈاکٹر یونس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ملاقات ہوگئی شفیق العالم اس بات کی تصدیق کی کہ کے باوجود اس کے کہ ڈاکٹر محمد یونس سابقہ وزیراعظم حسینہ واجد کے لیے خیرسگالی کا جذبہ نہیں رکھتے، مودی نے چیف ایڈوائزر سے سفارتی ادب کے مطابق برتاؤ کیا۔ شفیق العالم کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے مبینہ طور پر کہا کہ بھارت شیخ حسینہ کے ساتھ مثبت...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے رہنما سے ملاقات کی، ہندوستانی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈھاکہ میں انقلاب کے نتیجے میں نئی دہلی کی دیرینہ ساتھی شیخ حسینہ واجد کی بے دخلی کے بعد یہ بھارتی وزیر اعظم کی نئے بنگلہ دیشی حکمران سے پہلی ملاقات ہے۔ مودی کی بنگلہ دیش کے عبوری رہنما اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے ساتھ ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ڈاکٹر محمد یونس نے بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ مودی سے مصافحہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دونوں افراد نے جمعرات کی شب بنکاک میں BIMSTEC بلاک کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اطلاعاتی مشیر محفوظ عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے ایک لاکھ سے زائد ارکان بھارت فرار ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی نیوز پورٹل کے مطابق، محفوظ عالم نے یہ بات ڈھاکہ میں عید کے ایک اجتماع کے دوران کہی، جس میں ان افراد کے اہل خانہ شریک تھے جنہیں مبینہ طور پر حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگی یا قتل کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ اجتماع انسانی حقوق کی تنظیم ”مایر ڈاک“ کے زیرِ اہتمام شہر کے تیج گاؤں علاقے میں منعقد ہوا۔ محفوظ عالم نے حسینہ واجد پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے والدین کے...

اسحاق ڈار کے دورۂ بنگلہ دیش کی تاریخ سامنے آ گئی، اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ،متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ بنگلہ دیش کی تاریخ سامنے آ گئی، اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ،متعدد معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے،یہ2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ "ایکسپریس نیوز " کے مطابق حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں،گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے بحال ہوئے۔ بنگلہ دیش نے پاکستانی برآمدات پر...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، یہ 2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انہوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے یہ دورہ کیا تھا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سرد مہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی،...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے،یہ2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انھوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلیے یہ دورہ کیا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سردمہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی۔جمعہ کے روزصدر شی نے نشاندہی کی کہ چین اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان روایتی دوستی ہے اور قدیم شاہراہ ریشم نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لایا ہے۔ رواں سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور چین-بنگلہ دیش ثقافتی تبادلے کا سال ہے۔ چین بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے چین-بنگلہ دیش تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور بنگلہ دیش...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور روسی نائب وزیر اعظم اوورچک سے الگ الگ ملاقات کی، جو 27 تاریخ کو بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔محمد یونس سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین بنگلہ دیش جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو...
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد میں اضافے کے لیے اپیل کی ہے۔ دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ میانمار میں جاری لڑائی، امدادی وسائل کی کمی اور دیگر عالمی بحرانوں کے باعث روہنگیا پناہ گزینوں کو نہایت مشکل حالات کا سامنا ہے جبکہ ان کا تمام تر دارومدار انسانی امداد پر ہے۔ کاکس بازار میں قائم کیمپس اور ان کے پناہ گزین بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم کردہ کیمپوں میں رہنے والے ان پناہ گزینوں اور ان کی میزبان آبادیوں کو 26۔2025 میں 934.5 ملین ڈالر کے امدادی وسائل...
پاکستان اور بنگلہ دیش کا اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے حکام کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات کے دورا ن فریقین نے تجارت اور اقتصادی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے...
جمعرات کی رات دیر گئے ایک فیس بک پوسٹ میں بنگلہ دیش کے انقلابی طالبعلم رہنما اور نو تشکیل شدہ نیشنل سٹیزنز پارٹی کے اہم عہدیدار حسنات عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں عوامی لیگ کی بحالی کے لیے ایک سازش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ عوامی لیگ کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والی بغاوت کے اہم کردار حسنات عبداللہ نے رات گئے اپنی فیس بک پوسٹ پر 11 مارچ کو کنٹونمنٹ میں اپنے اور این سی پی سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کے درمیان ممکنہ طور پر فوجی قیادت کے درمیان ہونے...
بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائشیا میں گرفتار ہو گئے۔ نجی ٹی وی نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز کا ایک گروپ ملائشیا میں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ ملائشیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی۔ کرکٹرز کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا، جس کے بعد تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔ گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ...
کرکٹرز کا روپ دھار کر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 بنگلہ دیشی نوجوان کوالالمپور ایئر پورٹ پر پکڑے گئے۔ 15 بنگلہ دیشی کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آئے، وہ کہیں ہو نہیں رہا تھا۔ کرکٹ ٹیم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بنگلہ دیشی نوجوانوں کے ایک گروپ کو ملائیشیا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے آنے کا دعویٰ کر رہے تھے، وہاں کہیں نہیں ہورہا تھا۔ ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق 17 مارچ کے روز 15 نوجوانوں کو کوالالمپور کے...
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد یہ سیریز کھیلی جائے گی۔ گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

5 برس میں برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیارکیاگیاہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیرتجارت جام کمال خان کا قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ 5برسوں میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافہ اورتجارتی خسارہ میں کمی کیلئے وزارت تجارت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ادارے اور محکمے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرناپاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کاحجم 60ہزارٹن سے دولاکھ ٹن تک بڑھایا جا رہاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سحرکامران کے سوال پر وزیرتجارت جام کمال خان نے ایوان کوبتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں تجارتی خسارہ ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ...
بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھارت نواز حکومت کے خاتمے کے بعد سے مودی سرکار تلملاہٹ کا شکار ہے۔ حسینہ واجد کے بھارت فرار کے مناظر دیکھ کر یہ مصرعہ یاد آگیا ’’بڑے بے ابرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے‘‘۔ اپنے 15 سالہ جابرانہ اقتدار کے دوران حسینہ واجد نے اپنے سیاسی مخالفین بالخصوص پاکستان کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے طبقات کو کچلنے کے لئے ریاستی طاقت کا بے رحمانہ استعمال کیا۔ حسینہ واجد کے آمرانہ طرزحکومت کے خلاف برسوں سے جو لاوا پک رہا تھا وہ بالآخر طالب علموں کے احتجاج کی شکل میں پھٹ پڑا۔ یہ تحریک اتنی بھرپور تھی کہ عوامی طاقت کے آگے حسینہ واجد کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ سب کچھ ہاتھ...

صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافتی مماثلت پر مبنی ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق یہ بات صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران کہی ، جنہوں نے ہفتہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور...
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات اور ٹیمپرڈ ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، حراست میں لیے گئے 2 مسافروں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں کے نام پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین ہیں، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزہ پر میانمار جانے کی کوشش کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ابتدائی تفتیش کے مطابق میانمار جانے کی کوشش میں گرفتار مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب اور پاسپورٹ کو ٹیمپرڈ پایا گیا...
ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی عدالت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کے دھان منڈی علاقے میں واقع گھر جسے سودھا سدھن کہا جاتا ہے کو خاندان کے دیگر افراد کی ملکیتی جائیدادوں سمیت ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر سپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن کی درخواست کے بعد یہ حکم صادر فرمایا، شیخ حسینہ کے مرحوم شوہر ایٹمی سائنسدان ایم اے وازید میاں کو سودھا میاں کہا جاتا تھا۔ اس لئے گھر بھی سودھاسدھن کے نام پر رکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار کا اس بارے کہنا تھا کہ عدالت نے ان کے...
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)ڈھاکہ کی عدالت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکائونٹس ضبط کرنے کر حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ عدالت نے حسینہ واجد کے دھانمنڈی علاقے میں واقع گھر جسے سوداسدھن کہا جاتا ہے کو خاندان کے دیگر افراد کی ملکیتی جائیدادوں سمیت ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ عدالت نے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکائونٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر سپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی)کی درخواست کے بعد یہ حکم جاری کیا، شیخ حسینہ کے...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خاتون پر تشدد کا معاملہ میں پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا، واقعہ 23 فروری 2025 کو پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، متن مقدمہ کے اندراج کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا، ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔ خاتون کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا گیا، ہمارے بیگ چھین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں جنہیں بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت دانستہ طورپر خراب کرنے کی کوشش کر رہاہے ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی 1971کی مداخلت بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک سوچا سمجھا جغرافیائی سیاسی اقدام تھاجس کا مقصد پاکستان کو دو لخت کرنا تھا۔شیخ مجیب الرحمن نے سب سے پہلے خودمختاری کامطالبہ کیاتھا ، علیحدگی کانہیں، لیکن بھارت نے اپنے سٹریٹجک مفادات کی تکمیل کے لیے اس تحریک کو استعمال کیا۔مکتی باہنی کو بھارت نے باضابطہ طورپر تربیت فراہم کی تھی اور اس میں را کے اہلکار بھی شامل...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی چاہے وہ کسی بھی مقام پر ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بنگلہ دیش کی ’تحریک انصاف‘ کامیاب ہو پائے گی؟ اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد بنگلہ دیش میں موجود ہوں یا کہیں اور ان پر مقدمہ لازمی طور پر چلایا جائے گا۔ ڈاکٹر یونس نے کہا کہ ٹرائل نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بس مسئلہ صرف یہ ہے کہ آیا وہ ان کی موجودگی میں چلایا جاتا ہے یا غیر موجودگی میں۔ انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد کے ساتھیوں، خاندان کے افراد اور کلائنٹس سب سے...
کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (BPL) میں چٹاگانگ کنگز کے لیے خیر سگالی سفیر اور مینٹور کے طور پر اپنی خدمات کے عوض مکمل ادائیگی نہ ملنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) سے رابطہ کیا ہے۔ حال ہی میں 3 پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیر لیگ سے طے شدہ رقم کی عدم ادائیگی کے تنازعے کی وجہ سے نکل گئے تھے، اور اب ایک اور فرنچائز کے خیر سگالی سفیر، شاہد آفریدی کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود آفریدی کو کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے اس معاملے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ...
سابقہ مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے پر ووٹر لسٹ سے اخراج کے معاملے پر دائر شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی سیاسی تقریر پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ کے روبرو درخواست گزار مولانا عزیزالحق کا موقف تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی قانونی حیثیت نہیں، الیکشن ایکٹ 2017 وزیراعظم لیاقت علی خان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد مقاصد کے خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ نے لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ آوروں کی شہریت منسوخی کا حکم دیدیا جس پر جسٹس امین الدین خان بولے؛ آپ کہانی بیان نہ کریں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے فوری اور مختصر اصلاحات کے بعد جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔ 79 سالہ خالدہ ضیا، جو دو مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، نے اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ عوام ایک شفاف اور منصفانہ انتخابات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت بحال ہو سکے۔ یاد رہے کہ 2018 میں کرپشن کیس میں سزا کے بعد وہ جیل میں قید تھیں، لیکن گزشتہ سال ایک عوامی انقلاب کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا، اور خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا۔...
پچھلے سال اگست کے پہلے ہفتے میں بنگلہ دیش کی طاقتور سول ڈکٹیٹر خاتون رہنما شیخ حسینہ واجد فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں، تب سے بنگلہ دیش کے کا سیاسی منظر یوں الٹ پلٹ ہوا ہے کہ یقین نہیں آتا۔ حسینہ واجد حکومت کے خاتمے سے صرف 2 مہینے پہلے تک کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ 15 سال سے بنگلہ دیش پر حکمران شیخ حسینہ یکایک کسی بوسیدہ ناکارہ درخت کی طرح اکھاڑ پھینک دی جائیں گی۔ ایسا مگر ہوا اور بنگلہ دیش کے عوام نے حیران کن عزیمت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں ک قربانیاں دیں اور ایسا زبردست احتجاج کیا کہ حسینہ واجد کی حکومت اپنے تمام تر ظلم، سفاکی اور...
ماضی کی ناانصافیوں کے بارے میں سچائی کو ظاہر کرنے کی غرض سے جماعت اسلامی نے 10 جنوری 1972 سے اب تک کے تاریخی واقعات پر ایک وائٹ پیپر شائع کرنے کے لیے بنگلہ دیش اور اقوام متحدہ کے درمیان مشترکہ اقدام پر زور دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں کوئی اکثریت یا اقلیت نہیں ہے اور تمام شہری فخریہ طور پر بنگلہ دیش کے رہائشی ہونے کے باعث ایک ہی شناخت رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟ بدھ کو پنچ گڑھ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، رہنما جماعت اسلامی نے ہم آہنگی کی اہمیت...
نئی دہلی — بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کے بارے میں بظاہر ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ بھارت کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتا ہے۔ ان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین نے کہا کہ بنگلہ دیش اس سلسلے میں فیصلہ کرے گا۔ لیکن بھارت کو بھی طے کرنا ہو گا کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ کیسے رشتے رکھنا چاہتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتے مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فریقین باہمی تعلقات...
محمد ناہید اسلام نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل سے مشیر اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بنگلہ دیشی پوسٹس، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی اضافی ذمہ داری نبھانے والے ناہید اسلام نے کئی دنوں سے متوقع اپنا استعفیٰ آج پیش کردیا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق ناہید اسلام ایک نئی سیاسی پارٹی کے کنوینر کے طور پر کام کریں گے جس کا اعلان 28 فروری کو طلبا کے خلاف امتیازی سلوک اور جاتیہ ناگورک کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے مشیر اطلاعات ناہید اسلام نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ دیدیا ناہید اسلام اس سے قبل ایک نئی سیاسی جماعت میں...
بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ اُلٹنے والے طلبہ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن نامی طلبا تنظم کے ممبران عبوری حکومت میں شامل ہیں جن میں ناہید اسلام ٹیلی کام کی وزارت، آصف محمود وزارت کھیل میں اور محفوظ عالم خصوصی مشیر ہیں۔ پیر کو گروپ کے ایک اہم رہنما سرجیس عالم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’نئی سیاسی جماعت ملک اور اس کے شہریوں کے مفادات کو کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کے مفادات پر ترجیح دے گی۔تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ذات پات یا مذہب سے قطع نظر ہمارے ساتھ پارلیمنٹ میں شامل...
بنگلہ دیش: حسینہ حکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش میں گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طالب علم رہنما ناہید اسلام نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن (ایس اے ڈی) نامی طلبہ تنظیم نے سرکاری شعبے میں ملازمتوں کے کوٹے کے تنازع پر مظاہروں کی ابتدا کی تھی جو کہ جلد ہی ملک گیر بغاوت میں تبدیل ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں حسینہ واجد کو اگست میں اقتدار چھوڑ کر بنگلہ دیش فرار ہونا پڑ گیا تھا۔ معاملے سے...
جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس پر دہشتگردوں کو جنم اور لاقانونیت کو فروغ دینے کا الزام لگادیا۔ گزشتہ سال کی طلبا کی بغاوت میں مارے گئے 4 پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے زوم کے ذریعے بات کرتے ہوئے حسینہ واجد نے ملک کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو ایک بلوائی قرار دیتے ہوئے (بھارت سے) وطن واپس آکر انصاف حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت قتل عام پر مقدمات میں مطلوب حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، بی این پی یاد رہے کہ حسینہ واجد 5 اگست 2024 کو اپنی برطرفی کے بعد ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ (پولیس والوں کے) قتل...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں شیخ حسینہ کے جولائی اگست کی عوامی بغاوت کے دوران بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف کی حوالہ دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدمہ چلانے کے لیے انہیں بنگلہ دیش واپس کرے۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے جمعرات کو ڈھاکہ میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر جیمز گولڈمین سے ملاقات کے بعد بی این پی کے چیئرپرسن گلشن دفتر میں پریس بریفنگ میں کہا کہ میں اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا ان کی رپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس میں درست کہا گیا ہے کہ یہ قتل ایک...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی سربراہی میں سابق حکومت نے اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے منظم حملے کیے اور مظاہرین کو قتل کیا ان اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم کہا جاسکتا ہے . غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں طلبہ کی قیادت میں آنے والے انقلاب اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے سے قبل ان کی حکومت نے مظاہرین اور دیگر کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا تھا اس دوران سینکڑوں ماورائے عدالت قتل کیے گئے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا کہ...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ٹارچر سیلز کو خوفناک قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: مشتعل مظاہرین نے مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کا آبائی گھر گرا دیا ڈاکٹر محمد یونس نے انسانی حقوق کمیشن کے نمائندون کے ہمراہ ڈھاکہ کے گاؤں میں قائم آئینہ گھروں (ٹارچرز سیلز) کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا ’یہ ایک خوفناک منظر ہے، وہاں جو کچھ ہوا وہ خوفناک تھا، جو میں نے سنا ہے وہ ناقابل یقین ہے کہ کیا یہ ہماری دنیا اور ہمارا معاشرہ ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ آئینہ گھر جو ’ٹارچر سیل اور خفیہ جیلوں‘ کے طور پر استعمال ہوتے تھے، یہ...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی پولیس نے کہا ہے کہ آپریشن ڈیول ہنٹ‘ کے دوران کریک ڈاؤن میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت سے منسلک گینگ کے 13 سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق عبوری حکومت میں وزارت داخلہ کے سربراہ انعام الحق چوہدری نے عہد کیا کہ ’جب تک برائی کو ختم نہیں کیا جاتا آپریشن جاری رہے گا۔ پولیس کے ترجمان انعام الحق ساگر کا کہنا تھا کہ’آپریشن جاری ہے اور ہفتہ کے روز سے اس آپریشن کے آغاز سے اب تک ملک بھر سے 1308 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ آپریشن رواں ماہ وسیع پیمانے پر ہونے والی بدامنی کے بعد کیا گیا ہے۔ 5 فروری کو حسینہ واجد...

آپریشن ڈیول ہنٹ: بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کے وفاداروں کیخلاف کارروائی شروع کردی، 1300 سے زائد گرفتاریاں
آپریشن ڈیول ہنٹ: بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کے وفاداروں کیخلاف کارروائی شروع کردی، 1300 سے زائد گرفتاریاں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ دار معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے حامیوں کے خلاف ڈیول ہنٹ (شیطان کا شکار) کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومت نے اس آپریشن کے تحت 1300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی افراد اور شیخ حسینہ مخالف طلبہ کے گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد آپریشن ڈیول ہنٹ شروع کیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں متعلقہ علاقوں میں امن و...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے کہا ہے بنگلہ دیش عوامی لیگ (اے ایل) چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو ’عسکریت پسندوں‘ میں گھرے ہوئے ایک ’عسکریت پسند رہنما‘ کے طور پر پیش کرنے کی منظم مہم چلا رہی ہے اور اس میں بھارتی میڈیا بھی ملوث ہے۔ ہفتہ کے روز بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کے پیغامات کو دیکھیں! ان کا پیغام ہے کہ 3000 پولیس اہلکار مارے گئے، ان کا پیغام ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس ایک ’عسکریت پسند‘ رہنما ہیں۔ شفیق العالم نے مزید کہا کہ ان کا...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو جھوٹے اور بے بنیاد بیانات دینے سے روکے کیونکہ وہ ان کے ملک میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے بھارت میں موجود سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے آن لائن خطاب کے دوران کی گئی باتوں کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے جھوٹے بیانات سے روکے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی طور پر ایک مراسلہ بھی دے دیا اور شیخ حسینہ واجد کے بیان پر گہرے تحفظات، مایوسی اور خدشات سے آگاہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب...
بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کی حامیوں میں بنگلادیش فلم انڈسٹری کی اداکارہ بھی شامل ہیں جنہیں پولیس حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بنگلادیشی اداکارہ مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے دھان منڈی علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے ’ریاست کے خلاف سازش‘ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کی خفیہ برانچ (ڈی بی) کے ایڈیشنل کمشنر ریجا الکریم ملک نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل، اداکارہ سوہانہ صبا کو بھی ڈی بی نے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ڈی ایم...
ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں عوامی لیگ کے وزراء اور کارکنان کی رہائش گاہوں، دفاتر، اور شیخ مجیب الرحمٰن سے منسوب مقامات پر حملوں، توڑ پھوڑ، اور آتش زنی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ رہنماؤں کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ پھیلتا جا رہا ہے۔ ان واقعات کا آغاز اُس وقت ہوا جب معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے جلاوطنی سے اپنے حامیوں سے خطاب کرنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد مظاہرین نے ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمٰن کی تاریخی رہائش گاہ، جو بعد میں میوزیم میں تبدیل کی گئی تھی، پر حملہ کر کے اسے نذر آتش کیا۔اس کے علاوہ، ملک کے دیگر حصوں جیسے کھلنا، چٹاگانگ، سلہٹ، اور...
ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اپنے آبائی گھر کے نذرِ آتش ہونے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا ہےکہ گھر جلائے جا سکتے ہیں لیکن تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ میرے خاندان میں سے صرف میں اور میری بہن زندہ بچ سکیں اور ہمارے والدین کی واحد نشانی یہ گھر تھا، جسے پہلے جلایا گیا اور پھر مکمل طور پر گرا دیا گیا۔ شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ تاریخ کو کبھی جھکنے نہیں دیں گی اور حقائق کو دنیا کے سامنے لاتی رہیں گی، میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں زندگی گزاری ہے۔ واضح رہےکہ بنگلہ دیشی نوجوانوں نے شیخ حسینہ...
بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق وزیراعظم کے آبائی گھر کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حسینہ واجد کے اشتعال انگیز ریمارکس کا نتیجہ ہے قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: مشتعل مظاہرین نے مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کا آبائی گھر گرا دیا جمعرات کو پریس ونگ کے چیف ایڈوائزر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان فرار ہوجانے والی شیخ حسینہ کے جولائی انقلاب کے حوالے سے اشتعال انگیز ریمارکس نے لوگوں کو بھڑکا دیا۔ چیف ایڈوائزر نے کہا کہ گزشتہ 6 مہینوں سے تاریخی رہائش گاہ پر کوئی حملہ یا تباہی کا واقعہ نہیں ہوا اور شیخ حسینہ کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی میں اضافہ...
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلہ دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
بنگلہ دیش نے پاکستان کی نجی ایئرلائن فلائی جناح کو کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ۔ بنگلہ دیشی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک دہائی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی بنگلہ دیش کے چیئرمین ایئر وائس مارشل ایم ڈی منظور کبیرنے تصدیق کی کہ فلائی جناح نے پروازوں کی اجازت کے لیے اپلائی کیا تھا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے پہلے فلائی جناح کو بنگلہ دیش میں ایک مقامی جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرنا پڑے گا۔ سول ایوسی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ ’اب ایئرلائن جنرل سیلز ایجنٹ اپوائنٹ کرے...
فلسطینی سرزمین پر اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں عرب ممالک کی عدم مداخلت سے مجھے شدید دھچکا پہنچا ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی سرزمین پر اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے مسئلہ فلسطین کی نسبت عرب حکام کی عدم توجہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے مغربی کنارے پر جاری غاصب صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنین کیمپ کو خالی کروانا چاہتا ہے۔ الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی جبری...
بنگلا دیشی ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین ۔ فوٹو فائل پاکستان میں متعین بنگلا دیشی ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین نے فیصل آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیشی گارمنٹ بڑا برآمدی سیکٹر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان باہمی تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ بنگلا دیش کی پاکستانی تاجروں، صنعتکاروں کو ڈھاکا میں عالمی نمائش میں شرکت کی دعوتبنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیشی سفیر نے پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو ڈھاکا میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی دعوت دیدی۔ بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا مزید...
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کااعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام “بنگلہ دیش پاکستان تعلقات تعاون کا نیا دور ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی بنگلہ دیش کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اقبال حسین خان تھے، جبکہ دیگر مہمانان میں رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایثار ٹرسٹ کے صدر سید محمد بلال، ڈاکٹر راشد آفتاب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی،سفیر معظم خان، نعیم انور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا پاکستان، بنگلا دیش دو برادر اسلامی ممالک...
اس وقت بھارت بنگلہ دیش سے تقریباً بڑے بے آبرو ہوکر نکل چکاہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عوامی لیگ کی حکومت تھی جس کی معاشی و سیاسی پالیسیاں عوام دوست نہیں تھیں ۔ہرچند کہ حسینہ واجد پندرہ سال بنگلہ دیش کی مالک کل بنی ہوئی تھیں۔ لیکن اس کے باوجود عوام کی معاشی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکی ‘ جبکہ ہرگزرتے دن کے ساتھ معاشرے میں مزید خرابی کے آثار پیدا ہوتے رہے جو بنگلہ دیش کے عوام کے لئے مزید مشکلات کا باعث بن رہے تھے۔ تاہم اس زوال پذیر معاشی صورتحال کے تناظر میں حکومت کو تبدیل کرکے اس کی جگہ عوام دوست حکومت قائم کرنے کا انقلابی قدم اٹھایا گیاتاکہ گلشن کا کاروبار...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کو اس وقت تک احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک وہ قتل عام، بدعنوانی پر معافی نہیں مانگتی اور اپنی موجودہ قیادت اور اپنے فاشسٹ نظریے سے خود کو الگ نہیں کرتی۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کی فسطائیت کا شکار بنگلہ دیش میں قید 178 نیم فوجی اہلکاررہا شفیق العالم نے فروری میں عوامی لیگ کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے بعد بدھ کو اپنی فیس بک وال پر لکھا کہ جو کوئی بھی عوامی لیگ کے جھنڈے تلے غیر قانونی احتجاج کرنے کی جرات کرے گا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے لکھا کہ...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ جہانگیر عالم نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کے دور حکومت میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر ہندوستان سے مذاکرات کریں گے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ اور ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان آئندہ ڈی جی لیول کی کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر عالم نے کہاکہ سرحد پر بی ایس ایف یا بھارتی شرپسندوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسے معاملات کو اٹھایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا انہوں نے کہاکہ ہم عوامی لیگ کے دور حکومت میں کیے گئے غیرمنصفانہ معاہدوں کو حل کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ بات...
DHAKA, BANGLADESH: بنگلہ دیش میں دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے حوالے سے نوجوانوں کی رائے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈھاکا ٹریبیون نے رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق 95 فیصد نوجوان ڈاکٹرمحمد یونس کی سربراہی میں قائم حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش یوتھ لیڈر شپ سینٹر (بی وائی ایل سی) نے سروے کیا، جس میں 41.4 فیصد افراد نے براہ راست اور 50.9 فیصد افراد نے آن لائن حصہ لیا اور عبوری حکومت کے اقدامات کی حمایت کی۔ سروے کے نتائج سے...
بنگلہ دیش نیول شپ سمدراجوائےپاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرےگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان دفاعی وسیکیورٹی تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے بنگلہ دیش نیول شپ پاکستان آئے گا بنگلہ دیش نیول شپ سمدرا جوائے پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرےگا۔ پاک بنگلہ دیش دفاع کےساتھ ساتھ تجارت، تقافت اورتاریخی روابط میں بھی پیشرفت ہوئی ہے،ایم جےایچ جاوید اوآئی سی میں بنگلہ دیش کے پہلےمستقل مندوب تعینات ہوگئے ہیں ایم جے ایچ جاوید نے پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر سے بھی ملاقات کی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروسز شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 26 جنوری کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے سفر اور رابطے کی سہولت کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے بنگلہ...
بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا ہے کہ اس رقم کا سراغ لگانے کے لیے بینکوں کا آڈٹ کرنے کے لیے 3 ’بگ فور‘ اکاؤنٹنگ فرمز ای وائی، ڈیلوئٹ اور کے پی ایم جی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں احسن منصور نے کہا کہ بنگلہ دیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں، تاکہ بینکوں سے نکالے گئے فنڈز سے خریدے گئے اثاثوں کا سراغ لگایا...
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کو پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان سفر اور رابطے کی آسانی کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق ممکنہ منصوبے کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کی چٹاکانگ میں بنگلہ دیشی تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق انہوں نے کہا کہ...
بنگلہ دیش اور انڈیا کے شہریوں کے درمیان چاپائی نواب گنج کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ کے بعد بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کو نئے اختیارات مل گئے ہیں۔ ہوم افیئرز ایڈوائز جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی سرحدوں کی محافظ فورس ’بارڈر گارڈ بنگلہ دیش‘ کو ساؤنڈ گرینیڈز اور آنسو گیس شیل استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈھاکا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاپائی نواب گنج میں حالیہ واقعے کے بعد بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کو یہ ہتھیار خریدنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:بنگلہ دیش میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی نئی یونیفارم کی...
بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اصلاحات اور یکساں تبدیلیوں کے مطالبات کے پیش نظر عبوری حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نئی یونیفارم کو حتمی شکل دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش پولیس، ریپڈ ایکشن بٹالین سمیت انصار اور وی ڈی پی کے لیے نئی وردیوں سے متعلق فیصلے کی منظوری آج سیکریٹریٹ میں وزارت داخلہ کی ایڈوائزری کونسل کمیٹی برائے امن و امان کے امور کے اجلاس میں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا پاکستان کے لیے قوانین میں نرمی کا اعلان، اب ویزا آن لائن دستیاب ہوگا پولیس، انصار اور ریپڈ ایکشن بٹالین کے نمائندہ اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی مشاورتی...
مارگلہ کی پہاڑی چوٹی پر واقع مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے لیکن عمارتوں کا ملبہ ہٹائے جانے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ کے ایک ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جان بوجھ کر گندگی پھیلائی جا رہی ہے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ جب وہ خود یہاں تھے تو انہوں نے اس جگہ کو بہت صاف ستھرا رکھا ہوا تھا اور ریسٹورنٹ ختم ہونے کے بعد سے گندگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز پر دیگر ریسٹورنٹس بھی مسمار کیے جائیں، سپریم کورٹ نے اعتراض پر رپورٹ طلب کرلی...
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے برطرف رہنما شیخ حسینہ، ان کے خاندان جس میں برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار بھی شامل ہیں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں. غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا.(جاری ہے) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم پر مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے میں قیمتی پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر قبضے سے متعلق ہیں انسداد بدعنوانی...
کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلہ دیش پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی جس کا اہتمام فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FBCCI) نے پیر کو ڈھاکا میں کیا، اس فورم میں ایف پی سی سی آئی اور FBCCI کے مابین ایک اعلیٰ سطح کی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر پر سہولت اور قابل عمل بنانے کے لیے پاکستان-بنگلہ دیش جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کی جائے گی۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ بزنس فورم...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے خاندان، برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ ان پر یہ مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں قیمتی پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر قبضے سے متعلق ہیں۔ انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کے ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے صحافیوں کو بتایا ’شیخ...
بنگلہ دیش نے معزول رہنما شیخ حسینہ کے خاندان کیخلاف کرپشن مقدمات دائر کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے خاندان، برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ ان پر یہ مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں قیمتی...
بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے لیے ویزا شرائط اور قوانین تبدیل کرتے ہوئے ان میں جتنا ممکن ہو سکا ہے نرمی کر دی ہے، اب پاکستانی بھائیوں کے لیے ویزا آن لائن بھی دستیاب ہو گا۔ ہفتہ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے پاکستان کے لیے سفیر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کی ثقافت کسی تعارف کا محتاج نہیں، بنگلہ دیش کے عوام کا پاکستان کے عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محمد اقبال خان نے پیش کش کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کےلیے ویزا شرائط آسان کردی ہیں، اب پاکستانی شہری ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔بنگلہ دیشی سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب میں کہا کہ بنگلادیش کے عوام پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا، بنگلہ دیش نے اہل پاکستان کےلیے ویزا شرائط بہت زیادہ آسان کردی ہیں۔بنگلہ دیشی سفیر نے مزید کہا کہ اب پاکستان کے شہری بنگلہ دیش کا ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ جوبائیڈن نے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے تقریباً دس لاکھ تارکین...

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کوئلہ کان کے حادثے میں ضلع شانگلہ کے دس کان کنوں سمیت بارہ مزدوروں کی موت پر افسوس کا اظہار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کوئٹہ میں کوئلہ کان حادثے میں ضلع شانگلہ کے دس کان کنوں سمیت بارہ مزدوروں کی موت پر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعلی ہاؤس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سزا ئو ں کا ڈر، بھارت نے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی،بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا بھرپور جواب
سزا ئو ں کا ڈر، بھارت نے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی،بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا بھرپور جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بھارت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی ہے، دوسری جانب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹ جاری کئے، جس کے فورا بعد بھارت نے سزا کے ڈر سے حسینہ واجد کے ویزہ میں توسیع کر دی۔بنگلہ دیش عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ منسوخی کے بعد ویزے کا معاملہ ختم ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ...