ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز پیر کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

یو ایس بنگلہ ایئرلائنز ہر ہفتے ڈھاکہ سے سعودی عرب کے لیے پانچ فلائٹیں ایئربس 330 طیارے کے ذریعے چلائے گی۔مستقبل میں ایئرلائنز کا ان پروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا منصوبہ ہے۔جنرل منیجر پبلک ریلیشینز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز قمرالاسلام نے کہا کہ ہم مکمل بکنگ کے ساتھ فلائٹ چلا رہے ہیں۔مشرق وسطی کے کسی بھی منزل کے لیے پروازوں کی طلب رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مسافروں سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، جلد ہی اس روٹ پر روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈھاکہ سے کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ خزانہ گلوبل ڈویلپمنٹ  کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض چلے گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب گلوبل ڈیولپمنٹ فنانس کانفرنس ‘‘مومینٹم 2025ء’’ میں شرکت کے لیے ریاض چلے گئے۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس سعودی دارالحکومت میں شروع ہوئی، جس کا انعقاد (این ڈی ایف) نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں کیا ہے۔تین روزہ کانفرنس میں دنیا بھر کے پالیسی ساز، ترقیاتی ادارے اور مالیاتی ماہرین شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جناح ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کے دفتر سے اسٹیشن مینیجر کی لاش برآمد
  • بنگلہ دیش پولیس نے انتخابی امیدوار پر حملہ آور کی تصویر جاری کر دی
  • ڈھاکہ، انقلاب منج کے ترجمان پر قاتلانہ حملہ، چیف ایڈوائزر کی مذمت
  • سعودی عرب میں مسٹر بیسٹ کی پہلی ویڈیو نے ریکارڈ توڑ دی، ریاض سیزن میں عالمی توجہ کا مرکز
  • پی آئی اے میں نجکاری سے قبل نیا عہدہ تخلیق
  • ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار
  • سعودی عرب: مقابلہ حفظ و تلاوت کے لیے 70 لاکھ ریال کے انعامات
  • اندرون ملک 6 پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار
  • اندرون ملک کی 6 پروازیں منسوخ، 37 میں تاخیر
  • وزیرِ خزانہ گلوبل ڈویلپمنٹ  کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض چلے گئے