عوامی لیگ کے دور میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر بھارت سے مذاکرات کریں گے: بنگلہ دیش
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ جہانگیر عالم نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کے دور حکومت میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر ہندوستان سے مذاکرات کریں گے۔
بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ اور ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان آئندہ ڈی جی لیول کی کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر عالم نے کہاکہ سرحد پر بی ایس ایف یا بھارتی شرپسندوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسے معاملات کو اٹھایا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا
انہوں نے کہاکہ ہم عوامی لیگ کے دور حکومت میں کیے گئے غیرمنصفانہ معاہدوں کو حل کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیں گے۔
مشیر داخلہ نے کہاکہ سرحد کے 150 گز کے اندر کوئی بھی ڈھانچہ کھڑا کرنے کے لیے دونوں طرف سے اجازت درکار ہوتی ہے۔ یکطرفہ کارروائیوں کی اجازت دینے والی کوئی دفعات نہیں ہیں، اور مسجد یا مندر کی تعمیر کے لیے دونوں ممالک کی منظوری ضروری ہے۔ بھارت ایسی کوئی بھی سرگرمی کرنے کے لیے پہلے اجازت لے۔
جہانگیر عالم نے کہاکہ کانفرنس میں بی ایس ایف یا بھارتی شرپسندوں کی طرف سے سرحدی ہلاکتوں کی روک تھام، نہتے بنگلہ دیشی شہریوں پر فائرنگ اور سرحد پر زخمی ہونے سمیت اہم معاملات کو اٹھایا جائےگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بحث کے دیگر موضوعات میں بی ایس ایف اہلکاروں یا ہندوستانی شہریوں کی طرف سے بے دخلی، غیر قانونی منشیات، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بشمول یابا اور فینسڈیل کی بنگلہ دیش میں اسمگلنگ شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ مذاکرات میں سرحد پار دریاؤں کے پانی کی مساوی تقسیم، پانی کے معاہدے پر عمل درآمد اور رحیم پور نہر کے منہ کو دوبارہ کھولنے کا احاطہ کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش اور پاکستان میں فروغ پاتے تعلقات پر بھارت سیخ پا
انہوں نے یہ بھی کہاکہ بھارت کے سرحدی علاقوں کے ساتھ اکثر منشیات تیار کی جاتی ہیں اور بنگلہ دیش میں دھکیل دی جاتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش بھارت جہانگیر عالم عوامی لیگ مشیر داخلہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بھارت جہانگیر عالم عوامی لیگ مشیر داخلہ وی نیوز جہانگیر عالم بنگلہ دیش عوامی لیگ نے کہاکہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی
بھارت نے سمندر میں رزق کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے
ترجمان کے مطابق تمام گرفتار ماہی گیر کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری سے تعلق رکھتے ہیں۔ کمال شاہ نے بتایا کہ یہ تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جو روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ تشویشناک ہے اور متعلقہ حکام کو اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابراہیم حیدری بھارت پاکستان کمال شاہ کوسٹل میڈیا سینٹر ماہی گیر