2025-04-23@15:22:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1508

«کے سربراہ ہیں»:

(نئی خبر)
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کیخلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں بھرپور احتجاج و مظاہرہ کیا گیا جس میں سینئر صحافی قیادت کے ساتھ پنجابی یونین ،الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) ،نیشنل میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان ، کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ،ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ، ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران،وکلا تنظیموں کے رہنما اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں.(جاری ہے) چیف آرگنائزر پنجاب تحریک انصاف عالیہ حمزہ ملک ، رہنما تحریک انصاف اور وکیل رہنما اظہر صدیق ،رہنما تحریک انصاف صنم جاوید اور پنجابی یونین کے رہنما...
    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے میں حماس کی مکمل سنجیدگی اور پائیدار جنگ بندی، غزہ سے انخلاء، اور اس کی جیلوں سے ہمارے قیدیوں کی رہائی کے قابض دشمن کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد معاہدے کے دوسرے مرحلے پر جامع انداز میں کام کرنےکے لیے تیار ہیں۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے میں حماس کی مکمل سنجیدگی اور پائیدار جنگ بندی، غزہ سے انخلاء، اور اس کی جیلوں...
    بھارتی پنجاب کے ایک وزیر کا 20 مہینوں تک ایک ایسے محکمے کے سربراہ رہنے کا انکشاف ہوا ہے جو کہیں وجود نہیں رکھتا۔ بھارتی پنجاب کی صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اقرار کیا ہے کہ ان کے ایک اہم وزیر کلدیپ سنگھ کو مختص کیا گیا انتظامی اصلاحات کا محکمہ حقیقت میں وجود نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے:بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نریندر مودی اور مریم نواز کو کرارا جواب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلدیپ سنگھ کو مئی کے مہینے میں کابینہ میں 2 محکمے دینے کی منظوری دی گئی تھی تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک محکمہ وجود ہی نہیں رکھتا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ وزارت کا چارج لینے کے بعد...
    اس وقت دنیا ایک بحرانی دور سے گزر رہی ہے جہاں سماجی، معاشی اور معاشرتی بحران آج سے کچھ سال پہلے مستحکم سمجھنے جانے والے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ اِس وقت دنیا کو امن و امان کا مسئلہ پہلے سے زیادہ درپیش ہے۔ جنگی جنون لاکھوں انسانوں کی زندگیاں نگل چُکا ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور اس کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ملک بنتا جا رہا ہے۔ دنیا سعودی عرب کے اِس کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب معاشی اور سیاسی اعتبار سے عالمی اہمیت...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کی رات اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جو انتہاپسند گروپوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی بی ایس نیٹ ورک کی ایک سابق صحافی کیتھرین ہیریج کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ روبیو سے پوچھا گیا تھا کہ آیا انٹیلی جینس رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ( داعش) نے افغانستان میں اپنے محفوظ ٹھکانے بنا لیے ہیں اور وہ 11 ستمبر 2001 سے پہلے جیسے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 21 فروری 2025ء ) ترکیہ کے پاکستان میں سفیرعرفان نذیراولو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا باہمی تعاون مسلم ممالک کے لئے مثال بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کے دوران شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے وفد کاپرتباک استقبال کیا۔ ملاقات میں ترک قونصل جنرل درمش باشتو،پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز یامینہ سلمان، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام اور ترک قونصل خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، حماس نے مزید 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے، جن میں ایلیا اسحاق کوہن، عمر شیم توف، عومر ونکرت، تال شوہام، اویرا منجستو، اور ہشام السید شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ان 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل 602 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا، رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں 50 عمر قید کی سزا پانے والے، 60 طویل المدتی قیدی، اور 47 وہ افراد شامل ہیں جو 2011 میں گیلاد شالیت کے تبادلے میں رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیے گئے تھے، 445 قیدی وہ ہیں جنہیں...
    خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ ہم ایران کی شاہد یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے درمیان علمی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاکہ مستقبل قریب میں ہم ان دو باوقار تعلیمی اداروں کے درمیان وسیع تعاون کا مشاہدہ کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہد یونیورسٹی ایران اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے شاہد یونیورسٹی ایران کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایمان زمانی اور وائس چانسلر شاہد یونیورسٹی کے خصوصی مشیر ڈاکٹر محمد حسین کے ہمراہ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے...
    حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی،تیاریاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو بیروت میں کی جائے گی۔سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم کے مطابق حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔پاکستانی وقت کے مطابق جنازے کا اجتماع شام 4 بجے بیروت اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہو گا جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اجتماع سے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے دن دوپہر...
    رمضان کیلئے عوام کی سہولت کے پیش دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں اور دکانداروں کو نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا بھینس کے دودھ کی قیمت6 فیصد فیٹ کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر اور 5 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ کی قیمت 4 فیصد فیٹ کے ساتھ 190روپے مقرر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ اے پلس کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 210 روپے ہوگی۔انتظامیہ...
    جنوبی بھارتی سینما کے معروف سپر اسٹار موہن لال نے ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا ہے جو آج تک کسی بھی بھارتی اداکار کےلیے ناقابلِ تسخیر ہے۔ 1986 میں، موہن لال نے صرف ایک سال میں 34 فلمیں ریلیز کرکے فلمی دنیا میں ایک نیا باب رقم کیا۔ یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے، اور شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، یا رجنی کانت جیسے بڑے نام بھی اسے توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ 1986 کا سال موہن لال کے کیریئر کا سنہری سال تھا۔ اس سال انہوں نے 34 فلمیں ریلیز کیں، جن میں سے 25 باکس آفس پر کامیاب ہوئیں۔ یہ کارنامہ صرف تعداد کا نہیں بلکہ معیار کا بھی تھا، کیونکہ موہن لال نے ہر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کے اجراء کا افتتاح کر دیا ہے اور کہا ہے کہ نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانہ میں آئے گا، کھربوں روپے کے مقدمات ٹریبونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )سنگاپور کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ”پرو بائیوٹک غذائیں“ کھانے سے نہ صرف نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے بلکہ ایسی غذائیں ذہنی صحت اور ڈپریشن سے بچانے میں بھی مددگار ہوتی ہیں. رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے ماہرین نے غذائیت، نظام ہاضمہ اور ذہنی صحت میں تعلق دریافت کرنے کے لیے چوہوں پر تحقیق کی ماہرین نے پہلے چوہوں کو ڈپریشن جیسی بیماری میں مبتلا کیا اور پھر جانا کہ ایسی کون سی وجوہات ہیں جس سے چوہوں کی ذہنی صحت متاثر ہو رہی اور اس کی وجہ کیا ہے؟.(جاری ہے) ماہرین نے پایا کہ غذائیں کھانے سے چوہوں کا نظام...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہم یہاں صرف چیمپئز ٹرافی میں شرکت کرنے نہیں آئے بلکہ فائنل جیتنے کے لیے آئے ہیں اور پاکستان میں افغانستان ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم صرف گراؤنڈ کے اندر چیزوں کو کنٹرول کرتے ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز افغانستان کرکٹ ٹیم  کے لیے آئیڈیل ہیں، افغانستان کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کرکٹ کے لیے گراؤنڈز، اکیڈمیاں، ہائی پرفارمنس سینٹرز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں، افغانستان کی...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں واقع  شہید بینظیر بھٹو اسپتال کی عمارت 2010 میں تعمیر کی گئی تھی۔ 2018 تک اسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے علاقے کے نوجوانوں نے علم کے فروغ کا بیڑا اٹھایا اور اسپتال کی عمارت کو پبلک لائبریری میں تبدیل کر دیا۔ جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کتابوں اور طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ تاہم صوبائی حکومت نے رواں برس اسپتال کو دوبارہ فعال بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔  لائبریری کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایک طویل عرصے تک عمارت خالی رہی اور کھنڈر میں تبدیل ہو رہی تھی، ایسے میں ہم نے اس عمارت میں لائبریری قائم کر دی، جس سے نہ صرف عمارت استعمال میں...
    لاہور چیمبر کے صدر ابوزر شاہ ٹریڈ باڈی الیکشن ترمیم احکامات کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ...
    سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے تاریخی قبرستان پیر کمال شاہ بااثر مافیا کے قبضے میں، شہریوں کی انصاف کی اپیل، سکھر کی مرکزی سبزی منڈی کے قریب واقع تاریخی قبرستان پیر کمال شاہ حکومتی عدم توجہی کے باعث لاوارث بن چکا ہے۔ بااثر مافیا نے قبرستان کی 44 جریب زمین پر غیر قانونی قبضہ جما کر ہاؤسنگ اسکیم، کولڈ اسٹورز اور رہائشی مکانات تعمیر کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق قبرستان کی اصل اراضی کا ریکارڈ متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے، اور اس قبرستان میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے آباؤ اجداد بھی مدفون ہیں۔ اپنے دورِ وزارت میں سید قائم علی شاہ نے اس قبرستان کے مسئلے کو اٹھایا تھا اور ڈپٹی کمشنر سکھر کو...
    گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کاکہنا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت کے لیے کھلاڑیوں کو بھرپور پرفارم کرنا ہوگا، خود اعتمادی ہی ہمیں کامیابی دلائے گی اور اگر کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے، تو بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔ میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بطور کپتان محمد رضوان کو ہمیشہ سپورٹ کیا اور وہ وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر سب سے بہترین انتخاب ہیں، تمام فاسٹ بولرز کو اظہر محمود کے ساتھ مل کر ایک مضبوط پلان بنانا ہوگا۔ شاہد آفریدی  کاکہناتھا کہ  ہماری ٹیم میں میچ ونرز کی کمی محسوس ہو رہی ہے، ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی،...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، سید حسن عالم اسلام کے وہ شہید ہیں، جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے اپنی زندگی استکبار اور اسرائیل سے لڑتے ہوئے گزاری، اپنے بیٹے کے ساتھ خود بھی شہادت کو گلے لگایا۔ متعلقہ فائیلیںمفتی گلزار احمد نعیمی ایک ممتاز پاکستانی عالمِ دین، خطیب اور مذہبی اسکالر ہیں۔ وہ اہلِ سنت و الجماعت (بریلوی مکتبِ فکر) سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اسلامی علوم میں تخصص...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے بطور کپتان محمد رضوان کو بہت سپورٹ کیا، محمد رضوان سب سےبہتر چوائس ہے، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے تو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فاسٹ بولرز کواظہرمحمود کےساتھ پلان بناناہوگا، یارکر ہماری صلاحیت رہی ہے جو کہ نظر نہیں آرہی، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔ انہوں نے...
    کثیر الفریقی طریقہ کار کی اصطلاح ہے اقوام متحدہ میں تواتر سے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ تصور محض دفاتر کی راہداریوں اور کانفرنس ہال جیسی جگہوں سے مخصوص نہیں جہاں بین الاقوامی سفارت کاری ہوتی ہے بلکہ یہ عام لوگوں کی روزمرہ زندگی پر بھی کئی طرح سے اثرانداز ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کیخلاف مہم تیز کرنے پر زور اس سے تنازعات میں کمی لانے، معیشتوں کو ترقی دینے اور دنیا بھر میں محفوظ سفر یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی اور بے قاعدہ مصنوعی ذہانت جیسے عالمگیر مسائل پر قابو پانے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔ کثیرالفریقی طریقہ کار کا مطلب کیا ہے؟...
     چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔  سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔  صدرسیریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ان کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس انصاف فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔  رؤف عطا نے کہا کہ سپریم...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محمکہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائیوں کی ہدایات کر دی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بیشتر کمرشل گاڑیاں دوسرے صوبوں کے موٹر وہیکل انسپکٹرز سے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں، یہ سنگین مسئلہ ہے کیونکہ ان گاڑیوں کا سندھ کے ایم وی آئز کے ذریعے فزیکل معائنہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں مقررہ طریقہ کار کے تحت فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دیگر صوبوں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے عرب راہنماﺅں کامتبادل منصوبہ نہیں دیکھا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے عرب راہنماﺅں کا وہ مجوزہ منصوبہ نہیں دیکھا جو غزہ میں جنگ بندی کے بعد زیر بحث آیا ہے عرب راہنماﺅں کے مجوزہ منصوبے کے تحت غزہ میں بسنے والے فلسطینیوں کو یہاں سے بے دخل نہیں کیا جائے گا جب کہ بحیرہ روم کے ساحل پر موجود اس 41 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کا انتظام بھی فلسطینی خود سنبھالیں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ابھی...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر آج بھی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دئے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ گزشتہ روز شروع کئے گئے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی...
    سہون:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات کے آخری روز میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
    کراچی: جی ڈی اے کے سینئر رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی پریس کانفرنس کررہے ہیں
    سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے انتخابات 23 فروری کو ہوں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری تعداد 262 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ صدارت کے عہدے کیلئے افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، ناصر زیدی، فوزیہ شاہد، شکیل انجم، لالہ اسد پٹھان، شکیل انجم، خالد کھوکھر، ندیم جاوید، آصف ظہیر خان لودھی ،سلیم سہتو اور نواز طاہر میدان میں موجود ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 17 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں ارشد انصاری، سلیم شاہد، ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،انور رضا، محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان (لالا اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتو،...
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 69 اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 42، فخر زمان 24، حارث رؤف 19، شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13، سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3 اور طیب طاہر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیویز کی جانب سے وِل او رورکی اور کپتان مچل سینٹنر نے 3، 3 جبکہ میٹ ہینری نے 2 اور مائیکل بریسویل اور نیتھن اسمتھ نے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے ایک جدید ترین سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر کامیابی سے ڈیزائن، تعمیر اور فعال کر دیا ہے، یہ ڈیٹا سینٹرپاکستان کے تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا جہاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے شرکت کی۔ وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، چیئرمین ایچ ای سی (HEC) ڈاکٹر مختار احمد، سی ای او ہواوے(Huawei)اور کنٹری منیجر نیٹ ورکس ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز مقصود الرحمان بھی تقریب میں موجود تھے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا گیا،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔ انھوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔
    آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 157 ڈولفنز بھٹک کر پھنس گئیں، جن میں سے 136 تاحال زندہ ہیں جبکہ ان کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق وائلڈ لائف ریسکیو کے ماہرین اور ماہر حیوانات پر مشتمل ایک ٹیم فوری طور پر متاثرہ مقام کی جانب روانہ کر دی گئی ہے تاکہ ڈولفنز کی صحت اور محفوظ رہائی کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ مخصوص ڈولفنز، جنہیں “فالز کلر وہیلز” بھی کہا جاتا ہے، اپنی منفرد کھوپڑی کی ساخت کے باعث اس نام سے جانی جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بحری مخلوق تسمانیہ کے مغربی ساحل پر دریائے آرتھر کے قریب ایک ساحلی پٹی میں پھنس گئی...
    کراچی : بائیومیٹرک تصدیق میں پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے نادرا کا اہم بیان سامنے آگیا، جس میں کہا کہ مسائل ہماری وجہ سے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مسائل پر نادرا کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔ترجمان نے بتایا کہ بائیومیٹرک تصدیق میں پیش آنے والے مسائل نادرا کی وجہ سے نہیں ہیں، ویریسس سے شناخت کی تصدیق کی سہولت تمام مالیاتی اداروں کے پاس ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بینک اور مالیاتی ادارے ضرورت پڑنے پر نادرا کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے سے ملکر چہرے کی شناخت سے تصدیق کا نظام متعارف کرا رہے ہیں۔نادرا کا مزید کہنا تھا...
    ماسکو/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اب بیرونی احکامات مسترد کر رہے ہیں اور برکس کی طرح کے نئے اتحاد وجود میں آ رہے ہیں برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساﺅتھ افریقہ پر مشتمل گروپ ہے جس میں اور ممالک بھی شامل ہورہے ہیں. روسی وزیر خارجہ کے مطابق مغربی دنیا اس بات کو قبول نہیں کر پا رہی اور بین الاقوامی امور پر اپنی سبقت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران سرگئی لاوروف نے سعودی عرب میں جاری مذاکرات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ہم نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی ہے.(جاری ہے) روس...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز پر پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم اہم اعزاز سے محروم ہوگئے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی بلے باز شبمن گل نے سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔  مزید پڑھیں، چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کی 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی! افتتاحی تقریب نے چار چاند لگا دیے چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ 25 سالہ شبمن گل نے حال ہی میں احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کر کے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی،...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑا ایونٹ ہو رہا ہے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے بہترین چوائس نمبر 3 تھی، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کو رنز کرنے سے متعلق آئیڈیا ہے، بڑے پلیئر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کبھی پرفارمنس ہوتی ہے کبھی نہیں، سب سے پہلے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔
    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ...
    یہ الزام کہ صدر آزاد کشمیر کے خلاف مظاہرہ انڈین لابی یا مودی نے کروایا ہے سرا سر محض الزام ہے خدا کا خوف کریں یہ مظاہرہ برٹش کشمیریوں نے آزادکشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لئے سخت یخ بستہ سردی اور بارش میں کھڑے رہ کر کیا ہے جو برطانیہ میں آباد ہیں مظاہرہ کرنا یا احتجاج کرنا اور حقوق کے لئے آواز بلند کرنا جمہوریت میں انسان کا بنیادی حق ہوتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ہدف آزادکشمیر اور پاکستان اس وقت قطعی نہیں ہے بھارتی اپنے ہاں ملک میں ترقی کر رہے ہیں آٹی ٹی سمیت ہر شعبے میں چین کے مقابلے کی ریس میں آ رہے ہیں اور امریکہ اور یورپ تک کی تجارتی منڈیوں تک...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلے کے بارے میں ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے، صرف ایک پلیئر کو ہدف نہیں بنا سکتے، نیوزی لینڈ کے کئی پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔ نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور گلین فلپس اچھا کھیل رہے ہیں ان کی وکٹ اہم ہو گی، اگر ہم اہم موقع پر وکٹ لیں تو ٹیم کو فائدہ مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اس وقت اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تباہ کن موسمیاتی بحران، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور غربت کے ہوتے ہوئے آج بین الاقوامی یکجہتی اور مسائل کو حل کرنے کے کثیرفریقی طریقہ کار کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے سے لے کر یوکرین، سوڈان اور جمہوریہ کانگو تک دنیا بھر میں امن کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ دہشت گردی اور متشدد انتہاپسندی فروغ پا رہی ہے اور حقوق کی پامالی پر عدم احتساب کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے جبکہ جوہری جنگ کے خدشات انسانیت...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کی تلاش کے لیے پنجاب کے مختلف مزاروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ، پوسٹر میں پولیس نے بچوں کو تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 14 جنوری کو گارڈن سے 2 بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج ہے۔  بچوں کی تلاش کیلیے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے پنجاب کے مزاروں پر جا کر وہاں بچوں کی تصاویر کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر جاری میڈیا ریلیز کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں کافی عرصے کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بطور کھلاڑی وہ بہت خوش ہیں اور تمام شائقین بھی خوش ہے۔ بلے باز کا کہنا تھا کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ ٹیم میں فاتح ٹیم کے تین یا چار کھلاڑیوں کے علاوہ تمام کھلاڑی نئے ہیں۔ لیکن یقین، اعتماد اور کارکردگی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پر کسی...
      اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ حکومت چیئرمین سینیٹ کے احکامات نہیں مان رہی ہے، جمہوریت میں بہت کچھ درگزر کرنا پڑتا ہے، پیکا ایکٹ پر پی پی نے حکومت کو انگیج کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کو بڑی حد تک بہتربنایا ہے، میں بذات خود پیکا ایکٹ کے حق میں ہوں، تاہم اگر کچھ ترمیم اور مشاورت کے بعد بل پاس ہوتا تو اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے مشیروں کی طرف نظر رکھنا ہوگی، کچھ لوگ شہباز شریف کو بھنور میں پھنسا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایم...
    اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے اور بہت عرصے پہلےگوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا تھا اور اب دنیا...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان قید سے جلد رہا ہوگا۔وہ ضمیر کا قیدی ہے۔حکمران ملک میں خانہ جنگی اور فساد شروع کرنا چاہتے ہیں۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو چیف آف آرمی سٹاف کو خط لکھے ہیں وہ ملکی استحکام اور اس کی بقاء سے وابستہ ہیں۔ موجودہ حکمران تحریک انصاف اور فوج کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں۔پاکستان کو اس میں عدم استحکام سے دو چار کرنا عالمی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ مصلحت پسندی سے کام لیں۔عمران خان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی چمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض کردیا۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نےکہا کہ اُنہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں چندکھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن وہ ان کے نام نہیں لیں گے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ شاہد آفریدی نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ آئی ہیں، پاکستان کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی عدم شمولیت پر مزید بات نہیں ہونی چاہیے، جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، پاکستانی جھنڈے...
    قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے مذاکرات شروع کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ الانصاری نے آج بروز منگل قطر کے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں...
    قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اہم فیصلے کیے ہیں، ٹیکس کیسز، کیسز بیک لاگ، مسنگ پرسنز کے کیسز ترجیحات میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس کیسز نمٹانے کے لیے جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ قائم کیا گیا، اسلام آباد ہائی میں اپیلیں آؤٹ آف ٹرن نہیں بلکہ اپنی باری پر لگیں گی۔ ذرائع کے مطابق خط لکھنے والے ججز سے کوئی تنازعہ نہیں سنیارٹی عدالت کو طے کرنی ہے۔ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے، چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کرکے نیا سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔
    مسلح جھڑپوں کے بعد 10 ہزار افراد کی کانگو سے ہجرت، برونڈی پہنچ گئے،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز نیروبی(آئی پی ایس )برونڈی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران 10,000 سے زائد افراد نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر کانگو) میں جاری مسلح جھڑپوں سے بچنے کے لیے ملک میں پناہ لی ہے۔برونڈی کی وزارت داخلہ کے مطابق، پناہ گزین گتمبا بارڈر کراسنگ یا دریائے روسیزی کے ذریعے ملک میں داخل ہو رہے ہیں۔حکام فوجیوں، شہری اور بیمار افراد کی شناخت میں مصروف ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی کی مدد سے رہائش اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ روانڈا کی حمایت...
    ایک بیان میں صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ جامشورو سیہون روڈ کی عدم تکمیل کے باعث ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، اگر سندھ حکومت وفاق سے کسی منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے تو یہ صوبے کا آئینی حق ہے، پنجاب میں وفاقی منصوبے جاری ہیں، جن پر سندھ حکومت نے کبھی اعتراض نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر برائے توانائی سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں اپنی اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں او آئی سی گروپ کے اجلاس میں مسلم ممالک سے فلسطین کے مفادات، عرب اور امت مسلمہ کے اصولوں اور مقاصد کو محفوظ رکھنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اپیل کی ہے. اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ فائر بندی کے معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے سفارت کاری اور اس کے دوسرے اور تیسرے مراحل پر بات چیت اور عملدرآمد کی حمایت کرتا ہے.(جاری ہے) وزیرخارجہ نے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکالنے کی تجویزوں کی سخت مخالفت کرنے کی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )رواں مالی سال کے دوران سندھ میں صنعتی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے صوبے کی اقتصادی ترقی کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے پہلے پانچ مہینوں میں سندھ کی صنعتی پیداوار میں 3 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی حکام اور صنعت کاروں نے کئی عوامل کی نشاندہی کی ہے جو صنعتی پیداوار میں کمی کا باعث بنے ہیں سب سے نمایاں وجوہات میں سے ایک توانائی کا جاری بحران ہے جس میں بجلی کی مسلسل بندش اور قدرتی گیس کی محدود فراہمی ہے جو ان صنعتوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں جو توانائی کے مستقل وسائل...
    رہنما پی پی پی---فائل فوٹو  صوبائی وزیر برائے توانائی سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں اپنی اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں،  صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں بلکہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبے شروع کیے جاتے ہیں۔ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعلیٰ سندھ جامشورو اور سیہون روڈ کی تکمیل چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ سندھ حکومت نے اس منصوبے کے لیے 2017ء میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو سات ارب روپے فراہم کیے تھے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے ، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں ۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ...
    الغلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں۔(جاری ہے) سعودی عرب کے شہر العُلا میں کانفرنس کے موقع پر سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت...
    جدہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے‘ پاک سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی، انتہائی مضبوط ہے، وزیرخزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی سرمایہ کاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹرمیں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ...
    کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں اسے شامل نہ کیا جائے۔  انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکا-روس بات چیت میں یوکرین شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ بے معنی ہوگا۔ زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اس معاہدے کو تسلیم کریں گے جس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے اور ان کا دورہ سعودی عرب امریکا-روس مذاکرات سے متعلق نہیں، یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت یوکرین میں پائیدار...
    عصرِ حاضر میں تحقیق کا معیار پہلے سا نہیں رہا اس لیے کہ اکیسویں صدی میں جہاں انسان نے بہت سی منازل طے کی ہیں اور اپنے لیے کئی راستے تلاش کیے ہیں۔ دوسری طرف اسے اب تحقیق جیسے مراحل سے گزرنا دشوار محسوس ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اب ہر کام میں ہم ایسے راستے کی تلاش میں رہتے ہیں کہ ہمیں محنت بھی نہ کرنا پڑے اور سب کام بھی ہو جائیں یا پھر دوسروں کی، کی ہوئی کوششوں سے اس طرح استفادہ کریںکہ ہم صرف مستفید نہ ہوں بلکہ دوسروںکی کوشش و محنت ہمارے کھاتے میں آ جائے۔ اس لیے ہمارامزاجِ تحقیق بدل گیا ہے اسی وجہ سے معیارِ تحقیق بھی وہ نہیں رہا...
     اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے،  آرمی چیف کوخط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟اگر آپ نے خط لکھنا ہے تو پاکستان کے عوام کو لکھیں۔ایک انٹرویو میں   انہوں نے کہا  کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی ۔میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو...
    سینیئر سیاستدان اور قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے عمران خان کے خط سے متعلق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے جواب کو جانبداری قرار دے دیا۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن اس معاملے پر دیے گئے جواب سے آرمی چیف نے اپنی جانبداری ظاہر کردی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیرکو ’خط نہیں ملا، اگر ملے گا تو بھی اس کو نہیں پڑھوں گا‘ جیسے جملے ادا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ’خط وزیراعظم کو بھیجنے والی بات آئین کے مطابق ہے‘ اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی وہ بات آئین کے عین مطابق ہے کہ وہ...
    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد (کامرس یسک) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو مسلسل لوٹنے والی منافع خور مافیا کے خلاف کاروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔ منافع خور صنعتکاراور تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جن کے خلاف کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا فوکس معاشی ترقی پر ہے مگر کرپشن کے خاتمہ پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس سے کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر ایک عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ بھی شائع کر دی ہے۔معاشی ترقی کے ساتھ منافع خور صنعتکاروں خاص طور پر چینی...
    سہون ،قائم مقام گورنر سندھ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ مزار پر چادر چڑھا کرلعل شہبازقلندرؒ کے عرس کاافتتاح کررہے ہیں
    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیرون ملک ہر طرح کی امداد معطل کرنے سے لاکھوں افراد ایڈز سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکا ترقی پذیر ممالک کو سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، اور اس مقصد کے لیے زیادہ تر فنڈز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں اقتدار میں آنے کے بعد امریکی غیر ملکی امداد کا بڑا حصہ 3 ماہ کے لیے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے نتیجے میں عالمی انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 فروری 2025ء) اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والے 2 کروڑ 60 لاکھ لوگوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر اور پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے مشترکہ طور پر یہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان کی ایک تہائی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔ ملک میں جاری ہولناک اور نامعقول لڑائی کے اثرات سرحدوں سے باہر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ ہمسایہ ممالک نے...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اس کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے ایران کو زبردست دھچکے اور کاری ضربیں پہنچائی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آیت اللہ کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔ڈان نیوز نے سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لئے پرعزم ہے، سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی، انتہائی مضبوط ہے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
    العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے، سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی...
    ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔پاکستان میں 15 فروری 2025 تک...
    دنیا بھر میں بچے تیزی سے جنک فوڈ کی طرف راغب ہورہے ہیں اور اپنی صحت اور تندرستی سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ فاسٹ فوڈ چینز، اسٹورز اور نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنانے والے اشتہارات کے پھیلاؤ نے بچوں میں موٹاپے، ذیابیطس اور خوراک سے متعلق دیگر عوارض میں اضافہ کردیا ہے۔ صحت کے ماہرین خوراک کی تشہیر، بہتر غذائیت کی لیبلنگ اور اسکولوں اور کمیونٹیز میں صحت مند کھانے کے اختیارات تک رسائی بڑھانے کے لیے سخت ضابطوں کی وکالت کر رہے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق 5 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 30 فیصد بچے زیادہ وزن اور موٹاپے کا شکار ہیں اور جنک فوڈ اس کی بنیادی وجہ ہے۔ ماہرِ اطفال وسیم ملک نے...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر (G2G) کئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سعودی عرب کی وژن 2030ء سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے، سعودی عرب وژن 2030ء کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی...
    اپنے ایک بیان میں جوزف عون کا کہنا تھا کہ ہم سفارتی ذرائع سے اپنے حقوق کی جدوجہد کریں گے کیونکہ لبنان کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ ہمارا ملک کسی ایک طبقے پر مشتمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت و عوام اور لبنان کا بیرونی دنیا سے اعتماد بحال کرنے کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری، قیدیوں کی رہائی اور اپنے علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کے لئے مختلف سطح پر روابط برقرار کریں گے۔ جوزف عون نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے مبصرین کو چاہئے کہ وہ اپنی...
    روسی قونصل خانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رشیئن فیڈریشن قونصلیٹ نے ویزا درخواست گزاروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہ پر قونصلیٹ جنرل کے ویزا سیکشن کی سروسز معطل رہیں گی۔قونصل خانے کے مطابق ویزا سیکشن کی سرگرمیاں 20 سے 26 فروری تک معطل رہیں گی، اس لیے ویزے کے حصول کے لیے شہری 27 فروری سے روسی قونصل خانے کراچی میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
    نوابشاہ،الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے آرفن سپورٹس کے ڈائریکٹر عبدالجباربٹ خطاب کررہے ہیں
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالوں کے خلاف ہیں،میلوں کے انعقاد کا مقصد ثقافت کو فروع دینا ہے شاہ لطیف ،سچل سرمت اور قلندر کے امن کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے جیکب آباد کے میہر شاہ گرائونڈ میں گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے زیب خان پہنور، سردار چنگیز پہنور ،ضلعی صدر پیپلزپارٹی لیاقت لاشاری ،رافع جکھرانی ،کمشنر میرپور خاص فیصل عقیلی ،ڈی سی نواب سمیر لغاری ،ایس ایس پی صدام خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔سید ذولفقار شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں روائتی...
    ٹنڈوجام پریس کلب پردریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذکے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں
    ٹنڈوجام،او جی ڈی ایل کے تعان سے لگائے جانے والے کیمپ کاریجنل کوآرڈینیٹر او جی ڈی سی اور زاہدمہیسرودیگر دعا کر رہے ہیں
    کراچی (رپورٹ : قاضی جاوید)آئی ایم وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات قو می وقار کے منافی اورملکی اداروں میں براہ راست مداخلت ہے‘ عمران خان آئی ایم ایف کی ملکی وقار کے کسی شرط کو ہرگز قبول نہیں کرتے ‘عالمی وفد کو یحییٰ آفریدی سے تفصیلی نوعیت کے سوالات کرنے کامینڈیٹ حاصل نہیں تھا‘ آئی ایم ایف وفد، چیف جسٹس ملاقات پہلے سے طے نہیںتھی،عالمی ادارہ ججزکی تعیناتی میں مداخلت نہیںکرتا۔ان خیالات کا اظہارسینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا اوروزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ ’’آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کیا قومی وقار کے منافی نہیں...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی آئی بی پولیس نے شہر کے دو اضلاع شرقی اور وسطی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او پی آئی بی محمد اسحاق مغل نے بتایا کہ پی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی غنی گراؤنڈ کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان علی نواز اور فہد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او پی آئی بی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمنل ہیں۔ گرفتار ملزمان یونیورسٹی روڈ۔لیاقت آباد۔گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے میں ملوث ہیں.پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔علاوہ ازیںبہادر آباد پولیس نے شہری سے...
    سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی ایسی کینال نہیں بننی چاہیئے جس سے سندھ میں پانی کم ہو، غلط فہمی پھیلائی گئی کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں بہت کم سڑکیں بناتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سمدھ کے سینئر وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کا سامنا ہے، صدر زرداری نے کئی سال پہلے آبی مسائل کے حل کے لیے کینال اور واٹر کورسز چینل لائینگ کروائی۔ سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کا زرعی سلسلہ کافی حد...
    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کو اپنے حلقے میں کام کے لیے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے ، عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت میں متعدد ترجمانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو زمینی حقائق پر بریفنگ بھی دیں۔ عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ان نا تجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی وہ وہی بول دیتے ہیں، جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاؤ لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں حال ہی میں ہونے والی امن مشقوں میں بنگلہ دیش کی شرکت نے بھارت کوپریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بنگلہ دیشی بحریہ کا جہاز سامودرا جوئے ان مشقوں میں شرکت کیلئے چٹاگانگ سے کراچی آیا، 33 افسروں سمیت 274 سٹاف کے حامل اس جہاز کا پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ کیا، بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن نے امن ڈائیلاگ سے خطاب بھی کیا۔امن مشقوں کے مقصد کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ان میں حصہ لینے والی اقوام کی کئی قدریں مشترک ہیں، انہوں نے شراکت داری اور اس کے لئے ٹھوس سیاسی...
    امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منصوبے کے خلاف لندن میں احتجاجی مارچ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم لہراتے ہزاروں افراد نے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین قبضہ نہیں آزادی، غزہ برائے فروخت نہیں اور نسلی صفائی نامنظور کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے امریکا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔