2025-04-22@15:45:19 GMT
تلاش کی گنتی: 852

«کو امریکا»:

(نئی خبر)
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد امریکا کے سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔ امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پروپیگنڈا کر کے غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد امریکا کے سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے...
     اسلام آباد (آئی این پی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں  حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی کا عمل ضابطے میں نہیں اور ان کا مذاکرات کے دوران بچگانہ رویہ ہے جبکہ اب مذاکراتی عمل کیلئے ان کی سہولت کاری کرنا مشکل ہے۔ترجمان...
    امریکا کے ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک 2022 میں ٹویٹر خریدنے کے بعد اس کی ترقی کے دعوے کرتے آرہے ہیں تاہم اب اپنے ملازموں کو کیے گئے ای میل میں سے ٹویٹر کی خراب مالی حالت کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق ایلون مسک نے ایکس یعنی سابقہ ٹویٹر کے ملازمین کو ای میل لکھ کر کمپنی کی خراب مالی حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جریدے کے مطابق ایلون مسک نے لکھا کہ کمپنی مالی اعتبار سے نہایت نازک صورت حال میں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ روکا ہوا ہے، آمدنی غیرمتاثر کن ہے اور ہم بمشکل خسارے کو روک پارہے ہیں۔ امریکی سرمایہ دار...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے بتایا کہ رقوم کی واپسی کیٹگری کے حساب سے ہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کے مطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منی میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائےگا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھے اس سال ائرکنڈیشنڈ دیا جائے گا، گزشتہ برس حجاج نے منی...
    میکسیکو کی حکومت نے امریکا سے نکالے جانے والے اُن میکسیکن باشندوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جو غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے اور وہاں سکونت اختیار کرکے کام کر رہے ہیں۔ ان میکسیکن باشندوں کو ایک فوجی طیارے میں سوار کرکے میکسیکو بھیجا گیا تھا۔ امریکی فوج کے ایک C-17 طیارے کے ذریعے میکسیکو کے 80 غیر قانونی تارکنِ وطن کو بھیجا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس طیارے کو میکسیکو میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد معاملہ اٹک کر رہ گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی فوجی طیارے کو میکسیکو میں لینڈ کرنے کے...
    واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور امریکا پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی جس میں مائننگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے اور امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی...
    —فائل فوٹو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ 12 سال بعد رہا ہوتے ہی لاپتہاس حوالے سے والدہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر کے درخواست جمع کرا دی ہے۔ کراچی:عدالت نے عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ  کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم کو دونوں کیسز میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا۔
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت کی۔ محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مائنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، امریکا پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان...
    اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دفتر خارجہ کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہ کرکے ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی (عافیہ) کو رہا نہیں کیا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون آپریشن شروع کردیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈائون میں 500 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شدہ میںایک دہشت گرد ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری...
    ٹیکساس: امریکی سرحدی محافظ میکسیکو سے داخل ہونے والے تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں (فائل فوٹو) واشنگٹن : (انٹر نیشنل ڈیسک) نومنتخبامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ تاریخ کے بڑے کریک ڈاﺅن میں 500 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں ایک دہشت گرد ٹرین ڈی آراگوا گینگ سمیت اس کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب کئی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔مذکورہ حوالے سے وائٹ...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر  لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس دوران جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے لاس اینجلس میں 10 ہزار ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہیوز فائر پر قابو پانے میں پیش رفت کی ہے اور بدھ کو شروع ہونے والی اس آگ پر 36 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ آج لاس اینجلس کا دورہ کریں گے اور آگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ  لیں گے۔ خیال رہے کہ لا اینجلس کے مختلف مقامات پر 7 جنوری سے لگی آگ اب تک 40 ہزار ایکڑ سے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے بری خبر سامنے آگئی، وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا۔ جج نے دوران سماعت انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کررہی تھی۔ جج کا کہنا تھا کہ اس حکمنامے کی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعوے نے دماغ چکرا دیا، چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ جج کی...
    نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈاؤن میں 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
    جسٹس سردار اعجاز اسحقٰ خان نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر عافیہ کی صدیقی کے رہائی کے معاملے پر امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کر کے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز اسحقٰ خان نے سماعت کی۔ دوران سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی صدارتی معافی کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے کیس اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے، درخواست گزار عمران شفیق کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکیڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل... درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کمیشن کے اعلان کیلئے 7 دن بھی کافی تھے لیکن حکومت کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کردیاگیا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھارہا ہے،سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کردی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت...
    عافیہ کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)امریکا نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی، امریکا نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمیشن کے اعلان کے لیے 7 دن بھی بہت تھے، ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف 2 مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کے لیے لیکن کوئی پراگریس نہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سےمتعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ عارضی طور پر معطل کردیا۔ ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا، 25 منٹ سماعت میں جج نے انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کررہی تھی۔ جج نے کہا کہ اس حکمنامے کی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعوے نے دماغ چکرا دیا، چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ جج نے صدر ٹرمپ کا اقدام یکسر غیر...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ملک بھر کے عوام مہنگی بجلی اور اس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز سے پریشان ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے د وران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلیدیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جبکہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹ...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے بزنس لیڈرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کیجیے یا پھر ٹیرف ادا کرنے کے لیے تیار رہیے۔ ٹرمپ کہتے ہیں بزنس مین جہاں چاہیں اپنی مصںوعات تیار کرواسکتے ہیں لیکن اگر وہ امریکا سے باہر قائم کمپنیوں میں اپنی مصنوعات تیار کروانا چاہتے ہیں تو پھر خمیازہ بھگتنے کے لیے بھی تیار رہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں قائم ورلڈ اکنامک فورم کے تحت بزنس لیڈرز سے اپنے ورچوئل خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی معیشت کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ ٹیرف کے ذریعے ہی مشکلات کو ٹالا جاسکتا ہے۔ اس وقت امریکا کے لیے سب سے بڑا چیلنج...
    واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں...
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ ان کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن (Joe Wilson) اور روب بریسنہان (Rob Bresnahan) سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار...
    بالی وڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا کی تاریخ اور سنسنی سے بھرپور فلم ’چھاوا‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔  اس فلم میں وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس کی ہدایتکاری معروف فلمساز لکشمن اُتیکر نے کی ہے اور یہ میڈاک فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔  چھاوا کے ٹریلر میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی موت کے بعد شاہی تخت سنبھالنے کے سفر پر مبنی ہیں۔ ٹریلر میں وکی کوشل، سبھاجی مہاراج کے کردار میں بے مثال نظر آتے ہیں اور یہ فلم ان کے کیریئر...
    کراچی: محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے ’’تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری‘‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ایسوسی ایشن آف کراچی ٹوئر آپریٹرز کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹوئرز آپریٹرز نے شرکت کی۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے کھوکھراپار تک تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا سفر ہوگا۔ سیاح تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھراپار تک سیاحت و ثقافت کے رنگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کے...
    ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی دفعہ اخلاقی جرائم میں سزا یافتہ شخص کو امریکا کا دوسری دفعہ صدر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ صدر ٹرمپ امریکی اسٹیبلشمٹ اور بڑے امریکی میڈیا ہاؤسزکی مخالفت کے باوجود وائٹ ہاؤس میں داخل ہوجائیں گے۔ صدر ٹرمپ کے بارے میں جو پیشگوئی کی جا رہی تھی، انھوں نے اپنی پہلی تقریر میں اس پیشگوئی کو پورا کردیا۔ صدر ٹرمپ نے اب تک جو تقرریاں کی ہیں وہ خاصی حد تک متنازع سمجھی جاتی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کی سربراہی کے لیے Pete Hegseth کو نامزد کیا ہے۔ پیٹ ہاسٹ پر بے پناہ شراب پینے اورکئی جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے جاتے...
    اسلام آباد: مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے اسٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ اسٹار لنک نے 24 فروری 2022 میں پی ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) جرمن حکومت کی طرف سے اسلحے اور فوجی ساز و سامان کی برآمد کے لیے جاری کردہ اجازت ناموں کے مطابق سن 2024 میں جرمن اسلحے کی برآمدات نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ جرمن وزارت اقتصادیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جرمن حکومت نے ریکارڈ 13.33 ارب یورو (13.8 ارب ڈالر) مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی برآمدات کی منظوری دی تھی۔ بائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت زارا واگن کنیشٹ الائنس (بی ایس ڈبلیو) کی طرف سے پارلیمانی انکوائری کے بعد یہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ اس ریکارڈ کو بڑی حد تک یوکرین کے لیےعسکری برآمدات سے منسوب کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے سٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ سٹار...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں یا جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، سبی میں 7، تربت میں 12 جبکہ ساحلی علاقوں جیوانی میں 10 اور گوادر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
    پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔ نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔ بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے سے امریکا کو منفی اثرات کا سامنا ہوگا ، تارکین وطن کی ملک بدری سے امریکا میں مزدورو ں کی قلت ہوجائیگی۔ مہنگی لیبرسے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی، کینیڈا کو 51ویں ریاست بنانے ، گرین لینڈ پر امریکی پرچم لہرانے اور پانامہ پر قبضہ کے اعلانات پر بھی رد عمل کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے امیگر یشن اور چین کینیڈا میکسیکو کی امریکا کے لئے برآمدات پر 25%سر چارج عائد کرنے کے لئے جن ایگز یکٹیوآرڈرڈ پر دستخط کئے ہیں ان کے بارے میں بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ان آرڈرز پر عملد...
    امریکا کی 22 ریاستوں کی جانب سے منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک صدی پرانے امیگریشن پریکٹس یعنی پیدائشی حق شہریت کو ختم کرنے کے اقدام کو روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ پیدائشی حق شہریت اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے بچے اپنے والدین کے امریکا میں امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر شہری ہوں گے، تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کے خلاف حکم نامے کو ڈیموکریٹک اکثریت رکھنے والی 22 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریباً 700 الفاظ پر مشتمل...
    ڈیرہ اسماعیل خان ( مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔انہوں...
    کابل (صباح نیوز)افغان حکومت نے امریکا میں قید افغان جنگجو خان محمد کی رہائی کے بدلے 2امریکی شہریوں کو جیل سے رہا کرنے کا اعلان کردیا، امریکا میں قید خان محمد افغانستان پہنچ گئے۔قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کی تصدیق گزشتہ سال ہوئی تھی لیکن اس تبادلے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کر دیا ہے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں قید افغان جنگجو خان محمد کو امریکی شہریوں کے بدلے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ وطن واپس آگئے ہیں۔افغان...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور  نے  کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان  میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ  نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے ’ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا 47واں صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں ان کے ساتھ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے امریکا اور پاکستان نے اپنے لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خطے میں اور اس سے باہر ایک ساتھ کام کیا ہے اور ہم ایسا  مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن کونسے بڑے فیصلے کیے؟ وزیر اعظم نے دوسری...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دوسری بار امریکا کا صدر بنتے ہی ایگزیکٹیو احکامات پر دستخط شروع کردیے ہیں۔ امریکی قانون کے مطابق ایگزیکٹیو احکامات سے مراد وہ احکامات ہیں جو امریکی صدر اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرکے وفاقی حکومت سے متعلقہ امور کے لیے جاری کرتا ہے۔ ان احکامات کا اہم پہلو یہ ہے کہ ان کی منظوری کے لیے امریکی کانگریس کے ووٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ تاہم ایگزیکٹیو احکامات کو بعد میں آنے والا صدر منسوخ کرسکتا ہے یا انہیں عدالتوں میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے اہم نکات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے قبل ہی بہت سارے...
    اویس کیانی:  صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔   صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔  پرنسس کیٹ مڈلٹن کو کینسر کی کیمو تھراپی کے دوران بال بچانے کا نسخہ کس نے بتایا  وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں  امن اور خوشحالی کے...
    اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا متمنی ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں  امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون  مستقبل میں بھی جاری...
    واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)لگ بھگ 10 امریکی کمپنیاں جو یورپ میں قائم ہیں، جنہیںاس بات کا یقینی خدشہ ظاہر کر رہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت شروع ہونے کے بعد یورپ و امریکا کے درمیان تعلقات خراب ہوں گے۔ یہ امریکی کمپنیاں اس خدشے کا اظہار نئے صدر کی ممکنہ پالیسیوں کے حوالے سے کررہی ہیں۔ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف میں اضافے کا اشارہ دیا ہے۔سروے کے مطابق امریکی کمپنیوں کے اس با ت خوف لاحق ہے کہ جب امریکی نومنتخبصدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نئی صدارتی مدت کا حلف اٹھالیں گے۔یورپی یونین کے لیے امریکی چیمبر آف کامرس کے ارکان کو اس سروے کا موضوع بنایا گیا ہے، جس میں2 تہائی کمپنیوں نے یہ خوف ظاہر کیا ہے کہ ڈونلڈ...
    صدر پاکستان نے نئے امریکی صدر کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے ’ایکس‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو اپنے تہنیتی پیغام میں امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے...
    حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں امن قائم کرنے والا بننا چاہتا ہوں، ہماری افواج اپنے اہم مقصد امریکا کی حفاظت پر ہی فوکس رہیں گی، ہم خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ رہے رہیں، ہم پانامہ کینال واپس لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا، امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ افتتاحی خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔  ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو تہنیتی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کے لیے...
    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صرف دو جنس مرد اور عورت ہیں اس کے علاوہ تیسری کسی جنس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صرف دو جنس کو مانا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ امریکا میں پالیسی کے مطابق پہلی جنس مرد اور دوسری عورت ہے اس کے علاوہ تیسری کوئی جنس نہیں ہے۔ دوسری جانب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنوع، مساوات اور شمولیت کے پروگراموں میں کمی کریں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، ہمیں عمران خان اور امریکا سے متعلق ہر گز کوئی پریشانی نہیں، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی لوگوں نے اپنے دل کی خواہشات امریکا سے وابستہ کرلی ہیں، حالانکہ واشنگٹن کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں دہشتگردی کے امور پر گفتگو ہوئی،...
    اسلام آ باد: صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔  وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں  امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون  مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔     
    واشنگٹن: امریکا کے نئے صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے ملک اور قوم کو دنیا بھر میں عظیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی پالیسز جاری کردیں۔ وائٹ ہاؤس میں حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ آج سے امریکا کا نیا اور سنہرا دور شروع ہورہا ہے، ہم دنیا بھر میں امریکا کو نیا مقام اور عزت دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اسٹیبلشمنٹ سے ملک کو چھٹکارا دلوانا، عوام کے مسائل کو حل کرنا ترجیحات ہیں۔ لانس اینجلس کی آتشزدگی اور وہاں کے بے داخل شہریوں کی بھی مدد کی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ آج سے آپ کو تیز ترین تبدیلیاں نظر آئیں...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ آج ہی الخدمت نے ری بلڈ غزہ کا اعلان کیا ہے، ملبے کا بنا ڈھیر انشاء اللہ ضرور تعمیرہوگا اور ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے، حماس کی قیادت و اہل غزہ کی تاریخی مزاحمت اور جدو جہد کو بھر پور خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد اور قیدیوں کی رہائی کے آغاز پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت حماس کے مجاہدین اور اہل ِ غزہ کی تاریخی کامیابی پر یوم ِ عزم و تشکر کے سلسلے میں نورانی کباب ہاؤس چورنگی شاہراہ قائدین پر ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین، نوجوانوں، بچوں، بزرگوں...
      دبئی : ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں اپنی دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دیدی۔ ایان افضل خان نے صرف 16 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جس نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں متحدہ عرب امارات کے کسی کھلاڑی کی جانب سے بہترین اعداد و شمار کا نیا ریکارڈ قائم کیا، اس کے باوجود نائٹ رائیڈرز نے مائیکل پیپر کی نصف سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ابرار احمد، جیسن ہولڈر اور علی خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جائنٹس کے بلے بازوں کے لئے یہ ایک مشکل مقابلہ تھا کیونکہ انہوں نے پاور پلے...
    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے، امن و امان کی سنگین صورتحال کے باوجود ایک قومی رہنماء کی سیکورٹی واپس لینا غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی ختم کرنے کا فیصلہ متعصبانہ اور انتقامی اقدام ہے، حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے، امن و امان کی سنگین صورتحال کے باوجود ایک قومی رہنماء کی سیکورٹی واپس لینا غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی عمل ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پنجاب حکومت...
    امریکا میں بھارت سے تعلیم کی غرض سے آنے والے ایک اور نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں واشنگٹن ڈی سی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا اور ماسٹر کرنے امریکا آیا تھا۔ امریکا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد روی تیجا نوکری کی تلاش میں تھا۔ وہ گیس اسٹیشن پر جز وقتی ملازمت بھی کرتا تھا جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاحال ملازمین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ روی تیجا کے والدین نے بتایا کہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا ۔ رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی سیاسی تحریک ہے اور 75 روز قبل ہمیں ایک اہم سیاسی جیت حاصل ہوئی جو اس سے پہلے ہمارے ملک نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی تاریخی رفتارکے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کروں گا۔ ٹرمپ کے ساتھ سٹیج...
    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکی، امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار کے آخری دن مزید پانچ سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دے دی۔ صدارتی معافی پانے والوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے 2 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کی مدت میں تبدیلی بھی کی ہے۔ معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اور کیمبا اسمتھ شامل ہیں۔ صدر نے رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی درخواست کی تھی۔
    ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال قدیم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بولرز نے ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 123 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی بولرز نے اس میچ میں دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں پھینکیں، جو کہ پاکستانی بولنگ کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے مختصر میچ وننگ کارکردگی ہے۔ اس سے قبل 2005 میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے ملتان میں 494 گیندوں میں فتح حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ایک اور 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا، جب پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ...
    ملتان: پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ بھی بنالیا۔ ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اسپن باؤلرز نے اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کو چکرا کر رکھا اور مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کا منفرد ریکارڈ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں سب سے کم گیندوں پر شکست دینے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹوٹل 1064 بار بولنگ کروائی گئی اور یہ قومی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم گیند بازی کر کے شکست دینے کا ریکارڈ ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان پر چاقو حملے کے سلسلے میں باندرہ پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے آج شام اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کروایا، حملے کے سلسلے میں اب تک 30 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے تحقیقات کیلیے کرائم برانچ کی 10 ٹیموں سمیت 20 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ علاقے سے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز قبضے میں لے لی گئیں اور تین مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔تاہم واقعے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں...
    پنجاب کی ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کے دوران ضلع پاکپتن میں طالب علموں کے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کا ریکارڈ مشکوک قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی 2021 کی رپورٹ میں ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف سامنے اگیا، عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں  58 فیصد  داخلہ کا  ریکارڈ نہ مل سکا۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں کے داخلہ کا ریکارڈ کے لئے کئی مراسلے لکھے، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے بار بار ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضلع پاکپتن میں صرف 42 فیصد داخلوں کا...
    کراچی: امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا طبی معائنہ کرنے والے پاکستانی پروفیسر اقبال آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جبکہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہیں۔ پاکستان کے ذہنی امراض کے ماہر میری ٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے پاکستان پہنچنے پر ایکسپریس ٹربیون سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آئندہ چند روز میں رہائی کا امکان ہے لیکن امریکا میں 16 سال سے قید پاکستانی ڈاکٹر کو صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے کہا کہ امید ہے امریکی صدر جوبائیڈن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باقی سزا معاف کرکے انھیں 20 جنوری تک رہا...
    امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔ ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ایکسپو سینٹر میں دو روزہ نمائش بعنوان’’ میرا برانڈ پاکستان‘‘کا افتتاح و اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں دوروزہ نمائش بعنوان ’’میرابرانڈپاکستان‘‘ کا افتتاح کردیا،شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے موقف کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے، فیصلہ سنانے میں تاخیر تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، بانی پی ٹی آئی جیل سے ضمانت پر ہی باہر آسکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں 70 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، شہزاد اکبر نے بھی پیسے لیے، برطانیہ کی کرائم ایجنسی کے ذریعے حکومت پاکستان کو پیسے دیئے گئے، القادر ٹرسٹ کیس میں منی لانڈرنگ کو پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کابینہ میں بند لفافے کی منظوری دی، القادر ٹرسٹ کیس میں جرمانے کی رقم کو ذاتی...
    آئی ایل ٹی 20 میں فرنینڈو کی ریکارڈ نصف سینچری کی بدولت شارجہ نے دبئی کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز دبئی :ایوشکا فرنینڈو نے شاندار اننگز کھیل کر شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کو یادگار بنادیا اور واریئرز کو آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کے ایک ریکارڈ ہدف کو حاصل کرنے میں مدد دی۔ دبئی کیپیٹلز کے خلاف 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فرنینڈو نے صرف 27 گیندوں پر 81 رنز کی غیر معمولی اننگز کھیلی اور 16 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔فرنینڈو کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جس کی بدولت واریئرز نے...
    ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ اتوار سے امریکا میں “سرگرمیاں متعطل” کرنے پر مجبور ہوگی جب تک کہ حکومت پابندی سے متعلق فیصلے پر نفاذ سے پہلے مداخلت نہیں کرتی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ٹک ٹاک نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ انصاف سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو ضروری وضاحت اور یقین دہانی دینے میں ناکام رہے ہیں جو کہ ٹک ٹاک کی دستیابی برقرار رکھنے کے لیے لازمی ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ جب تک حکومت فوری طور پر ویڈیو ایپ کو یہ یقین دہانی کرانے کے لیے قدم نہیں کرتی کہ اسے لگنے والی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سزا نہیں دی جائے گی، ٹک...
    لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ 9 روز بعد بھی بے قابو رہی،اور یہ شامل مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو تیز ہواؤں کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عاید کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے، راکھ اور گرد میں بھاری دھاتیں اور دیگر خطرناک مواد شامل ہوسکتا ہے۔ یہ خطرناک اجزا سانس کے ذریعے، جلد پر لگنے سے یا پینے کے پانی میں شامل ہوکر جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔کچرے کو نامناسب طریقے سے...
    اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی پابندیوں کے تناظر میں کینیڈا امریکا کونسل کے قیام کا اعلان کردیا ۔ 18 رکنی کونسل آٹو موٹیو انڈسٹری، نیوکلیئر پاور سیکٹر، زراعت اور مزدور تحریک کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ اس کے ارکان میں کینیڈ اور امریکا کے حکومتی نمایندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
    سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے۔ حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کرے، غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا۔ سابق امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ غزہ میں سیز فائر معاہدہ حماس کی فتح ہے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کا راز تاریخی جدوجہد تھی، سندھ اسمبلی نے پاکستان بننے کی قرارداد منظور کی تھی، ہم اپنی تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر اس نئے دور کا مقابلہ کرتے ہیں تو ہم ترقی کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہیئے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر...
    امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ دیدیا، ایپ کے خاتمے کی تاریخ جاری کر دی گئی۔ ٹک ٹاک اتوار سے امریکا میں شٹ ڈاؤن ہونے کے لیے تیار ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کردیا کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین کی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز 19 جنوری تک کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت...
    اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع سے سویلینز کے اب تک کیے گئے ملٹری ٹرائلز کی تفصیلات طلب کرلیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ طریقہ کار دیکھنا ہے کیا ملٹری کورٹ میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوئے؟۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰکے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میںسویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ نیچرل جسٹس میں کسی کو سنے بغیر سزا نہیں ہو سکتی۔ملٹری ٹرائل والے کیسز کا ریکارڈ مانگا تھا، عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، عدالت کو یہ ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا گیا۔کیا...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں امریکا نے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے قوم سے الوداعی خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ نائب صدر کمالا ہیرس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے حکومت نے میرے دور میں مشکلات عبور کیں، ہمیںامریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے، چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں۔ جوبائیڈن نے کہا موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی نئی نسل کو بچانا ہے، مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت...
    وزیراعظم کاکمزور یا غلط بنیادوں پرکیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانیکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں،...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے،کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملک کے اندر حملوں و دہشت گردی میں ملوث ہے، سرحدوں پر باڑ کی تنصیب بڑی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ زرائع کے مطابق صحافیوں کو بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی پہلی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واخان کا علاقہ افغانستان کا حصہ ہے اور پاکستان ہمسایہ ملک کی سرزمین کے بارے میں کوئی غلط عزائم نہیں رکھتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ کسی ٹریٹی اتحاد کا حصہ نہیں رہا تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان امریکا کا نان نیٹو اتحادی...
    امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑنے کے دوران ایسا قدم اُٹھایا کہ جیسے وہ ہوائی جہاز کے ایمرجنسی دروازے سے نہیں، بلکہ خود کو فری لانسر سمجھ رہا ہو! جی ہاں، یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا، جب ایک مسافر نے اپنی گرل فرینڈ سے فون پر جھگڑا کرتے ہوئے طیارے کے ایمرجنسی دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر اتنا غصے میں تھا کہ شاید وہ کسی ’ڈرامہ‘ کی شوٹنگ میں تھا، اور چھلانگ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ خوش قسمتی سے، طیارے میں موجود ایف بی آئی ایجنٹ نے فوراً اس کا راستہ روک لیا اور اس کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔...
    کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز کےدوران سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جب کہ کرشہرقائد میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔علاوہ ازیں بادلوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوجائیاگ اور یہ سسٹم ایک دو روز ملک میں رہے گا، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آج بروز جمعرات دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پارہ 24 سے 25 ڈگری متوقع ہے جبکہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے ایک ماہ میں بیکار گاڑیاں نیلام کرکے سرکاری ملازمین کیلئے الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے گائیڈ لائنز پر عمل کی ہدایات کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نیلامی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے، ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، پی او ایل کی بچت ہوگی اور نیلامی میں آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت کیلئے پرعزم ہیں۔ غیرمجاز افراد حکومتی احکامات کے تحت...
    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ کسی بھی صدر کو قانون سے بالا نہیں ہونا چاہیے اور جمہوریت کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی جمہوریت کے مضبوط ہونے کا سبب چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو قرار دیا اور کہا کہ یہ نظام امریکا کی سیاست میں توازن برقرار رکھتا ہے۔   بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا کی قیادت کا حق امریکا کا ہے، نہ کہ چین کا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ چند افراد کے ہاتھوں میں زیادہ طاقت اور دولت جمع ہونا جمہوریت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔   سوشل میڈیا پر...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے الوداعی خطاب میں کہا کہ ان کے دور حکومت میں امریکا نے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔بدھ کو وائٹ ہاؤس سے امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے الوداعی خطاب کیا۔جو بائیڈن نے کہا کہ نائب صدر کمالا ہیرس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے حکومت نے میرے دور میں مشکلات عبور کیں،ہمیں امریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے،چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں۔ جوبائیڈن نے کہا موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی نئی نسل کو بچانا،مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔انہوں...
    عدالت کو ملٹری ٹرائل والے کیسز کا ریکارڈ دینے سے انکار کیا گیا، جسٹس حسن اظہر رضوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے ۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سیکشن 2 (1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے سیکشنز درست پائے جائیں تو ٹرائل کے خلاف درخواستیں نا قابل سماعت ہوتی ہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ ملٹری ٹرائل میں پورا پروسیجر فالو کیا جاتا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران آئینی بنچ نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری  ہیں۔ دوران سماعت جج نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک کیس میں  ریکارڈ کا جائزہ لے چکی ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ریکارڈ ہم آپ کو دکھائیں...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں جن کا الزام سیکورٹی فورسز پر لگتا ہے‘ احتجاج پر بلوچستان کی شاہراہیں بند کردی جاتی ہیں‘ مچھ میں کئی روز تک حکومتی رٹ موجود نہیں تھی‘ وفاقی فورسز کی موجودگی میں یہ سب ہوتا ہے۔ الزامات وفاقی حکومت اور وفاقی فورسز پر لگ رہے ہیں۔
    پولینڈ کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانا پڑے گی۔ ہر بار موثر دفاع کے لیے امریکا کی طرف دیکھنا کسی بھی اعتبار سے کوئی معقول حکمتِ عملی نہیں۔ کسی بھی قوم یا خطے کو اپنا دفاع اپنے ذرائع سے کرنا چاہیے۔ پولینڈ نے سیاسی و معاشی نیز اسٹریٹجک معاملات میں شدید غیر یقینیت کے ماحول میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالی ہے۔ پولینڈ نے یورپی یونین کی گردشی صدارت ایسے لمحات میں سنبھالی ہے جب امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر کے منصب کا حلف اٹھانے والے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہہ بھی دیا ہے کہ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں جو کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل رہنے کی حمایت کرتی ہو۔دوسری جانب کیوبا نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا لیکن ساتھ ہی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اب بھی 1962 ء سے جاری امریکی پابندیوں کا شکار ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کا یہ اقدام ممکنہ طور پر آیندہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد واپس لیا جاسکتا ہے۔
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ایک اشتہاری مہم کے تحت ٹرک چلائے گئے جن پر ان کے متنازع بیانات آویزاں کیے گئے ہیں۔ ان ٹرکوں پر عمران خان کی جانب سے پولیس افسران کو دھمکانے، طالبان کی حمایت اور اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے بیانات نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔یہ اشتہاری مہم عمران خان کے ناقدین کی جانب سے چلائی گئی ہے، جس کا مقصد ان کی سیاسی پالیسیوں اور بیانات پر سوال اٹھانا ہے۔ مہم کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ مارک زکر برگ کا 3600 "نکمے" ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ مزید :