وزیراعظم کاکمزور یا غلط بنیادوں پرکیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وزیراعظم کاکمزور یا غلط بنیادوں پرکیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانیکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،
وزیراعظم نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانیکی ہدایت کی اور کہا کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے افسران کو سزا دی جائیگی، دیانتداری اور محنت سے میرٹ پر کیسز بنانے والوں کو خصوصی انعام دیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024 ہائی کورٹ میں 586، سپریم کورٹ میں 637 کیسز نمٹائیگئے، مختلف عدالتوں و ٹریبیونلز میں 4.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غلط بنیادوں افسران کو سزا بنانے والے ایف بی آر
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا گاؤں ہمت آباد کا دورہ؛ پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا حکم
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج گاؤں ہمت آباد کا دورہ کیا ۔
بلاول بھٹو نے گاؤں ہمت آباد میں سندھ حکومت سے ملنے والے گھروں میں سیلاب متاثرین کی جانب سے بننے والے اسکول اور ڈسپنسری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کو وہاں موجود معذور خاتون نے بتایا کہ جب میرے سسر کا انتقال ہوا تو ساس کو اپنے ساتھ رکھ کر سسر کے گھر کو ڈسپنسری میں تبدیل کردیا، میں اپنے گھر میں صبح کے اوقات میں گاؤں کے تمام بچوں کو تعلیم دیتی ہوں۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
چیئرمین بلاول بھٹو کو مسیحی کولہی خاتون نے بتایا کہ گاؤں ہمت آباد کے مکین دہائیوں قبل جبری مزدوری سے آزاد کرواکر بسائے گئے تھے جن کو سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے گھر دئیے۔
چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے منتخب نمائندوں کو ہدایات کی گئیں، کہ گاؤں ہمت آباد میں پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار