کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز کےدوران سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جب کہ کرشہرقائد میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں بادلوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوجائیاگ اور یہ سسٹم ایک دو روز ملک میں رہے گا، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آج بروز جمعرات دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پارہ 24 سے 25 ڈگری متوقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 40 فیصد رہے گا اور ہوا کی رفتار 5 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.
خشک موسم کے باعث دھند کا سلسلہ جاری ہے، شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر تین دن ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
شہر کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال قائم رہنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی جبکہ پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق دن کےاوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اس دوران راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Post Views: 1