2025-04-24@00:31:30 GMT
تلاش کی گنتی: 1346
«پولیس جوائن»:
(نئی خبر)
کراچی: حکومت سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس"متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی،کرائم اینڈآنوسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی، فنانس، سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد، چیک پوسٹوں کی موجودہ...
کراچی کی اینٹی نارکوٹکس کورٹس کی جانب سے منشیات کے ایک مقدمے میں حال ہی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر اور قتل کیس کے ملزم ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات بر آمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے. مقتول مصطفی عامر کے وارنٹ 22 فروری کو انسداد منشیات کورٹ نے جاری کیے گئے۔مقتول مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا. عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اے این ایف پولیس اسٹیشن کو ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔مقتول مصطفی کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا...
اسلام آباد: کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر فائرنگ کے جرم میں گرفتار لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ملزمہ ام حسان اور دیگر لڑکیوں کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا گیا۔ اِنسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں اُم حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے مقدمے کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے روبرو ہوئی۔ اُم حسان اور دیگر گرفتار ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اُم حسان اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان سے ریکوری کرنی...
لاہور میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی میں منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق چوکی نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 165 کلو چرس اور 34 افیون برآمد کرلی۔ ملزمان منشیات سے بھری کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے انچارج چوکی نواب ٹاؤن اور متعلقہ ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔ اینٹی ڈرگ اینٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے بہترین نتائج آ رہے ہیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر سپیشل اینٹی ڈرگ ٹیمیں تشکیل تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ندی کے مردانہ سٹاف کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں عبد الجبار، محمد رمضان اور محمد داؤد شامل ہیں۔ پولیس نے بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مڈی کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مردانہ سٹاف کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والے ملازمین اور اغواء کاروں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
لاہور: کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔ چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔ تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے...
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد کو گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائی سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سیکورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہاتھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر حاجی کریم...
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے ایبٹ آباد میں پارکنگ کے تنازع پر نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ابیٹ آباد کے علاقے گلیات میں پیش آیا ہے، جہاں اس افسوسناک واقعے کے بعد صورت حال خراب ہے۔ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کے بعد کئی گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔ ابیٹ آباد پولیس کے ایک افسر نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب صورت حال کنٹرول میں ہے اور 20 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعہ کیسے پیش آیا؟ ابیٹ آباد پولیس کے افسر نے بتایا کہ بظاہر واقعہ پارکنگ کا ہے، تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ انہوں...
لاہور: 11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے...
پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلاف سرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم...
خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے ابیٹ آباد میں پارکنگ کے تنازع پر نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور: ڈبگری میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی پولیس کے مطابق واقعے ابیٹ آباد کے علاقے گلیات میں پیش آیا ہے، جہاں اس افسوسناک واقعے کے بود صورت حال خراب ہے۔ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کے بعد کئی گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ ابیٹ آباد پولیس کے ایک افسر نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب صورت حال کنٹرول میں ہے اور 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعہ کیسے پیش آیا؟ ابیٹ آباد پولیس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا کہ پاک بھارت میچ سے قبل سائبر فراڈ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ آن لائن فراڈ کو روکا جاسکے اور سینکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔ حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے شائقین اور فینز متنبہ کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی بلیک میں خریداری پر ہوش سے کام لیں کیونکہ آن لائن فراڈ کیا جاسکتا ہے اور ممکن ہو تو خریداری سے دور رہیں۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچز؛ متنازع لمحات کون کون سے رہے؟ متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز...
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونیٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔دبئی پولیس کی جانب سے سائبرفراڈ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے سیکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردیں۔حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں، آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں اور پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی ’’آن لائن ری سیل‘‘ سے دور رہیں۔حکام نے کہا کہ متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز بلاک کردیے گئے ہیں، غیرمعیاری ویب سائٹ پرکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چوری ہو سکتی ہیں، عوام بہت محتاط رہیں، آن لائن دھوکے بازکرکٹ کے...
گلیات میں گاڑی کھڑے کرنے کے معاملے پر مقامی نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل چوکیدار کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ چھانگلہ گلی کے علاقے سیر غربی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں عمران عباسی نامی مقامی نوجوان گاڑی کھڑی کرکے گھر چلا گیا اور دوسرے دن آیا تو چوکیدار نے تکرار شروع کر دی۔ چوکیدار خان زمان نے چھری کے پے درپے وار کر کے نوجوان عمران عباسی کو قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی اور سوسائٹی کے 5 گھروں کو آگ لگا دی جس پر گلیات بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قاتل چوکیدار ہجوم کو...
محراب پور(جسارت نیوز)مسافر اور گڈز رکشہ میں تصادم، 2 نوجوان زخمی ہوگئے، مورو پولیس تھانہ کی حدود باندھی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر سفید مسجد کے پاس تیز رفتار مسافر رکشہ اور مال بردار گڈز رکشہ میں تصادم ہوگیا، اس حادثے میں صدام حسین ولد خادم حسین سولنگی اور محمد نوید ولد محمد سومر سولنگی زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو مورو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
میرپور تھیلو: پولیس کی کارروائی کے دوران بازیاب ہونے والے مغوی
میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت )ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں میں گھوٹکی پولیس کی بہترین اور کامیاب کاروائی 02 مغوی بازیاب، تقریباً 07 ماہ قبل اغواء ہونے والے پنجاب کے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق مغوی تصور اقبال ولد غلام حسین اعوان سکنہ گاؤں بھلا تحصیل و ضلع چکوال،، رانا خالد محمود ولد طلب دین راجپوت سکنہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی مورخہ 06/07/ 2024 کو کشمور شہر سے اغواء ہو گئے تھے،کل صبح تقریباً 05 بجے ڈی ایس پی اباڑو کی سربراہی میں،ایس ایچ او کمبڑا،ایس ایچ او اباڑو اور انچارج اسپیشل ٹیم کو دورانِ گشت اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے پتہ چلا...
حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر )وکلاءہڑتال کا تیسرا روز ،حیدرآباد کی عدالتوں میں مکمل کام بند،پولیس کے بعد آج سے سائلین کے لیے بھی عدالتوں میں گیٹس بند کر دیے گئے، عدالتی عمارتوں میں عوام کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا۔عوام کا داخلہ مجبوراً بند کرنا پڑا کیونکہ پولیس اہلکار سادے لباس میں عدالت میں آنے لگے تھے۔ وکلاءرہنماو¿ں کا مو¿قف ہے کہ حکومت اگر اپنی ضد پر قائم ہے کہ ایسی ایس پی فرخ لنجھار کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا تو وکلاءبھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔ تیسرے روز بھی عداتوں میں مقدمات میں تاریخیں دے دی گئیں قیدیوں کو بھی عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا۔
لکی مروت (آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکامبنادیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلافسرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم کو رہا کیا...
فیصل آباد: تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقے خانووانہ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے اہلکار آصف عمران شہید جبکہ ان کے ساتھی اہلکار ظہور زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے معمول کی گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے ڈولفن اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصف عمران موقع پر ہی شہید جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبل ظہور زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس...
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نظام پور کے علاقہ حصار تنگ میں ٹک ٹاکر نوجوان زوہیب ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق لواحقین نے خود کشی کا واقعہ قرار دے کر پولیس رپورٹ درج نہیں کروائی۔ نوشہرہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا، نوجوان ٹک ٹاکر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔
ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے...
راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے، دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پہ مار کاروائیوں کے دوران13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرجانی چھتری چوک کے قریب کاروائی کرکے 05 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں زمان ولد کرم اللّٰہ، مدثر ولد جاوید، ارمان ولد کامران، انشال ولد جمال اور عبید ولد جہانگیر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔برآمدہ Techno موبائل فون کے چھینے جانے کا مقدمہ الزام نمبر 81/25 تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ بھتہ طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتاکر لیا ، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق کلری پولیس کو بھتے کی اطلاع ملتے ہی کلری پولیس نے دوکان کے اردگرد پیٹرولنگ شروع کردی، ملزم کبیر اسلم کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ ہے, اور اس گروپ کے نام پر بھتہ طلب کرتا تھا، واضح رہے کہ محمد نواز نامی تاجر کو مورخہ 09 فروری کو انٹرنیشنل نمبر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلبی کی کال موصول ہوئی تھی۔
گلستان جوہر پولیس نے چوری کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت محمد رضوان ولد محمد قادر، باز محمد ولد حاجی شائستہ خان اور غلام رضا ولد سید علی شاہ کے نام سے کی گئی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز اور کار لفٹنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے 3 پستول ، گولیاں ، نقدی اور جعلی نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کرلی جبکہ مذکور کار جس کا رجسٹریشن نمبر...

پولیس چوکی تریٹ کا شہری کی درخواست پر قبضہ مافیا کیخلاف فوری ایکشنملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا
پولیس چوکی تریٹ کا شہری کی درخواست پر قبضہ مافیا کیخلاف فوری ایکشنملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد( اسپیشل رپورٹر ) پولیس چوکی تریٹ کا شہری کی درخواست پر قبضہ مافیا کیخلاف فوری ایکشن ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا مقدمہ درج تفتتیش جاری،تفصیلات کے مطابق خوشدل خان ملک ولد ملک سبر علی نے پولیس چوکی تریٹ میں درخواست دی کی میں مکان نمبر 25 سٹریٹ نمبر 11 A سیکٹر آیی ایٹ ون اسلام آباد کا رہایشی ہوں گزشتہ رات 2 بجے تقریب 15/20 افراد نے آتشیں اسلحہ سی ہوایی فایرنگ کرتے ہویے میرے زیر تعمیر مکان واقع صنم گارڈن سوسایٹی میں زبر دستی داخل ہویے توڑ پھوڑ...
شہر قائد میں ڈکیتوں نے لوٹا ماری کیلیے نیا طریقہ واردات اپنا لیا ہے، جس کا حال ہی میں وائرل ویڈیو سے انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں نوعمر پر مشتمل ڈکیت گروپ نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گھر میں موجود خاتون نے شدید مزاحمت کر کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نوعمر لڑکی کے ساتھ نوجوان لڑکا بھی تھا جن کے ہاتھ میں پھلوں کے شاپنگ بیگ تھے، انہوں نے ایک گھر کا دروازہ بجایا تو پیچھے ساتھی تیار کھڑے تھے۔ دروازہ کھلتے ہی ساتھی گھر میں داخل ہوئے تاہم خاتون نے مزاحمت کی جس پر وہ...
کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار شخص کی شناخت ہو گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 34 سال کے شاہد کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔شاہد آن لائن بائیک سروس میں کام کرتا تھا جو رائیڈ پر شہری کو لے کر کورنگی جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری وقاص نے بتایا کہ قیوم آباد چورنگی پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد نے روکا اور ملزمان نے شاہد پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول شاہد کا موبائل فون اور پرس موجود ہے، اُس سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گھر کی دہلیز پر نوجوان کو موبائل نہ دینے پر قتل کردیا گیا، مقتول چند روز قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا۔ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری بے رحم ڈاکووں کے نشانے پر ہیں اور پولیس ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ اتحاد ٹاؤن میں ابوہریرہ مسجد کے قریب بلدیہ ہوم اسٹریٹ پرگھر کی دہلیز پر ڈاکیتی کے دوران مزاحمت پر واردات کے دوران ڈاکو ں نے گولی مار کر شہری کو زخمی کر دیا ۔زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے...
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شعبان میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت وزیر داخلہ محسن نقوی نے شعبان میں شہید ہونے ولاے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت...
کراچی: شہر قائد میں ڈکیتوں نے لوٹا ماری کیلیے نیا طریقہ واردات اپنا لیا ہے، جس کا حال ہی میں وائرل ویڈیو سے انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں نوعمر پر مشتمل ڈکیت گروپ نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گھر میں موجود خاتون نے شدید مزاحمت کر کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نوعمر لڑکی کے ساتھ نوجوان لڑکا بھی تھا جن کے ہاتھ میں پھلوں کے شاپنگ بیگ تھے، انہوں نے ایک گھر کا دروازہ بجایا تو پیچھے ساتھی تیار کھڑے تھے۔ دروازہ کھلتے ہی ساتھی گھر میں داخل ہوئے تاہم خاتون نے مزاحمت کی جس پر وہ انہیں...
پشاور: تھانہ داودزئی کے علاوہ ناگمان میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں بطور نائب انچارج ڈیوٹی دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی) صفی اللہ کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ داؤد زئی کی حدود ناگمان میں کسی نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی صفی اللہ سکنہ ڈب ناگمان کو شہید کر دیا گی، مقتول اے ایس آئی اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں نائب انچارج ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے جائے وقوع...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا برائے تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ ملزمہ نے اپنے شوہر سے 15 لاکھ بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام...
کراچی: عوامی کالونی میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان تین روز قبل کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پیٹرول پمپ سے 52 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم پیٹرول پمپ پر نو سال سے ملازمت کر رہا تھا اور اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 21 لاکھ روپے نقدی، تین پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔
ملزم ارمغان نے انکشاف کیا کہ ہم نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگائی تو مصطفیٰ زندہ اور نیم بیہوشی کی حالت میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش نوجوان کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ فولڈنگ راڈ سے پہلے مصطفیٰ کے ہاتھوں اور پیروں پر مار کر زخمی کیا، اس کے بعد اپنی رائفل اٹھا کر مصطفیٰ کی جانب تین فائر بھی کیے، لیکن فائر مصطفیٰ کو نہیں لگے، فائر وارننگ...
لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی...
آفاق احمد— فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک جلانے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔ عدالت کا آفاق احمد کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیجنے کا حکم انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین ایم کیو ایم آفاق احمد کی 2 پر تشدد وارداتوں میں پولیس کسٹڈی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔کیس کے پراسیکیوٹر کے مطابق آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں...
ملبورن: آسٹریلیا میں ایک 31 سالہ خاتون کو دو مسلم خواتین پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے، اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔" پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے...
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے...
اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں چوری کی خطرناک واردات ہوئی جس کے دوران کمرشل پلازہ میں واقع متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، پلازے کا سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ چوری بخاری پلازہ میں واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑے، پلازے کے سیکورٹی گارڈ کی لاش بھی ملی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔ پولیس ذرائع پلازے کی دوکانوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم کے علاقہ بگن اوچت میں کانوائے پر حملہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اس...
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول عمر دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔ 28 سال کے عمر نے ملزمان کو موبائل فون دیا جبکہ پرس نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ مقتول کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد عمر چند روز قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا، عمر دبئی میں والد کے ساتھ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ لواحقین نے بتایا ہے کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے ایک رکن اور محافظوں کو پولیس چیک پوسٹ پر اہلکاروں کے ساتھ بد سلوکی پر حراست میں لیکر تھانے کے لاک اپ میں منتقل کر دیا گیا۔نجی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ سنگجانی تھانے کی 5 رکنی پولیس ٹیم ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پر تعینات تھی، جہاں انہوں نے منگل کو غروب آفتاب کے بعد رنگین شیشے اور عجیب و غریب رجسٹریشن نمبر سی آئی اے-111 والی ایک گاڑی دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے گاڑی کو چیک پوائنٹ پر روک لیا، ایک شخص گاڑی سے اتر گیا اور دوسری گاڑی سے 7 مسلح گارڈز اس کے پیچھے اترے۔پولیس افسران...
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلا دیش واپس آنے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک وڈیو کال میں ان پولیس افسران کی بیواؤں سے بات کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو “مافیا سرغنہ” قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ عبوری حکومت نے”دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ” دے رکھی ہے، جو بنگلا دیش میں تباہی پھیلا رہے ہیں‘ ’’یہ سب کچھ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی سازش کے تحت کیا گیا مگر میں زندہ بچ گئی اور خدا نے مجھے موقع دیا کہ میں انصاف دلا سکوں۔ میں ضرور...

شہدادپور: شہری اسلم کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتارحیسکو ملازم اورسہولت کار پولیس تحویل میں ہیں
شہدادپور: شہری اسلم کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتارحیسکو ملازم اورسہولت کار پولیس تحویل میں ہیں
میرپورخاص( بیورو رپورٹ) پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی 15 لاکھ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بین الاضلاعی گروہ کے 02 کارندے گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او غریب آباد پولیس اسٹیشن انسپکٹر فیصل شفیع میمن نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود سندھڑی روڈ نزد پاک کالونی گراونڈ کے پاس انٹیلیجنس بیس پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 02 بین الاضلاعی منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گرفتار اسمگلرز کی شناخت جاوید اور مبین علی جسکانی ضلع لاڑکانہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں گرفتار اسمگلرز کے قبضے سے 15 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد جس میں...
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس افسر کے بھتیجے کو آن لائن گیم کھیلنے کی پاداش میں مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔ واقعہ کی تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوان نے اپنی شکایت تھانہ منگھوپیر میں درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص اویس نے ایپلیکیشن کے ذریعے نوجوان کی ذاتی معلومات حاصل کی اور خود کو اس کی یونیورسٹی کا طالب علم ظاہر کرتے ہوئے دوستی کا آغاز کیا۔ اویس نے نوجوان کو ملنے کے لیے بلایا اور ایک سازش کے تحت اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے اغواء کر لیا۔ اغواء کے دوران ملزمان نے نوجوان کو نشہ آور چیز اور...
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم کے علاقہ بگن اوچت میں کانوائے پر حملہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 17 فروری کو کانوائے پر حملے میں ملوث تھے جبکہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں...

پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ،ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کر لیا جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا
پاکستان کے نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا۔ ٹریفک حادثات میں آئے دن بالخصوص موٹر سائیکل سوار زندگی کھو دیتے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں تو روڈ حادثات میں ریکارڈ 100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ انمیں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو بروقت اسپتال پہنچ ن پانے پر بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ حادثات کی صورت میں شدید انجری سے بچنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاہم اب دو باصلاحیت پاکستانیوں نے منفرد ہیملٹ تیار کیا ہے، پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ طلحٰہ الیاس...
جہلم میں پولیس بھرتی کے لیے آنے والے امیدوار لڑکوں اور لڑکیوں پر پولیس ملازمین نے لاٹھی چارج کر دیا، امیدوار جی ٹی روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے۔ جہلم میں پنجاب پولیس میں بھرتی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، امیدواروں کو دوڑ کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلایا گیا تھا، دوڑ کا مرحلہ مکمل ہونے سے قبل ہی امیدوار لڑکے اور لڑکیاں سراپا احتجاج بن گئے اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس ملازمین نے افسران کے حکم پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، جس سے متعدد امیدوار زخمی اور بے ہوش ہو گئے۔ انہوں نے اسکروٹنی کمیٹی پر الزام لگایا کہ دوران دوڑ من پسند امیدواروں کو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا تھا، جن کے نام اسماعیل اور انعام اللہ بتائے جاتے ہیں۔ جیل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد واٹر ٹینکروں کا آگ لگنے کے واقعے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، واٹر ٹینکرز کے جلائو گھرائو کا مقدمہ واٹر ٹینکر کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا ہے، مدعی کے مطابق مقدمے میں جلاؤ گھیراو اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ رات ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے جیل چورنگی سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں کو آگ لگائی، ہمارے5 واٹر ٹینکروں کو جلایا گیا ہے،...
کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں فائرنگ سے سسر جاں بحق جبکہ داماد زخمی ہوگیا۔ پولیس واقعہ کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ کورنگی سیکٹر 51 سی میں روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جس میں 55 سالہ متین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ 27 سالہ کامران زخمی ہوگیا جو کہ مقتول کا داماد ہے۔ زخمی داماد نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اپنے سسر متین کے ہمراہ آر او پلانٹ کی صفائی کرا رہے تھے اور سڑک پر کھڑے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کے معاملے پراجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں اوچت، مندوری سمیت دیگر علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کے معاملے پراجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ترجمان خیبر پختونخوا کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو آج کے ناخوشگوار واقعے پر بریفنگ دی گئی جبکہ علی امین گنڈاپور نے گاڑیوں کے قافلوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کے واقعات کی...
کراچی: مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر اے وی سی سی کے حوالے کردیا۔ کراچی میں عدالت عالیہ کے حکم پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو پولیس نے مصطفی عامر اغوا کیس سمیت 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو پیش کیا۔ پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو مارا تونہیں؟ جس پر ملزم نے غم زدہ انداز میں بتایا کہ مجھے بہت مارا ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ہمیں ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ چاہیے تاکہ تفتیش کرسکیں۔ ملزم...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، مقتول کی قبر کشائی 21 فروری کو صبح 9 بجے کی جائے گی۔سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کرلیں۔اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اے ٹی سی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت کی...
—فائل فوٹو صوابی کے علاقے جلسئی میں پولیس نے چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ کوہاٹ: پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، 1 دہشتگرد ہلاک، کئی گرفتارکوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، پولیس کے جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے 24 جنوری کو پولیس گاڑی پر فائرنگ کر کے 3 قیدیوں کو قتل کیا تھا۔
لاہور: پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپا مارا، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں میں سرنگیں بنا رکھی تھیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک چھاپا مار کارروائی میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں کے اندر سرنگیں بنا رکھی تھیں ۔ ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران سلمیٰ بی بی،ممتاز،عارف،مقبول،رابعہ اور نادیہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔
ویب ڈیسک : کوہاٹ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا، جس میں ایک اہل کار زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے اچانک پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور کئی دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا پارک پر کمرشل تعمیرات روکنے کا حکم Ansa Awais Content Writer
مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، قائمقام پراسکیوٹر جنرل سندھ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزم ارمغان کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کا اغواء ہوا، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں دو کروڑ روپے کے تاوان...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین...

پیپلز پارٹی کیخلاف سیاست کرنا جرم بنادیا گیا، کاشف شیخ( غلام مرتضیٰ جتوئی کی فی الفور رہائی کامطالبہ)
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سابق وفاقی وزیر،جی ڈے اے کے رہنما اور سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ جتوئی کی جھوٹے مقدمے کی بنیاد پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت گزشتہ 17سال سے برسراقتدار ہے مگر صوبے میں مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، منشیات فروشی ، ڈاکو راج اور بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لیکن یہ نااہل اور کرپٹ حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔کاشف سعید شیخ نے ایک...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں ریٹائرڈ پولیس اہل کار اور باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے واقعے میں ریٹائرڈ پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے کوٹلی امام حسین کے قریب فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب صوابی میں گولی لگنے سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت گل حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے مصطفی عامر کی قبر کشائی کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے حکم دیا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں، نیز قبر کشائی مکمل کرکے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے قبر کشائی کی درخواست دائر کی تھی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کو آج (منگل )کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ نا دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں قائمقام پراسکیوٹر جنرل سندھ منتظہر مہدی،کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ اس موقع پرایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اورموٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے یکے بعد دیگرے5 واٹر ٹینکروں کوآگ لگا دی۔واقعہ پی آئی بی تھانے کی حدود میںحسن اسکوائر جاتے ہوئے جیل چورنگی پل پر پیش آیا ۔متوفی کی لا ش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 35سالہ رشید ولد رشید عالم کے نام سے ہوئی ۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈمپر ڈائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا...
فائل فوٹو سکرنڈ میں پولیس حراست میں جاں بحق ملزم نواز زرداری کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر چھڑی سے ضربیں لگائی گئی، ملزم کے جسم کے مختلف اعضا روہڑی لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں، حتمی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ملزم 2 روز قبل سکرنڈ پولیس حراست میں تشدد سے جاں بحق ہوا تھا، مقدمے میں سکرنڈ تھانے کا ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سکرنڈ یار محمد پھلپوٹو کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔کچھ روز قبل سکرنڈ کے قریب گاڑی لوٹنے کے الزام...
کراچی: شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں کے سنسنی خیز ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں وہ ڈکیتی کی 300 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہان عابد شاہ نے بتایا کہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کے قریب 2 ڈاکوؤں سلمان اور سفیان کو گرفتار کر کے 2 پستول اور گلبہار تھانے کی حدود سے چھینی گئی 70 موٹر سائیکل برآمد کی تھی ، گرفتار ڈاکوؤں نے اپنے دیگر ساتھیوں دلاور،احتشام اوراس کے دوست کے ہمراہ چند ہفتے قبل تیموریہ کے علاقے میں بیٹری کی دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں 2008 سے 2024 تک 16 سو 70 پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے، سب سے زیادہ 210 اہلکار سال 2009 میں شہید ہوئے۔ یہ اعدادوشمار محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق سال 2023 میں پولیس کے 174 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ سال 2008 میں پولیس کے 172 اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کی، جبکہ 2011 میں 155 اور 2013 میں 134 اہلکار شہید ہوئے۔ اسی طرح دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سال 2014 میں 112 اور 2010 میں 107 اہلکار شہید ہوئے، سال 2012 میں 106 اور 2022 میں 91 اہلکار شہید ہوئے، سب سے کم 31 اہلکار 2018 میں...
چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی کے وکیل عامر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، چالان پیش ہونے میں وقت لگ جائے گا، میرے مؤکل کے خلاف سیاسی رنجش کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے، آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال پھیلانے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران پولیس نے مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کے خلاف آڈیو موصول ہونے کا انکشاف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ آفاق احمد نے آڈیو میسج کے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ کے قتل کیس میں مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ قبر کشائی کے عمل کو مکمل کریں۔ سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی درخواست پر ہوئی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل صبح ساڑھے نو بجے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ اسی دوران عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے درخواست کی کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کا پولیس پارٹی کے خلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت...
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقتول کی قبر کُشائی کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی درخواست منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل صبح ساڑھے نو بجے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا، پراسیکیوٹرل جنرل سندھ نے انسداددہشت گردی کورٹس کے منتظم جج کا پولیس پارٹی کے خلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار دینے اور ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دینے کی استدعا کررکھی ہے۔ سٹی کورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس کے...
سٹی 42 : نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں ماسٹر محمد نواز آرائیں میں پیش آیا، جہاں تینوں بچے گھر کی دیوار کے ساتھ کھیل رہے تھے، اسی دوران اپنی خستہ حالت کی وجہ سے دیوار گر گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 10سالہ ارسلان علی، 4 سالہ عائشہ اور 5 سالہ علیشا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے شہری کے اغواء کے کیس میں ملزمان نامزد کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ میں جسٹس محمد وحید خان نے شہری احمد فراز کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔فیصلے کے مطابق عدالت نے تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کو ملزمان کو نامزد کرنے کی ہدایت کر دی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب کے تمام دارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکملاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے تمام دارالامان سے مرد ملازمین کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق مغوی کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے اصل ملزمان کو نامزد نہیں...
اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 24 ملزمان سے 3 ہزار سے زائد پتنگ اور 2 سو سے زائد ڈوریں قبضہ میں لی ہیں۔ مزید پڑھیں:پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون، قاعدے اور ضابطے کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں:پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مقتولہ سحر فاطمہ کے اغوا اور قتل میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانا یوسف پلازہ میں شوہر کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق 16 فروری کو تھانا یوسف پلازہ میں خاتون کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دیں اور خاتون کے اغوا اور قتل میں نیکسن اور وسیم رضا نامی ملزمان کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ رات گئے اے وی سی سی، رینجرز اور...
پشاور: خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں ریٹائرڈ پولیس اہل کار اور باپ جاں بحق جب کہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے واقعے میں ریٹائرڈ پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے کوٹلی امام حسین کے قریب فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب صوابی میں گولی لگنے سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت گل حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔
پتوکی(نیوز ڈیسک)پتوکی میں 60 سالہ خاتون اور 20 سالہ نوجوان مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مشتعل افراد نے پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ قصبے میں ایک درجن سے زائد مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں، لیکن مقامی انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ زینب کھلے مین ہول میں گر گئی تھیں، 20 سالہ نوجوان راہ گیر کاشف اور آصف دونوں، خاتون کو بچانے کے لیے مین ہول میں کود گئے، جب دونوں نوجوان باہر نہیں آئے تو لوگوں نے ریسکیو 1122 کو فون کیا، ریسکیو اہلکاروں نے...
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم وغیرہ کا سجیل اور مزمل وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے کہ...
کراچی: اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں بآسانی شناخت کیا...
جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورو شہر میں بے امنی نقطہ عروج پر پہنچ گئی ہے۔جامشورو میں عام لوگوں)جن میں چرسی،موالی بھی شامل ہیں (نے اسلحہ کے زور پر لوٹنے اور شہریوں کی جانب سے اسلحہ کے خو ف کے پیشِ نظر اپنے آپ کو لْٹیروں کے سْپرد کردینے سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بے اِنتہا بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ شب جامشورو میں پولیس وردی میں ملبوس 125موٹر سائیکل پر سوار مسلح شخص نے لوگوں کی سامان کی چیکنگ، کاغذات چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والے شخص کو دھر لیا، اْس کی جانب سے غلط قسم سی حرکات اور کھلے عام پیسوں کی طلبی پرشہریوں کی جانب سے اْس کے مشکوک ہونے پر اْس سے شناخت اور معلومات لیں تو وہ منت...
محراب پور(جسارت نیوز) چوری کی واردات کا سلسلہ جاری، مورو پولیس تھانہ کی حدود ریشم گلی بازار میں اللہ ڈنو نول کی دکان کے تالے توڑ کر چور3لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان چرا کر لے گئے، پولیس کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
لاہور: نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ بچے سے بدفعلی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں با?سانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔پولیس...