Jasarat News:
2025-04-22@14:47:51 GMT

کراچی : ٹکرسے ایک اورنوجوان جاں بحق، 5ْٹینکرزنذرآتش

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اورموٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے یکے بعد دیگرے5 واٹر ٹینکروں کوآگ لگا دی۔واقعہ پی آئی بی تھانے کی حدود میںحسن اسکوائر جاتے ہوئے جیل چورنگی پل پر پیش آیا ۔متوفی کی لا ش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 35سالہ رشید ولد رشید عالم کے نام سے ہوئی ۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈمپر ڈائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ ادھر واٹر سپلائی ایسوسی ایشن کے عہدیدارشاہد غلام نبی نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثہ کسی اور گاڑی نے کیا جب کہ گاڑیاں ہماری جلا دی گئی ہیں ، ہمیں پتا چلا کہ کسی ڈمپر والے نے شہری کو ٹکر ماری ، اس کے بعد ہماری گاڑی کو جلا دیا گیا ۔ واٹر ٹینکر مالک محمد بلال نے بتایا کہ انہوں نے ہماری گاڑیوں پر آتش گیر مادہ پھینکا اور آگ لگادی ، ہمارے پاس سارے کاغذات موجود ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق20سے زائد لوگ تھے جن کے پاس آگ لگانے کا سارا سامان موجود تھا۔دوسری جانب وزیرِداخلہ سندھ ضیا لنجار نے جیل چورنگی کے پاس ٹینکرز جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ سندھ نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹریلر الٹ گیا، ٹریفک کی آمد و رفت متاثر

کراچی قذافی ٹاؤن برج پر اتوار کی صبح کنٹینر سے...

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے ٹینکر کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • نکسلزم کو ختم کرنے کی ہماری مہم جاری رہے گی، امت شاہ
  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • وقف قانون کے خلاف لڑائی میں جیت ہماری ہوگی، ملکارجن کھرگے
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا