2025-04-22@18:20:12 GMT
تلاش کی گنتی: 1512

«کو لے کر»:

(نئی خبر)
    سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم ہان ڈک سو کے عہدے سے برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد وہ بطور قائم مقام صدر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عدالت نے 7-1 کے فیصلے میں ان کا امیچمنٹ مسترد کر دیا، جس کے بعد سیاسی بحران میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب صدر یون سک یول کو دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کے باعث معطل کر دیا گیا۔ یون کے مواخذے کے بعد ہان کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا، مگر جلد ہی انہیں بھی معطل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے آئینی عدالت کے تین نئے ججوں کی تعیناتی سے انکار...
    نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور سات انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی ٹیرف میں نظرثانی سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سماعت کے دوران آئی پی پیز نے نیپرا سے نارمل پرافٹ پر تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی، جبکہ سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکور کر لی گئی اور اس مد میں ہونے والی بچت کو حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ نشاط پاور کے نمائندے نے نیپرا سے استدعا کی کہ ان کی...
    بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً پانچ سال بعد، بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے اس کیس کو بند کرتے ہوئے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ اُن کی موت نے نہ صرف فنی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ اس کے ساتھ ہی کئی قیاس آرائیاں اور الزامات بھی سامنے آئے، جن میں کالے جادو جیسے غیر معمولی دعوے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد سے یہ معاملہ تفتیش کے زیرِ غور رہا۔ سی بی آئی نے اپنی تفتیش کے بعد...
    پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور 150 دیگر افراد کے خلاف مردہ خانے سے لاشیں زبردستی لے جانے، تشدد پر اکسانے اور دیگر مبینہ جرائم کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ کیس سول اسپتال کوئٹہ میں پیش آنے والے ایک واقعے سے متعلق ہے، جہاں بی وائی سی کے ارکان نے مبینہ طور پر مردہ خانے پر دھاوا بول کر، اس ماہ کے اوائل میں ٹرین ہائی جیکروں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہونے والے 5 ’عسکریت پسندوں‘ کی لاشیں لے گئے تھے۔ 22 مارچ کو سریاب تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں 10روپے لیٹر اضافہ کردیا ہے۔اس سے حاصل آمدنی بجلی کے نرخوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کے لیے استعمال ہو گی۔ خزانہ اور توانائی کی وزارتوں کے حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی بڑھا کر 70روپے فی لیٹر کرنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکے گی۔ اس طرح پٹرولیم ٹیکس میں اضافے سے حکومت نے شہریوں کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں عالمی معیشت بحران کا شکار ہو گئی ہے ۔ خاص طور پر امریکا کینیڈا کی ٹیرف لڑائی میں اس بحران کے باعث پٹرول کی...
    اٹارنی جنرل آفس اسلام آباد نے ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سر انجام دینے والے لاء افسر کا سپریم کورٹ تبادلہ کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات لاء افسر کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل آفس نے 2 لاء افسران کے تبادلے کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سر انجام دینے والے منور اقبال دوگل کا سپریم کورٹ تبادلہ کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات عمر اسلم خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں لاء افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا...
    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں آئی جی نے وزیراعلیٰ سے صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔مراسلے کے متن کے مطابق کےپی اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں۔مراسلے کے متن کے مطابق کے پی پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے، دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہیں کم ہیں، فیصلے سے...
    پنجاب حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، اور اب پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے جینے مرنے کا معاملہ ہے، دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اور اب بھرپور انداز سے تحریک شروع کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان ایوان صدر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے معاملے پر مزید اتفاق رائے پیدا کرے، ہم سب کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اور ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے لیکن ان کا فالو اپ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا...
    پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی، بلاول بھٹوعوام کو خوداعتماد میں لیں گے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی۔ بلاول بھٹوعوام کو خود اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے...
    سول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے بعد بلوچ یکجہتی کونسل کی قیادت کو گرفتار کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے بعد بلوچ یکجہتی کونسل کی قیادت کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا بی وائی سی کے قائدین کے ساتھ موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدور اور ایک افغان شہری ہلاک ہوئے۔ شاہد رند نے کہا کہ بی وائی سی کے احتجاج میں مسلح افراد شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی صورتِ حال ہو تو خصوصی قوانین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بلوچ...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیماہ مرکز کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کشمیر میں انسداد دہشتگردی آپریشنز و ترقی اور دہشتگردی پر مودی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت دہشتگردی کو برداشت نہیں کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں دہشتگردی کے حوالے سے مودی حکومت کی "زیرو ٹالرنس" پالیسی پر بات کی۔ اب ان کے بیان کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے جموں و کشمیر سے متعلق کچھ اہم سوالات امت شاہ کے سامنے رکھ دئے ہیں۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر نے کہا کہ امت شاہ نے بہت ساری باتیں کیں لیکن جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ کب دیں گے، اس پر کوئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے ارتھ آور کے موقع پر سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک۔(جاری ہے) 22 مارچ کو رات 8:30 بجے اپنی روشنیاں گل کردیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کرکے اس علامتی اقدام میں حصہ لیں تاکہ اس عمل کی ترغیب دی جاسکے، آگاہی پیدا کی جاسکے اور افراد، کاروباری اداروں اور برادریوں کو پائیدار طریقوں کو اپنانے کے لئے بااختیار بنایا جاسکے۔\932
    کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں منکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز سامنے آگئے کراچی کے جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ مریض کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے، محکمہ صحت سندھ نے مشتبہ کیس کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مریض کی اہلیہ میں علامات ظاہر ہوئیں، پھر مریض متاثر ہوا، مریض کو ٹیسٹ کے نتائج آنے تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی عمر 28 سال ہے، جب کہ اس کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کے سیمپلز نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں، ٹیسٹ...
    گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے صدر سید شرف الدین کاظمی، جنرل سیکرٹری غلام عباس اور دیگر نے کہا کہ چھٹیوں کے خاتمے کے فیصلے سے ملت تشیع کو شدید تحفظات ہیں۔ حکومت کا یہ فیصلہ مذہبی ہم آہنگی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم اور صحت میں مقامی چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے پر مرکزی انجمن امامیہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے صدر سید شرف الدین کاظمی، جنرل سیکرٹری غلام عباس اور دیگر نے کہا کہ چھٹیوں کے خاتمے کے فیصلے سے ملت تشیع کو شدید تحفظات ہیں۔ حکومت کا یہ فیصلہ...
    ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ میں شہادت امام علی (ع) کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے، جبکہ مرکزی جلوس آج رات برآمد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ جس میں عزاداروں نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت پر پرسہ دیا۔ ہزارہ ٹاؤن میں برآمد ہونے والی روایتی ماتمی جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے کی، جبکہ علاقے کے مختلف ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور ماتمداری کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ مختلف رضا کار اداروں کی جانب سے سبیلوں اور میڈیکل کیمپس کا بھی...
    برطانیہ میں غیرقانونی طور پر داخلے کی کوشش کے دوران ایک اور تارک وطن موت کی آغوش میں چلا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو یوم کے دوران دوسرا شخص جاں بحق ہوا ہے‘ ایک تارکین وطن ایک اوورلوڈ کشتی میں انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ اسی سفر کی کوشش میں ایک اور شخص دوسرے دن مارا گیا۔ فرانسیسی کوسٹ گارڈز کے مطابق مذکورہ شخص 15 لوگوں کے گروپ میں شامل تھا جسے انہوں نے 80 کے قریب کشتی سے اٹھایا تھا جو بدھ کی رات ڈنکرک سے روانہ ہوئی تھی۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز جب کشتی گریو لائنز کے قریب مسائل کا شکار ہوئی تو مداخلت کرکے...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع یمنا نگر میں ایک معمولی سی شرط دو معصوم جانوں کے ضیاع کا سبب بن گئی۔ نیوز 18 کے مطابق جمعہ کی دوپہر ایک سرکاری سکول کے 17 طلبہ مغربی یمنا نہر پر نہانے گئے تھے، جہاں آٹھویں جماعت کے دو طلبہ، لکی اور کرشنا، نے 100 روپے کی شرط لگائی کہ کون پہلے نہر کو پار کر سکتا ہے۔ یہ دونوں لڑکے نہر کی گہرائی اور طاقتور دھار سے بے خبر تھے۔ جونہی انہوں نے نہر میں چھلانگ لگائی، پانی کی تیز لہروں نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بدقسمتی سے ان میں سے کوئی بھی تیرنا نہیں جانتا تھا، اور چند لمحوں میں ہی وہ پانی میں غائب...
    سٹی 42 : 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق 22 مارچ دن 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہوگا ۔  تمام بڑی گاڑیوں کو  شہر کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا جائے گا۔  پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی، اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا، جبکہ پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی،...
    محمد فاروق—فائل فوٹو رہنما جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے کہا ہے کہ پانی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، واٹر ایمرجنسی نافذ کر کے کے فور کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ہاؤس میں جماعتِ اسلامی کا واحد نمائندہ اور پارلیمانی لیڈر بھی ہوں۔ سندھ کوپانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم ملے گا: محمد فاروقجماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ محمد فاروق نے کہا ہے کہ کراچی کو اب الیکٹرک ٹرین کی ضرورت ہے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی نہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوش خبری ملے گی۔میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے۔(جاری ہے) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، اس کے ساتھ یہ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔
    لاہور: سالے کے ہاتھوں بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں سالے نے  اپنے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی  کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم علی حسن کوگرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ویڈیو موصول ہونے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آئی اور واقعے کا مقدمہ نمبر 991/25 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گھریلو معاملے پر ملزم نے بہنوئی کو باندھ کر بدترین تشدد کیا۔ یہ واقعہ 2 روز قبل تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، جس میں  بیوی میکے جانے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، جلد خوشخبری ملے گی۔ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کے لیے بڑے خطرات ہیں۔ موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے فنڈ کا نظام لائیں گے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنانسنگ...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، اس کے ساتھ یہ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوشخبری ملے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم...
     وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے ۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پرآئی ایم...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے...
    لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان باری کی مینارپاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق  درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو مینارِپاکستان جلسے کی اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 22 مارچ کو مینارپاکستان پر پی...
    یورپ میں کی جانے والی ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ حیران کن طور پر شادی خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ موٹا بنا دیتی ہے، شادی کے بعد مردوں کے وزن میں اوسطا تین گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ طبی ویب سائٹ کے مطابق یورپی ملک پولینڈ کے ماہرین کی جانب سے 2400 سے زائد 50 سال کی عمر کے افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر شادی دونوں جنسوں کے افراد کو موٹا بنا دیتی ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا واقعی شادی مرد حضرات کو صحت مند بنا دیتی ہے اور ان میں شادی کے بعد بیماریاں کم ہوتی ہیں؟ ماہرین...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک  کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ "جیو نیوز کے پروگرام" کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا...
    لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور کون حل کرے گا۔ اگر کہیں گے کہ ذمہ دار کابینہ ہے تو اسکے سربراہ کو طلب کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے مطابق اُس کے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ سرکاری ادارے ایکس کیسے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایکس سے اُن کا کوئی معاہدہ نہیں۔ فل بینچ نے کہا...
    فوٹو فائل انسپکٹر جنرل (آئی جی)  کے پی کے ذوالفقار حمید  کا کہنا ہے کہ پولیس فورس کو  یونیفارم الاﺅنس کی مد میں 700 روپے ماہانا کی ادائیگی کی جائے گی۔خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کیلئے یونیفارم الاؤنس کی منظوری دے دی۔آئی جی نے کہا کہ پولیس دربار میں اہلکاروں نے یونیفارم الاؤنس نہ ملنے کی شکایات کی تھیں، صوبائی حکومت نے میری سفارشات پر یونیفارم الاﺅنس کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک افسران کو تنخواہ کے ساتھ یونیفارم الاؤنس دیا جائے گا، صوبائی حکومت نے پولیس یونیفارم الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب امریکہ کے فضائی حملوں میں یمن کےحوثی باغیوں کے زیرکنٹرول علاقوں بشمول صنعا اور صعدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حوثیوں کے المیسرہ چینل نے صنعا میں آگ بھڑکنے اور الجوف میں بھیڑوں کے ایک فارم کو نقصان پہنچنے کی فوٹیج جاری کی ہے۔ اس سے قبل منگل کی رات بھی حملے ہوئے تھے لیکن امریکی فوج نے اب تک اپنے اہداف کی تفصیل جاری نہیں کی۔ چند روز قبل ایسے امریکی حملوں میں بچوں سمیت کم از کم 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر...
    — فائل فوٹو رکنِ سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی احتجاج کر رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری بجٹ اور کنالز کا اہم ایشو ہے.انہوں نے کہا کہ  ہمیں 8 سے 10 منٹ دل کی بھڑاس نکالنے کا ٹائم مل رہا ہے۔ آصف زرداری کا کورونا وائرس میں مبتلا غلام قادر چانڈیو کو ٹیلی فونپبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین غلام قادر چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا سندھ کے شہر سکرنڈ میں بارشوں کی تباہی کے حوالے سے...
    بدھ کے روز بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع سول اسپتال سے مظاہرین 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کی لاشیں زبردستی لے کر چلے گئے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پولیس سرجن سول اسپتال ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے سول اسپتال کے مردہ خانے پر حملہ کیا اور مرکزی دروزے کا تالہ توڑ کر 5 خودکش حملہ آوروں کی لاشیں زبردستی لے کر چلے گئے۔ ان خودکش حملہ آوروں کی لاشوں میں جعفر ایکسپریس میں ملوث 4 خود کش حملہ آور جبکہ قلات میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش خاتون حملہ آور کی لاش بھی شامل تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کے لئے انقلابی قدم ثابت ہو گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، اور فری لانسنگ جیسے کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری لانسرز کی آئی ٹی کورسز سرٹیفیکیشن کرائی جا رہی ہے۔ سرکاری سکولوں...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے تردید کی ہے کہ امریکی حکومت نے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے لیے کسی ملکوں کی فہرست تیار کی ہے۔ بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا ذکر ہو رہا ہے، اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے امریکا میں داخلے کی اجازت دینی ہے۔ اس جائزے کے مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں تفصیل سے بات کی جائے گی۔ ٹیمی بروس نے اس بات...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں بانی شریک نہیں ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے پچھلی حکومت کو بھی چھوڑ دیا تھا، نظام ہمیں قبول نہیں کر پا رہا کیونکہ اس جیسے نہیں بن پا رہے، دھمکی اور چیلنج دینے کا الٹی میٹم استعمال نہیں کیا اور اب حتمی فیصلے کا وقت آرہا ہے۔ وہ بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب  سے خطاب کررہے تھے،  تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت  کی۔ خالد مقبول نے کہا میں یہاں پر اپنی اس روایات کو نبھانے کیلیے کھڑا ہوں...
    بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ انسداد دہشت گردی اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے مطابق جعفرایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دن ایک بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑادیا گیا، دہشت گردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔مقدمے کے مطابق ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل تھی، مسافروں کی...
    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی، ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گیارہ مارچ کو بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو ٹریک اڑا کر دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا تھا۔ گزشتہ روز جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیوں کو مچھ سے کوئٹہ پہنچایا گیا ہے جن کے ڈبوں سے تین دستی بم برآمد ہوئے اور ان میں سے ایک کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
    سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی نے مبینہ طور پر نجی ایئرلائن کے عملے پر حملہ کردیا، جس پر اے ایس ایف نے سابق کمشنر اور ان کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا۔ نجی ائیرلائن کے عملے کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکہ دے مارا جس سے فضائی میزبان زخمی ہو گئیں۔ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا تھا، جہاں سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی عملے سے بدتمیزی کی تھی۔...
    قصور: ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے  کو قتل کردیا۔  مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ 30 سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔ تھانہ منڈی عثمان والہ  پولیس نے مقتول کے بھائی  کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ Tagsپاکستان
    کرکٹرز کا روپ دھار کر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 بنگلہ دیشی نوجوان کوالالمپور ایئر پورٹ پر پکڑے گئے۔ 15 بنگلہ دیشی کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آئے، وہ کہیں ہو نہیں رہا تھا۔ کرکٹ ٹیم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بنگلہ دیشی نوجوانوں کے ایک گروپ کو ملائیشیا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب حکام کو پتہ چلا  کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے آنے کا دعویٰ کر رہے تھے، وہاں کہیں نہیں ہورہا تھا۔ ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق 17 مارچ کے روز  15 نوجوانوں کو کوالالمپور کے...
    — فائل فوٹو خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دی گئی۔وفاقی شرعی عدالت نے چادر و پرچی رسم کو غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چادر اور پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا۔یہ فیصلہ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی سربراہی میں فل کورٹ نے دیا جس میں جسٹس خادم ایم شیخ، جسٹس ڈاکٹر محمد انور اور جسٹس امیر محمد بھی شامل تھے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسی روایات اسلامی احکامات کے خلاف ہیں، چادر اور پرچی جیسی روایات قرآن و سنت میں خواتین...
    قیصرکھوکھر: پنجاب اسمبلی میں نیابلدیاتی ایکٹ استحقاق کمیٹی برائےبلدیات کےحوالے، استحقاق کمیٹی کی منظوری کےبعدبلدیاتی ایکٹ اسمبلی پاس کرےگی۔ نئےبلدیاتی ایکٹ میں لاہورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوختم کردیاگیا، لاہورمیں لارڈمیئرنہیں ہوگا،10ٹاؤنزبنائےجائیں گے، لاہورکےہر ٹاؤن کاسربراہ میئرہوگا، میئرکاانتخاب کونسلرزکریں گے۔ لاہورمیں یونین کونسلز ہوں گی، بلدیہ کا ڈسٹرکٹ ٹیئر ختم کردیاگیا، نئےبلدیاتی ایکٹ میں ہرضلع میں ضلع کونسل کابھی خاتمہ کر دیا گیا، اضلاع میں تحصیل کونسلز ہوں گی، بڑے ڈویژنز میں ٹاؤن بنیں گے۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا چھوٹے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میونسپل کارپوریشنز ہوں گی، تحصیلوں میں میونسپل کمیٹیاں بنائی جائیں گے، بیوروکریسی بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہیں ہو گی۔ بلدیاتی الیکشن الیکٹرونکس ووٹنگ کے ذریعے نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن...
    کوئٹہ میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب لوکوشیڈ پر کھڑی ٹرین کی بوگیوں سے برآمد دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔ دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں متاثر ہوئی تھیں۔ ٹرین کی 8 بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لائی گئی تھیں۔ کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا تھا۔ Post Views: 1
    امریکہ میں ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے USAID (یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ) کو بند کرنے کے فیصلے کو روک دیا۔ عدالت نے ایلون مسک اور ڈپارٹمنٹ فار گورنمنٹ ایفیشنسی (Doge) کی کوششوں کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ جج تھیوڈور چوانگ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ USAID کو بند کرنے کی کارروائیاں غیر آئینی ہو سکتی ہیں اور فوری طور پر ادارے کے ملازمین کو دوبارہ کام پر بحال کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جبUSAID کے ملازمین نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایلون مسک کا حکومتی اداروں پر کنٹرول غیر قانونی ہے کیونکہ انہیں نہ تو سرکاری طور پر کوئی...
    ٹرمپ حکومت کو جھٹکا: امریکی عدالت نے یو ایس ایڈ کو بند کرنے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس)امریکہ میں ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے USAID (یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ) کو بند کرنے کے فیصلے کو روک دیا۔ عدالت نے ایلون مسک اور ڈپارٹمنٹ فار گورنمنٹ ایفیشنسی (Doge) کی کوششوں کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ جج تھیوڈور چوانگ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ USAID کو بند کرنے کی کارروائیاں غیر آئینی ہو سکتی ہیں اور فوری طور پر ادارے کے ملازمین کو دوبارہ کام پر بحال کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جبUSAID کے ملازمین نے عدالت میں مقدمہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے میں صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کروا دیئے جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، عدالت کیوں مداخلت کرے۔ انتہائی...
    راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی، افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشری بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے،  یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ...
    غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے یرغمالی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے کارروائی کرتے رہیں گے۔ ادھر حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے غزہ میں جارحیت نہ رکنے پر اسرائیل تک حملے بڑھانے کی دھمکی دیدی۔ واضح رہے کہ منگل کو اسرائیل نے غزہ جنگ بندی یکطرفہ...
    اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، قطر، ایران سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے قیدی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے، کارروائی کرتے رہیں گے۔...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اِس وقت حالت...
    کوئٹہ: دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیاں کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گیارہ مارچ کو بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو ٹریک اڑا کر دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا تھا۔ بوگیوں کو ٹریک کلیئئر کرنے کے بعد پہلے مچھ پہنچایا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ٹرین کا انجن سبی بھیج دیا گیا تھا۔ متاثرہ انجن کی مکمل مرمت کے لئے اسے لاہور بھجوایا جائے گا۔  
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کو کیوں دشمن بنایا۔؟ افغانیوں کو نکالنے سے پہلے کوئی طریقہ کار طے کرنا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں   گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کو کیوں دشمن بنایا۔؟ افغانیوں کو نکالنے سے پہلے کوئی طریقہ کار طے کرنا چاہیے تھا۔ افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا تھا افغانیوں کو نکالنا نہیں تھا۔ انہوں...
    علامتی فوٹو وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے نے مزید 5 افراد کو زخمی کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز کے دوران جنگلی بھیڑیا 14 افراد کو زخمی کرچکا ہے۔ وسطی کرم: بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمیوسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بھیڑیے نے ذیمشت، کنڈالی، شمخی، اوٹ کے علاقوں میں لوگوں پر حملہ کیا، زخمیوں کو صدہ اسپتال پہنچادیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردی اہم قومی مسئلہ ہے، جس میں اگر مگر کی کوئی گنجائش نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، ہمیں دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کے ارد گرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ دہشتگردی کی آگ ان تک نہیں پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سفارتی سطح پر افغانستان میں موجود دہشتگردوں کا معاملہ اٹھانا ہوگا، اور دنیا کو...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
    لاہور: پولیس نے 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر شمالی چھاؤنی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم سلیمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم سلیمان اسے ورغلا پھسلا کر قبرستان میں لے گیا اور بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچے کے والد اسحاق کی مدعیت میں نامزد ملزم سلیمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام نے فوری ایکشن لینے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو...
    —فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج  زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاجاسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکے9 زخمی زیرعلاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائی ترجیحی بنیاد پر کی جائے۔ اس موقع پر سلامتی کونسل میں امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید 1 سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ اقوام متحدہ میں  پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے پاک چین تعاون، سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سینارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں  مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیر محدود اختیار نہیں دیتا۔ صدر کا اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے منافی ہے۔درخواست کے مطابق صدر کے آرٹیکل 200(1) کے تحت حاصل اختیارات کو آئین کے آرٹیکل...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کے خلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب خان پر مشتمل بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شناخت کرانے کے باوجود وکلاء کو پشاور چھاؤنی کے علاقے میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، درخواست کے بعد ہائی کورٹ بار اور کینٹ انتظامیہ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ پشاور: ضمانت کے باوجود شہری گرفتار، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر...
    پشاور+ بنوں+ خضدار+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی +خبر نگار خصوصی) بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ خیبرپی کے  کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے ہونیوالی دہشت گردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دیا جائے۔ مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران دہشت گردوں کا اپنے ہینڈلرز سے افغانستان میں مسلسل رابطہ تھا، دہشت گردوں کو افغانستان سے حملے کی منصوبہ بندی اور ہدایات دی گئیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ طالبان حکومت نے داعش کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں، ہمارے پاس شواہد ہیں، حملہ دشمن نے افغان پراکسیز کے ذریعے کرایا۔ مستقبل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی...
    ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ’اشتعال پر مبنی بیانات‘ دینے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید ایرانی کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس بیان پر رد عمل دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر یمن میں حوثی باغیوں کے حملے نہیں رکے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی اس خط میں ایران نے امریکا پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور...
    سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ حوثیوں کیجانب سے کسی بھی حملے کو ایران کی طرف سے حملہ سمجھا جائے گا، حوثیوں کے حملوں پر ایران ذمہ دار ہوگا اور سنگین نتائج بُھگتے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے یمن پر فضائی حملوں کے بعد حوثیوں کے جوابی حملوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے مزید حملوں یا ردعمل کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے کسی بھی حملے کو ایران کی طرف سے حملہ سمجھا جائے گا، حوثیوں کے حملوں پر ایران ذمہ...
    اسلام آباد: پاکستان نے جعفر ایکسپریس میں اپنی سرزمین کے استعمال پر افغانستان سے باضابطہ طور پر شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا، ذرائع کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی مدد کرے، یاد رہے 11 مارچ کو دہشت گردوں نے درہ بولان پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور اسے ہائی جیک کر کے400 سے زائد مسافروں کو30 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ فضائیہ اور ایلیٹ آرمی کے کمانڈوز کی مدد سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 350 سے زائد مسافروں...
    پی ایس ٹی کے زیراہتمام منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قانونِ ختمِ نبوت(ص)کو ختم کرنے والے اس معاملے کو سنجیدگی سے سمجھیں یہ قانون امن وامان اورسلامتی برقرار رکھے ہوئے ہے، اگر خدانخواستہ یہ قانون نہ ہوتو شرپسند عناصر گستاخیوں کے نام پر سرعام قتل غارت گری کرینگے، قانون کی موجودگی سے تحقیق تفتیش کا عمل شرپسند عناصر کے لئے سدباب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک و تحریک ختمِ نبوت(ص) رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت(ص)کانفرنس کی صدارت مرزا محمدارشدالقادری نے کی، علامہ سعید اخترقادری، مرزا اصغرعلی، علامہ عبدالرشیدسعیدی، صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین، رانا غلام...
    سٹی 42: وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.   وزیراعظم کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کا تبادلہ کر کےسیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن حسن ناصر جامی کا تبادلہ کر کے  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، دریں اثناء مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان محمد عثمان چاچڑ کا تبادلہ کر کے  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے محمد ایوب چوہدری کو ڈیپوٹیشن پر مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 21 کے محمد ایوب چوہدری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے . سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمنی حوثیوں کی جانب سے مزید حملے کیے گئے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، آئندہ اگر حوثی کوئی حملہ کرتے ہیں تو اس کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ آج کے بعد اگر حوثی ایک گولی بھی چلاتے ہیں تو ہم سمجھیں گے کہ یہ ایرانی ہتھیار ہیں اور چلانے والی ایرانی قیادت ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کے بغیرامریکا سے مذاکرات کو تیار ہیں، ایران امریکی صدر نے کہاکہ اب کسی بھی کارروائی کا ذمہ دار ایران ہوگا جس کے اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی حملوں...
    لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی۔ عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد افضل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شخص بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے اس کے اخراجات کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاکہ یہ بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کے اخراجات اٹھائے اور...
      لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔ اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج...
     ایک ہفتے قبل کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس پر ہو نے والے حملے کے بعد کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ سے پنجاب و پشاور جا نے والی ریل گاڑیاں چھٹے روز بھی معطل رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ جعفر ایکسپریس، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشروط طور پر استعفیٰ کی پیشکش کردی وی نیوز سے بات کر تے ہوئے ترجمان ریلوے نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے لیے گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی کلیئرنس ملنے کے بعد ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریلوے انجینیئرنگ ٹیمز جائے وقوعہ پر موجود ہیں جہاں متاثرہ ٹرین کو ٹریک سے ہٹا نے سمیت پٹڑی کی بحالی کا کام جا ری ہے جو متوقع...
    سندھ حکومت کی جانب سے نوکریوں کی تلاش کے لیے باضابطہ طور پر پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا جس کے ذریعے باصلاحیت افراد میرٹ کے مطابق مطلوبہ جاب حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے پورٹل سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی گریڈ ایک سے 4 نوکریاں پورٹل کے ذریعے ہوں گی اور گریڈ 5 سے 15 کی نوکریاں بھی پورٹل کے ذریعے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی بھی اس پورٹل پر نوکری کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں میرٹ کی بنیاد پرپہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر نوکری ملے گی اور بغیر کسی فیس کے نوکری ملے گی صرف رجسٹرڈ کرنا پڑے گا۔ ’ڈاکٹر اور...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے کوئی اعترض نہیں۔   پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے سکیورٹی لیپس کا ذمے دار آپ کو قرار دے رہی ہے اور اسی وجہ سے آپ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جس پر  خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اگر مجھے اس کا ذمے دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور اگر میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ دریں اثنا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا...
    کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔کراچی بار کی جانب سے ججز تبادلے کے خلاف  آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے جس میں صدر پاکستان اور وفاق سمیت رجسٹرار سپریم کورٹ،  رجسٹرار لاہور، اسلام آباد، سندھ ، بلوچستان ہائیکورٹس اور  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ججز اور متاثرہ ججز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔دائر کی گئی درخواست میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیرمحدود اختیار نہیں دیتا، صدر کااقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے منافی ہے۔درخواست میں اپنائے گئے مؤقف کے مطابق ججز ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن غیر...
    جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پٹڑی  کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا  ، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا  ۔
    عامر خان نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا سے اپنی 60 ویں سالگرہ کی پیشگی تقریب پر متعارف کروایا تھا۔ دلچسپ بات یہ کہ گوری شاہ رخ خان کی اہلیہ کا نام بھی ہے۔ اس طرح بالی ووڈ کے تینوں خانز میں سے صرف سلمان خان ہی رہ گئے ہیں جن کی زندگی میں ابھی تک کوئی ’’گوری‘‘ موجود نہیں ہے۔ نام کی مماثلت کو دیکھتے ہوئے، ایک صحافی نے میڈیا انٹرایکشن کے دوران عامر خان سے پوچھا کہ کیا سلمان خان کو بھی اپنی گوری ملے گی؟ اس پر عامر نے سب سے چٹخارے دار جواب دیا۔ صحافی نے عامر خان کو چھیڑتے ہوئے ادھورا سوال پوچھا، ’’شاہ رخ کے پاس گوری ہے، اب آپ کے...
    اسلام آباد: کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سینارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں  مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیر محدود اختیار نہیں دیتا۔ صدر کا اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے منافی ہے۔ درخواست کے مطابق صدر کے آرٹیکل 200(1) کے تحت حاصل...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.(جاری ہے) فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سینارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیر محدود اختیار نہیں دیتا۔ صدر کا اقدام عدلیہ کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے 3 تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ دلیری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اور کر رہی...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا محمد علی سیف---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی بیان بازی سے گریز کرے، وفاقی حکومت نے مدد کے بجائے صوبے کے فنڈز روک رکھے ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی صوبائی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، صوبے کو معاشی طور پر کمزور کرنا دہشتگردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے، گزشتہ 3 دنوں میں پولیس نے دہشتگردوں کے متعدد حملے ناکام بنا دیے۔ خواجہ آصف کو بلوچستان واقعے پر استعفیٰ دینا چاہیے، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا...
    لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نےلاوارث بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ انصاف...
    لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔   ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا،  جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا  بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...