نیا بلدیاتی ایکٹ ، ہرضلع میں ضلع کونسل کا خاتمہ، مزید اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
قیصرکھوکھر: پنجاب اسمبلی میں نیابلدیاتی ایکٹ استحقاق کمیٹی برائےبلدیات کےحوالے، استحقاق کمیٹی کی منظوری کےبعدبلدیاتی ایکٹ اسمبلی پاس کرےگی۔
نئےبلدیاتی ایکٹ میں لاہورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوختم کردیاگیا، لاہورمیں لارڈمیئرنہیں ہوگا،10ٹاؤنزبنائےجائیں گے، لاہورکےہر ٹاؤن کاسربراہ میئرہوگا، میئرکاانتخاب کونسلرزکریں گے۔
لاہورمیں یونین کونسلز ہوں گی، بلدیہ کا ڈسٹرکٹ ٹیئر ختم کردیاگیا، نئےبلدیاتی ایکٹ میں ہرضلع میں ضلع کونسل کابھی خاتمہ کر دیا گیا، اضلاع میں تحصیل کونسلز ہوں گی، بڑے ڈویژنز میں ٹاؤن بنیں گے۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
چھوٹے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میونسپل کارپوریشنز ہوں گی، تحصیلوں میں میونسپل کمیٹیاں بنائی جائیں گے، بیوروکریسی بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہیں ہو گی۔
بلدیاتی الیکشن الیکٹرونکس ووٹنگ کے ذریعے نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن حد بندیوں کے بعد بلدیاتی الیکشن کا اعلان کرے گا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا
ملک اشرف: پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں پنجاب کی نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، ان نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر پر انڈیپنڈنٹ گروپ کی واضح اکثریت ہے۔
آٹھ نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ( انڈیپنڈنٹ گروپ) کے امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں اور دو نشستوں پر حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے امیدوار جیت رہے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
عاصمہ جہانگیر گروپ کے سینئیر رہنما اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ۔ سید قلب حسن ، پیر مسعود چشتی ، ثاقب اکرم گوندل ، عامر سعید راں اور طاہر نصر اللہ وڑائچ بھی رکن منتخب ہوگئے ۔
Waseem Azmet