سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی کا نجی ایئرلائن کے عملے پر حملہ، دانت توڑ دیئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی نے مبینہ طور پر نجی ایئرلائن کے عملے پر حملہ کردیا، جس پر اے ایس ایف نے سابق کمشنر اور ان کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا۔
نجی ائیرلائن کے عملے کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکہ دے مارا جس سے فضائی میزبان زخمی ہو گئیں۔
واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا تھا، جہاں سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی عملے سے بدتمیزی کی تھی۔
طیارے میں داخل ہونے کے بعد جب خاتون فضائی میزبان نے صائمہ جوگزئی سے سیٹ بیلٹ باندھنے اور کھانے کی میز بند کرنے کو کہا تو صائمہ جوگزئی آپے سے باہر ہوگئیں، غیر شائستہ زبان استعمال کی اور شورشرابہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسافر کے اس رویہ کے متعلق فضائی میزبان نے کپتان کو آگاہ کیا جس پر کپتان کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارہ رن وے سے واپس لے آیا۔
ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔ کپتان نے باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا لیکن صائمہ جوگزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔
صائمہ جوگزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکہ دے مارا۔ چہرے پر مکہ لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون نکلنے لگا جبکہ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔
فضائی میزبان کے زخمی ہوتے ہی اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹی کو حراست میں لے لیا۔ تاہم واقعہ کے بعد بلوچستان انتظامیہ نے ایئرلائن انتظامیہ پر معاملہ ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔
ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ واقعہ کے بعد فوری طور پر کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے، انہوں نے اے ایس ایف سے صورتحال معلوم کر کے معاملہ رفع دفع کرنے کا کہا۔
ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ نے باپ، بیٹی سے تحریری معافی نامہ لکھوایا، جس کے بعد باپ بیٹی کو جانے کی اجازت دی گئی۔
زخمی ایئر ہوسٹس کو ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ نجی ایئر لائن سرین ایر کی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر دی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سابق کمشنر کوئٹہ صائمہ جوگزئی کے مطابق بیٹی کو کی بیٹی کے بعد
پڑھیں:
کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) نئی کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے دھرنے دے دیئے، اس دوران بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں، تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، صوبے کے کئی مقامات ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں سے بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی بھی اطلاعات ہیں، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل جام ہے کیوں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں مقامات پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ خیبر پور سندھ میں لقمان کے مقام پر مظاہرین نے ریلوے ٹریک بند کر کے ٹرین روک دی جہاں مظاہرین نہروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے باعث محراب پور سٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کو روک لیا گیا، سکھر میں اس وقت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے، نوشہرو فیروز سندھ کے مقام پر قومی شاہراھ کو دھرنا دے کر بند کر دیا گیا، کنڈیارو سندھ میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، اس دوران پٹرول پمپ بند کردیئے گئے، ہنگورجا کے مقام پر بھی قومی شاہراھ پر دھرنا دے دیا گیا۔