2025-04-23@19:12:35 GMT
تلاش کی گنتی: 472

«میں بن گوریان»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کامطالبہ پورانہ ہونے پرحکومت سے مذاکرات ختم کردیئیا ور نیالائحہ عمل طے کیاجارہاہے جس کے تحت دوبارہ دھرنے اور احتجاج کی سیاست کاعمل شروع کردیاجائے گااور 8فروری کو الیکشن کاایک سال مکمل ہونے پر عمران خان ملک گیراحتجاج کی کال دیں گے جس کے لیے پارٹی کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں اور آئندہ ہفتے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراور دیگراہم پارٹی رہنماعمران خان سے ملاقات میں مشاورت کریں گے جب سے یہ مذاکرات شروع ہوئے تھے تو ان خدشات کااظہارکیاجارہاتھاکہ یہ کامیاب نہیں ہوںگے کیونکہ دونوں اطراف سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیاجارہاتھا،نومئی جیسے واقعہ پر حکومت کسی بھی طورپرعدالتی کمیشن بنانے کو تیارنہیں اور عمران خان...
    اسکرین گریب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حلیم سیاست تیز کردی، راشد سومرو کے بعد شاہی سید کی بھی حلیم دعوت کردی۔ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ حلیم تو بہانا ہے، چاہتا ہوں مہاجر ثقافت پروان چڑھے، حلیم کے بہانے سیاسی جماعتوں میں محبت اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی دعوت دی تھی، ایمل ولی خان کو بھی دعوت دیتا ہوں گورنر ہاؤس آئیں، حلیم کھائیں۔جے یو آئی رہنما راشد سومرو کی طرح شاہی سید بھی گورنر سندھ کی بنائی حلیم کے گرویدہ ہوگئے۔
    میاں ناصر حیات مگوں کی جانب سے بزنس مین پینل کے رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب میں شرکاء کا گروپ
    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو گورنر ہائوس میں نیا ناظم آباد جم خانہ کی فٹبال ٹیم اور کلب آفیشلز شیلڈپیش کررہے ہیں کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت کھیل کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اس ضمن میں فٹبا ل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا ناظم آباد جیم خانہ کی انڈر 17 فٹبال ٹیم اور کلب کے آفیشلز کے 17رکنی وفد سے گورنرہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے گورنر سندھ کو نیا ناظم آباد جیم خانہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ نیا ناظم آباد جیم خانہ فٹبال ٹیم اومان دورہ...
    — فائل فوٹو گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مکی روڈ پر شوہر ناراض بیوی کو منانے میکے آیا تھا تاہم بیوی کے گھر جانے سے انکار پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیاکراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور برادرِ نسبتی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 ) ملک بھر میں ساڑھے چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر بارشیں 40 فیصد ہونے کی وجہ سے خشک سالی کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے اس دورانیے میں بارشوں کی 52 فیصد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ماہرین ملک کی زرعی پیدوار میں20فیصد تک کمی کی پشین گوئی کررہے ہیں.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں45 اور پنجاب...
    ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی، کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس بے اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب ۔سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایا پی آئی اے کی عدم توجہی اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے 2024 کے دوران...
    وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان تلخیاں بڑھ گئیں، وزیر اعظم نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر دے دیا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو الاٹ ہونے والے گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ بھی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان تلیخاں بڑھ گئیں، وزیر اعظم نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو الاٹ ہونے والے گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ بھی دیدیا گیا جبکہ گورنر ہائوس پشاور سے ضروری فرنیچر، کیچن کا سامان اور ملازمین کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
    گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024ء پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے گورنر سے اختیارات لیکر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024ء پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلیٰ ہوں گے۔ آج سے قبل گورنر تمام...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر سے اختیارات لے کر خود یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بن گیا ہے، جس کا اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے اس قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کی جامعات کے چانسلر ہوں گے۔ نئے قانون کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل جامعات سے متعلق اختیارات گورنر کے پاس تھے، تاہم اب یہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ اکیڈمک سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ نئے قانون...
    بگوٹا :  کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زرائع کے طابق  کے مطابق صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی(ای ایل این)کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں...
    ویب ڈیسک — امریکہ میں سرکاری محکموں کی اصلاحات کے لیے بنائے جانے والے نئے محکمے ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کے نامزد کردہ شریک سربراہ وویک راماسوامی اب اس محکمے کے رکن نہیں رہے۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ راماسوامی ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کا مزید حصہ نہیں رہے۔ یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب چند گھنٹے قبل ہی امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی ذمے دارایاں سنبھالی تھیں۔ ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ سے راماسوامی کی علیحدگی کے بعد اب اس محکمے کی قیادت صرف ایلون مسک کریں گے۔ ری پبلکن پارٹی میں 2024 کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہنے والے...
    گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 27 جنوری کو کرنے والا ہے۔ اس حوالے سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کرے گی۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ ڈھائی سے تین فیصد کمی کے بعد شرح سود تیرہ سے کم ہو کر ساڑھے دس گیارہ فیصد پر آجائے گی۔ واضح رہے کہ شرح سود 26 جون 2023 کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح بائیس فیصد پر تھی، رواں مالی سال اب تک پالیسی ریٹ میں نو فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ آئی ایم ایف کی سفارشات پر شرح 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔...
    انسانی نظر میں دنیا پہلی بار 1492 ء میں نقشے کے اعتبار سے تبدیل ہو ئی تھی جب اسپین میں ملکہ ازبیلا اور فرننڈس نے اپنی اپنی ریاستیں شادی کے بعد ایک دوسرے میں ضم کر کے مسلم ریاست غرناطہ کو شکست دی اور پھر اسی سال یعنی 1492 ء ملکہ ازبیلاکی مالی امداد سے کرسٹوفرکولمبس نے امریکہ دریافت کرلیا تھا یہ دنیا میں نو آبادیا تی نظام کا آغاز تھا یہ ہزاروں سال سے چلتی دنیا کی ایسی تبدیلی تھی جس میں تہذیب و تمدن کے فروغ کی بجائے تجارت اور مالی نفع کی بنیاد پر ترقی ہونے لگی تھی۔ دوسری بڑی تبدیلی پہلی عالمی جنگ 1914-18ء جنگ کے خاتمے پر آئی۔ جرمنی اور ترک سلطنت ِ عثمانیہ کی...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی اور بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم...
    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر قائد میں سردی میں اضافے کی پیش گوئی  کی ہے۔ جاری بیان کے مطابق شہر قائد میں پیر کو کم سے کم پارہ دوبارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ آئندہ کئی روز تک شہر میں شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس میں کہا گیا کہ منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ آج گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،...
    بدین/ سکھر/ پڈعیدن/ محراب پور/ میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت + پ ر) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ بدین میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر ہنگورجہ کے سینئر صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کے خلاف صحافیوں نے ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے فیاض سولنگی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ایچ یو جے کے سینئر نائب صدر اور بدین پریس کلب صدر شوکت میمن، ایوان صحافت کے صدر لالہ ہارون گوپانگ، سینئر صحافیوں حاجی خالد محمود گھمن، عبدالشکور میمن، محمد علی بلیدی، عمران عباس خواجہ، اشرف میمن، الطاف شاد میمن، سید اختر شاہ، عطا چانڈیو، اختر کھوسو، مرتضیٰ میمن، سارنگ...
    کوٹری (جسارت نیوز) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے صحافیوں کا احتجاج، صحافی کی آزادی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری پریس کلب پر صحافی دھنی بخش باریجو، قربان پنہور، ارمان عباسی و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں اسماعیل بلوچ، اعجاز مغل، نوید پہنور، عرفان بلیدی، فضل کھوسو، نوید راجپوت، یوسف سارنگ، ادریس پہنور، دیدار ملاح و دیگر شریک تھے۔ احتجاج دوران صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے نعرے بازی کی گئی جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکو کلچر کا خاتمہ کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے، ڈاکوئوں سے صحافی...
    اسلام آباد میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے،ڈاکٹر طاہرہ صدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جاپان روڈ، جگیوٹ اور ترامری چوک میں کارروائیاں،25 میٹ شاپس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 14کو 2لاکھ 7ہزار کے جرمانے عائد ،ایک من ناقص مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا،11میٹ شاپس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ناقص گوشت برآمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ صفائی کے ناقص انتظامات حشرات...
    کچھ عرصہ پہلے اور یہ چند ماہ پہلے کی بات ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جاتی تھی لیکن خدائے بزرگ و برتر کا شکر ہے کہ موجودہ حکومت اور آرمی چیف کی کوششوں سے پاکستان اب اس خطر ناک صورت حال سے نکل کر معمول کی حالت میں آ چکا ہے ۔ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور چند ماہ پہلے جو چالیس ہزار پوائنٹس پر تھی آج وہی ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ سترہ اٹھارہ ہزار کو کراس کر چکا ہے اور ابھی چند دن پہلے عالمی بنک اور معاون اداروں نے10سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 40ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ پارٹنر شپ فریم ورک...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ٹرانزٹ کارگو اور ٹریکنگ سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو نگرانی کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان علاقے کے دیگر ممالک کے لیے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور کارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا...
      لاہور:محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے 21 جنوری تک ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثرات سے موسم میں تبدیلی آئے گی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بارش کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم...
    گوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ماں اور 18سالہ بیٹے نے طارق کو رسی سے باندھ کر تشدد کیا، اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور پھر پھندا لگا کر قتل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے خاتون کو ساتھی ملازم نے دن دہاڑے قتل کردیا، کوئی بچانے نہ آیا نئے سال کے 2 دن، ڈاکوؤں نے دوسرا شہری بھی قتل کردیا پولیس کے مطابق طارق کے قتل کے بعد ماں بیٹا دوسری بیوی کے گھر پہنچ گئے، دوسری بیوی کی کال پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاش برآمد کرلی گئی، ماں بیٹے نے اعتراف...
    واشنگٹن:ایسے لوگ، جنہیں عموماً سُرخ گوشت پسند ہے تو یہ عادت ان کی دماغی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب لوگ پراسیسڈ گوشت زیادہ کھانے کے عادی ہوں۔ امریکا میں ہونے والی  ایک تازہ طبی تحقیق کے نتائج میں انکشاف ہوا ہے کہ پراسیسڈ سُرخ گوشت کے زیادہ استعمال سے دماغی کمزوری اور ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔ بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کے تحت کی گئی اس نئی طبی تحقیق میں تقریباً 49 سال کی عمر کے ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔ تجربے میں شامل افراد میں سے کسی پر بھی تحقیق سے قبل ڈیمینشیا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ ماہرین کی جانب سے تقریباً 43 سال...
    GUJRANAWALA: خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور وہ پہلی بیوی نجمہ کو گزراوقات کے لیے پیسے نہیں دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی مگر مقتول سارے پیسے دوسری بیوی کو دیتا تھا جس پر ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر...
    اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان علاقے کے دیگر ممالک کیلئے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور کارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا ۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور سکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام...
    پشاور :  آرمی چیف سے خیبر پختون خوا کے سیاسی رہنماں کی ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلی میں تلخ کلامی ہوگئی جب کہ ایمل ولی خان نے بیرسٹر سیف کو صوبائی حکومت کے طالبان قرار دے دیا۔ پشاور میں دو روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تنی بڑھی کہ گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر صوبے کو ملنے والے 500 ارب روپے کے معاملے پر تنازعہ پیدا...
    سٹی 42 : ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیٹا گورننس آفس کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، تھرڈ پارٹیز سے ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا جائے گا، مطلوبہ فیلڈڈیٹا کی نشاندہی کی جائے گی،ڈیٹا کومربوط طریقے سے استعمال کیاجائےگا۔   نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ایف بی آر سسٹم میں ڈیٹا کے فلو کو مانیٹرکیاجائے گا، ڈیٹا کیلئے ایف بی آر کے تمام ونگز اور فیلڈ آفسز کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا، ڈیٹا گورننس پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالےسے  چیف ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، اس کے علاوہ چیف ڈیٹا...
    پشاور: پشاور: آرمی چیف سے خیبر پختون خوا کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی ہوگئی جب کہ ایمل ولی خان نے بیرسٹر سیف کو صوبائی حکومت کے طالبان قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں دو روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تنی بڑھی کہ گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر صوبے کو ملنے والے 500 ارب روپے کے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ تصدیق کرتے ہیں  بیرسٹر گوہر آرمی چیف کی سیاسی قیادت سے ملاقات میں موجود تھے۔اپنے بیان میں  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دن دیہاڑے ملاقات میں موجودگی پر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں، میں نہیں تھا۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ بعد میں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے الگ سے ملاقات ہوئی یا نہیں۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مبینہ مغوی بچہ صارم کے گھر پہنچ کر مغوی بچہ کے والدین سے ملاقات کی، گورنر سندھ نے مغوی بچہ صارم کی بازیابی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ صارم کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔(جاری ہے) اس موقع پر موجود پولیس حکام نے کیس کے بارے میں گورنر سندھ کونبریفنگنبھیندی۔
    مولانا راشد سومرو نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ چیک کرکے آؤ کامران ٹیسوری حلیم کیسی بناتے ہیں، میں نے انہیں 100 میں سے 100 نمبر دے دیئے ہیں، جلد مولانا فضل الرحمٰن بھی گورنر صاحب کے ہاں حلیم کھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم ولادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر حلیم تیار کرکے اپنے ہاتھوں سے مہمانوں کو پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم ولادت حضرت امام علیؑ کے موقع پر گورنر سندھ نے محبت بھرے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے گھوٹا لگا کر حلیم تیار کی۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے بھی گورنر سندھ...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر حلیم تیار کرکے اپنے ہاتھوں سے مہمانوں کو پیش کیا۔ یوم ولادت حضرت علیؓ پر گورنر سندھ نے محبت بھرے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے گھوٹا لگاکر حلیم تیار کی۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے بھی گورنر سندھ کی جانب سے تیار کردہ حلیم کھایا اور اسکی تعریف کی۔  راشد سومرو نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ چیک کرکے آؤ کامران ٹیسوری حلیم کیسی بناتے ہیں میں نے انہیں 100 میں سے 100 نمبر دے دیے ہیں، جلد مولانا فضل الرحمٰن بھی گورنر صاحب کے ہاں حلیم کھائیں گے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانا راشد...
    نیویارک (نیوزڈیسک)دی سمپسنز وہ مشہور کارٹون شو جو کئی بار مستقبل کے واقعات کی پیش گوئی کرنے کا دعویٰ کرتا ہے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہ۔اس بار ایک عجیب و غریب افواہ گردش کر رہی ہے کہ اس شو نے 16 جنوری 2025 کو عالمی انٹرنیٹ بندش کی پیش گوئی کی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دی سمپسنز کی ایک قسط میں مذکورہ دعویٰ کیا گیا تھا۔ویڈیو کے مطابق یہ انٹرنیٹ بندش ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے ساتھ ہوگی جو حقیقت میں 20 جنوری کو ہونے والی ہے نہ کہ 16 جنوری کو۔اس ویڈیو نے لوگوں کو خوب ہنسایا اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ اس دوران شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /برفباری ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 12،گوپس منفی11، استور، سکردو منفی10، گلگت، کالام منفی07،...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل رمیش کمار راٹھی نے پریس کلب کے صحافیوں کو گورنمنٹ ڈگری کالج کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اپنے اساتذہ کی کوششوں سے کالج میں جدید کمپیوٹر لیب اور لیبارٹری قائم کی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل پروفیسر رمیش کمار راٹھی کا کہنا تھا کہ کالج میں طلباء کو جدید تعلیم کے حصول کے لیے لیبارٹری اور لائبریری کی اشد ضرورت تھی، ہم نے کوششیں کرکے نئی اور جدید لیبارٹری اور لائبریری بنائی ہے جس سے طلباء کمپیوٹر کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج میں سولر سسٹم اپ گریڈ کیا ہے جس سے کالج میں بجلی کا...
    ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔بابا وانگا نے 2025کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025سے ہوگا۔مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، جبکہ 2076تک...
    وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی گورچانی نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پنجاب سے زیادہ سونے کے ذخائر ہیں۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر معدنیا ت نے وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے سونے ذخائر کی 3 ارب میں نیلامی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اٹک میں 28 لاکھ ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے، سابق نگراں وزیر معدنیات کا دعویٰابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یہ سونا اٹک میں 32 کلو میٹر کی پٹی پر دریافت ہوا ہے۔ یہ رقم ڈالروں میں 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹک میں 700 ارب روپے مالیت کے قریب سونے کے ذخائر دریافت ہوئے، ذخائر پر جیولوجیکل سروے کی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی ممکنہ تارِیخوں کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب المرجب کے دوسرے عشرے کے آغاز کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ماہ رجب المرجب کے دوسرے عشرے کا آغاز ہونے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں اب 50 سے کم دن باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی اہم پیشن گوئی بھی سامنے آئی ہے۔ اس سال رمضان المبارک کا آغاز ماہ مارچ میں ہوگا،کچھ ممالک میں اس کا آغاز یکم مارچ اور کچھ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس میں جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو مبارکباددیتاہوں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمہ کے لئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے۔  صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے۔ نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے۔ جو بھی ہو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔   گورنر کے پی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں گے۔ وفاقی حکومت اور فوج مداخلت کرے گی تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔ جوپاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا۔ وزیراعلی...
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کرم میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو ایک بار پھر ناکام قرار دے دیا۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کیمروں کے سامنے بھاشن دیتی ہے لیکن کرم میں 25 کلومیٹر کی سڑک پر اب تک اپنی رٹ قائم نہیں کر سکی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جو وزیرِ اعلیٰ 9 مئی میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کرے گا۔مذاکرات پر رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کو این آر او کا طعنہ دیتے تھے، آج خود این آر او مانگ رہے ہیں، ان کے کرتوتوں کا فیصلہ عدالتوں...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے سپیکر صوبائی اسمبلی کے نام قوانین سے متعلق ترمیمی بل پر اعتراض کیا۔ گورنر نے اعتراضات لگا کر بل صوبائی حکومت کو بھیج دیا تھا۔ قوانین سے متعلق ترمیمی بل نظرثانی کیلئے خیبر پی کے اسمبلی کو ارسال کر دیا۔ گورنر نے اعتراض کیا کہ بل میں مجوزہ ترمیم میں لفظ ’’وزیر‘‘ کی جگہ معاون خصوصی اور مشیر شامل کرنا وضاحت طلب  ہے۔ آئینی لحاظ سے مشیر اور معاونین خصوصی کابینہ کے ممبران نہیں گورنر نے کہا کہ مشیر اور معاونین خصوصی ایگزیکٹو اختیارات استعمال نہیں کر سکتے، معاونین اور مشیر اسمبلی کے سامنے جوابدہ بھی نہیں ہیں۔ وزراء منتخب نمائندے ہوتے ہیں اور وہ عوام کو جوابدہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغواکیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لیے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لئے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
    مستقبل کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنے کے لیے مشہور اینی میٹڈ کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کے مطابق ’دی سمپسنز‘ سیریز میں 20 سال پہلے لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی پیش گوئی کر دی گئی تھی۔یہ ویڈیو شیئر کرنے والے ٹک ٹاک صارف کے مطابق یہ سیریز کی 2007ء میں’لٹل بگ گرل‘ کے عنوان سے ریلیز ہونے والی قسط کی ویڈیو ہے۔ اس قسط میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پرینک کے غلط ہوجانے سے آگ لگتی ہے اور اسپرنگ فیلڈ کو ایک خوفناک آگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے اس کے ٹاؤنز اور رہائشیوں کو خطرہ ہے، ویڈیو میں افراتفری کی...
    اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سیاسی خواب دیکھنے  اور اپنی سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے میڈیا کی زینت بننے والے منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کے مستقبل سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عمران خان آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور اپنی سیاسی بقا کے لیے ریلیف لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبات کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے اور وہ ان سے خود دستبردار ہو جائیں گے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کی سیاسی حیثیت پہلے جیسی نہیں رہی...
    سوارب قومی شاہراہ کی بندش سے کراچی اور گوادر پورٹس سے سینٹرل ایشیا ٹرانزٹ کار گو متاثر ہوگئی۔کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے افغانستان اور سینٹرل ایشیا کےلیے ٹرانزٹ کارگو مختلف مقامات پر روک لی۔حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے اسکواڈ میں ٹرانزٹ کارگو کو مختلف شفٹوں میں نکالا گیا تھا، دوسری طرف سی پیک روٹ بندش سے گوادر سے افغانستان کو اپ ٹرانزٹ متاثر ہوئی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سےسینٹرل ایشیائی ممالک کے 300 سے زائد اپ ٹرانزٹ کنٹینرز راستے میں ہیں۔حکام کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں کنٹینرز 24 سے 48 گھنٹے میں شپنگ پورٹ سے بارڈر آؤٹ کرنا ہوگا، بیلہ، اوتھل، خضدار، سوراب کے مختلف مقامات ہوٹلز پر کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگورمیں پاک ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیا کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق کوہک چیدگی کے علاقے میں نئے تجارتی راستے سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے....
    سوشل میڈیا پر بہت زیاددہ سرچ کی جانے والی ہندوستانی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو چکن گونیا سے صحت یاب ہو گئیں، ان کی نئی ویڈیو کو فینز نے سراہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اسٹار سمانتھا روتھ پربھو جو اکثر مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں، خواہ وہ اُن کی صحت سے جڑے معاملات ہی کیوں نہ ہوں، وہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو جس کا ٹائٹل ہے 2025ء میں تیار ہوں۔ View this post on Instagram A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl) اس ویڈیو میں سمانتھا روتھ پربھونے اپنے فیشن کے کچھ اچھے لمحات فینز کے...
    1 چکن ایک کلو2 چاول ایک کلو3 دہی ایک کلو4 دار چینی دو عد5 لونگ آٹھ عدد6 چھوٹی الائچی چار عدد7 کالی مرچ پانچ عدد8 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ9 لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ11 چھوٹی الائچی دو چائے کے چمچ پسی ہوئی12 پیاز چار عدد (فرائی، سلائس اور چورا کر لیں)13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا14 دودھ تھوڑا سا15 زردے کا رنگ تھوڑا سا۔پہلے چاولوں میں دار چینی، لونگ، چھوٹی الائچی اور کالی مرچ ڈال کرھلکا سا آبال لیں2ایک پیالے میں چکن، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاوٴڈر، ہلدی، اور پسی چھوٹی الائچی کو اچھی طرح مکس کرکے میری نیشن کے لئے چھوڑ دیں3ایک...
    لاہور: رحیم یار خان کے علاقہ ظاہر پیرمیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے ، اس سے قبل ڈاکوں نے فائرنگ کرکے 4 معصوم شہریوں کو قتل کردیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کو فوری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جس نے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ڈی پی او...
    کیا امریکا کی حالیہ آگ کسی بددعا کا اثر ہے؟ امریکی موسیقار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق پیشگوئی وائرل ہوگئی، جنسی اسمگلنگ سے بچنے والی ایلی کارٹر نے 4 برس قبل نومبر2020 میں توجہ حاصل کی تھی، اس نے حال ہی میں ویڈیوز جاری کیں جن میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات تھیں۔ ایلی کا دعویٰ ہے کہ شیطانی رسم کے تحت اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ گذشتہ برس اکتوبر 2024 میں ایلی کارٹر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی، جہاں اس نے ایک اور آنے والی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے مزید انکشافات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڈی کی اپنی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد...
    ممبئی: معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو، جنہوں نے حال ہی میں جاسوسی تھرلر "سیٹاڈل: ہنی بنی" میں شاندار اداکاری سے دل جیتے، نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ چکن گونیا جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔  اس خبر نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، تاہم اداکارہ نے اپنی صحت یابی کا یقین بھی دلایا۔ سامنتھا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جم میں ورزش کرتے ہوئے دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ اپنی تکلیف دہ جوڑوں کے درد کے بارے میں بات کرتی ہیں، جو چکن گونیا کی اہم علامات میں سے ایک ہے۔  ویڈیو کے کیپشن میں سامنتھا نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "چکن گونیا سے صحت...
    لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
    لاہور، سرگودھا (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ماہ نور نےڈی پی او سرگودہا اسد اعجاز ملہی پر مبینہ گن پوائنٹ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور پھر درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور تحریری بیان دیدیا ، اس سلسلے میں ڈی پی او سرگودھا نے موقف دینے سے گریز کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق الزامات کے حوالے سے جب ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے  وٹس ایپ پر اس بیان کی کاپی بھیج دی  جو ماہ نور نے دیا کہ وہ غلط فہمی پر...
    پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے، امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری...
    کراچی (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) گورنر ہاؤس کراچی میں تاریخ کے پہلے گورنرز سمٹ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب‘ خیبر پی کے‘ بلوچستان اور گلگت کے گورنرز نے شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کرتے کہا کہ ملکی مفاد پر سب متحد ہیں۔  سیاست نہیں ریاست ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے، گورنر وفاق کے نمائندے ہیں، وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ آئین عوام کیلئے ہے، اختیارات عوامی ضرورت کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ کچھ نکات پر اتفاق رائے ہے جو صدر اور وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ معاشی استحکام میں گورنرز اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو معاشی...
    امریکا میں خرگوش بخار ”ٹولیریمیا“ تیزی سے وائرل ہونے کا انشافواشنگٹن:امریکا میںخرگوش بخار”ٹولیریمیا“ کے تیزی سے وائرل ہونے کا انشاف ہوا ہے، جسے انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث قرار دیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے کہ خرگوش بخار جسے حرف عام میں ” ٹولریمیا “ بھی کہا جاتا ہے، جسے تیزی سے پھیلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ بخار جراثیم فرانسیسیلا ٹولارینسیز کے باعث پھیلنے والی بیماری ہے۔امریکی ماہرین کے مطابق یہ بیماری جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق اس بیماری کے پھیلنے میںنمایاں اضافہ ہو...
    کرک (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 12افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کرک کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری کلمہ چوک پر حادثہ ہوا، تیز رفتاری کے باعث 22 وہیلر ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی...
    قونصلر (ویزہ) سیکشن کے افتتاح پر مبارک باد دیتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک تاجکستان دو طرفہ تعلقات میں قونصلر سیکشن اہم ثابت ہوگا، پاک تاجکستان مل کر خطہ کی ترقی، خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تاجکستان کے سفارت خانہ میں قونصلر ویزہ سیکشن کا افتتاح کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سفارتخانے پہنچنے پر تاجکستان کے سفیر Yusuf Sharifzoda اور دیگر سفارتی عملہ نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قونصلر سیکشن سے عوام کو ویزہ میں آسانی ہوگی، وفود کے تبادلہ اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ کامران خان ٹیسوری نے...
    جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...
    بھارت(نیوز ڈیسک)شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے گوری سے شادی کے وقت پیش آئے ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کیا۔ایک پرانے شو میں شاہ رخ نے شادی کے بعد سسرال میں اپنے پہلے دن مذاق میں گوری سے کہا کہ وہ برقعہ پہن لیں اوراپنا نام عائشہ رکھ لیں، شاہ رخ کے مطابق وہ سب پنجابی میں بات کر رہے تھے۔ میں نے وقت دیکھتے ہوئے مذاق میں کہا گوری اپنا برقعہ پہن لو اور نماز پڑھنے چلتے ہیں شاہ رخ نے اعتراف کیا کہ ان کا اس طرح اہلیہ کے خاندان والوں کیساتھ مذاق کرنا یہ عمل مناسب نہیں تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو صحت کے...
    اپنے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ کی حیران کن وجہ بتادی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر نیوزوم کو جنگل کی آگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے کیلیفورنیا کے عوام کی پروا کرنے کے بجائے ایک مچھلی کو بچانے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے لاس اینجلس کی آگ بجھانے کے لیے کم پانی دے کر سمیلٹ نامی مچھلی کی حفاظت کرنے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گورنر نیوزوم نے پانی کی بحالی کے اعلامیے پر دستخط کرنے...
    خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...
    شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے گوری سے شادی کے وقت پیش آئے ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کیا۔  فریدہ جلال کے ایک پرانے شو میں شاہ رخ نے بتایا کہ گوری کے خاندان کو ان کی مسلم شناخت کے بارے میں خدشات تھے۔ انہوں نے کہا، ’مجھے یاد ہے، گوری کا پورا خاندان بیٹھا ہوا تھا، اور میں سوا ایک بجے کے قریب وہاں پہنچا۔ وہ سب باتیں کر رہے تھے کہ یہ لڑکا مسلم ہے۔ کیا یہ گوری کا نام بدل دے گا؟ کیا یہ اسے مسلمان بنا دے گا؟‘  اسی انٹرویو میں شاہ رخ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے بعد سسرال...