گورنرکاآئی جی کومغوی نوجوانوں کوبازیاب کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغواکیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لیے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں اناڑی سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی، نوجوان زخمی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی:اناڑی سکیورٹی گارڈ سے گولی چلنے کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
واٹر پمپ کے علاقے میں ایک نجی ریسٹورنٹ کے باہر اناڑی سکیورٹی گارڈ کی غفلت سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 17 سالہ نوجوان آیان زخمی ہو گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فائرنگ سے قبل وہ ایک ضعیف شخص کے ساتھ بحث بھی کرتا ہے۔
فوٹیج میں واضح ہے کہ سکیورٹی گارڈ اسلحہ کو دیکھ رہا تھا کہ اسی دوران اچانک ایک نوجوان زخمی حالت میں نظر آتا ہے۔ گولی آیان کی ٹانگ پر لگی، جس کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہو گئے اور سکیورٹی گارڈ کو پکڑ لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے خود کو مشتعل شہریوں سے بچانے کے لیے نجی ریسٹورنٹ کے اندر پناہ لی۔
واضح رہے کہ واقعہ 2 روز قبل کراچی کے جوہر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، پولیس کے مطابق اناڑی سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔