مستقبل کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنے کے لیے مشہور اینی میٹڈ کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو کے مطابق ’دی سمپسنز‘ سیریز میں 20 سال پہلے لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی پیش گوئی کر دی گئی تھی۔یہ ویڈیو شیئر کرنے والے ٹک ٹاک صارف کے مطابق یہ سیریز کی 2007ء میں’لٹل بگ گرل‘ کے عنوان سے ریلیز ہونے والی قسط کی ویڈیو ہے۔

اس قسط میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پرینک کے غلط ہوجانے سے آگ لگتی ہے اور اسپرنگ فیلڈ کو ایک خوفناک آگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے اس کے ٹاؤنز اور رہائشیوں کو خطرہ ہے، ویڈیو میں افراتفری کی صورتحال اور آگ سے تباہی ہوتی دیکھی گئی جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ویڈیو شیئر کرنے والے ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ یہ حالیہ واقعات سے ملتا جلتا ہے جس میں جنگلاتی آگ پھیلنے سے گھر تباہ ہوگئے اور فائر فائٹرز آگ بجھانے کی جان توڑ کوششیں کررہیں۔

تاہم وائرل ویڈیو کے دعوے کے برعکس اسپرنگ فیلڈ کا مقام ایک فرضی مقام ہے اور ویڈیو میں لاس اینجلس کی آگ سے ملتے جلتے دکھائے گئے کچھ مناظر اصل میں اے آئی سے تیار کیے گئے ہیں۔مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر ایسے تبصرے کرتے نظر آئے ‘انہوں نے پھر پیش گوئی کردی’، سمپسنز کو ایک قسط دنیا کے امن کے بارے میں بھی دکھانی چاہیے تا کہ وہ حقیقت کا روپ دھار سکے وغیرہ۔

تاہم ویڈیو میں استعمال کردہ مناظر کے اے آئی سے تیار کیے جانے سے فوٹیھ کی صداقت پر سوال اٹھ گئے ہیں۔خیال رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلاتی علاقوں میں لگنے والی آگ نے شہر کے کئی علاقوں کو جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔اس تباہ کن خوفناک آگ کے نتیجے میں اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 12 ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لاس اینجلس

پڑھیں:

ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل

 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں ایک ڈاکٹر نے 77 سالہ بزرگ شہری پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ 17 اپریل کو ضلعی اسپتال میں پیش آیا، جس کی ویڈیو موقع پر موجود افراد نے موبائل فون پر ریکارڈ کی۔
متاثرہ بزرگ ادھو لال جوشی اپنی بیمار بیوی کو علاج کے لیے اسپتال لائے تھے، ان کے مطابق وہ عام مریضوں کے ساتھ قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک ڈاکٹر نے اُن سے تلخ کلامی شروع کر دی۔
بزرگ کا کہنا ہے کہ مجھ سے ڈاکٹر نے پوچھا کہ تم قطار میں کیوں کھڑے ہو؟ میں نے کچھ وضاحت دینے کی کوشش کی تو اس نے مجھے تھپڑ مار دیا، میرا چشمہ توڑ دیا اور پولیس چوکی کی طرف گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر نے مجھے لات ماری ہے، میری پرچی پھاڑ دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ میری بیوی کو بھی دھکا دیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا تو مذکورہ ڈاکٹر جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عوامی دباؤ پر اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل میچ کے دوران ٹیچر کی گراؤنڈ میں پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
  • ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
  • فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
  • ’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل
  • شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ، ویڈیو وائرل
  • ایشوریا رائے نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا، ویڈیو وائرل  
  • ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل