2025-04-23@12:40:00 GMT
تلاش کی گنتی: 507

«پریڈ کا»:

(نئی خبر)
    فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی طرف سے اولڈ ڈیزل شیڈ میں سٹاف کی پروموشن کے سلسلہ میں اظہارتشکر کے پروگرام میں ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل،صدرپریم یونین شیخ محمدانور، چیف آرگنائزرخالد محمودچودھری،ڈپٹی ڈی ایس محمدوقاص،ڈی ایم ای فہدمسعودجنجوعہ،اے ایم ای عثمان یحییٰ خٹک،ڈی ایم او ڈاکٹر صائمہ،ڈی پی او ذیشان زیدی،فصاحت اللہ بیگ،ڈویژنل صدر فیاض شہزاد،محمدناصرخان،خضرحیات بیگ،حاجی عبدالعزیز،محمدارشادودیگر نے شرکت کی۔مہمانوں کا جنید خرم ،طاہر گجر،اسعدنقوی،شیخ ذیشان،محمدعامر و دیگر کی قیادت میں سیکڑوں شیڈ مزدوروں نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔اس موقع پر ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے انتظامیہ ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے امیدظاہرکی ریلوے ملازمین ریلوے کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے‘ہوا میں نمی کا تناسب75فیصد ہے۔
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سےکم درجۂ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 5 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 16.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
    کراچی (کامرس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولرز (آباد)کے سابق چیئرمین،وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے سابق سینئر نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے رہنما اور UBG سدرن ریجن کے سیکرٹری جنرل محمد حنیف گوہرنے، 2025-26 کی دو سالہ مدت کے لیے ستمبر 2024 میں ہونے والے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے، 2025 میں تجارتی باڈی کے مجوزہ انتخابات کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کردی۔انہوں نے کہا کہ مختصر مدت کے اندر نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ استحکام اور تسلسل کو نقصان پہنچاتا ہے اور تجارتی تنظیموں کے اندر موثر حکمرانی میں خلل ڈالتا ہے۔ گذشتہ ہونے والے انتخابات شفاف اور اِن کا انعقاد تمام تر قانونی طریقہ...
    لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ میں ڈی پی ایس اور نوامیڈ کی ٹیمیں ایکشن میں نظرآرہی ہیں
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران تقریب آمد پر مزدوروں کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا، جبکہ کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی۔ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زیادہ ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: کراچی میں میچز کے دوران جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کرکے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔...
      احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں 26ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جمع ہوئے ، کنٹینر لگا کرراستے بند کردیے گئے ، منیرملک وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیے گئے جب کہ اسلام آباد کے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ...
    ٹریڈ چمپئن کا وفد راشد اقبال کی قیادت میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کررہا ہے
    احتجاجی وکلاء نے سپریم کورٹ کی طرف جانے کی کوشش کی، ریڈز ون میں داخلہ نہ ملنے پر وکلاء نے سری نگر ہائی وے پر احتجاج ریکارڈ کرایا، اس دوران پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن اجلاس کیخلاف اسلام آباد میں وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔ احتجاجی وکلاء نے سپریم کورٹ کی طرف جانے کی کوشش کی، ریڈز ون میں داخلہ نہ ملنے پر وکلاء نے سری نگر ہائی وے پر احتجاج ریکارڈ کرایا، اس دوران پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔ سرینا چوک میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، احتجاجی مظاہرین کو ریڈ...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی و اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔ وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی، دفتر خارجہ اور ریڈ زون کے دفاتر جانے والے شہری بھی مشکلات کا شکار ہو گئے اور سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستے...
    کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے کا امکان ہے جب کہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلو رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک اور ژوب میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح سبی میں 11 اور تربت میں 13، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 4، گوادر میں 12 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔
    وکلا کے ریڈ زون میں احتجاج کےمعاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اہم اعلامیہ سامنے آیا ہے۔راستوں کی بندش کے باعث وکلا اور سائلین کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، معزز ججز صاحبان سے درخواست ہے کہ وکلا یا سائلین عدالتوں میں پیش نہ ہو تو کوئی ایڈوریس آرڈر پاس نہ کیا جائے،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی سیکورٹی سرفراز ورک سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے ،سیکورٹی ڈویژن کی بھاری نفری بھی طلب کر لی، خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے۔اینٹی رائٹس کٹس پہنے پولیس کے تازہ دم دست کے سپریم کورٹ...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 2 سے 3 روز میں دن اور رات میں درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔رات میں درجۂ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے جبکہ دن میں 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں شمال کی سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔کوئٹہ میں پارہ 2 ڈگری پر...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی و اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔ وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی، دفتر خارجہ اور ریڈ زون کے دفاتر جانے والے شہری بھی مشکلات کا شکار ہو گئے اور سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستے بند ہونے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر ہوگئی جس سے...
    ناسا نے حال ہی میں ایک زبردست تصویر جاری کی ہے جس میں مریخ کے قطب جنوبی حصے کے قریب ایک نایاب اور مسحور کن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیزر کے پھٹنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ سطح پر بنی یہ شکلیں صرف مریخ پر موسم بہار کے دوران ہی نظر آتی ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب سردیوں کے دوران منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ جمع ہو کر گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ سطح میں موجود دراڑوں سے اور دھول اور بخارات کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ گیزر پھٹنے کا یہ ڈرامائی عمل مریخ کی سطح پر سیاہ جالے جیسی لکیریں بناتا ہے جنہیں عام طور پر "مارشین مکڑیاں" کہا جاتا ہے۔ یہ سیاہ...
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
    محکمہ اریگیشن پنجاب کی دس یونینز محکمہ سے ٹریڈ یونینز ختم کرنے کی کوشش کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان NLF کے صدر شمس الرحمن سواتی ،PWF کے چیئرمین عبدالرحمن آسی، آئیسکو لیبر یونٹی کے صدر اور آگیگا پاکستان کے مرکزی رہنما عاشق خان ،پاسبان اریگیشن یونین کے صدر حافظ نصراللہ بروکھا سمیت دیگر یونین کے رہنماؤں خطاب کیا این آئی آر سی اسلام آباد کے سبزہ زار میں اریگیشن یونینز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ پاکستان میں ٹریڈ یونینز کو میٹھی گولیاں دے کر ختم کیا جارہا ہے۔ اریگیشن کے مزدوروں پر سول سرونٹ کا لیبل لگا کر ان سے ٹریڈ یونین...
    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا موسمی نظام پنجاب میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن سمیت متعدد اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو علاقے میں بادل چھائے رہیں گے تاہم لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کے امکانات کم ہیں۔ توقع ہے کہ موجودہ سسٹم اتوار کی رات تک پاکستان سے باہر نکل جائے گا جس سے مزید بارشوں کے امکانات کم ہوجائیں گے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے لاہورشہر خشک اور سرد موسم...
     اسلام ا ٓباد (نمائندہ  خصوصی)جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی ‘‘میڈ اِن پاکستان’’ نمائش گزشتہ شب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ 5 سے 7 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش میں پاکستان کی بہترین مصنوعات اور خدمات پیش کی گئیں، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔یہ نمائش مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنی، جس میں سرکاری حکام، سفارتکار، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پلیٹ فارم نے پاکستانی کاروباری اداروں کو سعودی عرب میں ممکنہ خریداروں اور شراکت داروں سے براہ راست روابط قائم کرنے کا...
    شاہراہ بلتستان پر ٹنلز اور حفاظتی شیڈز بنانے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں باہر سے آنے والے سیاحوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کا بھی فیصلہ کرلیا گیا تاہم مقامی لوگ ٹول ٹیکس سے مستثنی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے جگلوٹ سکردو روڈ (شاہراہ بلتستان) پر دو ٹنلز اور سات مقامات پر حفاظتی شیڈز تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ بلتستان پر ٹنلز اور حفاظتی شیڈز بنانے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں باہر سے آنے والے سیاحوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کا بھی فیصلہ کرلیا گیا تاہم مقامی لوگ ٹول ٹیکس سے مستثنی ہونگے۔ ٹول ٹیکس کی وصولی سے صوبائی حکومت کو علاقے کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے وفاق پر...
    چین کے صوبہ سی چھوان  کی جون لیئن کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صوبہ سی چھوان کے  شہر   ای بین  کی جون لیئن کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق 10 مکانات اس کی زد میں آئے ہیں اور 30 سے زائد افراد  ابھی تک لاپتہ ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،   چینی صدر   اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین  شی جن پھنگ نے اس قدرتی آفت کے وقت ریسکیو اور بحالی کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئےاہم ہدایات جاری کیں کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ، ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جو سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس اور روزانہ کی انٹیلی جنس بریفنگ تک رسائی کو منسوخ کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ جو جو بائیڈن کو خفیہ معلومات تک رسائی دینے کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ ’جو‘ تمہیں نکال دیا گیا ہے‘۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی 4 درجن سے زیادہ سابق انٹیلی جنس عہدیداروں کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر چکے ہیں جن پر انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سےکم درجۂ حرارت 12.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔ شہر میں مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے افسر کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن گیا ، سعودی عرب کی معروف کنٹریکشن کمپنی چھوڑ کر پاکستان کی محبت میں آنے والے ریڈ لائن منصوبہ، ٹرانس کراچی کے جنرل منیجر (جی ایم ) برائے منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی ریڈلائن منصوبہ سے استعفا دیکر واپس سعودی عرب چلے گئے ہیں۔ پیر سجاد سرہندی نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے میرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا تھا اس لیے میں نے چند ماہ قبل اس منصوبے سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے استعفا دے دیا ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 20 اور 21 کے سات افسروں کا تبادلہ  کر کے ان کی نئی پوسٹنگ کی ہے،گریڈ 21 کے جن افسروں کا تبادلہ کیا گیا ان میں احمد شجاعت خان کو ممبر آڈٹ ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
    بیڈ منٹن کھلاڑی اور معروف کوچ متھیاس بوئے کا ورلڈ پیڈیل لیگ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز دبئی : ممبئی کے نیسکو سینٹر میں ورلڈ پاڈیل لیگ کے بھارت میں ڈیبیومیں بیڈمنٹن کے سابق عالمی نمبر ایک اور لندن اولمپک 2012 کے سلور میڈلسٹ متھیاس بوئے نے بھارتی ٹاپ ڈبلزجوڑی کے سابق کوچ ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کے ساتھ مقابلے میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہوئے بوئے نے بھارت میں پاڈیل کی ترقی سے متعلق اپنے خیالات کا اشتراک کیا انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ کورٹس بن رہی ہیں اور بہت سے کلبز میں دیگر کورٹس کو پاڈیل کورٹس میں تبدیل کرنے سے متعلق سوچا جارہا...
    یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے ایک رپورٹ میں نئے انکشافات کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جنوری ایک حیران کن مہینہ ثابت ہوا ہے جب اوسط عالمی درجہ حرارت نے صنعتی عہد سے قبل ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ قبل ازیں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا کی بدولت بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے لیکن عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع نہیں پوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پہلی بار کسی سال کے پہلے مہینے میں عالمی اوسط درجہ...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت2021ء میںشروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے براستہ ائرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ79 ارب روپے تھا جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس منصوبے پرریڈ لائن میٹرو چلنی ہے، 26 کلو میٹر طویل بی آر ٹی میں24 بس اسٹیشنز بنانے اور213 بسیں چلانے کا دعوی کیا گیا ہے تاہم ریڈ لائن منصوبے کا اب تک40 فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، اس منصوبے کا...
    اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سابق لیفٹ بیک مارسیلو نے پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ مارسیلو نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ 18 برس کی عمر میں ریال میڈرڈ نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وہ وہاں آگئے۔ اب وہ فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک سچے ’میڈریلینو‘ ہیں۔ یہ سفر کیا خوب رہا۔ ریال میڈرڈ ایک منفرد کلب ہے۔ سابق ریال میڈرڈ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مارسیلو کے کیریئر کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے بہت عرصہ ساتھ گزارا اور اس دوران کئی کامیابیاں، فتوحات اور ناقابلِ فراموش یادیں حاصل کیں۔ واضح رہے مارسیلو اور ریال میڈرڈ کا...
    عمر بڑھنے کے ساتھ بال سفید ہونا غیرمعمولی نہیں ہوتا۔جوانی میں بال جس رنگ کے بھی ہوں مگر عمر بڑھنےکے ساتھ وہ سفید ہونے لگتے ہیں، کیونکہ وقت کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں رنگت کو برقرار رکھنے والے میلانین نامی خلیات کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔ویسے تو بالوں میں سفیدی عمر بڑھنے کی نشانی سمجھی جاسکتی ہے مگر ایسا کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔درحقیقت نوجوانی میں بھی بالوں کی رنگت بدل سکتی ہے مگر اب اس سے بچنے کا طریقہ طبی ماہرین نے دریافت کرلیا ہے۔ جاپان کی Nagoya یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹ سے بالوں میں سفیدی ابھرنے کے عمل کو دبانے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیق میں luteolin نامی ایک اینٹی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.(جاری ہے) اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی، رینٹل سیلنگ اسلام آباد، روالپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے لیے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 125 فی صد، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز لائنزنے مزیدمیچز جیت لئے،گلیڈی ایٹرز نے بھی فتح حاصل کر لی،سلطانز اور اسپارٹنز کا مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا،بلاول نے دو ہیٹ ٹرکس اسکور کیں۔دوسرے روز کے میچوں کے مہمان خصوصی سی ای او دیا انٹر ایکٹو سید ناصح تھے جنہوں نے گراس روٹ لیول سے ہاکی کو بھر پور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی، عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا بھی موجود تھے۔کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے ایرینا میں جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں لائنز نے سلطانز کو دو...
    کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی موجود ہیں
    اسلام آباد؛ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی، رینٹل سیلنگ اسلام آباد، روالپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے لیے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 125 فی صد، گریڈ 7 سے...
    وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات  نے  اکاموڈیشن رولز2025 کا مسودہ تیار کرلیا جسے منظوری کے لیے جلد وزیراعظم کو بھجوا دیا جائے گا۔سرکاری ملازمین کے لیے مختص مختلف کیٹگریز میں ردوبدل کیا جائے گا، گریڈ 22 کے افسروں کو کیٹگری ون کے مکان الاٹ کیے جائیں گے، گریڈ 21 کو کیٹیگری ٹو، گریڈ 19، 20 کو کیٹگری تھری مکانات الاٹ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 اور 17 کو کیٹگری فور، گریڈ 16 اور 15 کو کیٹیگری فائیو میں رکھا گیا ہے، گریڈ 12 اور 14 کو کیٹیگری، 6 جبکہ گریڈ 5 سے 11 کو سیون کیٹیگری میں رکھا ہے۔گریڈ ایک سے 4 کو...
    وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے اکاموڈیشن رولز2025 کا مسودہ تیار کرلیا جسے منظوری کے لیے جلد وزیراعظم کو بھجوا دیا جائے گا۔سرکاری ملازمین کے لیے مختص مختلف کیٹگریز میں ردوبدل کیا جائے گا، گریڈ 22 کے افسروں کو کیٹگری ون کے مکان الاٹ کیے جائیں گے، گریڈ 21 کو کیٹیگری ٹو، گریڈ 19، 20 کو کیٹگری تھری مکانات الاٹ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 اور 17 کو کیٹگری فور، گریڈ 16 اور 15 کو کیٹیگری فائیو میں رکھا گیا ہے، گریڈ 12 اور 14 کو کیٹیگری، 6 جبکہ گریڈ 5 سے 11 کو سیون کیٹیگری میں رکھا ہے۔گریڈ ایک...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کی تجویز پیش کردی گئی، تاجر نمائندے نے انکشاف کیا کہ ہمارے 600 ٹرک ایران بارڈر پر روکے ہوئے ہیں اور امپورٹ آرڈر مانگاجارہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھارتی بینک اپنی کرنسی میں ایران کو ادائیگی کرتے ہیں پاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا؟۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت پر غور کیا گیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ کے تحت پاکستان سے غذائی اشیاء ایران جا رہی ہیں۔ صدر ڈرائی فروٹ ٹریڈرز حاجی فوجان نے کہا کہ مال...
    لاہور:  پنجاب میں شیروں اور دیگر بگ کیٹس کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کی جائے گی، نئی قانون سازی کے تحت بریڈنگ فارموں میں موجود شیروں اور دیگر بگ کیٹس کی مکمل رجسٹریشن کی جائے گی، جس کے لیے فی جانور 50 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے،  شیر اور ان کے بچوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ان کے ساتھ ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی  ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ شیروں کی آبادی کو محدود کرنے کے لیے یہ قانون سازی...
    داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے عالمی بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں منصوبے کی کل پیداوار4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے لیے عالمی بینک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے ایک ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جس کے بعد دوسرے مرحلے کے بعد منصوبے کی کل پیداوار 4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم...
    ---فائل فوٹو شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔پرووینشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کان مہتر زئی میں درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد ایک معتدل مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔شمال مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔زیارت، پشین اور چاغی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکانکراچی میں جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی...
    شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا...
      ٭گیس کی بلا تعطل فراہمی اورمقررہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ ،ملک میں یکساں طرز عمل اپنانے کامطالبہ ٭سندھ کے شہری گیس کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگپر اضطراب کے شکار ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ (جرأت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کیاہے،جس میں گیس کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات پر احتجاج کیاگیاہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ اس وقت ملک بالخصوص سندھ میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، ملک کے طول و عرض میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ سے مجوزہ 6نئی کینالز نکالے جانے کے منصوبے کیخلاف سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جوکہ حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ، جہاں ریلی کے شرکاء نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر ثمر حیدرجتوئی اور دیگر نے کہا کہ حکومت سندھ کے پانی پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے ، واپڈا کے چیئرمین کا کینالوں میں پانی کی موجودگی کے حوالے سے بیان غلط ہے ، ارسا اور واپڈا جیسے وفاقی ادارے پنجاب کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ غلط اعدادوشمار بتائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں واپڈا کی طرف سے ویژن 2025ء بنایا...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔
    خیبرپختونخوا میں بٹگرام ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا ثبوت بن گیا۔ 11 سال بعد بھی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ غیر فعال، عوام بجلی سے محروم۔ 11 سال قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان  کی جانب سے بٹگرام میں مختلف ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کا افتتاح کیا گیا تھا، جن میں 2 علاقوں بٹہ موڑی اور شنگرئی میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کے 200 یونٹ تک کا بل حکومت دے گی، یہ رعایت کس کے لیے ہے؟ اس منصوبے کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے پاور پلانٹ کے ذریعے علاقے میں سستی بجلی کی فراہمی کے بلند دعوے اور وعدے کیے گئے تھے۔ تاہم ایک...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کر دیا ہے اور محکمہ انصاف کو سیاسی انتقام کا آلہ بنایا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں وفاقی ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور ایک ٹریلین ڈالر کے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ 18 فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف نافذ کر دیا جائے گا، اور یورپی یونین پر بھی یہی ٹیرف لاگو کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سب ڈویژن حیسکو ریکوری کرنے میں ناکام ، پنجرا پول کے مختلف علاقوں میں مہینے کے آخری دنوں میں کئی روز تک بجلی بند کردینا معمول بنالیا ،بجلی نہ ہونے پر صارفین کو پریشانی کا سامنا ،کنڈا عناصر کے گھر روشن اور بل ادا کرنے والوں کے گھروں میں تاریکی کا راج ہے۔ادبی سماجی ،ثقافتی تنظیم قلمکار اکیڈمی کے رہنما ،افسانہ نگار پروفیسر خلیل جبار نے اپنے بیان میں کہا کہ پھلیلی سب ڈویژن حیسکوکو ریکوری کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اس لیے حیسکو نے کئی ماہ سے یہ سلسلہ شروع کردیا ہے کہ مہینے کے آخر میں ٹرانسفارمر سے لنک ہٹا کر پنجرا پول کے مختلف علاقوں کی بجلی بند کردی جاتی ہے ،جس...
    راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ آج سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں...
    لوڈ شیڈنگ کے باعث درزی کام بند ہونے کی وجہ سے پریشان حال بیٹھا ہے
    امریکا کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے میں خوفناک ٹکراؤ کے نتیجے میں 67 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار حیران کن طور پر سابق حکومت کی گئی بھرتیوں پر دھر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن میں بھرتیوں کے میعار پر سوالات تو اُٹھائے تاہم وہ اپنے دورِ اوّل میں خود کیا کرتے رہے؟ اس حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ماضی کو کنگھالا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی کارکردگی اور بھرتیوں کے طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر سول ایوی ایشن کے ایئر کنٹرولر میں معذوری کے شکار افراد کی بھرتی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بغیر ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر عملے اور کنٹرول ٹاور کے اقدامات پر سوال اٹھا دیے اور کہا کہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنے روٹ پر تھا، ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب آیا، کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر سے طیارہ دیکھنے کا پوچھنے کے بجائے ہنگامی اقدامات کا کیوں نہیں کہا؟ پنٹاگون نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔...
    سوئیڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ سوئیڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے 38 سالہ سلوان صباح کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ رائٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے نمائندے نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں پولیس اہلکار مقتول کا موبائل اُٹھائے ہوئے جس میں ٹاک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر...
    کراچی اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے پوائنٹ آف آرڈر پر سوال کیا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک حکام نے یقین دلایا تھا کہ کراچی میں رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ صورت حال اس کے برعکس ہے کیونکہ اب بھی میرے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوںمیں 16سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ محمد فاروق فرحان نے کہا کہ کیاہم اس ایوان میں صرف قرارداد ہی پاس کرتے رہیں گے، کوئی ایساطریقہ کار اختیار کیا جائے کہ کے الیکٹرک...
    محققین نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ایک جدید سسٹم نے کامیابی کے ساتھ انسانی تعاون کے بغیر اپنی نقل بنا کر ’ریڈ لائن‘ کراس کر دی ہے۔ چین کی فیوڈان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے بتایا کہ یہ پیشرفت منظر پر ابھرتے بے لگام اے آئی کا ابتدائی اشارہ ہے، جو کہ بالآخر انسانیت کے مفاد کے خلاف جا سکتا ہے۔ تحقیق میں دو بڑے لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز، میٹا کا ایل ایل اے ایم اے اور علی بابا کا کیو ڈبلیو ای این، جو وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں) کو دیکھا گیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا اے آئی کسی مدد کے بغیر اپنی نقل بنا سکتا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیے رکھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو...
    امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جنیٹری بیچ  نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جنیٹری بیچ  نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہورہا ہے، پاکستان کے ساتھ...
    اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 6، کوئٹہ منفی 3، اسلام آباد ایک، پشاور، مظفرآباد 3، ملتان، سکھر، ڈیرا اسماعیل خان 6، لاہور، نوابشاہ7 اور کراچی میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 6، کوئٹہ منفی 3، اسلام آباد ایک، پشاور، مظفرآباد 3، ملتان، سکھر، ڈیرا اسماعیل خان 6، لاہور، نوابشاہ7 اور کراچی میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار...
    — فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صبح کراچی میں ایئر پورٹ کے اطراف ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ شہر میں شمال مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم...
    امریکی سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے اپنے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پوٹن کو قتل کرنے کی جو کوشش کی وہ احمقانہ عمل تھا۔ تاہم ٹکر کارلسن نے اپنے اس دعوے کی حمایت میں کوئی شواہد نہیں دیے۔ یہ بھی پڑھیے:’ہم پوٹن کو مارنا چاہتے ہیں‘، یوکرائنی خفیہ ایجنسی کے نائب سربراہ کا انکشاف انہوں نے الزام عائد کیا کہ بائیڈن انتظامیہ اس طرح کی افراتفری میں خود کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔ ٹکر کارلسن نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں امریکا میں اصل صدر اینٹنی بلنکن تھے۔ روسی صدر...
    ریگا (انٹرنیشنل ڈیسک) لٹویا اور سویڈن کی حکومتوں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ بالٹک میں بچھائی گئی زیرِ آب فائبر آپٹک کیبل کو نقصان ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحیرہ بالٹک میں برقی اور مواصلاتی تاروں کو پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ حکام کو شبہہ ہے کہ اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ دونوں ممالک کے ماہرین نے چھان بین کے دوران کیبل کے قریب ایک بحری جہاز کا معاینہ کیا۔ لٹویا کی وزیر اعظم ایویکا سلینا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کے لیے اپنے سوئیڈش اتحادیوں اور ناٹو کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
      ابوظہبی : دبئی کیپٹلز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 204 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیپٹلز نے شائی ہوپ اور گلبدین نائب کی 135 رنز کی سنسنی خیز شراکت قائم کی جس نے لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑے رنز کے تعاقب کی بنیاد رکھی۔ ہوپ کی نصف سنچری اور نائب کی 80 رنز کی شاندار اننگز نے کیپیٹلز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل چریتھ اسلانکا نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ ایڈم روسنگٹن اور شائی ہوپ نے بڑے ہدف کا سامنا کرتے ہوئے پاور پلے...
    ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو برطانوی پارلیمنٹ میں خاص طور پر نومنتخب لیبر ایم پیز کے ساتھ اپنی لابنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے جے کے ایس ڈی ایم آئی کی حکمت عملی سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی ) کے ایک وفد نے تنظیم کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ہاوس آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر Judith Cummins سے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی جماعت کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطاب جناح ٹرمینل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلستان جوہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شارع فیصل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ، ماڑی پور پر کم سے کم درجۂ حرارت 11 جبکہ بن قاسم میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں شمال کی سمت سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا...
    صدر جمہوریہ ہند نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا، اسکے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز 300 فنکاروں کے ایک گروپ کیطرف سے دیسی سازوسامان کیساتھ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 76واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دہلی میں کرتویہ پتھ پر منعقد کی گئی جو ملک بھر میں توجہ کا مرکزی رہی۔ تقریب میں ملک کی ثقافت اور عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس سال یوم جموریہ کی تقریبات میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ صدر دروپدی مرمو پریڈ نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ میں حصہ لینے والی...
    خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار  پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی جب کہ ان کی جانب سے اس اقدام کی پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انہیں جاری کردیا، ہم نے انہیں آج  جاری کیا،...
    سکھر: ریلوے انجن شیڈ کالونی میں گندگی کے ڈھیرو نکاسی آب کا نظام مفلوج دکھائی دے رہا ہے
     جنرل ایوب نے جب اپنے جبر کے بل بوتے پر کراچی کی طلبہ تحریک کے اہم مورچے ناظم آباد کے ’’کیفے الحسن‘‘کی طلبہ سیاست کو ختم کرنے کی کوشش کی تو ترقی پسند سوچ کے طلبہ نے صدر کے ’’کیفے جہان‘‘اور ناظم آباد کے ’’کیفے لارڈ‘‘ کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا ٹھکانہ بنالیا، جب طلبہ کی سرگرمیوں کو تمام تر ریاستی جبر کے باوجود نہ روکا جا سکا تو کیفے لارڈز کو ’’ریڈ کیفے‘‘ کے نام سے دوبارہ ترقی پسند دوستوں کی بیٹھک کے نام سے زندہ کیا گیا۔ریڈ کیفے کی رونقوں کی آبیاری میں ترقی پسند ادب اور اس کے تحریکی عمل میں پیش پیش اصغر مہدی نظمی ہی رہے۔ ہر جمعرات کو طے تھا کہ مہدی نظمی جھمپیر...
    کورنگی کازوے پرشہرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری سرپرلکڑیاں جمع کرکے جارہے ہیں
    شرفو اور ہولڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ایم آئی ایمریٹس کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز ابوظہبی:ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے اور شرفو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سست آغاز کیا اور پاور پلے کے وسط میں ہی کائل میئرز 11 اور مائیکل کائل پیپر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اینڈریز گوس اور چریتھ اسلانکا نے دباؤ کو سامنا اور ایک...
    سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا آج بہترین موقع ہے۔ ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چھ سیارے ان دنوں ایک ہی لائن میں نظر آرہے ہیں۔ پروفیسر جاوید اقبال نے کہا کہ زہرہ، مشتری، مریخ اور زحل کو آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔ نیپچون اور یورینس کو دوربین کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاروں کا یہ نظارہ فروری کےدوسرے ہفتے تک جاری رہے گا۔
    ڈیووس اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قیادت کے تحت ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار دن میں وہ فیصلے کیے جو بائیڈن انتظامیہ چار سال میں نہیں کر سکی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 4 دن میں ایسے بڑے فیصلے کیے ہیں جو سابقہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ 4 برس میں بھی نہ کر سکی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو اپنی انتظامیہ کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی قیادت نہ ہوتی تو یہ معاہدہ ممکن نہ ہو پاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی...
    ڈیووس (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ 4دنوں میں وہ کام کر دکھایا جو بائیڈن انتظامیہ 4سال کے دوران کرنے میں ناکام رہی ۔اپنی پہلی بین الاقوامی تقریب ڈیووس اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو فیصلے 3دن کے اندر کیے ان کا ملک کی معیشت پر بہت مثبت اثر پڑے گا،اگر میری انتظامیہ نہ ہوتی تو اس ہفتے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے نہ ہوپاتا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ امریکی معیشت کو سہارا دینے کےلیے شرح سود میں فوری کمی کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام کاروباری برادری کے لیے ہے کہ وہ اپنی مصنوعات امریکا میں بنائیں۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)صارفین کی سہولت کے لیے کے۔ الیکٹرک کی جانب سے اہم اقدام سامنے آیا ، جس کا مقصد بلوں کی بروقت ادائیگی کو فروغ دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نادہندہ علاقوں سے ریکوری کو بہتر بنانے اور صارفین کے مسائل حل کرنے کے لیے کراچی بھر میں کیمپس لگائے۔ کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کے آغاز سے اب تک کراچی کے مختلف علاقوں میں 40 سے زائد سہولت کیمپس منعقد کیے ہیں۔ گارڈن، بہادرآباد، نیو کراچی، شاہ فیصل، سرجانی اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے یہ کیمپس بجلی سے متعلق سہولیات کی فراہمی اور بلوں کی بروقت ادائیگی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ بروقت بلوں کی ادائیگی نہ...
    سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے باسیوں کےلیے ایک نئی مصیبت، یا یوں کہیں کہ ایک اور ’تحفہ‘ تیار ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں کراچی کی مشہور زمانہ ریڈ بس سروس یعنی پیپلز بس سروس کی، جس کے کرایوں میں یکم فروری سے ’تاریخی‘ اضافہ ہونے جارہا ہے۔ سنا ہے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے فرمایا ہے کہ ریڈ بس کے کرایوں پر سبسڈی کم کررہے ہیں اور عوام کو ساٹھ فیصد زیادہ کرایہ دینا ہوگا۔ اب ذرا حساب لگائیں، پہلے کرایہ تھا 50 روپے، ساٹھ فیصد اضافہ ہوا تو بنتا ہے 80 روپے، لیکن جناب یہ کیا؟ بسوں پر جو نوٹیفکیشن لگائے گئے ہیں، ان کے مطابق پندرہ کلومیٹر تک کا سفر 80 روپے...
    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کمیونسٹ پارٹی ضلع حیدرآباد کے سیکرٹری کامریڈ اقبال نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حالیہ پریس کانفرنس خوش آئند ہے لیکن پریس کانفرنس میں شاہراہ ٹنڈو محمد خان کا ذکر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، کئی اضلاع کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ بے یارو مددگار ہے، شاہراہ کے دونوں اطراف ہیوی سولر لیمپ پوسٹ نصب ہیں نہ سائن بورڈ، نہ یو ٹرن، نہ ہی فلائی اوورز ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ شاہراہ ٹنڈو محمد خان کی حدود تک شاہراہ کے دونوں اطراف بڑی بڑی آبادیاں ہیں، بہترین کارپیٹ کے باعث بڑی، چھوٹی ٹرانسپورٹ آبادیوں کا خیال کیے بغیر تیز رفتاری کا...
    امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
      بیجنگ ()اسپین میں چائنا میڈیا گروپ کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ، گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” ایونٹ میڈرڈ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ اسپین میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کے سیکریٹری جنرل زراب پولولیکاشویلی نے ایک ویڈیو پیغام دیا۔ تقریب میں ہسپانوی ثقافتی اور سیاحتی حلقوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستانہ افراد نے شرکت کی۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار نہ صرف...
    صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا ،ڈاکٹر ندیم جاوید کی تقرری پانچ سال کے لیے کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    سرکاری حج پیکیج کے حوالے سے رواں سال جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اب 40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت کیا ہوگی؟۔تفصیلات کے مطابق عازمین کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی، ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے ابتدائی تخمینے کی بنیاد پر ہی حج درخواستیں وصول کیں، ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا جوڈیشل آرڈر کو انتظامی سائیڈ سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا؟ جس پر حامد خان نے کہا کہ انتظامی آرڈر سے عدالتی حکمنامہ تبدیل نہیں ہوسکتا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالتی معاون حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی تشکیل آرٹیکل 175 کے تحت ہوئی ہے، جوڈیشل پاور پوری سپریم کورٹ کو تفویض کی گئی ہے، سپریم کورٹ کی تعریف بھی واضح ہے جس میں تمام ججز شامل ہیں، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ فلاں مخصوص ججز ہی سپریم کورٹ کی پاور استعمال کرسکتے ہیں۔ توہین عدالت کیس: ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نے شوکاز نوٹس...
    ٹرمپ نے بائیڈن دور کا قانون منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکمنامہ منسوخ کر دیا اور ان کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا تھا کہ آج سے امریکا میں صرف...
    واشنگٹن: دو روز قبل امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے قانون کو رد کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ امریکا کی بحری، بری اور فضائی افواج میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار کے قریب خواجہ سرا اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے لیے یہ حکمنامہ نئے صدر کی پہلی تقریر کے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی ایک مرد اور ایک عورت۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے 70 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد نئی انتظامیہ نے امریکی سفارتخانوں...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) آل سندھ ٹریڈ یونین فیڈریشن نصیر ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے کسانہ موری آفس میں لوئر اسٹاف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بھاری اکثریت سے مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں رہنماؤں نے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمارے لیے ماں کی مانند ہے اور افسران والدین جیسے ہیں، لیکن بدقسمتی سے لوئر اسٹاف کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ رہنماؤں نے شکایت کی کہ بیلدار، ٹنڈیل، خلاصی، داروغہ، مالی اور نائب قاصد جیسے ملازمین ہمیشہ بڑے افسران کے نشانے پر رہتے ہیں، ان کے خلاف بلاجواز تبادلے کیے جاتے ہیں اور تعیناتی...
    کراچی: نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھے گئے۔جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجودچھ سیاروں میں سےچارسیاروں کےنظارےکیےگئے۔ جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کی چھت پرنصب ٹیلی اسکوپ سےسیاروں کے نظارے کیے گئے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔ جبکہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا۔ ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ آسمان میں 6 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہتے ہیں۔سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ سیارے غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد...