لٹویا اور سوئیڈن کے درمیان زیر آب کیبل کو نقصان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ریگا (انٹرنیشنل ڈیسک) لٹویا اور سویڈن کی حکومتوں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ بالٹک میں بچھائی گئی زیرِ آب فائبر آپٹک کیبل کو نقصان ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحیرہ بالٹک میں برقی اور مواصلاتی تاروں کو پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ حکام کو شبہہ ہے کہ اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ دونوں ممالک کے ماہرین نے چھان بین کے دوران کیبل کے قریب ایک بحری جہاز کا معاینہ کیا۔ لٹویا کی وزیر اعظم ایویکا سلینا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کے لیے اپنے سوئیڈش اتحادیوں اور ناٹو کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے: شافع حسین
وزیر صنعت پنجاب شافع حسین — فائل فوٹووزیر صنعت پنجاب شافع حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے۔
شافع حسین نے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات حاصل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔
وزیر صنعت پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک ٹیکسٹائل سیکٹر میں اشتراک کر سکتے ہیں۔