Express News:
2025-04-22@07:07:32 GMT

سابق ریال میڈرڈ اسٹار کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سابق لیفٹ بیک مارسیلو نے پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ مارسیلو نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ 18 برس کی عمر میں ریال میڈرڈ نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وہ وہاں آگئے۔ اب وہ فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک سچے ’میڈریلینو‘ ہیں۔ یہ سفر کیا خوب رہا۔ ریال میڈرڈ ایک منفرد کلب ہے۔

سابق ریال میڈرڈ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مارسیلو کے کیریئر کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے بہت عرصہ ساتھ گزارا اور اس دوران کئی کامیابیاں، فتوحات اور ناقابلِ فراموش یادیں حاصل کیں۔

واضح رہے مارسیلو اور ریال میڈرڈ کا ساتھ 16 برس تک رہا اور اس دوران کلب نے چھ بار لا لیگا ٹائٹل اور پانچ بار چیمپئنز لیگ ٹرافی جیتی۔

دوسری جانب مارسیلو نے 58 بار برازیل کی نمائندگی جس میں 2014 اور 2018 کا ورلڈ کپ شامل ہے۔ وہ 2013 میں کنفیڈریشنز کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کراچی(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کہنا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کینسر کے عارصے میں مبتلا تھے۔ اور طویل عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم سرمد جلال عثمانی کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر مسجدِ حمزہ ڈیفنس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔

سرمد عثمانی 1998 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔ شپنگ ٫ بینکنگ ٫ پراپرٹی ٫ ٹیکس ٫ آئین اور کرمنل سائیڈ پر قانونی شنوائی اور فیصلے کیے۔ اس کے بعد ستمبر 2008 میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی طبعیت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان